157) قران پاک کا اہم پیغام

قران پاک کا اہم پیغام 

یقیناً اطاعت کرنے والے مرد اور اطاعت کرنے والی عورتیں ، ایمان لانے والے مرد اور ایمان لانے والی عورتیں ، فرمانبرداری کرنے والے مرد اور فرمانبرداری کرنے والی عورتیں ، سچے مرد اور سچی عورتیں ، صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں ، خشوع  کرنے والے مرد اور خشوع کرنے والی عورتیں ، صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں ، روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں ، اپنی شرم گاھوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والی عورتیں ، اللّٰہ تعالیٰ کو کثرت سے یاد کرنے والے والے مرد اور اللّٰه تعالیٰ کو کثرت سے یاد کرنے والی عورتیں اللّٰہ تعالی نے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر تیار کر رکھا ھے ..... سورة الاحزاب 35 

اللّٰہ تعالی ارشاد فرماتے ھیں یہ قرآن تو وہ راستہ دکھاتا ھے جو سب سے سیدھا ھے اور جو لوگ ایمان لاتے اور نیک عمل کرتے ھیں انہیں بشارت دیتا ھے کہ ان کے لیے بہت بڑا اجر ھے  سورة الاسراء 09

رسول اللّہ صلى اللّٰه عليه واله وسلم نے ارشاد فرمایا پانچ نمازیں ، جمعہ دوسرے جمعہ تک اور رمضان دوسرے رمضان تک اپنے درمیان والے گناھوں کا کفارہ بنتے ھیں جب تک بڑے گناھوں سے اجتناب کیا جاٸے .... مسند احمد

 زندگی آسان ہو سکتی ہے ۔ كبھی آپ نے غور كيا ؟

 يہ صحيح ہے كہ آدمی كی عمر الله تعالٰی كے ہاتھ ميں ہے، پھر بھی يہ فرض كر ليں كہ آپ 60 سال جيتے ہيں ان 60 سال ميں اگر آپ يوميہ 8 گھنٹے سوتے ہيں تو گويا آپ 20 سال سونے ميں گزار ديتے ہيں اگر آپ يوميہ 8 گھنٹے كام كرتے ہيں تو يہ بھی 20 سال بنتے ہيں۔ لہذا 20 سال کام میں گزارتے ہیں پندرہ سال پر محيط آپ كا بچپن ہے ۔ اگر آپ دن ميں دو مرتبہ كھانا كھاتے ہيں تو كم و بيش نصف  گھنٹا صرف ہوتا ہے۔ يوں آپ كی عمر كے 3 سال كھانے ميں صرف ہوتے ہيں كھانے پينے سونے كام كرنے اور بچپن كے يہ سال مجموعی طور پر 58 سال بنتے ہيں باقی بچے 2 سال اب سوال يہ ہے كہ آپ عبادت كے ليے كتنا وقت مختص كرتے ہيں؟

اللّٰه تعالٰی نے اگر آپ سے روزِ قيامت يہ پوچھ ليا كہ تم نے اپنی عمر كن كاموں ميں صرف كی تو آپ كا جواب كيا ہوگا؟

 قرآن مجيد كے كل صفحوں كی تعداد کم و پیش 550 يا 560 سے  زائد نہیں ہیں اگر آپ هر نماز كے بعد 4 صفحے پڑھتے ہيں تو آپ روز 20 صفحے كی تلاوت كرليتے ہيں يوں ايک ماه ميں آپ كا تکمیلِ قرآن ہو جائے گا اور آپ كو پتہ بھی نہيں چلے گا

Comments