205) چالیس مختصر احادیث

۔۔1: اِنّمَا الْاَعْمَالُ بِالنّیَّات

اعمال کا دارومدار یعنی اعمال کی بنیاد نیتوں پر ھے

(صحیح بخاری، رقم الحدیث 01)

۔۔2: اَلصّلٰوةُ نُوْرٌ

نماز (مومن کا) نور ھے

(مسند ابی یعلی الموصلی، رقم الحدیث 3655)

۔۔3: اَلصّیَامُ جُنَّةٌ

روزہ ڈھال ھے (صحیح بخاری، رقم الحدیث 1894)

۔۔4: اِنَّ الدِّینَ یُسْرٌ

بیشک دین آسان ھے۔ (صحیح بخاری، رقم الحدیث 39)

۔۔5: اَلدِّینُ النَّصِيحَةُ

دین خیرخواھی کا نام ھے (صحیح مسلم، رقم الحدیث 55)

۔۔6: اَلعَیْنُ حَقٌّ

نظر لگنا حق ھے۔ (صحیح بخاری، رقم الحدیث 5740)

۔۔7: طَلَبُ العِلْمِ فَرِيْضَةٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ

علم دین حاصل کرنا ھر مسلمان پر فرض ھے۔

(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 224)

۔۔8: خَیْرُ الْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہِ

 بہترین بات اللّٰہ تعالیٰ کی کتاب ھے

(صحیح مسلم، رقم الحدیث 867)

۔۔9: وَ خَیْرُ الھَدْیِ ھَدْیُ مُحَمَّدٍﷺ

اور بہترین ہدایت محمدﷺ کی ہدایت ھے

(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 45)

۔۔10: اَلحَیَاءُ مِنَ الْاِیْمَانِ

حیا ایمان میں سے ھے (صحیح بخاری، رقم الحدیث 24)

۔۔11: اَلعَجَلَةُ مِنَ الشَّيْطَانِ*

جلد بازی شیطان کا کام ھے

(جامع ترمذی، رقم الحدیث 2012)

۔۔12: اَلبِرُّ حُسْنُ الخُلْقِ

نیکی اچھّے اخلاق کا نام ھے

(صحیح مسلم، رقم الحدیث 2553)

۔۔13: اَلطُّھُوْرُ شَطْرُ الْاِیْمَانِ

پاکی ایمان کا حصہ ھے (صحیح مسلم، رقم الحدیث 223)

۔۔14: مَنْ صَمَتَ نَجَا

جو خاموش رہا اس نے نجات پائی

(جامع ترمذی، رقم الحدیث 2501)

۔۔15: لَا تَسُبُّوْا الْاَمْوَاتَ

وفات پائے ہوئے لوگوں کی بُرائی مت کرو۔

(صحیح بخاری، رقم الحدیث 1393)

۔۔16: لَا تَسْئَلِ النَّاسَ شَیْئاً

تم لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہ کرو

(سن ابن ماجہ، رقم الحدیث 1837)

۔۔17: سَمِّ اللّٰہَ وَ کُلْ بِیَمِیْنِکْ

اللّٰہ کا نام لو یعنی بسم اللہ پڑھ کر دائیں ہاتھ سے کھاؤ

(مشکوۃ المصابیح، رقم الحدیث 4159)

۔۔18: کُلْ مِمَّا یَلِیْکَ

اپنی جانب سے کھاؤ یعنی برتن میں اپنی طرف سے کھاؤ 

(مشکوۃ المصابیح، رقم الحدیث 4159)

۔۔19: لاَ یَشْرِبَنَّ اَحَدٌ مِنْکُمْ قَائِماً

تم میں کوئی شخص کھڑے ہوکر ہرگز نہ پیئے

(صحیح بخاری، رقم الحدیث 2026)

۔۔20: اَلسِّوَاکُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ وِ مَرْضَاةٌ لِلرِّبِّ

مسواک کرنا منہ کی صفائی اور رب کی خوشنودی کا سبب ھے (سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 289)

۔۔21: اَلسَّلامُ قَبْلَ الْکَلَامِ

سلام گفتگو سے پہلے ھے(جامع ترمذی، رقم الحدیث 2699)

۔۔22: اَفْشُوْا السَّلَامَ بَیْنَکُمْ

آپس میں سلام عام کرو۔ (صحیح مسلم، رقم الحدیث 54)

۔۔23: كُلُّ مَعْرُوْفٍ صَدَقَةٌ

ھر نیک کام صدقہ ھے (صحیح بخاری، رقم الحدیث 6021)

۔۔24: اِنَّ اللّٰہَ رَفِیْقٌ یُحِبُّ الرِّفْقَ

بیشک اللّٰہ تعالیٰ مہربان ھے، مہربانی کو پسند کرتا ھے۔

(صحیح مسلم، رقم الحدیث 2593)

۔۔25: لَا تُقْبَلُ صَلوٰةٌ بِغَيرِطُهُوْرٍ

کوئی نماز پاکی کے بغیر قبول نھیں کی جاتی۔

(صحیح مسلم، رقم الحدیث 224)

۔۔26: اَحَبُّ الْبِلَادِ اِلیٰ اللّٰہِ مَسَاجِدُھَا

اللّٰہ کے نزدیک بہترین جگہیں مسجدیں ہیں

(صحیح مسلم، رقم الحدیث 288)

۔۔27: اَبْغَضُ الْبِلَادِ اِلٰی اللّٰہِ اَسْوَاقُھَا

بدترین جگھیں اللّٰہ کے نزدیک بازار ھیں

(صحیح مسلم، رقم الحدیث 288)

۔۔28: تُحْفَةُ الْمُؤْمِنِ اَلْمَوْتُ

موت مومن کا تحفہ ھے

(المستدرک للحاکم، رقم الحدیث 7900)

۔۔29: اَنْزِلُوْا النَّاسَ مَنَازِلَھُمْ

لوگوں کو ان کے مرتبوں میں اتارو یعنی ھر ایک کا مرتبہ نگاہ میں رکھو اور حسب مرتبہ معاملہ کرو

(سنن ابی داؤد، رقم الحدیث 4842)

۔۔30: لَا یَرْحَمُ اللّٰہُ مَنْ لَا یَرْحَمُ النَّاسَ

اللّٰہ تعالیٰ اس شخص پر مہربانی نھیں فرماتا، جو لوگوں پر مہربانی نہیں کرتا (صحیح بخاری، رقم الحدیث 7376)

۔۔31:* لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَاطِعٌ

قطع تعلق کرنے والا جنت میں نہیں جائے گا

(صحیح بخاری، رقم الحدیث 5984)

۔۔32: لَا یَحِلُّ لِمُسْلِمٍ اَنْ یُرَوِّعَ مُسْلِماً

کسی مسلمان کے لئے جائز نھیں ھے کہ کسی مسلمان کو ڈرائے (سنن ابی داؤد، رقم الحدیث 5004)

۔۔33: لَا تَحْقِرَنَّ شَیْئاً مِّنَ الْمَعْرُوْفِ

کسی بھی نیکی کو حقیر نہ سمجھو

(سنن ابی داؤد، رقم الحدیث 4084)

۔۔34: بَلِّغُوْا عَنِّیْ وَلَوْ آیَۃً

پہنچا دو میری طرف سے اگر چہ ایک آیت ہو یعنی جتنا علم ہو آگے دوسروں تک پہنچا دو

(جامع ترمذی، رقم الحدیث 2669)

۔۔35: لَا اِیْمَانَ لِمَنْ لَا اَمَانَةَ لَهٗ

اس شخص کا ایمان نھیں جس میں امانت داری نہ ھو

(مسند امام احمد، رقم الحدیث 12383)

۔۔36: وَلَا دِیْنَ لِمَنْ لَا عَھْدَ لَہٗ

اور اس شخص کا دین نھیں جسے وعدے کا پاس نھیں

(مسند امام احمد، رقم الحدیث 12383)

۔۔37: اَلتّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَا ذَنْبَ لَہٗ

گناھوں سے توبہ کرنے والا اس شخص کیطرح ھے جس نے گناہ کیا ہی نہ ھو (سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 4250)

۔۔38: مَنْ لَمْ یَشْکُرِ النَّاسَ لَمْ یَشْکُرِ اللّٰہَ

جو شخص لوگوں کا شکر گزار نھیں ھوتا وہ اللّٰہ کا بھی شکر گزار نھیں ھوتا (جامع ترمذی، رقم الحدیث 1955)

۔۔39: زیِّنُوْا القُرْآنَ بِاَصْوَاتِکُمْ

قرآن پاک کو اپنی آوازوں سے مُزین کرو یعنی خوبصورت آواز میں اس کی تلاوت کیا کرو

(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 1342)

۔۔40: خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنْ و عَلَّمَہٗ

تم میں بہترین وہ شخص ھے جس نے قرآن سیکھا اور اسے دوسروں کو سکھایا.(صحیح بخاری، رقم الحدیث 5027)

_

Comments