268) قیامت کے کئی نام ہیں


۔💐 قیامت کے کئی نام ہیں

مختلف علمائے کرام نے قیامت کے کوئی پچاس کے قریب نام گنوائے ہیں۔ آج ہم ان پچاس میں سے سب سے زیاد استعمال کئے جانے والے ناموں کا ذکر کریں گے۔

۔۱۔ الیوم القیامة

اردو: دوبارہ اٹھائے جانے کا دن

انگریزی: The Day of resurrection

قیامت کا یہ نام قرآن میں 70 مقامات پر آیا ہے۔  یہ لفظ قام یا یقوم سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں کھڑے ہونا یا اٹھ کھڑے ہونا۔ عربی میں کسی بھی لفظ پر زور دینے کے لئے اس لفظ کو مؤنث بنایا جاتا ہے (اہل علم اس کو بہتر طریقے سے بیان کر سکتے ہیں)، یہ لفظ بھی مؤنث ہے۔ یوم القیامة اس لئے بھی کہا جاتا ہے کہ اس روز تمام مخلوق اللہ کے سامنے کھڑی ہوگی۔

۔۲۔ الیوم الاخر

اردو: آخری دن

انگریزی: The last day

اس دن کو آخری دن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس دن کے بعد پھر کوئی دن نہیں ہوگا، ہمیشہ کی زندگی ہوگی جس میں وقت اور ایام ختم ہو جائیں گے۔

۔۳۔ الساعة

اردو: ساعت

انگریزی: The Hour

عربی میں الساعة کسی بھی غیر مقررہ وقت کو کہا جاتا ہے ۔ عمومی طور پر دن کے چوبیس گھنٹوں میں سے کسی بھی وقت کو اساعة کہا جا سکتا ہے لیکن جن الف اور ل کے ساتھ پڑھا جاتا ہے تو اس سے مراد اس وقت کی ہوتی ہے جو قریب آ پہنچا ہو۔ قیامت کو اساعة اس لئے بھی کہا جاتا ہے کہ قیامت اچانک سے آئے گی جس کی کسی کو خبر بھی نہیں ہوگی۔

۔۴۔ یوم البعث

اردو: اٹھائے جانے کا دن

انگریزی: The day of resurrection

یہ نام اس لئے دیا گیا ہے کہ قیامت کے روز اللہ تمام جانداروں کو دوبارہ زندہ کرے گا۔

۔۵۔ یوم الخروج

اردو : باہر نکلنے کا دن

انگریزی: The day of coming out

یہ نام اس لئے ہے کہ روز قیامت تمام جاندار اپنی اپنی قبروں سے باہر نکلیں گے۔

۔۶۔ القاریة

اردو: کھڑکھڑا دینے والی

انگریزی: The striking hour

یہ نام اس لئے کہ قیامت کی دہشت دلوں کو دہلا دینے والی ہوگی ایسی کہ ایک کم عمر بچے کے بال دہشت سے سفید ہو جائیں گے۔

۔۷۔ یوم الفصل

اردو: فیصلے کا دن

انگریزی: The day of decision

قیامت کے دن اللہ ہر چیز کا فیصلہ کر دے گا جس پر دنیا میں مخلوق لڑا کرتی تھی۔

۔۸۔ یوم الدین

اردو: بدلے کا دن

انگریزی: The day of recompense

اس روز دنیا میں کئے گئے ہر اچھے اور برے کام کا بدلہ ہر انسان کو دے دیا جائے گا۔

۔۹۔ الصاخة

اردو: کام بہرہ کر دینے والی

انگریزی: The Deafening

علمائے کرام کے نزدیک یہ پہلی بار پھونکے جانے والا صور ہے جو بہرہ کر دے گا۔ اس کی آواز اتنی اونچی ہوگی کہ لوگ سب کچھ سننے کے باوجود بھی خود کو بہرہ سمجھیں گے۔

۔۱۰۔ الطامة الکبریٰ

اردو: بڑی آفت

انگریزی: The greatest catastrophe

عربی کے اس لفظ کا مطلب ایک بہت بڑی آفت ہے اور قیامت عذابوں میں سے سب سے بڑا عذاب ہوگا۔ علمائے کرام دوسری بار پھونکے جانے والے صور کو الطامہ کہتے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس وقت لوگوں کو جہنم کی طرف ہانکا جائے گا

Comments