بچوں میں ایمان کیسے پیدا کریں
بچوں کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایمانی تربیت بھی بہت ضروری
۔۔🔆دنیاوی تعلیمی اداروں میں اکثر یہ ہوتا ہے کہ ایک تو دین سے نفرت اور مولویوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے. اب بچے پریشان ہیں کہ ہم کیا کریں؟
۔۔🔆اگر سکول میں سالانہ فنکشن ہے اس میں ناچ گانا اور فحاشی ہے اب بچے سخت پریشان ہیں کہ وہ کہاں جائیں
۔۔🔆کچھ بچے کتابوں کو پڑھتے ہیں. آپ کے بچوں کے پاس کتابوں کی بھر مار ہے. مگر آپ کو نہیں پتہ کہ ان کتابوں میں ہے کیا؟.میجک ، سٹوری یا دینی وغیرہ
ُ۔۔🔆 اب ایسے ایسے نظریات والے کتب ہیں. جو ہمارے عقائد کو جڑوں سے اکھاڑ رہے ہیں. اور ہمارے بچے وہ سب پڑھ رہے ہیں. والدین کو چاہیے کہ وہ کتابوں کو چیک کریں اور پڑھیں کہ ان کتابوں میں کیا ہے اور بچوں کو کن چیزوں کے بارے میں دینی چاہیے
۔۔🔆 ہمیں اپنے بچوں کو کنٹرول کرنا چاہیے. جن والدین سے بچہ کنٹرول نہیں ہو رہا تو وہ جوان بچے کو کیسے کنٹرول کرے گے؟
۔۔🔆 ہم نے وہ چیزیں خود پر طاری کی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہمارے بچے ہمارے ہاتھوں سے نکلتے جا رہے ہیں ہم ان سے وہ سارے کام کرواتے ہیں جو قانون کے خلاف ہیں
۔۔🔆ہم اپنی جوان بچیوں کو کسی بھی کورس کے لیے یا سیر وغیرہ کے لیے باہر بھیج دیتے ہیں. اپنی بچیوں کو کبھی اکیلے باہر جانے کی اجازت نہ دیں
۔۔🔆کچھ والدین کہتے ہیں کہ میں نے اپنے بچے سے وعدہ کیا تھا. کہ اگر تم ساری نمازیں پڑھو گے اچھے نمبرز لو گے تو جو کہو گے ملے گا کبھی بچوں سے ایسا وعدہ نہ کریں کہ جو کہو گے ملے گا. ہمیشہ انھیں بولیں کہ جو اس وقت ٹھیک ھو گا ملے گا بچوں کو کبھی کھلی چھوٹ نہ دیا کریں. جتنا آپ انہیں کنٹرول میں رکھیں گے وہ اتنا آپ کے کنٹرول میں رہیں گے
۔۔🔆اب بچوں کو اتنی سختی سے بھی کنٹرول نہیں کرنا کہ وہ تنگ آجائیں. اور وہ چهپ چهپ کر غلط کام شروع کر دیں
۔۔🔆لڑکیوں کو کبھی کسی کے گھر رات بھر رہنے کی اجازت نہ دیں. جب تک آپ ان چیزوں پر سختی سے عمل نہیں کریں گے تب تک آپ کے گھروں میں بچوں کی تربیت نہیں ممکن...ان سب کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اللہ تعالیٰ سے جوڑیں۔ اللہ سے بچوں کا تعلق مضبوط کرنا ہے
۔۔🔆بچپن میں ہی بچوں کو اللہ کی تخلیق کردہ چیزوں کے بارے میں بتائیں. انہیں اپنے آس پاس کی چیزیں دکھا کر بتائیں. جیسے "پودے، پھل، آسمان" وغیرہ کو دکھا کر بتائیں کہ انہیں اللہ نے پیدا کیا ہے
۔۔🔆اگر آپ ٹیچر ہے کلاس میں جاتے ہیں تو اس میں جہاں جہاں تخلیق کے بارے میں جو آیات آئیں انہیں بتایا کریں ۔ آپ باتوں ہی باتوں میں بچوں کو اللہ کی پہچان کروائیں۔ چھوٹی بات کریں اور فائدہ مند بات کریں
۔۔🔆جب آپ کھانا کھا رہے ہوں تو کھانے کی بات کریں. کہ کھانا اندر جانے کے بعد اس کے ساتھ کیا کیا ہوتا ہے. "واہ سبحان اللہ، اللہ تیری شان ہے" اس طرح بچوں کے دل میں اللہ کی محبت پیدا ہو گی
۔۔🔆بچوں کے اندر تقویٰ، خضوع و خشوع پیدا کریں. .. خضوع اس وقت پیدا ہو سکتا ہے جب آپ کو اللہ تعالیٰ کی بڑائی معلوم ہو
بچوں کے دل میں اللہ تعالیٰ کی اتنی محبت پیدا کریں کہ وہ اپنے ان دیکھے رب پر ایمان میں پختہ ہو جائیں
۔۔🔆جب وہ نماز پڑھیں تو انہیں معلوم ہو کہ انہیں ٹکریں نہیں مارنی. بلکہ سوچے کہ میں اپنے رب کہ سامنے کھڑا ہوں۔
۔۔🔆 اپنا بھی اللہ سے تعلق مضبوط کریں. جتنا آپ اللہ کے ناموں میں غور فکر کریں گے اتنا ہی اللہ سے آپ کا تعلق مضبوط ہوگا
۔۔🔆جب بھی آپ بچوں کے ساتھ تلاوت سنیں تو توجہ سے سنے
۔۔🌱 بچوں کو ہر معاملے میں اس طرح اللہ کے ساتھ جوڑیں کہ اسے ہر وقت یہ احساس ہو کہ اللہ اسے دیکھ رہا ہے
Comments
Post a Comment