278) سنہرے الفاظ اور معلومات

 سنہرے الفاظ اور معلومات

۔🌻 اللہ کے ولی کی پانچ نشانیاں ہیں 

۔1:- فی وجھہ ضیاء .... اسکے چہرے میں نورانیت ہوگی 

۔2:- فی قلبہ ذکاء .... اسکے دل میں پاکیزگی ہوگی 

۔3:- فی عینہ بکاء .... اسکی آنکھ میں عشق و خوف کا رونا ہوگا 

۔4:- فی یدہ سخاء .... اس کے ہاتھ میں سخاوت ہوگی 

۔5:- فی نطقہ شفاء .... اس کے کلام میں شفاء ہوگی

 کہ مضطرب دل اس کی گفتگو سے راحت پائیں گے

۔🌻 ‏اگر دنیا کی عدالت میں عدل نہ ملے تو اپنا مقدمہ آخرت کی کورٹ میں دائر کرو کہ وہاں کے گواہ فرشتے ہوں گے، دعویٰ محفوظ رہے گا اور جسٹس خود احکم الحاکمین ہوگا  

[غم نہ کریں: صـ446]

۔🌻 ‏زندگی میں اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو ایک چھوٹا سا اصول اپنا لیجیے، پھر کبھی اداس نہیں ہوں گے

جو کھویا اس کا غم نہیں .... جو پایا وہ کسی سے کم نہیں

            جو نہیں وہ ایک خواب ہے .... جو ہے وہ لاجواب ہے

۔۔💕 سائنس دانوں نے دریافت کیا کہ چیونٹیاں اناج اور بیجوں کو جمع کرنے کے بعد ان کو زمین میں لے جانے اور انہیں زمین کے اندر اپنے بِلوں میں رکھنے سے پہلے دو حصوں میں توڑ دیتی ہیں کیونکہ اگر اناج و بیج دو حصوں میں تقسیم نہ کیا جائے تو وہ زمین کے اندر ہی پھوٹ جاتا ہے ہرا ہو جاتا . ‏انھوں نے حیرت سے کہا کہ چیونٹیاں دھنیا کے بیج کو چار حصوں میں تقسیم کرتی ہیں، کیونکہ ایک دھنیا کا بیج ہی ہے جو دو حصوں میں بٹنے کے بعد بھی پھوٹ سکتا ہے ۔ اس لیے چیونٹیاں اس کو چار حصوں میں کاٹ کر تقسیم کرتی ہیں پھر اپنے بلوں کے اندر محفوظ کر کے رکھتی ہیں....سوچنے کی بات..ان ‏سب کو یہ کس نے سکھلایا...؟ یقیناً میرے اور آپ کے بلکہ ساری کائنات کے وحدہ لاشریک رب نے تو اس کی پاکی بیان کیجیے....سبحان الله وَ بِحَمدہ ۔۔۔ سبحان اللہ العظیم

 ۔۔🌻اچھے لوگ دین میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں ہم جنت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہوں ۔۔۔وہ دنیا کے رنگینیوں میں کھو کر اپنے رب کو ناراض نہیں کرتے ۔۔بلکہ وہ ہمیشہ اپنے رب کا قرب حاصل کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے اور ایک دوسرے کو جنت کی راہ پر لے چلے ۔۔۔۔ اور اچھے دوست ایسے ہی تو ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر اللہ یاد آجائے ۔۔۔اس لیے ہمیشہ جب بھی دوست بناؤ دین کو بنیاد بنانا کیونکہ قیامت والے دن انسان افسوس کرے گا کہ کاش میں اس انسان کو اپنا دوست نہ بناتا جہنم میں نہ جلتا اس لیے آخرت کے افسوس سے بہتر ہے دنیا کی وقتی لذت سے نہ آشنا ہو کر اللہ کے مقرب بندوں کی صحبت اپنائی جائے پھر یقین مانو تمہاری دنیا کیا آخرت بھی سنور جائے گی

 ۔۔🌻 محمد بن ہارون (معتصم باللہ) کو "مثمن" کہتے ہے، کیونکہ

 وہ بنو عباس کے آٹھواں خلیفہ تھے

حضرت عباس کے آٹھویں پشت میں سے تھا

 اور ہارون الرشید کا آٹھواں بیٹا تھا

۔ 8 سال 8 ماہ 8 دن بادشاہت کی

اولاد میں 8 لڑکے اور8 لڑکیاں تھیں

ربیع الاول کے ختم ہوتے وقت 8 دن باقی تھے کہ دنیا سے رخصت ہو گئے

ڈاکٹر محمد عبدالعلی اچکزئی کی کتاب روضہ تاریخ اسلام و اسلامی تحریکیں

 ۔۔🌻امام اہل سنت شیخ الحدیث حضرت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے ایک دوست تھے، خوش طبیعت آدمی تھے، وہ فرمایا کرتے تھے: کہ

۔۔❶ چاول کھانے والا آدمی بوڑھا نہیں ہوتا

     ۔۔❷ چاول کھانے والے کو کتا نہیں کاٹتا

۔۔❸ چاول کھانے والے کی چوری نہیں ہوتی

امام اہل سنت فرماتے ہیں، ہم نے ان سے پوچھا کہ ان کا آپس میں کیا تعلق ہے تو فرمایا کہ

۔۔① بوڑھا تو اس لیے نہیں ہوتا کہ بوڑھا ہونے سے پہلے ہی مر جاتا ہے۔ 

۔۔② کتا اس لیے نہیں کاٹتا کہ اس کے ہاتھ میں کمزوری کی وجہ لاٹھی ہوتی ہے۔ کتا قریب ہی نہیں آئے گا تو کاٹے گا کیسے ۔

۔۔③ چوری اس لیے نہیں ہوتی کہ یہ ساری رات  کھانستا رہتا ہے اور چور دیکھ کر چلا جاتا ہے کہ گھر والے جاگ رہے ہیں (ذخیرۃ الجنان ج۱۲صفحہ ۳۳۵)

۔۔🌻 حسن بصری فرماتے ہیں: میرا نہیں خیال کہ اللہ پاک کسی ایسے بندے کو عذاب دے گا کہ جو استغفار کرتا ھو۔

پوچھنے والے نے پوچھا:وہ کیوں؟

 فرمایا:یہ بتاو کہ استغفار کرنے کا خیال اسکے دل میں کس نے ڈالا؟

 جواب دیا:اللہ پاک نے فرمایا:یہ کیسے ھو سکتا ھے اللہ پاک اسکے دل میں استغفار کا بھی خیال ڈالیں اور اسے گزند پہنچانے کا بھی ارادہ ھو؟

 پھر اَپ نے قراَن مجید کی اَیت کا یہ ٹکڑا پڑھا

" وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون 

"اور اللہ انہیں عذاب نہیں دیگا حالنکہ یہ استغفار کرتے ہوں

۔۔🌻 ‏دماغ ایک بھیڑیا ہے روح بھیڑ ہے اور ایمان چرواہا ہے اور اگر چرواہا مضبوط نہیں ہے تو بھیڑیا بھیڑ کو کھا جاتا ہے- ( مولانا رومیؒ )

۔۔1👈. حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔  (المنتظم)

۔۔2 👈حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ حضرت صہیب رومی رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔ (المنتظم)

۔۔3. 👈 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے  پڑھائی (تاریخ الخلفاء)

۔۔4.👈 حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی۔ (البدایہ والنہایہ)

۔۔🌻 نفس اور شیطان کی چالوں میں سے ایک بڑی چال

و تكونوا من بعده قوما صالحين

بس اس(ایک گناہ) کے بعد تم نیک لوگ بن جانا .... سورہ یوسف

۔۔🌻 آج سے قریب چار ہزار سال پہلے عراق میں بابل اور نینوا کی تہذیب کے لوگ جب اوپر آسمانوں میں دیکھتے تو اُنہیں مہینے میں چاند گھٹتا بڑھتا نظر آتا۔۔ چاند کی پیدائش سے آدھے چاند تک سات دن، پھر پورے چاند تک سات دن ۔ مگر چاند کی پیدائش سے نئے چاند کی پیدائش تک ساڑھے 29 دن لگتے ہیں سو آخری ہفتے میں ایک یا دو دن جمع کر دیے جاتے۔ ہفتے میں سات دنوں کا تصور وہاں سے آیا ۔ اس سے پہلے مصری تہذیب میں ہفتہ دس دن کا ہوتا جبکہ رومیوں کے ہاں 8 دن کا۔

ہفتے کے نام انہوں نے آسمان پر سات دِکھنے والے اجرام، سورج، چاند، عطارد، زہرہ،مریخ، مشتری اور زحل سے لئے۔سات آسمانوں کا تصور بھی یہی سے آیا۔ بابل و نینوا کے لوگوں کے نزدیک یہ ساتوں اجرامِ فلکی اپنے اپنے آسمان میں تیرتے۔آج بھی لاطینی زبان, فرانسیسی،ہسپانوی ، اطالوی میں ہفتے کے دنوں کے نام انہیں  اجرام فلکی پر ہیں۔

Monday..... Moon... Dies Lunae

Tuesday...Mars....Dies Martis

Wednesday.... Mercury... Dies Mercurri

Thursday... Jupiter.... Dies Jovis

Friday.... Venus... Dies Veneris

Saturday....Saturn... Dies Saturini

Sunday....Sun....Dies Solis

اسی طرح دن کی تقسیم 24 گھنٹے یا حصوں میں دراصل سورج ڈھلنے سے دوپہر تک بارہ گھنٹے،یہ دائیں ہاتھ کی اُنگلیوں پر بارہ کی گنتی سے نکلے۔ جبکہ ایک گھنٹے میں 60 سیکنڈ کا تصور دائیں ہاتھ کی پانچوں اُنگلیوں سے بائیں ہاتھ کے بارہ جوڑ پانچ مرتبہ گن کر 60 تک پہنچے۔اُن زمانوں میں وقت کی تقسیم اتنی اہم نہیں تھی جتنی کہ آج ہے۔ مگر یہ کہنا درست ہو گا کہ انسان نے وقت کو آسمانوں سے سیکھا۔

۔۔🌻 کیا پیٹ کے بل سو جانا گناہ ہے؟

 جی نہیں یوں سو جانا گناہ تو نہیں البتہ پَیٹ کے بَل لیٹنے کو جہنمیوں کی راحت کہا گیا ہے۔اگر درد کی وجہ سے لیٹا ہے تو مجبوری ہے۔ 

بغیر مجبوری کے پیٹ کے بل لیٹنا نقصان دہ ہے،کیونکہ دل پر بھی زور آئے گا اور پیٹ کے آلات جیسے اَنتڑیوں وغیرہ پر بھی زور پڑے گا۔

صوفیاء فرماتے ہیں کہ سو جانا چار قسم کا ہے

  ۔۔(1):پشت پر سو جانا یعنی چت سو جانا اہل عبرت کا ہے،

   ۔۔(2):داہنی کروٹ پر سو جانا یہ اہل عبادت کا سو جانا ہے،

۔۔(3):بائیں کروٹ پر سو جانا یہ اہل استراحت کا سو جانا ہے،

۔۔(4):پیٹ کے بل سو جانا یہ سو جانا اہل غفلت کا ہے۔(اشعہ)

مرقات نے فرمایا کہ اوندھے سو جانا دوزخیوں کا ہوگا اور لوطی لوگ ایسے سو جاتے ہیں۔(مراۃ المناجیح)

 سو جانے کے چار مختلف طریقے

۔۔(1)…گُدِّی کے بل سو جانا یہ انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کا طریقہ ہے کہ وہ زمین و آسمان کی تخلیق میں غور کرتے ہیں۔

                ۔۔(2)…دائیں کروٹ سو جانا یہ علمائے کرام اور عبادت گزار لوگوں کا طریقہ ہے۔

۔(3)…بائیں کروٹ سو جانا یہ بادشاہوں کا طریقہ ہے کہ اس سے ان کا کھانا ہضم ہو جاتا ہے 

                                     (۔(4)…منہ کے بل سو جانا یہ شیطان کا طریقہ ہے۔(احیاء العلوم

۔۔🌻 ‏ایک آدمی دھوپ میں آٹھ گھنٹے مزدوری کرسکتا ہے، لیکن پنکھے کے نیچے کھڑے ہو کر دو چار رکعت نماز نہیں پڑھ سکتا، وجہ کیا ہے؟

 وجہ یہ ہے کہ جسم تو مظبوط ہے، لیکن روح کمزور ہے ۔

۔۔🌻 ‏انسان بھی بڑا عجیب ہے، دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر کہتا ہے: جیسی کرنی ویسی بھرنی اور جب خود تکلیف میں ہوتا ہے تو کہتا ہے: آزمائش تو اللّٰہ کے محبوب بندوں پر ہی آتی ہے ۔

۔۔🌻 ‏انٹرنیٹ ہسٹری تو صاف ہو ہی جاتی ہے یہ جو کندھوں پہ بیٹھے ہیں ان کا کیا ہوگا؟

۔۔🌻‏ڈر سے بڑا کوئی وائرس نہیں، اور ہمت سے بڑی کوئی ویکسین نہیں ۔

۔۔🌻 ‏جھوٹ کا بھی ایک ذائقہ ہوتا ہے، خود بولو تو میٹھا لگتا ہے، کوئی اور بولے تو کڑوا لگتا ہے ۔

۔۔🌻 وہ خوش نصیب عورت جن کے پردادا نبی۔ دادا نبی ۔ دادا کے بھای نبی ۔ ابا نبی ۔ بھای نبی ۔ شوہر نبی اور بیٹا بھی نبی .... اِلْیَا یعقوب کی بیٹی، یوسف کی بہن، ایوب کی بیوی اور ذو الکفل کی ماں ہیں۔ علیہم الصلاۃ و السلام۔ اس کے علاوہ بھی کچھ اقوال ہیں

إليا بنت يعقوب، اخت يوسف، زوجة ايوب، ام ذو الكفل. على نبينا وعليهم وعلى سائر الانبياء الصلاة والسلام. فإليا ابوها نبي وزوجها نبي واخوها نبي وابنها نبي. وَقَدْ زَعَمَ بَعْضُهُمْ أَنَّ اسْمَ زَوْجَتِهِ رَحْمَةُ، فَإِنْ كَانَ أَخَذَ ذَلِكَ مِنْ سِيَاقِ الْآيَةِ، فَقَدْ أَبْعَدَ النَّجْعَة، وَإِنْ كَانَ أَخَذَهُ مِنْ نَقْلِ أَهْلِ الْكِتَابِ وَصَحَّ ذَلِكَ عَنْهُمْ، فَهُوَ مِمَّا لَا يُصَدَّقُ وَلَا يُكَذَّبُ، وَقَدْ سَمَّاهَا ابْنُ عَسَاكِرَ فِي تَارِيخِهِ ـ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى ـ قَالَ: وَيُقَالُ: اسْمُهَا لَيَا ابْنَةُ مِنَشَّا بْنِ يُوسُفَ بْنِ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: وَيُقَالُ: لَيَا بِنْتُ يَعْقُوبَ، عَلَيْهِ السَّلَامُ، زَوْجَةُ أَيُّوبَ.

‏ ۔۔🌻🌻 کیا آپ نے یہ سوچا ہے کہ قرآن پاک میں اللہ نے یہ کیوں فرمایا  کہ ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے یہ کیوں نہیں کہا کہ ہر ذی روح کو موت آنی ہے آپ نے کبھی اس لفظ "ذائقہ" جس کو انگلش میں ٹیسٹ کہتے ہیں پر غور کیا ہے۔۔؟

 سائنس کہتی ہے کہ ہر انسان کی چکھنے کی حس مختلف ہوتی ہے، ‏اگر کسی کو کوئی چیز پسند ہی نہیں تو اسے اسکا ذائقہ برا ہی لگے گا چیز کا ذائقہ اس میں ڈالے گئے اجزاء پر منحصر  ہوتا ہے اس لئے ہر شخص کی موت کا ذائقہ اسکے اعمال کے مطابق ہو گا اسکا ذائقہ دوسروں کی موت سے مختلف ہو گا۔۔۔ "یہ آپکی موت ہے تو اسکا ذائقہ بھی آپ ہی کو چکھنا ہو گا، ‏لہذا ابھی سے اپنے معاملات اور اعمال درست کر لیں تا کہ موت کا ذائقہ کڑوا نہ لگے۔

۔۔🌻 ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ شیطان کو دیکھا،اس کے پاس دو چیزیں تھیں،میں نے اس سے کہا کہ اے بدمعاش! یہ کیا دو چیزیں لیے پھرتا ہے؟ 

کہنے لگا کہ ایک بوتل میں شہد ہے اور ایک میں راکھ ہے،میں نے کہا تجھے اس کی کیا ضرورت پڑگئی؟ 

کہنے لگا کہ جو لوگ غیبت کرتے ہیں ان کے ہونٹوں پر شہد لگاتا ہوں تو ان کو غیبت کرنے میں مزا آتا ہے،لگے رہتے ہیں،غیبت کرتے رہتے ہیں۔پھر میں نے کہا کہ اچھا یہ راکھ کس لئے لیے پھرتا ہے۔ تو اس نے کہا:اس راکھ کو میں یتیم کے چہرے پر مل دیتا ہوں تواسےدیکھنے والے اس کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں،محبت کی نظر سے نہیں دیکھتے اور اللہ کی رحمت سے خود محروم ہو جاتے ہیں

Comments