259) ایت الکرسی کے برکات

ایت الکرسی کے برکات 

 عبدالله بن عوف کہتا ہے : ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ قیامت بپا ہو چکی ہے مجھے حساب و کتاب کیلئے لایا گیا۔ میرا حساب بڑی آسانی سے ہو گیا. پھر مجھے  جنت میں لایا گیا اور وہاں مجھے بہت سارے محل دکھائے گئے. مجھے کہتے ہیں: اس محل کے دروازوں کو شمار کرو؛ میں نے شمار کیے تو 50 دروازے تھے پھر کہتے ہیں: اس محل کے گھروں کو شمار کرو تو وہ 175 گھر تھے. وہ گھر میری ملکیت میں دے دیے گئے. مجھے انتہائی خوشی ہوئی جیسے ہی میری آنکھ کھلی تو خدا کا شکر ادا کیا. صبح ہوتے ہی ابن سیرین کے پاس گیا اور اپنے خواب کو بیان کیا۔۔انہوں نے کہا: یقینا آپ آیه الكرسی کی زیادہ تلاوت کرتے ہیں. میں نے کہا: جی ہاں؛ اسی طرح ہے. لیکن آپ کو کیسے پتہ چلا. کہتے ہیں: اس لیے کہ اس آیه کے 50 كلمے اور 175 حروف ہیں. میں نے انکے حافظے کی تیزی پہ تعجب کیا. پھر مجھے کہتے ہیں: جو شخص بھی آیه الكرسی کی زیادہ تلاوت کرے موت کی سختی اس پر آسان ہو جاتی ہے ایت الکرسی کے برکات ۔۔۔۔۔۔

۔۔🍃1. آیه الكرسی آسمانی نور ہے. 

۔۔🍃2. آیه الكرسی عرشی خزانے کی ایک آیت ہے. 

۔۔🍃3. آیه الكرسی سفر میں سلامتی کا باعث بنتی ہے. 

۔۔🍃4. آیه الكرسی قرآن میں بلند ترین مقام پر فائز ہے. 

۔۔🍃5. رسول مكرم اسلام جب بھی بستر پہ جاتے تو آیه الكرسی کا ورد کرتے. 

۔۔🍃6. آیه الكرسی پڑھنے سے انسان ہر بلا و آفت سے محفوظ رہتا ہے. 

۔۔🍃7. براے رفع فقر آیه الكرسی مؤثر ہے اور غیب سے اللہ کی مدد پہنچتی ہے. 

۔۔🍃8. ہر چیز آیه الكرسی میں ہے یعنی كرسی میں آسمانوں اور زمین کی گنجایش ہے.

۔۔🍃9.  تنهائ میں آیه الكرسی پڑھنے سے خوف دور ہوتا ہے اور اللہ کی جانب سے مدد ہوتی ہے

۔۔🍃10. آیه الكرسی کو مستحب نمازوں میں ، شب و روز میں؛ سفر میں؛ نماز تہجد میں اور میت کو دفن کرتے وقت پڑھیں

۔۔🍃11. سوتے وقت آیه الكرسی کو پڑھیں کیونکہ اسطرح خداوند کریم ایک فرشتے‌ کی ڈیوٹی  لگا دیتا ہے کہ صبح تک آپکی حفاظت کرے

۔۔🍃12. جب بھی آنکھ کا درد تو آیه الكرسی پڑھیں اور اس درد کا کسی کے سامنے اظہار نہ کریں انشاءاللہ آفاقہ ہوگا 

۔۔🍃13. نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جس گھر میں آیه الكرسی پڑھی جائے ابلیس اس گھر سے دور رہتا ہے اور سحر و جادو سے بھی محفوظ رہتا ہے

۔۔🍃14. آیه الكرسی پایه عرش الهی ہے اور اسکی تلاوت کا هدف یہ ہے کہ لوگ اللہ کے علاوہ کسی اور کی پرستش نہ کریں کسی دوسرے کے سامنے اپنا سر نہ جھکائیں؛لوگوں کے اندر روح توحید پیدا ہو۔ آیه الكرسی عقلوں کو بیدار اور حقیقی معبود کی پہچان کرواتی ہے.

۔۔🍃15. وقت غروب 41 بار آیه الكرسی پڑھنے سے حاجت‌ پوری ہوتی ہے یہ عمل تجربہ شدہ ہے  اور براے رفع غم؛ شفائے مریض؛ درمان درد؛ رحمت خداوند اور آنکھوں کی نور کی زیادتی کیلئے ہمیشہ آیه‌ الكرسی کی تلاوت کریں

۔۔🌸✨16. اگر مؤمن آیه الكرسی کو پڑھ کر اسکے ثواب کو مرحومین کو ہدیہ کر دے تو خداوند ایک فرشتےکی ڈیوٹی لگا دیتا ہے کہ اسکی طرف سے تسبیح کرے

۔۔🍃17. آیه الكرسی کو لکھ کر کھیتوں یا دکان میں چھپا دیا جائے تو رزق میں برکت ہو گی

۔۔🍃18. پیغمبر ﷺ سے نقل ہوا ہے كه: یہ آیت خدا کی تمام مخلوقات سے زیادہ باعظمت ہے

۔۔🍃19. چند چیزیں حافظے کو زیادہ کرتی  ہیں ان میں ایک آیه الكرسی کی تلاوت ہے.

۔۔🍃20. هر رات آیه الكرسی پڑھیں تاکہ صبح  تک امان خدا میں رہیں.

۔۔🍃21. هر صبح آیه الكرسی کو پڑھیں تاکہ رات تک امان خدا میں رہیں.

۔۔🍃22. آیت الکرسی پڑھنے سے موت کے وقت جان کنی میں آسانی ہوتی ہے.

۔۔🍃23. آیه الكرسی قرآن کی عظیم‌ ترین آیت ہے.

۔۔🍃24. براے حفاظت مال و جان آیه الكرسی کو پڑھیں.

۔۔🍃25. آیه الكرسی شرک کی بنیادوں کو ویران کر دیتی ہے. 

۔۔🍃26. آیه الكرسی سوره بقره کی سردار ہے.

Comments