220) حسد سے بچنے کی تدابیر

حسد سے بچنے کی تدابیر 

علماء کرام نے حاسدوں کے حسد سے بچنے کے لیے دس تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے 

۔۔۱) شیطان اور اس کے شر سے ہمیشہ ﷲ کی پناہ طلب کی جائے، اسی طرح حاسدوں کے حسد سے بھی۔ اس کے لیے صبح اور شام کے اذکار تیر بہدف نسخہ ہیں ۔ روزانہ صبح و شام آیۃ الکرسی کی تلاوت کی جائے اور رات میں سوتے وقت معوذتین (قل اعوذ برب الفلق ، قل اعوذ برب الناس )تین تین مرتبہ پڑھ کر اپنی دونوں ہتھیلیوں پر دم کر کے سارے جسم پر ہاتھ پھیر لے ۔

۔۔۲) ﷲ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرے ، کیونکہ جو شخص ﷲ سے ڈرتا ہے ﷲ اس کی حفاظت فرماتا ہے اور اسے کسی دوسرے کے حوالے نہیں کرتا ۔

۔۔۳) دشمنوں کی دشمنی پر صبر کرے ، اس لئے کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے ، دشمن کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہ کرے ، اس کا صبر ہی اس کے دشمن پر سب سے بڑی فتح ہے ۔

۔۔۴) ﷲ کی ذات پر توکل اور بھروسہ کرے ، کیونکہ جو شخص ﷲ پر توکل کرتا ہے ﷲ اس کے لئے کافی ہے ۔

۔۔۵) دل کو ان خیالات سے خالی کر لے کہ کوئی مجھ سے حسد یا دشمنی کر رہا ہے ، کیونکہ بسا اوقات انسان کو اس کا یہی احساس ،کہ میرا کوئی دشمن یا حاسد ہے ، نقصان پہنچاتا ہے ۔

۔۔۶) ﷲ تعالیٰ کی عبادت اور اطاعت کی پابندی ، دل میں اس کی محبت اور اسی کی جانب انابت اور رجوع اور اسی کی رضا کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لینا ۔ یہ وہ امور ہیں جن سے بندہ ﷲ کا مقرب بن جاتا ہے ۔

۔۔۷) ﷲ کی جناب میں توبہ و استغفار ۔ کیونکہ ﷲ کا فرمان ہے : ” تمہیں جو بھی مصیبت پہنچتی ہے وہ تمہارے گناہوں کی وجہ سے ہی ہے ،،۔( شوریٰ : ۰۳)

۔۔۸) صدقہ و خیرات کرنا ۔ اس سے بھی بلائیں اور مصیبتیں دور ہوتی ہیں اور یہ حاسدوں کے حسد اور نظر بد سے بچنے کا مجرب نسخہ ہے ۔

۔۔۹) حاسدوں کے ساتھ احسان کرنا۔ اس سے بھی آدمی حاسدوں کے شر سے بچ سکتا ہے، ہو سکتا ہے کہ حاسد کو ﷲ تعالی حسد چھوڑنے کی توفیق دے دے اور وہ بجائے دشمنی کے دوستی اور بھلائی کرنے لگ جائے ۔

۔۔۱۰) انسان توحید پر قائم رہے اور یہ جان لے کہ ﷲ کے سوا کسی میں بھی نفع یا نقصان پہنچانے کی طاقت نہیں ہے، اگر فائدہ ہوا تو اسی وجہ سے ہوا کہ یہ ﷲ نے میرے لیے لکھ رکھا تھا، اگر نقصان پہنچتا ہے تو بھی ایک مسلمان اس بات پر ایمان رکھے کہ مجھے جو بھی تکلیف پہنچی ہے کہ اللہ پاک نے میرے لیے لکھ دیا تھا

بشکریہ: "صوت القرآن" (قرآن کی آواز )

Comments