279) علماء کرام کی عظمت

 علماء کرام کی عظمت

۔۔🌻🌻 کسی صاحب نے کہا کہ اذان نماز اور جنازہ کے سوا مولوی کی قابلیت کیا ہے؟

 جواباً فرمایا  کہ

بندوق چلانے کے علاوہ فوجی کی قابلیت کیا ہے؟

جہاز اڑانے کے علاوہ پائیلٹ کی قابلیت کیا ہے؟

پٹڑی بدلنے اور بریک لگانے کے علاوہ ٹرین ماسٹر کی قابلیت کیا ہے؟

سٹوڈنٹ کو پڑھانے کے علاوہ پروفیسر کی قابلیت کیا ہے ؟

سرجری کے علاوہ سرجن کی قابلیت کیا ہے؟

جو معاملہ باقی سب کا ہے وہی معاملہ مولوی کا ہے ظاہر بات ہے کہ متعلقہ کام میں ہی آدمی کی قابلیت ہوتی ہے اب ایک آدمی آل ان ون تو نہیں ہو سکتا ہر ایک بات واضح ہونے کے باوجود علماء سے خوامخواہ کا بغض و عناد جو کفّار کو مطلوب ہے تعصب کے سوا کچھ نہیں ہے . لہذا اپنے ایمان کی حفاظت اور گمراہ ہونے سے بچنے کیلۓ علماء سے تعلق مضبوط رکھیں۔

۔۔🌻🌻 سارے علما "تبلیغ" میں کیوں نہیں جاتے ؟

"تصنیف و تالیف" کا کام کیوں نہیں کرتے (کتابیں کیوں نہیں لکھتے یا چھاپتے) ؟

.مولانا طارق جمیل صاحب، حاجی عبدالوہاب صاحب اور دوسرے تبلیغی علماء "جہاد" کیوں نہیں کرتے کشمیر، فلسطین، افغانستان میں ؟

ملا عمر، ملا منصور اور دوسرے بڑے جہادی علماء جہاد کو چھوڑ کر "تبلیغ" یا دین کے کسی دوسرے شعبہ میں کیوں نہیں آتے؟ وغیرہ وغیرہ

ان جیسے کئ سوالات اکثر بے دین لوگوں کی طرف سے اٹھاۓ جاتے ہیں حضرت مولانا پیر ذولفقار صاحب ان سوالات کا جواب کچھ یوں دیتے ہیں."انسان کا جسم مختلف اعضاء پر مشتمل ہوتا ہے.،،، سارا جسم آنکھ بھی نہیں بن سکتا، سارا جسم کان بھی نہیں بن سکتا، سارا جسم ناک بھی نہیں بن سکتا،،، آنکھ اپنا کام صحیح طریقے سے کر رہے ہیں، ہاتھ اپنا کام صحیح طریقے سے کر رہے ہیں. ہر عضو اپنا اپنا کام بہتر طریقے سے کر رہے ہیں. اسی طرح سارے علماء تبلیغی بھی نہیں بن سکتے، سارے علماء جہادی بھی نہیں بن سکتے، سارے علماء سیاسی بھی نہیں بن سکتے. سب اپنے اپنے حصے کا کام صحیح طور سے کر رہے ہیں

 اصلی بے شرموں کی لسٹ

۔۔1 اصلی بے شرم وہ ہیں جو چہرے سے یہودی لگتے ہیں اور داڑھی والے کو ملاں جی کہتے ہیں

۔۔2 اصلی بے شرم وہ ہیں جو مولوی کے کپڑے، ٹوپی پر طنز کرتے ہیں اور خود جینز پہن کر پیچھے سے اپنی سرین دکھاتے ہیں

۔۔3 أصلی بے شرم وہ ہیں جو مولویوں کو تنخواہ کم دیتے ہیں، اور پھر مولوی کو خوش حال دیکھ کر چڑتے ہیں

 ۔۔4 اصلی بے شرم وہ ہے جو مولوی کو مہمان رسول ﷺ كہتے ہیں اور پھر برتاؤ انکے ساتھ دشمنوں جیسا کرتے ہیں

۔۔5 اصلی بے شرم وہ ہیں جو علماء کے خلاف باتیں کرتے ہیں اور پھر انہیں سے اپنے بچوں کے کان میں اذان دلواتے ہیں، نکاح پڑھواتے ہیں، نزاع کے وقت تلقین کرواتے ہیں، اور مرنے کے بعد جنازہ بھی انہیں سے پڑھواتے ہیں اور ایصال ثواب بھی کرواتے ہیں

۔۔6 اصلی بے شرم وہ ہیں جو اپنے بچوں کو یہودیوں اور عیسائیوں سے پڑھواتے ہیں اور مدرسوں پر تنقید کرتے ہیں

۔۔7 اصلی بے شرم وہ ہیں جو اپنی بچیوں کو کالجوں میں لڑکوں کیساتھ بٹھا کر پڑھاتے ہیں اور لڑکیوں کے مدرسوں پر تنقید کرتے ہیں

۔۔8 اصلی بے شرم وہ ہیں جو اپنی بہن بیٹیوں کے ساتھ برہنہ، فحش عریاں فلمیں دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ لڑکیوں کے مدرسوں میں بے حیائی ہوتی ہے

۔۔9 اصلی بے شرم وہ ہیں جو اپنی بہن ، بیٹیوں ، بیویوں کو چھوٹے کپڑے پہنا کر ان کے جسموں کی نمائش کرتے ہیں اور باجیوں، عالماؤں کے دستانوں، نقابوں کا مذاق اڑاتے ہیں

۔۔10 اصلی بے شرم وہ ہیں جو بنا ڈوپٹہ اپنی بہن، بیٹیوں کو غلط نظر سے دیکھتے ہیں اور پھر پورے کپڑے میں رہنے والی اسلامی با حیاء خواتین کو بھیانی، مڈل کلاس اور غربت کا طعنہ دیتے ہیں

📚باطل مٹ جاتا ہے حق زندہ رہتا ہے🌷

۔۔☘️  شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمه الله بنا شادی کے فوت ہوے ، پیچھے دعا کیلئے کوئی اولاد نہیں چھوڑی لیکن ایسی صالحہ امت چھوڑی جو ان کے حق میں دعائیں کرتی ہے۔

۔۔☘️ امام النووی رحمه الله کی وفات بھی ایسی ہی ہوئی ، کوئی اولاد نہیں چھوڑی ليکن ہمارے اس دور میں بھی امام نووی کو اربعین نووی ، ریاض الصالحین ، کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔

۔۔☘️ امام المفسر ابن جریر الطبری رحمه الله بھی بغیر شادی اور اولاد کے فوت ہوے لیکن ایسا اثر چھوڑ گئے جس سے کوئی عالم مستغنی نہیں ہو سکتے 

کہاں گئے ایسے لوگ جنہوں نے   

۔۔☘️ امام احمد بن حنبل رحمه الله کو ستایا تھا ؟

 کوڑے مارے تھے ؟

 بہتان لگاے ... گزر گئے ، لیکن امام احمد بن حنبل رحمه الله کا علم اور سیرت رہتی دنیا تک زندہ ہے 

۔۔☘️ امام بخاری رحمه الله سے بھڑنے والے کہاں ہیں ، جنہوں نے ان کو تکلیف دی تاریخ کے کوڑے میں جا دفن ہوے ..... نیسابور سے نکلنے پر مجبور کئے گئے ، ان کی وفات ہوئی ، لیکن کوئی منبر و محراب اور دنیا کا کوئی کونا باقی نہیں جہاں "رواہ البخاری" نہ گونجتا ہو قومیں دفن ہو گئی ، ان کے کرتوت بھی ساتھ چلے گئے .... لیکن ایک قوم لوگوں کے دل و زباں ، اور مجلسوں میں زندہ ہیں جو بظاہر دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں یہ ہے حق اور باطل ، سچ اور جھوٹ کا فرق ... ہمیشہ حق کا ساتھ دیں ... الله پاک ہمیں حق سمجھنے ، عمل کرنے ، ساتھ دینے اور حق کو آگے پھيلانے کی توفیق عطا فرمائے۔

Comments