۔۔(1)رحمٰن کی خوشنودی ہے
۔۔(2)مسواک کی نماز کا ثواب۔ 99 گنا اور بعض کتابوں کے مطابق 440 گنا تک بڑھ جاتا ہے
۔۔(3)اس کا ہمیشہ کرنا وسعت رزق کا باعث ہے
۔۔(4)اسباب رزق کی سہولت کا باعث ہے
۔۔(5)منہ کی صفائی ہے
۔۔(6)مسوڑھا مضبوط کرتی ہے
۔۔(7)سر کے درد کو دور کرتی ہے
۔۔(8)سر کی رگوں کے لئے مفید ہے
۔۔(9)بلغم دور کرتی ہے
۔۔(10)دانت مضبوط کرتی ہے
۔۔(11)مالداری لا تی ہے
۔۔(12)نگاہ تیز کرتی ہے
۔۔(13)معدہ درست کرتی ہے
۔۔(14)بدن کو طاقت پہنچاتی ہے
۔۔(15)فصاحت و بلاغت پیدا کرتی ہے
۔۔(16)یاداشت بڑھاتی ہے
۔۔(17)عقل کی زیادتی کا باعث ہے
۔۔(18)دل کوصاف رکھتی ہے
۔۔(19)نیکیوں کو زائد کرتی ہے
۔۔(20)فرشتوں کو خوش رکھتی ہے
۔۔(21)چہرے کے منور ہو جانے کی وجہ سے فرشتے مصافحہ کرتے ہیں
۔۔(22)جب وہ نماز کو جاتا ہے تو فرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں
۔۔(23)مسجد کی طرف جاتے وقت حاملین عرش فرشتے اس کے لئے استغفار کرتے ہیں
۔۔(24)مسواک کرنے والے کو انبیاء و پیغمبر علیہم السلام کی دعاء و استغفار ملتی ہے
۔۔(25)شیطان کو ناراض اور اسے دور کرنے والی ہے
۔۔(26)ذھن کوصاف کرنے والی ہے
۔۔(27)کھانا ہضم کرنے والی ہے
۔۔(28)کثرت اولاد کا باعث ہے
۔۔(29)پل صراط پر بجلی کی طرح گذارنے والی ہے
۔۔(30)بڑھاپا دیر سے لاتی ہے
۔۔(31)نامۂ اعمال داہنے ہاتھ میں دلاتی ہے
۔۔(32)جسم کو عبادت الٰہی پر ابھارتی ہے
۔۔(33)جسم کی گرمی کو دور کرتی ہے
۔۔(34)بدن کے درد کو دور کرتی ہے
۔۔(35)کمر یعنی پیٹھ مضبوط کرتی ہے
۔۔(36)موت کے وقت کلمۂ شھادت یاد دلاتی ہے
۔۔(37)روح کےنکلنے کو آسان کرتی ہے
۔۔(38)دانتوں کو سفید کرتی ہے
۔۔(39)منہ کو خوشگوار بناتی ہے
۔۔(40)ذھن تیز کرتی ہے
۔۔(41)اس سے قبر میں کشادگی ہوتی ہے
۔۔(42)قبر میں انس کا باعث ہے
۔۔(43)مسواک نہ کرنے کے برابر لوگوں کا ثواب ملتا ہے
۔۔(44)اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے
ہیں
۔۔(45)فرشتے ان کی تعریف کرتے ہوے کہتے ہیں یہ لوگ انبیاء علیہم السلام کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں
۔۔(46)اس پر جہنم کا دروازہ بند کر دیا جاتا ہے
۔۔(47)دنیا سے وہ پاک و صاف ہو کر جاتا ہے
۔۔(48)فرشتے موت کے وقت اس طرح آتے ہیں جس طرح اولیاء کرام کے پاس آتے ہیں
۔۔(49)اس وقت تک دنیا سے اس کی روح نہیں نکلتی جب تک کہ وہ نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے حوض مبارک سے رحیق مختوم کا گھونٹ نہیں پی لیتا
۔۔(50)منہ کی بدبو ختم کرتی ہے
۔۔(51)بغل کی بدبو ختم کرتی ہے
۔۔(52)جنت کے درجات بلند کرتی ہے
۔۔(53)سنت کا ثواب ہے
۔۔(54)ڈاڑھ کا درد دور ہوتا ہے
۔۔(55)شیطان کے وسوسوں کو دور کرتی ہے
۔۔(56)بھوک پیدا کرتی ہے
۔۔(57)(جسم کی) رطوبت ختم کرتی ہے
۔۔(58)مادۂ منویہ گاڑھا کرتی ہے
۔۔(59)آواز خوبصورت کرتی ہے
۔۔(60)پت کی تیزی کو بجھاتی ہے
۔۔(61)زبان کے میل کو دور کرتی ہے
۔۔(62)حلق صاف کرتی ہے
۔۔(63)ضرورتوں کے پورا ہونے میں مددگار ہے
(64)منہ میں خوشبو پیدا ہوتی ہے
۔۔(65)درد کو سکون دیتی ہے
۔۔(66)موت کے علاوہ ہر مرض سے شفاء ہے
۔۔(67)جسم کا رنگ نکھارتی ہے
۔۔(68)چہرے کو با رونق بناتی ہے
۔۔(69)بال اُگاتی ہے
۔۔(70)(مسواک کا عادی)جس دن مسواک نہ کرے اس دن بھی اجر لکھا جاتا ہے-
Comments
Post a Comment