300) مجھے تعجب ہے



مجھے تعجب ہے
 

 مجھے چار طرح کے غافلوں پر تعجب ہے جو چار مسائل کے حل سے غافل ہیں۔

۔۔💐۔۔1 - مجھے تعجب ہے اس پر جو "غم" سے آزمایا گیا اور پھر بھی اس آیت سے غفلت کرتا ہے 

۞ لا إلهَ إلاّ أنتَ سُبحانكَ إني كنتُ من الظالمين ۞

الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں ﻇالموں میں ہو گیا (الأنبياء 21:87)

کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا پر اللہ نے کیا جواب دیا؟

الله سبحانہ و تعالٰی نے اس کے بعد فرمایا؛

۞ فاستجبنا لهُ ونجيناهُ من الغم۔۔۔۔۔۔ ۞

تو ہم نے اس کی پکار سن لی اور اسے غم سے نجات دے دی اور ہم ایمان والوں کو اسی طرح بچا لیا کرتے ہیں.

۔۔💐2- مجھے تعجب ہے اس پر جو "بیماری" سے آزمایا گیا، کہ وہ کیسے اس دعا سے غفلت کرتا ہے 

۞ ربي إني مسّنيَ الضرُ وأنتَ أرحمُ الراحمين ۞

اے میرے رب! مجھے یہ بیماری لگ گئی ہے اور تو رحم کرنے والوں سے زیاده رحم کرنے واﻻ ہے(الأنبياء 21:83)

کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا کے بارے میں اللہ نے کیا فرمایا؟

الله نے فرمایا ہے؛

۞ فا ستجبنا له وكشفنا ما به من ضر ۞

تو ہم نے اس کی سن لی اور جو دکھ اسے تھا وہ دور کر دیا۔

۔۔💐3- مجھے تعجب ہے اس پر جو "خوف" سے آزمایا گیا، کہ وہ کیسے اس آیت سے غفلت کرتا ہے :

۞ حسبنا الله ونعم الوكيل ۞

ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وه بہت اچھا کارساز ہے

(سورة آل عمران 3:173)

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اس پر اللہ نے کیا فرمایا؟

الله فرماتا ہے؛

۞ فانقلبوا بنعمةٍ من اللهِ وفضلٍ لم يمسسهم سوء۞

(نتیجہ یہ ہوا کہ) وہ اللہ کی نعمت وفضل کے ساتھ لوٹے، انہیں کوئی برائی نہ پہنچی،۔۔۔

۔۔💐4-مجھے تعجب ہے اس پر جو "لوگوں کے مکر" سے آزمایا گیا، کہ وہ کیسے اس دعا سے غفلت کرتا ہے:

۞"وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ" ۞

میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، یقیناً اللہ تعالیٰ بندوں کا نگراں ہے (غافر 40:44)

کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا پر اللہ نے کیا جواب دیا؟

اس پر الله نے فرمایا؛

۞ فوقاهُ اللهُ سيئاتِ ما مكروا۔۔۔۔۔ ۞

پس اسے اللہ تعالیٰ نے تمام بدیوں سے محفوظ رکھ لیا جو انہوں نے سوچ رکھی تھیں۔

Comments