https://youtu.be/thMOX5tTVj8?si=KcCHm4F7aYw1nywS
اگر زندگی میں کامیاب ہونا ہے ؟
۔۔*1-* اپنے دن کی شروعات نماز فجر اور صبح کے اذکار سے کیجئے تاکہ آپ فلاح و کامرانی سے سرفراز ہو سکیں۔
۔۔*2-* برابر استغفار کرتے رہیں تاکہ شیطان آپ سے مکمل مایوس ہو جائے۔
۔۔*3-* دعا کرنا کبھی نہ چھوڑیں کیونکہ یہی نجات رات کا راستہ ہے۔
۔۔*4-* یاد رکھئے آپ کی زبان سے نکلنے والے ہر ہر لفظ کو فرشتے لکھ رہے ہیں۔
۔۔*5-* ہمیشہ اچھی امید رکھیں اگرچہ آپ کتنے ہی مشکل حالات سے دوچار ہوں۔
۔۔*6-* انگلیوں کی خوبصورتی اس کے ذریعے تسبیح کرنے میں ہے۔
۔۔*7-* جب غموں کا ہجوم ہو اور مشکلات کی آمد ہو تو لا الہ الا اللہ پڑھیں ۔
۔۔*8-* غریبوں اور مسکینوں پر خرچ کرکے ان سے دعائیں اور محبتیں حاصل کریں۔
۔۔*9-* کچھ بولنے سے پہلے سوچیں کیونکہ الفاظ بھی قاتل ہوتے ہیں۔
۔۔*10-* مظلوم کی بد دعا اور محروم کے آنسو سے بچو۔
۔۔*11-* اخبار و جرائد کا مطالعہ کرنے سے پہلے قرآن کی تلاوت کریں۔
۔۔*12-* آپ خود اپنے گھر والوں کو صحیح راستے پر رکھنے کا ذریعہ بنیں۔
۔۔*13-* اپنے نفس کو نیکی پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں کیونکہ نفس انسان کو برائیوں کی طرف لے جاتا ہے۔
۔۔*14-* اپنے والدین کو عزت و احترام دے کر رب کی خوشنودی حاصل کریں۔
۔۔*15-* آپ کے پرانے کپڑے غریبوں کے لئے نئے ہیں۔
۔۔*16-* غصہ نہ کریں زندگی بہت مختصر ہے۔
۔۔*17-* یاد رکھو تمہارے ساتھ وہ ذات ہے جو سب سے زیادہ غنی اور طاقتور ہے۔
۔۔*18-* گناہ کی وجہ سے دعا کرنا بند مت کرو۔
۔۔*19-* مشکلات و مصائب میں نماز بہترین معاون و مددگار ہوتی ہے۔
۔۔*20-* پر سکون زندگی گزارنا چاہتے ہو تو بدگمانیوں سے بچو۔
۔۔*21-* ہر مصیبت اور بلا کی جڑ اللہ سے منہ موڑنا ہے اس لیے اللہ کی طرف رجوع کرو۔
۔۔*22-* ایسی نماز پڑھو جو تمہیں تمہارے قبر میں کام آئے۔
۔۔*23-* جب تم کسی کو غیبت کرتے ہوئے سنو تو اس سے کہو کہ اللہ سے ڈرو۔
۔۔*24-* سورت تبارک الذی پابندی سے پڑھو کیونکہ یہ نجات دینے والی سورۃ ہے۔
۔۔*25-* محروم وہ ہے جو خشوع و خضوع والی نماز اور آنسو بہانے والی آنکھ سے محروم ہو۔
۔۔*26-* بھولے بھالے ایمان والوں کو تکلیف مت دو۔
۔۔*27-* ساری محبت اللہ اور اس کے رسول کے لیے کرو۔
۔۔*28-* جو تمہاری غیبت کرے اسے معاف کردو کیونکہ اس نے تمہیں مفت میں اپنی نیکیاں دے دی ہیں ۔
۔۔*29-* نماز تلاوت اور ذکر و اذکار گلے کا خوبصورت ہار ہیں۔
۔۔*30-* اگر رات کی تاریکی ختم ہوگی تو تکلیف بھی عنقریب دور ہوگی، بحران بھی ختم ہوگا اور پریشانی بھی گزر جائے گی۔
۔۔*31-* قیل و قال اور فضول باتوں سے اپنے آپ کو دور رکھو کیونکہ آپ کے پاس اس سے بھی بڑے بڑے کرنے کے کام ہیں۔
۔۔*32-* خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھو کیونکہ نماز کے علاوہ جو بھی چیزیں آپ کی منتظر ہیں وہ اس سے کم درجہ کی ہیں۔
۔۔*33-* قرآن پاک کا آیت کا پڑھنا دنیا مافیہا سے بہتر ہے۔
۔۔*34-* دنیا خوبصورت ہیں مگر تم اپنے ایمان کے ساتھ اس سے زیادہ خوبصورت ہو۔
۔۔*35۔* جو دوزخ کی آگ کو یاد رکھے گا وہ برائی سے دور رہے گا۔
۔۔*36-* خشوع و خضوع کے ساتھ کیا گیا ایک لمبا سجدہ بہت سے محلوں سے بہتر ہے۔
ان سب باتوں کو بار بار پڑھیں جن باتوں پر ممکن ہو عمل کریں
Comments
Post a Comment