قرآنِ مجید میں رحمِ مادر کے اندر اِنسانی وُجود کی تشکیل اور اُس کے اِرتقاء کے مختلف مرحلے بیان کئے گئے ہیں۔ جن سے پتہ چلتا ہے کہ ربِّ کائنات کا نظامِ ربوبیت اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ بطنِ مادر کے اندر بھی جلوہ فرما ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ ماں کے پیٹ میں بچے کی زندگی کے نقطۂ آغاز سے لے کر اُس کی تکمیل اور تولد کے وقت تک پرورش کا ربانی نظام انسان کو مختلف تدرِیجی اور اِرتقائی مرحلوں میں سے گزار کر یہ ثابت کر دیتا ہے کہ اِنسانی وُجود کی داخلی کائنات ہو یا عالمِ ہست و بود کی خارجی کائنات، ہر جگہ ایک ہی نظامِ ربوبیت یکساں شان اور نظم و اُصول کے ساتھ کارفرما ہے۔ قرآنِ مجید کے بیان کردہ اِن مراحلِ اِرتقاء کی تصدیق بھی آج کی جدید سائنسی تحقیق کے ذریعے ہو چکی ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے
۔① وَ لَقَد خَلَقنَا الإِنسَانَ مِن سُلٰلَۃٍ مِّن طِینٍاور بیشک ہم نے اِنسان کی تخلیق (کی اِبتدا) مٹی کے (کیمیائی اجزا کے) خلاصہ سے فرمائی
۔② ثُمَّ جَعَلنَاہُ نُطفَۃً فِی قَرَارٍ مَّکِینٍ
پھر ہم نے اُسے نطفہ (تولیدی قطرہ) بنا کر ایک مضبوط جگہ (رحمِ مادر) میں رکھا
۔③ ثُمَّ خَلَقنَا النُّطفَۃَ عَلَقَۃً۔
پھر ہم نے اُس نطفہ کو (رحمِ مادر میں) "معلّق وُجود" بنا دیا۔
۔④ فَخَلَقنَا العَلَقَۃَ مُضغَۃً۔
پھر ہم نے اُس معلّق وُجود کو ایک (ایسا) لوتھڑا بنا دیا جو دانتوں سے چبایا ہوا لگتا ہے۔
۔⑤ فَخَلَقنَا المُضغَۃَ عِظَاماً۔
پھر ہم نے اُس لوتھڑے سے ہڈیوں کا ڈھانچہ بنایا۔
۔⑥ فَکَسَونَا العِظَامَ لَحماً۔
پھر ہم نے اُن ہڈیوں پر گوشت (اور پٹھے) چڑھائے۔
۔⑦ ثُمَّ أَنشَانَاہُ خَلقاً اٰخَرَ فَتَبَارَکَ اﷲُ أَحسَنُ الخَالِقِینَ (المومنون، 23:12.14)
پھر ہم نے اُسے تخلیق کی دُوسری صورت میں (بدل کر تدرِیجاً) نشونما دی، پھر (اُس) ﷲ نے (اُسے) بڑھا کر محکم وُجود بنا دیا جو سب سے بہتر پیدا فرمانے والا ہے
ان آیات میں انسانی تشکیل و اِرتقاء کے سات مراحل کا ذِکر ہے۔ جن میں سے پہلے کا تعلق اُس کی کیمیائی تشکیل سے ہے اور بقیہ چھ کا اُس کے بطنِ مادر کے تشکیلی مراحل سے۔ مذکورہ بالا آیات میں بیان کردہ اِنسانی اِرتقاء کے مراحل
(developmental stages of human embryo)
❶ Extract of clay سُلٰلۃ من طین
❷ Spermatic liquid of sperm نطفہ
❸ Hanging mass clinging to the
endometrium of the uterus علقہ
❹ Chewed lump of chewed substance مضغہ
❺ Skeletal system عظام
❻ Muscular system لحم
❼ New creation خلقِ آخَر
❺ Skeletal system عظام
❻ Muscular system لحم
❼ New creation خلقِ آخَر
اســلام اور جـدیـد ســائنس
Comments
Post a Comment