بہت سے لوگ جب حج یا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے جاتے ہیں تو اس دوران مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران اس مبارک جگہ کے آداب کا خیال نہیں رکھتے، یوں وہ بہت سے فضائل و برکات سے محروم رہ جاتے ہیں، یہ کس قدر خسارے کی بات ہے
۔🌹 حج اور عمرہ کے سفر کے دوران مکہ مکرمہ میں رہنے کے آداب
مکہ مکرمہ بہت ہی مبارک جگہ ہے، یہاں آداب کی رعایت کے ساتھ وقت گزارا جائے تو بہت سے فضائل و برکات اور انوارات نصیب ہوں گے ان شاءاللہ۔ ذیل میں چند آداب ذکر کیے جاتے ہیں
۔1️⃣ مکہ مکرمہ میں جتنے دن قیام رہے تو ہر ہر لمحہ کو غنیمت جانتے ہوئے اپنے وقت کو ضائع ہونے سے بچائیں اور اپنے اوقات کو فضولیات کی بجائے عبادات اور مفید کاموں میں صَرف کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔
۔2️⃣ ہر قسم کے گناہوں اور خلافِ شریعت کاموں سے بالکلیہ اجتناب کریں کہ ان کی وجہ سے اس مبارک جگہ کی برکات اور انوارات سے بھی محرومی کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے، مزید یہ کہ اس مقدس جگہ گناہوں کا وبال بھی بڑھ جاتا ہے جو کہ بڑی محرومی کا ذریعہ بن جاتا ہے۔
۔3️⃣ پانچوں نمازیں مسجدِ حرام میں جماعت کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کریں کہ اس میں ایک نماز کا اجر ایک لاکھ نمازوں کے برابر ہے۔ البتہ عورتوں کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ اپنی رہائش گاہ ہی میں نمازیں ادا کریں۔
۔4️⃣ جس قدر فرصت اور استطاعت ہو تو بار بار عمرہ ادا کرنے کی کوشش کریں، بصورتِ دیگر کثرت سے نفلی طواف کرنے کا تو بھرپور اہتمام کریں۔
۔5️⃣ اپنے اوقات زیادہ سے زیادہ مسجدِ حرام میں گزارنے کی کوشش کریں، اس دوران نفل نمازیں ادا کرنے، ذکر و تسبیحات اور تلاوت کرنے، درود شریف پڑھنے، استغفار کرنے، قضا نمازیں ادا کرنے، دعائیں مانگنے اور دیگر عبادات ادا کرنے کی کوشش کریں۔
۔6️⃣ بازاروں اور ہوٹلوں میں بے جا اپنے اوقات گزارنے سے اجتناب کریں، جب ضرورت کے لیے بازار جاکر خریداری کریں تو اس میں بھی اہلِ مکہ کے ساتھ تعاون کی نیت کریں
۔7️⃣ مکہ مکرمہ میں رہنے والوں اور وہاں کی چیزوں کی برائیاں کرنے اور ان میں نقص نکالنے سے اجتناب کریں، بلکہ اہلِ مکہ کا احترام کریں۔
۔8️⃣ دوسروں سے غیر ضروری بحث کرنے اور لڑنے جھگڑنے سے بالکلیہ پرہیز کریں۔
۔9️⃣ اس بات کا مکمل اہتمام کریں کہ آپ کی ذات سے کسی کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ پہنچے۔ اور دوسروں کی جانب سے پہنچنے والی تکالیف اور خلافِ طبع امور پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور درگزر سے کام لیں۔
۔🔟 مسجد حرام میں پوری طرح ادب و احترام کے ساتھ رہیں، شور شرابہ اور فضولیات سے اجتناب کریں۔ نیز موبائل اور کیمرے کے نامناسب اور غیر ضروری استعمال سے بھی بالکلیہ بچیں۔
۔1️⃣1️⃣ مکہ مکرمہ میں حسبِ استطاعت صدقہ دینے کا بھی اہتمام کریں۔
۔2️⃣1️⃣ مکہ مکرمہ میں رہتے ہوئے سیرتِ طیبہ کے تناظر میں زیارات کے لیے جانا بھی مفید ہے۔
۔✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
Comments
Post a Comment