Most people believe advice or information regarding pregnancy that has been proven false by medical science.
In fact, there are a lot of superstitions and misinformation among people regarding this.
Twin pregnancies are very rare
This is wrong, in fact, twin pregnancies are more common than people expect. According to the US Department of Health, more than 128,000 twins were born across the United States in 2017, and 33 out of every 1,000 births in this country are twins.
It is believed that a mother's heartburn during pregnancy means that the baby will have a lot of hair, and there is little evidence to confirm this. A 2006 study found that 23 out of 28 women who complained of heartburn had average or slightly higher hair growth in their babies. Researchers believe that hormones during pregnancy stimulate hair growth and relax the muscles of the esophagus, which may be a possible cause.
Is it possible to predict the sex of a child?
In this regard, several techniques are cited that people believe can predict the sex of the baby, such as the structure of the pregnant woman's face or circling a ring on the belly, etc., but none of these methods can accurately predict the sex of the baby.
Pregnant women should eat the diet of 2 people
It is true that women should increase their calorie intake slightly during pregnancy, but they should also avoid eating too much. Eating too much can be harmful to both the baby and the mother. Extra calories are not needed during the first trimester of pregnancy. An extra 340 calories are recommended in the second trimester, while an extra 450 calories are recommended in the third trimester. Pregnant women should place more emphasis on a healthy diet.
You should not exercise during pregnancy
This is also incorrect. In fact, most women should exercise lightly or moderately during pregnancy, while women who do not exercise should definitely consult a doctor before doing so.
Nausea and vomiting during pregnancy only occur in the morning
This condition is called morning sickness, but in pregnant women its effect is seen throughout the day. Less than 2% of women experience it only in the morning. This experience usually occurs from the fourth to the 16th week of pregnancy.
Some people attribute the consumption of certain foods, such as nuts and milk, to allergies in children born to pregnant women. If these women have never complained of allergies to these foods in the past, their children are not at risk of allergies to these foods. However, some foods, such as raw meat, seafood, and soft cheese, should be avoided, but the reasons for this vary. In this regard, doctors can tell you which foods to avoid.
Is tea or coffee harmful during pregnancy?
In fact, tea or coffee can be consumed during pregnancy, but the amount of caffeine should be 200 mg or less.
Women are happier during pregnancy
Pregnancy can be very difficult for many women. Hormones, physical changes, and fatigue can take a toll on physical and mental health. However, no one can be happy all the time, and pregnant women are no different.
Normal delivery is not possible the next time after the operation.
The fact is that if the first child was born through surgery, the next time a normal delivery may occur. This decision is made by doctors taking into account the pregnancy status and possible complications.
Some foods and drinks help with delivery
There is no scientific information about the effects of natural and alternative medicines in this regard, and according to one study, some herbal medicines may be effective, but popular natural methods are used in this regard, including pineapple, castor oil, and spicy foods, etc., and they do not help in early delivery.
Avoiding marital relations during pregnancy
Physical intercourse does not affect a healthy pregnancy or increase the risk of premature birth, and potential complications have not yet been proven. If you have any concerns, you should consult a doctor.
حمل سے متعلق عام توہمات اور غلط فہمیاں
حمل کے حوالے سے بیشتر افراد ایسے مشوروں یا معلومات پر یقین رکھتے ہیں جن کو طبی سائنس غلط ثابت کر چکی ہے۔
درحقیقت اس حوالے سے بہت زیادہ توہمات اور غلط معلومات لوگوں میں پائی جاتی ہیں۔
جڑواں بچوں کا حمل بہت کم ہوتا ہے
یہ بات غلط ہے، درحقیقت جڑواں بچوں کا حمل لوگوں کی توقعات سے بھی زیادہ عام ہے، امریکا کے محکمہ صحت کے مطابق 2017 میں امریکا بھر میں ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی اور اس ملک میں ہر ہزار میں سے 33 زچگیاں جڑواں بچوں کی ہوتی ہیں۔
سینے میں جلن اور بچے کے بال
ایسا مانا جاتا ہے کہ دوران حمل ماں کو سینے کی جلن کی شکایت کا مطلب یہ ہے کہ بچے کے بہت زیادہ بال ہوں گے اور اس کی تصدیق کے لیے شواہد نہ ہونے کے برابر ہیں، 2006 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 28 میں سے 23 خواتین نے سینے میں جلن کی شکایت کی اور ان کے بچوں کے بالوں کی شرح اوسط یا تھوڑی زیادہ تھی، محققین کے خیال میں دوران حمل ہارمونز بالوں کی نشوونما اور غذائی نالی کے مسلز کو پرسکون کرتے ہیں اور یہی اس کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے۔
بچے کی جنس کی پیشگوئی ممکن
اس حوالے سے متعدد تیکنیک کا حوالہ دیا جاتا ہے جو لوگوں کے خیال میں بچے کی جنس کی پیشگوئی کر سکتی ہیں، جیسے حاملہ خاتون کے چہرے کی ساخت یا پیٹ پر انگوٹھی کو چکر دینا وغیرہ، مگر ان میں سے کوئی طریقہ کار بچے کی جنس کی درست پیش گوئی کر نہیں سکتا۔
حاملہ خواتین کو 2 افراد کی غذا کھانی چاہیے
یہ تو درست ہے کہ حمل کے دوران خواتین کو کیلوریز کی مقدار میں معمولی اضافہ کرنا چاہے مگر بہت زیادہ کھانے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔ بہت زیادہ کھانا بچے اور ماں دونوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، حمل کی پہلی سہ ماہی کے دوران اضافی کیلوریز کی ضرورت نہیں، دوسری سہ ماہی میں 340 کیلوریز اضافی جبکہ تیسری سہ ماہی میں 450 اضافی کیلوریز کا مشورہ دیا جاتا ہے، حاملہ خواتین کو صحت کے لیے فائدہ مند غذا پر زیادہ زور دینا چاہیے۔
دوران حمل ورزش نہیں کرنی چاہیے
یہ بھی غلط ہے درحقیقت بیشتر خواتین کو دوران حمل ہلکی یا اعتدال میں رہ کر ورزش کرنی چاہیے، جبکہ ورزش نہ کرنے والی خواتین کو ایسا کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے۔
دوران حمل جی متلانا اور قے وغیرہ صرف صبح ہوتی ہے
اس کیفیت کو مارننگ سکنس کا نام دیا جاتا ہے مگر حاملہ خواتین میں اس کا اثر پورا دن نظر آتا ہے، 2 فیصد سے بھی کم خواتین کو صرف صبح کے وقت اس کا تجربہ ہوتا ہے، یہ تجربہ عام طور پر حمل کے چوتھے ہفتے سے 16 ویں ہفتے تک ہوتا ہے۔
مخصوص غذاﺅں سے الرجی
کچھ افراد چند مخصوص غذاﺅں کا استعمال جیسے گریاں اور دودھ وغیرہ سے حاملہ خواتین کے ہونے والے بچوں میں الرجی کا باعث قرار دیتے ہیں، اگر ان خواتین میں ماضی میں کبھی ان غذاﺅں سے الرجی کی شکایت نہیں ہوتی ان کے بچوں میں بھی ان غذاﺅں سے الرجی کا خطرہ نہیں ہوتا، مگر چند غذاﺅں جیسے کچے گوشت، سی فوڈ اور نرم پنیر وغیرہ سے گریز کرنا چاہیے مگر اس کی وجوہات مختلف ہیں، اس حوالے سے ڈاکٹر بتا سکتے ہیں کہ کونسی غذاﺅں کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔
دوران حمل چائے یا کافی نقصان دہ
درحقیقت دوران حمل چائے یا کافی کا استعمال کیا جاسکتا ہے مگر کیفین کی مقدار 200 ملی گرام یا اس سے کم ہونی چاہیے۔
دوران حمل خواتین خوش باش رہتی ہیں
متعدد خواتین کے لیے حمل بہت مشکل ثابت ہوتا ہے، ہارمونز، جسمانی تبدیلیاں اور تھکاوٹ جسمانی اور ذہنی صحت پر اثرات مرتب کرتے ہیں، ویسے بھی کوئی بھی فرد ہر وقت خوش باش نہیں رہ سکتا اور حاملہ خواتین بھی ہم سے مختلف نہیں ہوتیں۔
آپریشن کے بعد اگلی بار نارمل ڈیلیوری ممکن نہیں
حقیقت تو یہ ہے کہ اگر پہلے بچے کی پیدائش آپریشن سے ہوئی ہے تو اگلی بار نارمل ڈیلیوری ہو سکتی ہے، اس کا فیصلہ ڈاکٹر حمل کی صورتحال اور ممکنہ پیچیدگیوں کو مدنظر رکھ کر کرتے ہیں۔
کچھ غذائیں اور مشروبات ڈیلیوری میں مدد دیتے ہیں
اس حوالے سے قدرتی اور متبادل ادویات کے اثرات کے بارے میں سائنسی معلومات موجود نہیں اور ایک تحقیق کے مطابق کچھ ہربل ادویات موثر ثابت ہوسکتی ہیں مگر اس حوالے سے مقبول قدرتی طریقہ کار استعمال کیے جاتے ہیں ان میں انناس، کیسٹر آئل اور مصالحے دار غذائیں وغیرہ قابل ذکر ہیں اور وہ جلد ڈیلیوری میں مددگار نہیں ہوتے۔
دوران حمل ازدواجی تعلقات سے گریز
جسمانی تعلق صحت مند زچگی پر کوئی اثرات مرتب نہیں کرتا اور قبل از وقت پیدائش کا خطرہ نہیں بڑھتا، اور ممکنہ پیچیدگیوں کو تاحال ثابت نہیں کیا جاسکا ہے۔ اس حوالے سے کوئی فکرمندی ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا چاہیۓ
Comments
Post a Comment