During the summer season, the body often becomes weak due to a lack of water and salts, which makes it common for the body to be in poor health. In such a situation, men and women who are trying to lose weight face a lot of difficulty.
But today, to make this problem easier for you, we are telling you about 6 foods that will help you reduce body fat in a healthy way, as well as replenishing your body's water deficit in the summer.
1) Pumpkin is a vegetable that is rich in fiber, vitamins, and minerals. It is low in calories and high in water content, making it an excellent food for weight loss. You can make a delicious pumpkin soup or add it to your diet as a salad.
2) Cucumbers are low in calories and high in water content, making them an important food for weight loss. Cucumbers are rich in fiber, which makes you feel energized. Include cucumbers in your diet as a salad.
3) Corn kernels are low in fat and calories, which can help you lose weight quickly during the summer season. You can eat boiled corn with a little spice or make a delicious salad out of it.
4) Green tea is famous for its weight loss properties and if consumed in summer season then it helps in weight loss. Green tea increases our body's metabolism and melts fat.
5) Coriander is important for the function of the thyroid glands in our body. If the thyroid is working well in our body, then our liver automatically stays healthy, which helps the body's metabolism in burning fat. You can soak a spoon of coriander in a glass of water overnight and drink it lukewarm the next day.
6) Apple cider vinegar is an excellent source of acetic acid, which produces stomach acid, which helps people with low stomach acid digest food quickly and lose weight. This naturally keeps blood sugar levels in the body even and reduces unnecessary belly fat. You can drink half a teaspoon of vinegar in a glass of water half an hour before meals.
۔🏵 گرمیوں میں جسم کی چربی کم کرنے والی 6 اہم غذائیں کون سی ہیں؟
جو آپ کا وزن صحت مند طریقے سے گھٹائے
گرمی کے موسم میں اکثر جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی سے کمزوری ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے طبیعیت کا خراب رہنا معمول بن جاتا ہے، ایسے میں وزن کم کرنے والے مرد و خواتین کو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مگر آج ہم آپ کی اس مشکل کو آسان کرنے کیلیئے آپ کو بتا رہے ہیں موسم گرما میں جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ 6 ان غذاؤں کے بارے میں جو صحت مند طریقے سے جسم کی چربی کو کم کرنے میں آپ کی مدد کریں گی۔
۔1) لوکی ایسی سبزی ہے جس میں فائبر، وٹامنز اور معدنیات بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ وزن کم کرنے میں اسے بہترین کھانے کی چیز بناتی ہے۔ آپ لوکی کا مزیدار سُوپ بنا سکتے ہیں یا اسے بطور سلاد اپنی ڈائٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔
۔2) کھیروں میں کیلوریز کم ہوتی ہیں جب کہ پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کے باعث وزن کم کرنے کے دوران یہ ایک اہم غذا مانی جاتی ہے۔ کھیرے میں فائبر کثرت سے پایا جاتا ہے جس سے آپ جسم میں توانائی محسوس کرتے ہیں۔ کھیروں کو بطور سلاد اپنی ڈائٹ میں شامل کریں۔
۔3) مکئی کے دانے میں چربی اور کیلوریز کم ہوتی ہیں جس کی مدد سے آپ گرمی کے موسم میں تیزی سے وزن کم کر سکتے ہیں۔ آپ اُبلی ہوئی مکئی کو ہلکا سا مصالحہ لگا کر کھا سکتے ہیں یا پھر ان کا مزیدار سلاد بنا کر کھا سکتے ہیں۔
۔4) سبز چائے وزن کم کرنے کی خصوصیات کے باعث مشہور ہے اور اگر گرمیوں کے موسم میں گرین ٹی پی جائے تو اس سے وزن کم کرنے میں معاونت حاصل ہوتی ہے۔ سبز چائے ہمارے جسم کے میٹابولزم کو بڑھاتی ہے اور چربی پگھلاتی ہے۔
۔5) ثابت دھنیا ہمارے جسم میں تھائیرائیڈ گلینڈز کے فنکشن کے لیے اہم چیز ہے۔ اگر ہمارے جسم میں تھائیرائیڈ بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں تو اس سے خود بخود ہمارا جگر ٹھیک رہتا ہے، جس کی مدد سے جسم کے میٹابولزم کو چربی پگھلانے میں معاونت ملتی ہے۔ آپ رات کو ایک گلاس پانی میں ایک چمچ ثابت دھنیا بھگو کر اگلے دن اسے نیم گرم کر کے پی سکتے ہیں۔
ُ۔6) سیب کا سِرکہ ایسٹک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے جس کے سٹمک ایسڈ پیدا ہوتا ہے جس سے کم ایسڈ والے افراد میں کھانا جلدی ہضم ہوتا ہے اور وزن میں کمی آتی ہے۔ اس سے قدرتی طور پر جسم میں بلڈ شوگر لیول برابر رہتی ہے اور پیٹ کی غیر ضروری چربی کم ہوتی ہے۔ آپ کھانے سے آدھا گھٹنہ پہلے ایک گلاس پانی میں سِرکے کا آدھا چمچ ڈال کر پی سکتے ہیں
Comments
Post a Comment