📖 زکوٰۃ کے متعلق اہم معلومات 📖
ہر مسلمان صاحبِ نصاب پر اس کے مال سے جس پر سال گُزر گیا ھو مال کا چالیسواں حصہ یعنی %2.5 زکوٰة کی ادایئگی فرض ھے. اور اس کو مستحق تک پہنچانا لازمی ھے .تفصیلات کے لیئے علماء سے رابطہ کریں.
عوام، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں،سب کے لیے
💸کچھ رقوم اور ان کی زکوۃ💸
۔💸40ہزار پر ایک ہزار روپے
40000 ÷ 40=1000
۔💸80 ہزار پر دو ہزار روپے
80000÷40=2000
۔💸ایک لاکھ پر ڈھائی ہزارروپے
100000÷40=2500
۔💸دولاکھ پر پانچ ہزارروپے
200000÷40=5000
۔💸تین لاکھ پر ساڑھے سات ہزار زکوٰۃ
300000÷40=7500
۔💸چارلاکھ پر دس ہزار روپے
400000÷40=10000
۔💸پانچ لاکھ پر ساڑھے بارہ ہزار روپے
500000÷40=12500
۔💸دس لاکھ پر پچیس ہزارروپے
1000000÷40=25000
۔💸بیس لاکھ پر پچاس ہزار روپے
2000000÷40=50000
۔💸تیس لاکھ پر پچھتر ہزارروپے
3000000÷40=75000
ُ۔💸40 لاکھ پر ایک لاکھ روپے
4000000÷40=100000
۔💸50 لاکھ پر ایک لاکھ 25 ہزار روپے
5000000÷40=125000
۔💸ایک کروڑ پر ڈھائی لاکھ روپے
10000000÷40=250000
📝زکوۃ ان چیزوں پر واجب ہے📝
۔✅سونا چاندی
۔✅سونے چاندی کے زیورات
۔✅نقدی یا نقد پذیر دستاویزات
۔✅مال تجارت
۔✅بیچ کر نفع کمانے کی نیت سے لیا گیاپلاٹ
۔✅کاروبار کی نیت سے خریدی گئی تمام چیزیں
۔✅کمیٹی کی جمع کرائی گئی اقساط
۔✅دیا گیا قرض جس کی واپسی کی امید ہو
۔✅انشورنس اور پرائز بانڈ کی اصل رقم
۔✅ شئیرز
۔✅زمین کی پیداوار
۔✅باہر چرنےوالےجانور
📝ان چیزوں پر زکوۃ واجب نہیں📝
۔➖ضروریات زندگی
۔➖رہنے کا مکان
۔➖واجب الادا قرضے
۔➖استعمال کی گاڑیاں
۔➖ضرورت سے زائد سامان جو تجارت کے لیے نہ ہو
۔➖پہننے کے کپڑے
۔➖یوٹیلیٹی بلز
۔➖ملازمین کی تنخواہیں
🔥زکوٰۃ ادا نہ کرنے کا وبال🔥
۔📌1۔زکوٰۃکا انکار کرنے والاکافر ہے۔(حم السجدۃآیت نمبر6-7)
۔📌2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائےگا۔(التوبہ34-35)
ُ۔📌3۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہوجاتی ہے۔(طبرانی)
۔📌4۔’’زکوٰۃ کا منکر قیامت کے دن جہنم میں ہوگا۔‘‘ (کنزالعمال: ۶/۱۳۱)
۔📌5 ۔زکوٰۃاداکرنے والےقیامت کے دن ہر قسم کےغم اورخوف سےمحفوظ ہوں گے۔(البقرہ277)
۔📌6۔زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔(التوبہ103)
🔴زکوٰۃکس پر واجب ہے؟🔴
۔🔹ہر عاقل،بالغ،مالدار مسلمان مرد ہو
یا عورت پر زکوٰۃ واجب ہے
۔🔸بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔
۔🔘نوٹ
سود،رشوت،چوری ڈکیتی،اور دیگرحرام ذرائع سےکمایا ہوا مال استعمال کرنا درست نہیں، اسے بغیر ثواب کی نیت کیےاللہ کی راہ میں صدقہ کرنا واجب ہے۔ ان سے زکوۃ دینے کابالکل فائدہ نہیں ۔
۔✔صرف حلال کمائی سے دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے۔
👑سونے کی زکوٰۃ👑
۔💠88گرام یعنی ساڑھےسات تولے سونا پر زکوۃ واجب ہے۔(ابن ماجہ1/1448)
۔🔴نوٹ۔سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پرزکوۃ واجب ہے۔(سنن ابوداؤدکتاب الزکوۃ اوردیکھئے حاکم جز اول صفحہ 390 ۔فتح الباری جز چار صفحہ 13)
💍چاندی کی زکوٰۃ💍
۔💠612گرام یعنی ساڑھےباون تولے چاندی پر زکوۃواجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔(ابن ماجہ)
۔✅زکوٰۃ کی شرح:
۔💠زکوۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن ڈھائی فیصد ہے۔(صحیح بخاری کتاب الزکوۃ)
۔🌾زمین کی پیدا وار پر زکوٰۃ🌾
۔زرعی زمین والےافراد گندم،مکی،چاول،باجرہ،آلو،سورج مکھی،کپاس،گنااوردیگر قسم کی پیداوار سے زکوۃیعنی (عشر )درج ذیل تفصیل کے مطابق نکالیں:
۔💠مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وار پر۵فیصد عشرواجب ہے۔
۔💠قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکوۃ دسواں حصہ ہے ۔دیکھیے(صحیح بخاری کتاب الزکوۃ)
🐪اونٹوں کی زکوٰۃ🐪
۔💠پانچ اونٹوں کی زکوۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکوۃ دو بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکوۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکوۃ)
🐃بھینسوں اور گایوں کی زکوٰۃ🐂
۔💠30گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃہے۔
۔💠40گائیوں پردوسال سے بڑا بچھڑا زکوۃ دیں۔(ترمذی1/509)
۔✅بھینسوں کی زکوٰۃکی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے۔
🐐بھیڑبکریوں کی زکوٰۃ🐐
۔💠40 سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکوۃ ہے۔
۔💠120 سےلےکر200تک دو بکریاں زکوۃ۔
(صحیح بخاری کتاب الزکوۃ)
۔⛔چالیس بکریوں سے کم پرزکوۃ نہیں۔
🏡کرایہ پر دیئے گئےمکان پر زکوٰۃ🏡
۔💠کرایہ پر دیے گئے مکان پر زکوٰۃ نہیں لیکن اگر اس کا کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھر اس کرائے پر زکوٰۃ واجب ہے۔اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے تو پھر زکوٰۃ نہیں۔شرح زکوٰۃ ڈھائی فیصد ہوگی۔
Comments
Post a Comment