Benefits of aloe vera
Nature has created a variety of herbs and plants in this world, which have healing properties for various diseases. Aloe vera is also one such plant that has a wealth of medicinal benefits. In Greek, Roman, Italian, Russian and French, it is called Aloe vera, while in the local language it is also called Kuargandal and Ghekwar.
Aloe vera has been used by people for centuries. It is especially used for hair beauty, hair growth, wound healing, burns, sun protection, skin brightening, facial radiance, etc. Aloe vera can also be used fresh. But its gel or juice is more beneficial.
The use of various creams damages the skin of the face and makes it dull. Using aloe vera not only keeps your skin young, but also enhances your beauty. Generally, aloe vera is used to restore the skin affected by sun damage to its proper condition. However, according to recent research, aloe vera is no less than a treasure trove for enhancing the beauty of the face. This is why most companies that manufacture beauty care products use aloe vera.
In addition, according to health experts, it is better to use aloe vera on the upper surface of the skin, but drinking its juice has a large positive effect on health. According to research conducted by experts, nature has placed more than 200 amino acids, vitamins and antioxidants in this plant, which are not only important for enhancing the beauty of the skin but are also excellent for cardiovascular health.
Aloe vera has countless benefits, some of which are
1. To soothe your stomach, mix 3 tablespoons of aloe vera gel and grapefruit juice and drink it.
2. For dry hair, mix 2 tablespoons of aloe vera gel, 2 tablespoons of coconut oil, and 2 teaspoons of grated coconut and apply to hair before bathing and wash hair after 20 minutes.
3. Apply aloe vera juice immediately in case of skin burns. Its soothing and antibacterial effects prevent wounds from getting worse and also heal blisters.
4. Aloe vera gel can be used as the best makeup remover to remove makeup. For this, you will need cotton or tissue and pure aloe vera gel. So, soak the cotton or tissue in aloe vera gel and remove makeup from your face. Regular use of this will make your skin younger.
5. According to a published report, drinking aloe vera juice for 90 days makes facial wrinkles disappear. Renowned dermatologist Jennifer Linder, Chief Scientific Officer of PCA Skin, says that using aloe vera juice reduces wrinkles and increases the elasticity of facial skin.
6. To close pores, mix a teaspoon of aloe vera gel and a few drops of lemon juice and apply it to your face.
7. Aloe vera also acts as a sunblock. Applying it to the face before going out in the sun prevents the face from turning dark and provides significant protection from the sun's heat.
8. Using aloe vera gel is great for keeping eyebrows in place.
9: Aloe vera is also consumed for knee and joint pain.
ایلوویرا کے فوائد
قدرت نے اس دنیا میں انواع و اقسام کی جڑی بوٹیاں اور پودے پیدا کئے ہیں جس میں مختلف بیماریوں سے شفا موجود ہے۔ ایلوویرا بھی ایک ایسا ہی پودا ہے جو اپنے اندر طبی فوائد کا خزانہ رکھتا ہے۔ یونانی، رومن، اطالوی، روسی اور فرانسیس زبان میں اسے ایلوویرا کہا جاتا ہے جبکہ مقامی زبان میں اسے کوارگندل اور گھیکوار بھی کہا جاتا ہے۔
ایلوویرا کو لوگ صدیوں سے استعمال کرتے آرہے ہیں۔ خاص کر بالوں کی خوبصورتی، بالوں کی نشونما، زخم کو ٹھیک کرنے، جلن کو ٹھیک کرنے، جلد کو سورج سے بچانے، رنگت میں نکھار، چہرے کی چمک وغیرہ کو برقرار رکنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایلوویرا کو تازہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس کی جیل، یا اسکا رس زیادہ فائندہ مند ہے۔
مختلف کریموں کے استعمال سے چہرے کی جلد خراب ہو جاتی ے اور بے رونق بھی ایلوویرا کے استعمال سے نہ صرف آپکی جلد جوان رہتی ہے جبکہ آپ کے حسن کو بھی چار چاند لگ جاتے ہیں۔ عام طور پر ایلوویرا کو سورج کی تمازت سے متاثر جلد کو درست حالت میں واپس لانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم حال ہی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق ایلوویرا چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے بیش بہا خزانے سے کسی صورت کم نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حسن کی نگہداشت کیلئے مصنوعات تیار کرنے والی بیشتر کمپنیاں ایلوویرا کا استعمال کرتی ہیں۔
علاوہ ازیں، ماہرین صحت کی رائے کے مطابق ایلوویرا کا جلد کی اوپری سطح پر استعمال بہتر ہے تاہم اس کا جوس پینے سے صحت پر بڑی حد تک مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق اس پودے میں قدرت نے 200 سے زائد ایکٹیومائنو ایسڈز، وٹامنز اور اینٹی آکسی ڈینٹس رکھے ہیں جو نا صرف جلد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے اہم ہیں بلکہ قلبی صحت کیلئے بھی بہترین ہیں۔
ایلوویرا کے لاتعداد فوائد ہیں جن میں چند فوائد یہ ہیں
نمبر 1۔ پیٹ اندر کرنے کیلئے 3 چمچ ایلوویرا جیل اور گریپ فروٹ دونوں کو ملا کر پی لیں
نمبر 2۔ ڈرائی یعنی خشک بالوں کیلئے 2 چمچ ایلوویرا جیل، 2 چمچ کوکونٹ یعنی ناریل کا تیل اور 2 چائے کے چمچ کوکونٹ پیس کر ملا لیں اور نہانے سے پہلے بالوں میں استعمال کریں اور 20 منٹ بعد بال دھو لیں۔
نمبر 3۔ جلد کے جل جانے کی صورت میں فوراً ایلوویرا کا رس لگائیں۔ جلن دور اور اسکے جراثیم کش اثرات زخموں کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں اور چھالے کو بھی ٹھیک کرتا ہے۔
نمبر 4۔ ایلوویرا جیل میک اپ صاف کرنے کیلئے بہترین میک اپ ریمور کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس کیلئے آپکو روئی یا ٹشو اور خالص ایلوویرا جیل درکا ہوگا۔ پس روئی یا ٹشو کو ایلوویرا جیل میں بھگو کر چہرے کا میک اپ صاف کریں اس کے باقاعدہ استعمال سے جلد جواں ہوگی۔
نمبر 5۔ شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 90 روز تک ایلوویرا کا رس پینے سے چہرے کی جھریاں غائب ہو جاتی ہیں۔ پی سی اے سکین کی چیف سائنٹیفک آفیسر معروف ڈرماٹالوجسٹ جینفر لنڈر کا کہنا ہے کہ ایلوویرا کا جوس استعمال کرنے سے جھریوں میں کمی اور چہرے کی جلد کی لچک میں اضافہ ہوتا ہے۔
نمبر 6۔ پورز یعنی مسام کو بند کرنے کیلئے ایک چائے کا چمچ ایلوویرا جیل اور لیموں کا رس چند قطرے ملا کر چہرے پر لگالیں۔
نمبر 7۔ ایلوویرا سن بلاک کا کام بھی کرتی ہے۔ دھوپ میں نکلنے سے پہلے اسے چہرے پر لگانے سے چہرہ کالا نہیں ہوتا اور سورج کی تپش سے کافی حد تک بچا رہتا ہے۔
نمبر 8۔ ایلوویرا جیل کا استعمال بھنووں کو اپنی جگہ پر سیٹ رکھنے کیلئے بہترین ہے۔
نمبر 9: گھٹنے اور جوڑوں کے درد کیلئے ایلوویرا کو کھایا بھی جاتا ہے۔
Comments
Post a Comment