1060🔴) منہ میں پانی کیوں آتا ہے ؟


کھانے کو سوچنے یا دیکھنے سے منہ میں پانی کیوں آتا ہے ؟ 

لعاب کا کام کھانے کے ہضم ہونے میں مدد کرنا ہوتا ہے۔ لعاب 

physical digestion

 میں بھی مدد دیتا ہے اور

 chemical digestion

 میں بھی۔ لعاب میں مختلف اینزیمز ہوتے ہیں جو کہ کھانے میں موجود کاربوہائیڈریٹ اور فیٹ (خاص کر چھوٹے بچوں میں) کو ہضم کرنے میں مدد ان اینزیمز میں 

ptyalin / amylase

 شامل ہے جو کہ کاربوہائیڈریٹ کے بریک ڈاؤن میں مدد کرتا ہے ، اس کے علاؤہ 

lipas

 اینزیم جو کہ فیٹ کے ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔ ساتھ ہی 

lysozyme اور proline rich protein

 جو کہ کھانے میں موجود جراثیم کو مارنے کا کام کرتا ہے۔ اسکے علاؤہ سوڈیئم بائی کاربونیٹ اور کچھ اور سالٹ بھی ہوتے ہیں۔ یہ سب کافی کم مقدار میں ہوتے ہیں۔ جبکہ 99 فیصد لعاب پانی پر ہی مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے علاؤہ کھانے کے ٹکڑوں میں لے جانے کے لیے بھی لعاب کی ضرورت ہوتی ہے، اور ساتھ ہی کھانے کا ذائقہ بھی تب ہی اتا ہے جب کھانا لعاب کے ساتھ مکس ہوکر

 taste buds 

کے ساتھ جڑتا ہے

خیر ان باتوں سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ کھانے کو ہضم کرنے اور ذائقے کے لیے لعاب کی ضرورت ہوتی ہے ۔ لعاب ہمارے منہ میں موجود 

salivary glands

 سے خارج ہوتا ہے ۔ جو ٹوٹل 6 ہوتی ہیں جن میں سے تین میجر اور تین مائنر ہوتی ہیں۔ میجر 

salivary glands

 میں زبان کے نیچے موجود 

Sublingual glands 

جبڑوں کے پیچھے موجود 

Submaxillary glands

 اور کانوں کے اگے کی طرف موجود 

Parotid glands 

شامل ہیں ۔ جبکہ مائنر گلینڈ میں

 Lingual mucos glands، Lingual serous glands Buccal glands

 شامل ہیں۔

 salivary glands

 نروز کے ذریعے دماغ سے رابطے میں ہوتی ہیں۔  ہمارے دماغ کا

 superior cervical ganglion اور medulla 

لعاب کے خروج کو کنٹرول کرتا ہے۔ جب ہم کھانا دیکھتے ہیں، یا اسکی خوشبو آتی ہے، یا پھر اسکی سوچ آتی ہے تو ہمارا دماغ ان

 salivary glands 

کو سگنل دیتا ہے اور یہ لعاب خارج کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ اس کا مقصد منہ کو کھانے کے لیے تیار کرنا ہوتا ہے۔

اس کے علاؤہ کھٹی/ ترش ذائقہ چیزوں کو کھانے ، دیکھنے یا سوچنے سے زیادہ لعاب پیدا ہوتا ہے کیونکہ ترش ذائقہ ایسڈ کی وجہ سے ہوتا ہے، جیسا کہ ایسڈ ترش ذائقہ دیتے ہیں۔ اس لیے ایسڈ کی ایسیڈٹی کم کرنے کے لیے زیادہ لعاب پیدا ہوتا ہے۔ جیسا کہ جب ایسڈ پانی (لعاب میں 99 فیصد کے قریب پانی ہوتا ہے) حل ہوتا ہے تو وہ ڈیلیوٹ ہو جاتا ہے اور اسکا اثر کم ہو جاتا ہے، ساتھ ہی لعاب میں موجود سوڈیم بائی کاربونیٹ بھی ایسڈ کو نیوٹرالائزڈ کرتا ہے

Comments