مصنوعی دانت دو طرح کے ہوتے ہیں
۔1.) ایک وہ جو کہ فکسڈ ہوتے ہیں . ان کو اتارنے کی ضرورت نہیں۔
۔2.) دوسری قسم وہ جو کہ اتارنے لگانے والے دانت ہیں۔ ان کو سونے سے پہلے منہ سے نکال کر احتیاط سے رکھنا ہوتا ہے اور وقتاً فوقتاً ان کی صفائی بھی کی جاتی ہے . یہ ایسے لوگوں کے لیے زیادہ موزوں رہتے ہیں جن کے منہ میں ایک بھی دانت نہ ہوں
فکس دانت ؟
۔1-فکس دانت تب لگتے ہیں جب نکلواتے ہوئے دانت کے اگلی اور پچھلی جانب دانت موجود ہوں تو اگلے اور پچھلے دانتوں کو رگڑ کر ان کے درمیان فکس دانت لگایا جاتا ہے اور یہ مستقل ہوتا ہے۔ ان دانتوں کو برج کہاجاتا ہے۔
۔2- امپلانٹ
سب سے بہترین اور مہنگا دانت ہے۔ ایک دانت کی مالیت ایک لاکھ تک کی ہوتی ہے اور اس کی لائف ٹائم گارنٹی ہوتی ہے . امپلانٹ لگانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کو لگانے کے لیے اگلے پچھلے دانتوں کی رگڑائی کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ہڈی کی اندر لگایا جاتا ہے۔ امپلانٹ بالکل قدرتی دانت کی طرح ساری عمر چل سکتا ہے۔
۔3 کیا دو دانتوں کی جگہ اترنے چڑھنے والے دانت لگ سکتے ہیں؟-
بالکل! اگر آپ مستقل دانت لگوانے کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے تو اترنے چڑھنے والے دانت لگائے جا سکتے ہیں ۔ یہ دانت تاروں کی مدد سے لگائے جاتے ہیں۔ تاروں سے ساتھ والے دانتوں سے سپورٹ کی جاتی ہے اور درمیان میں دانت لگائے جاتے ہیں۔
۔4- کیا عقل داڑھ کی جگہ مصنوعی دانت لگوانا ضروری ہے؟
جی نہیں! کیوں کہ اس کا کھانا چبانے میں نمایاں کردار نہیں ۔ سب سے بہترین مصنوعی دانت امپلانٹ ہے
اترنے چڑھنے والے دانتوں اور فکس دانتوں کی کیا مالیت ہے؟
اترنے چڑھنے والے دانت پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں چار سے پانچ ہزار تک کے لگتے ہیں جبکہ نجی ہسپتالوں میں 45000 سے 60000 تک کا سیٹ لگتا ہے۔
اترنے چڑھنے والے دانت جو تاروں کی مدد سے لگائے جاتے ہیں وہ ایک دانت پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں 100 روپے کے حساب سے جتنے دانت لگوانا چاہیں، لگایا جاتا ہے۔فکس دانت کی مالیت نجی اسپتالوں میں ایک دانت کے حساب سے 5 ہزار ہے۔لیکن اردگرد کے دو دانتوں کی رگڑائی شامل کر کے 15,000 کا خرچ آتا ہے ۔ امپلانٹ کی قیمت ایک لاکھ سے شروع ہوتی ہے
Comments
Post a Comment