1322) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد مبارک



نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے اور بیٹیاں
 

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد میں بیٹے اور بیٹیاں جن میں سب سے پہلے قاسم رضي اللہ تعلی عنہ تھے جو کہ بچپن میں ہی فوت ہوۓ ، اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ سواری پر سوار ہونے کی عمر تک زندہ رہے ، ان کے بعد زینب رضي اللہ تعالی عنہا ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ قاسم رضي اللہ تعالی عنہ سے بڑی تھیں ۔

پھر ان کے بعد رقیہ اور ام کلثوم ، اور فاطمہ رضي اللہ تعالی عنہن ہیں ، اور ہر ایک کے بارہ میں کہا گيا ہے کہ وہ اپنی دوسری بہنوں سے بڑی تھی ۔

ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہما سے بیان کیا گيا ہے کہ رقیہ رضي اللہ تعالی عنہا تینوں سے بڑی تھیں ، اور ام کلثوم رضي اللہ تعالی عنہا سب سے چھوٹی تھیں ۔

پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ کی پیدائش ہوئ ، اور اس میں اختلاف ہے کہ آیا وہ نبوت سے قبل پیدا ہوۓ یا کہ وہ بعد از نبوت ، اور بعض نے اسے صحیح قرار دیا کہ وہ نبوت کے بعد پیدا ہوۓ ۔

اور اس میں بھی اختلاف ہے کہ آیا عبداللہ ہی طاہر اور طیب ہیں یا کہ وہ دونوں کوئ اور ہيں اس میں دو قول ہیں ، اور صحیح یہی ہے کہ یہ دونوں عبداللہ کے لقب ہیں واللہ تعالی اعلم ۔

اور یہ سب کے سب خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کی اولاد ہے ، اور کسی دوسری بیوی سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کو‏ئ بچہ پیدا نہیں ہوا ، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں ان کی لونڈی ماریہ قبطیہ سے آٹھـ ھجری میں ابراھیم پیدا ہوۓ ۔ ( زاد المعاد ( 1 / 103 ) ۔

تو اس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری کی ساری اولاد خدیجہ رضي اللہ تعالی عنہا سے پیدا ہوئ اور صرف ابراھیم جو کہ ماریہ قبطیہ رضي اللہ تعالی عنہا سے تھے جو کہ اسکندریہ کے بادشاہ اور قبطیوں کے بڑے کی طرف سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بطور ھدیہ پیش کی گئ تھیں ۔

تو اس طرح صحیح یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد کی تعداد سات جن میں تین بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں جن کے نام ذيل میں دیے جاتے ہيں 

بیٹے 

1 – القاسم رضی اللہ تعالی عنہ

2 - عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ

3 - ابراھیم رضي اللہ تعالی عنہ

بیٹیاں 

1 - زینب رضي اللہ تعالی عنہا

2 - رقیہ رضي اللہ تعالی عنہا

3 - ام کلثوم رضي اللہ تعالی عنہا

4 - فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی فاطمہ رضي اللہ تعالی عنہا کے علاوہ باقی ساری اولاد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہے فوت ہوگئ صرف فاطمہ رضي اللہ تعالی عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد فوت ہوئيں 

واللہ اعلم 

Comments