خشوع و خضوع کے لیے پانچ باتیں ضروری ہیں
۔1۔ وضو💦
وضو کے شروع کرنے سے پہلے بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم پڑھیں اور ساتھ کہیں بسم اللّٰہ والحمدللہ اور پھر وضو میں پانی کا استعمال کم سے کم کریں اور ہر عضو دھوتے ہوئے یہ سوچیں کے میرے گناہ پانی کے ساتھ گِر رہے ہیں اور آخر میں کلمہ شہادت پڑھیں
۔2.مراقبہ❣️
وضو کرنے کے فوراً بعد نماز میں نہ کھڑا ہو جائے بلکہ کچھ وقت کے لیے مراقبہ کر لے بیشک کچھ سیکنڈ کا ہی کیوں نہ ہو ۔
۔3. تکبیر تحریمہ❣️
بندہ جب نماز کی لیے کھڑا ہو جائے تو پہلی جو تکبیر ہے جسے تکبیر تحریمہ (اللّٰہ اکبر) کہتے ہیں اسے تھوڑی اونچی آواز میں کہے اور مطلب و مفہوم ذہن میں رکھ کر کہے
۔4۔ اللّٰہ دیکھ اور سن رہا ہے❣️
اس کے بعد ہر ایک رکن میں (قرآت۔ قعدہ۔ سجدہ۔ تشہد) ہر رکن میں کم از کم ایک مرتبہ ضرور ذہن میں لائے کہ اللہ تعالیٰ دیکھ بھی رہے ہیں اور سن بھی رہیں ہیں اس وقت تک اپنی حالت نہ بدلے جب تک ایک مرتبہ ذہن میں یہ بات نہ آ جائے
۔5.سلام پھیرنے کے بعد❣️
سلام پھیرنے کے بعد دل سے اللّٰہ اکبر پڑھنا معنی و مفہوم ذہن میں رکھ کر اسی طرح استغفر اللہ (معافی) بھی دل سے مانگی ہے وہ غفور الرحیم ہے ضرور معاف کرے گا
لیکن ہمارا معاملہ یہ ہوتا ہے کہ ہم بس (اللّٰہ اکبر ۔استغفر اللہ۔استغفر اللہ۔استغفر اللہ) پڑھ لیتے ہیں نہ معنی پتا ہوتا ہے نہ مفہوم اور نہ ہی اس سے ملنے والی معافی کا ذہن میں ہوتا ہے ہم نے صرف اور صرف فارمیلٹی پوری کرنی ہوتی ہے۔
ان شاء اللہ اس عمل سے ضرور آپکی نماز میں خشوع وخضوع آئے گا۔
*اللّٰہ ہم سب کو خشوع وخضوع کے ساتھ نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین۔*
جزاک اللہ خیرا کثیرا
Comments
Post a Comment