1382) شیخ حسین عبداللہ بن علی سینا urdu/english

دنیا کی باکمال اور جامع شخصیت ، علم الطبعیات اور حیاتیات کا ماہر خصوصی ، علم تشریح الاعضاء ، منافع الاعضاء ، نیز علم العلاج اور علم الامراض پر گہری نظر رکھنے والا ماہر ، نئے نئے نکتے بیان کرنے والا بیان کرنے والا عظیم محقق ، فن پر مجتہدانہ رائے پیش کرنے والا ، علم الادویہ کا ماہر ، جڑی بوٹیوں پر نئے نئے تجربے کرنے والا ، مشاہد ے اور تحقیق سے کام لینے والا ، طبیب حاذق ، فنِ طب کا مستند مصنف ، علمِ طب کو زندہ کرنے والا ، دنیا کا عظیم سائنس دان اور مجددِ فن ۔ 

وطن: بخارا ، ولادت:980ء ، وفات:1038ء(58 سال)

ابتدائی زمانۂِ تعلیم و تربیت

شیخ حسین بن عبداللہ بو علی سینا ، دنیا کا مشہور ترین طبیب حاذق ، ماہر حیاتیات ، محقق ، مبصر اور زبردست سائنسدان گزرے ہیں ، وہ نہایت ذہین جفاکش ، اور عالی دماغ تھے ۔ اس کے نام کے ساتھ "سینا" کا لفظ جزو بن گیا ، سینا اس کے آباؤ اجداد میں سے تھے 

شیخ بو علی سینا نے ابتدائی تعلیم رواج کے مطابق حاصل کی، لیکن علوم و فنون سے شیخ کے کان ابھی آشنا نہ تھے ۔شیخ بو علی سینا کے والد علم و فن کے دلدادہ تھے ۔ انہوں نے بیٹے کو ایک ماہر ریاضی دان محمود مساح کے سپرد کیا ، محمود مساح پیشے کے لحاظ سے سبزی تھے ۔ شیخ نے محمود مساح سے علم ریاضی کی تعلیم حاصل کی ، اسی دوران ایک صاحبِ علم و فن استاد ابوعبداللہ ناتلی بخارا آگئے ۔ بو علی سینا کے والد نے موقع غنیمت سمجھا اور ابو عبداللہ ناتلی کو خدمت میں اپنے بیٹے کو پیش کیا ۔ ابو عبداللہ ناتلی شیخ سے بہت متاثر ہوئے ، اور اسے خود مطالعہ کرنے کی تلقین کی بو علی سینا نے بہت جلد علم اقلیدس اور مجسطی کی تعلیم حاصل کی جو اس زمانے کی مشہور فنی کتابیں تھیں ۔ 

شیخ بو علی شینا نے خود نوشت سوانح عمری میں اپنے ابتدائی حالات لکھے ہیں ، اب اسی کتاب سے محتصر حالات لے کر بیان کرنا مناسب سمجھتے ہیں ۔ اس قدیم زمانے میں ہندوستان علم ریاضی میں شہرت رکھتا تھا۔ بو علی سینا چاہتا تھا کہ ہندوستان کے علم ریاضی کو حاصل کرے ۔ 

بو علی سینا کہتا ہے کہ 

میں اپنے وطن قصبہ حرثین میں پیدا ہوا ۔ کچھ عرصہ بعد بخارا پھر کچھ عرصے بعد بخارا سب آگئے ، یہاں حفظ قرآن کیا ، ادب کی بہت سی کتابیں پڑھیں اور صرف دس برس کی عمر میں اتنا علم حاصل کیا کہ لوگ حیرت کرتے تھے ۔ 

میں (علم ریاضی حاصل کرنے کے بعد) اسی طرح فلسفے کی مشکل کتابوں کے مطالعے میں مصروف رہا ، اور الله تعالٰی کی مہربانی سے علوم کے دروازے خود بخود مجھ پر کھلتے گئے 

پھر میں نے علم طب پر توجہ دی ، یہ کوئی مشکل نہیں ہے ، میں نے طب کی کتابوں کا خود مطالعہ کیا ، اور کسی سے مدد نہیں لی ، تھوڑی ہی مدت میں اتنی مہارت حاصل کر لی کہ اچھے اچھے فاضل طبیب مجھ سے پڑھنے آتے تھے ۔ اب میں نے مطب بھی شروع کر دیا اور اس کام میں بھی غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی ۔ میں اس وقت بھی علم فقہ کے مطالعے میں برابر مصروف رہا اور اس وقت میری عمر 16 سال تھی ۔ 

بو علی سینا کا حافظہ نہایت قوی تھا۔ اس کی علمی صلاحیتوں اور تصنیفی قابلیت حیرت انگیز تھی ، وہ ہمیشہ غور و فکر میں ڈوبا رہتا ، اس کا دماغ علمی مسائل میں الجھا رہتا ، اہم سے اہم مضمون پر مطالعہ کئے بغیر محض اپنی قابلیت اور قوتِ یاداشت سے مفہوم کو مرتب کرتا اور بےتکان لکھتا جاتا ، اُسے اپنے اوپر بڑا اعتماد تھا ، اس لیے جو کچھ لکھتا ، وہ سمجھ کر لکھتا اور صحیح لکھتا ۔ اپنی مشہور کتاب "کتاب الشفاء" اس نے اسی طرح لکھی۔ 

علم ہیئت مشکل ترین فن ہے ، اس میں شیخ بو علی سینا نے ایسے دقیق مسائل بیان کیے جو قدیم ترین حکماء کے ذہن میں بھی نہیں آئے ہونگے ۔

شیخ نے سب سے پہلے کتاب "مجموع" لکھی ۔ یہ کتاب شعر و ادب اور صنایع و بدیع کے مضمون پر بے مثل تصنیف ہے۔ اس کو اپنے ہمسایہ ابوالحسن عروضی کی فرمائش پر مرتب کیا۔ اس طرح حقِ دوستی اور صحبت ادا کیا۔ حلانکہ اس وقت اس کی عمر 21 سال ہی تھی ۔ 

شیخ بو علی سینا کے ہمسایوں سے ایک عالم ابوبکر البرقی خوارزمی تھے، جو علم فقہ ، علوم تفسیر اور تصوف کے ساتھ ساتھ فلسفہ و حکمت کا بھی اچھا ذوق رکھتے تھے۔ شیخ سے ان کے بہت اچھے تعلقات تھے۔ ان کی فرمائش پر بو علی سینا علمِ فلسفہ کے موضوع پر "الحاصل والمحصول" تقریباً 20 جلدوں میں لکھی ، علم الاخلاق میں کتاب "البروالاثم" مرتب کی۔ 

 جرجان کے ایک عالم ابو محمد شیرازی نے جو فنِ حکمت سے دل چسپی رکھتے تھے ، اور شیخ بڑے قدردان تھے۔ شیخ بو علی سینا کے لئے اپنے پڑوس میں ایک اچھا سا مکان خرید کر شیخ بو علی سینا کی کی نذر کیا۔ بو علی سینا نے اس مکان میں قیام کیا اور درس و تدریس اور تصنیف و تالیف کا سلسلہ جاری کر دیا۔ شیخ بو علی سینا نے اپنی پڑوسی اور مہربان دوست کے لئے دو کتابیں لکھیں  " کتاب المبدأولمعاد" اور "کتاب الارصاد" ، ان کے علاوہ بو علی سینا نے اس مکان میں بیٹھ کر اور بھی بہت سے علمی اور تصنیفی کام کیے ۔ 

بو علی سینا پہلا شخص ہے جس نے فنِ طب میں علم النفس کو داخل کیا۔ وہ بیان کرتا ہے کہ تمام نفسیاتی حالات جیسے خوشی اور غم ، غصہ و غضب ، فکر و تردد اور دوسرے احساسات ، ان سب کا تعلق قلب کی ساخت سے ہے۔ خون کے اقسام اور رطوباتِ بدنیہ کا ان میں بہت دخل ہے ۔

شیخ علم الاعضاء میں منفرد حیثیت رکھتا ہے ، اعضائے مفردہ اور اعضائے مرکبہ ، پھر وہ اعضائے مفردہ کو مندرجہ ذیل گردہوں میں تقسیم کرتا ہے

۔(۱)- عظم ، (۲)- عضروف ، (۳)- عصب ، (۴)- اوتار ، (۵)- رباطات ، (۶)- شرائین ، (۷)- اوراد ، (۸)- انشیہ ، (۹)- لحم ، ۔(۱۰)- شمم ۔ 

 آج اس نئے دور میں بھی اعضائے جسم کی یہ تقسیم اور گروہ بندی ، اسی بو علی سینا کے اصول کے مطابق کی جاتی ہے ۔ 

علم طبعیات میں شیخ بو علی سینا کی دریافتیں نہایت اہم ہیں ۔ خاص کر روشنی کے حوالے سے ، بو علی سینا نے ابن الہیشم کے نظریات کو تسلیم کرتے ہوئے ، اس میں کچھ اضافہ کیا ہے ، روشنی کے مسئلے میں بو علی سینا ثابت کرتا ہے کہ روشنی کے ذرات نور افشاں جسم سے نکلتے ہیں، اس لیے روشنی کی ایک وضح رفتار ہوتی ہے ۔ اس لیے بو علی سینا سب سے پہلے سائنسدان ہے ، جس نے روشنی کی رفتار کو ثابت کیا اور رفتار کا نظریہ پیش کیا، اس کی یہ دریافت آج بھی مستند ہے۔ 

 شیخ بو علی سینا کو علم ریاضی تھی ، چنانچہ علم مسامت میں وہ ایسے طریقے جانتا تھا.  کہ چھوٹی سے چھوٹی چیز کو وہ صحت کے ساتھ ناپ لے ، اسی لیے کہا جاتا ہے کہ شیخ بو علی سینا ایسے نازک ترین پیمانے کے موجد ہے ، جسے

 𝐕𝐞𝐫𝐧𝐢𝐞𝐚

 کہتے ہیں۔ 

شیخ بو علی سینا کی تصنیفات

شیخ بو علی سینا جامع شخصیت کے مالک تھے۔ ہر موضوع پر اس کی کتابیں ہیں۔ ان کی تعداد 100 سے زیادہ ہے۔ لیکن یہاں چند مشہور ترین کتابوں کی ایک مختصر فہرست یہ ہے: 

۔(۱)۔ کتاب المعبموع (ایک جلد پر ، جس میں شعر و شاعری اور علمِ عورض ہے) 

۔(۲)- کتاب الحاصل والمحصول (۲۰ جلدوں پر ، فقہ، تصوف ، تفسیر ، ہر قسم کے مضامین) 

۔(۳)- کتاب البرو والاثم (۲ جلدوں میں ، فنِ اخلاق میں عمدہ کتاب ہے) 

۔(۴)- کتاب الشفاء (۱۸ جلدوں پر ، فلسفہ ، ریاضی ، کیمیا ، حیاتیات میں) 

۔(۵)- کتاب القانون (۱۴ جلدوں پر ، فن طب اور تشریح الاجسام) 

اس علاوہ ان کی کتابوں میں لسان العرب ، کتاب الولنج ، کتاب المعاد ، کتاب علی القانون ، المنطق بالشعر ، کتاب المختصر ، رسالۃ فی مخارج الحروف ، وغیرہ شامل ہیں ۔

Sheikh Hussein Abdullah bin Ali Sina

A complete and comprehensive personality of the world, a specialist in physics and biology, an expert in the science of organ anatomy, the benefits of organs, as well as a keen observer of the science of medicine and pathology, a great researcher who explained new points, presented a diligent opinion on art, an expert in the science of medicine, conducted new experiments on herbs, worked through observation and research, a skilled physician, an authoritative author on the art of medicine, a reviver of the science of medicine, a great scientist of the world and a reformer of the art. 

Homeland: Bukhara, Born: 980, Died: 1038 (58 years old)

Early education and training

Sheikh Hussein bin Abdullah Bu Ali Sina, the world's most famous physician, biologist, researcher, observer and great scientist, was a very intelligent, hardworking, and brilliant mind. The word "Sina" became part of his name, Sina was one of his ancestors. 

Sheikh Bu Ali Sina received his early education according to tradition, but the Sheikh was not yet familiar with the sciences and arts. Sheikh Bu Ali Sina's father was fond of science and art. He entrusted his son to an expert mathematician, Mahmud Masah, who was a vegetable by profession. The Sheikh studied mathematics from Mahmud Masah, at the same time, a scholar and art teacher, Abu Abdullah Natali, came to Bukhara. Bu Ali Sina's father seized the opportunity and presented his son to Abu Abdullah Natali. Abu Abdullah Natali was very impressed by the Sheikh, and advised him to study himself. Bu Ali Sina very quickly studied Euclid and Algebra, which were famous technical books of that time. 

Sheikh Bu Ali Sina has written about his early life in his autobiography, now I consider it appropriate to briefly describe the situation from this book. In that ancient era, India was famous for its mathematics. Bu Ali Sina wanted to acquire the mathematics of India. 

Bou Ali Sina says: 

I was born in my hometown, the town of Harithain. After some time, I came to Bukhara, and then to Bukhara after some time. Here I memorized the Quran, read many books of literature, and acquired so much knowledge at the age of just ten that people were amazed. 

I (after acquiring the knowledge of mathematics) similarly engaged myself in studying difficult books of philosophy, and by the grace of Allah Almighty, the doors of knowledge automatically opened to me. 

Then I focused on medicine, it is not difficult, I studied medical books myself, and did not take help from anyone, in a short time I acquired such expertise that good and excellent doctors used to come to study with me. Now I also started practicing medicine and achieved extraordinary success in this work too. I was also busy studying jurisprudence at that time and I was 16 years old at that time. 

Bu Ali Sina had a very strong memory. His intellectual abilities and writing skills were amazing. He was always immersed in thought and thought. His mind was confused with intellectual problems. Without studying the most important subject, he would simply compose the meaning with his ability and memory power and write it without stopping. He had great confidence in himself. Therefore, whatever he wrote, he would write it with understanding and write it correctly. He wrote his famous book "Kitab al-Shifa" in this way. 

The science of geometry is the most difficult art, in which Sheikh Abu Ali Sina explained such precise problems that would not have even crossed the minds of the oldest sages.

The Sheikh first wrote the book "Majmoo". This book is an unparalleled work on the subject of poetry, literature, crafts and innovations. He compiled it at the request of his neighbor Abul Hasan Aroodi. In this way, he paid the right of friendship and companionship. Although he was only 21 years old at that time. 

One of Sheikh Abu Ali Sina's neighbors was a scholar named Abu Bakr al-Barqi al-Khwarizmi, who had a good taste for philosophy and wisdom in addition to jurisprudence, the sciences of exegesis and Sufism. He had very good relations with the Sheikh. At his request, Abu Ali Sina wrote "Al-Hasil wal-Mashhal" on the subject of philosophy in about 20 volumes, and compiled a book on ethics called "Al-Barwal-Athim". 

 Abu Muhammad Shirazi, a scholar from Jurjan who was interested in the art of wisdom, and the Sheikh was very grateful. He bought a nice house in his neighborhood for Sheikh Bu Ali Sina and dedicated it to Sheikh Bu Ali Sina. Bu Ali Sina stayed in this house and continued teaching, writing and compiling. Sheikh Bu Ali Sina wrote two books for his neighbor and kind friend, "Kitab al-Mabda' al-Ma'ad" and "Kitab al-Irsad", in addition to these, Bu Ali Sina did many other scholarly and literary works while staying in this house. 

Abu Ali Sina was the first person to introduce psychology into the art of medicine. He states that all psychological states such as happiness and sadness, anger and rage, worry and hesitation, and other feelings, are all related to the structure of the heart. Blood types and body fluids have a great influence on them.

The Sheikh is unique in the knowledge of organs, individual organs and compound organs, then he divides the individual organs into the following groups:

(1) Bone, (2) Joint, (3) Nerve, (4) Tendon, (5) Ligaments, (6) Arteries, (7) Veins, (8) Intestines, (9) Flesh, (10) Skin. 

 Even today, in this new era, this division and grouping of the body's organs is done according to the same principles of Abu Ali Sina. 

Sheikh Abu Ali Sina's discoveries in physics are very important. Especially with regard to light, Abu Ali Sina, while acknowledging Ibn al-Haysham's theories, has added something to it. In the problem of light, Abu Ali Sina proves that light particles come out of the luminous body, therefore light has a certain speed. Therefore, Abu Ali Sina is the first scientist who proved the speed of light and presented the theory of speed, his discovery is still valid today. 

 Sheikh Bu Ali Sina had knowledge of mathematics, so he knew such methods in the science of measurement that he could measure the smallest thing with accuracy, that is why it is said that Sheikh Bu Ali Sina is the inventor of such a delicate scale, which

 𝐕𝐞𝐫𝐧𝐢𝐞𝐚

 They say. 

The works of Sheikh Abu Ali Sina

Sheikh Bu Ali Sina was a versatile personality. He has books on every subject. They number over 100. But here is a short list of some of the most famous books: 

(1) Kitab al-Ma'bum (in one volume, containing poetry and the science of rhetoric) 

(2)- Kitab al-Hasil wa al-Masul (20 volumes, jurisprudence, Sufism, commentary, all kinds of subjects) 

(3)- Kitab al-Barr wa al-Athim (in 2 volumes, an excellent book on the art of ethics) 

(4)- Kitab al-Shifa (18 volumes, in philosophy, mathematics, chemistry, biology) 

(5)- The Book of Law (14 volumes, the art of medicine and the description of bodies) 

In addition, his books include Lisan al-Arab, Kitab al-Waling, Kitab al-Ma'ad, Kitab al-Qanun, Al-Mantiq bi-Sha'ar, Kitab al-Mukhtasar, Risala fi Makharaj al-Haruf, etc.

Comments