یروشلم کی سات ہزار برسوں کی تاریخ
یروشلم دنیا کا وہ واحد شہر ہے جسے یہودی، مسیحی اور مسلمان تینوں مقدس مانتے ہیں
برطانوی جنرل سر ایڈمند ایلن بی کو یروشلم کے تقدس کا اس قدر خیال تھا کہ جب وہ عثمانی فوجوں کو شکست دے کر یروشلم پر قبضے کی غرض سے باب الخلیل کے راستے شہر میں داخل ہوئے تو انھوں نے گھوڑے یا گاڑی پر سوار ہونے کی بجائے پیدل چلنے کو ترجیح دی ۔ یہ واقعہ آج سے تقریباً ایک سو سات سال پہلے 11 دسمبر 1917 کو پیش آیا
برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ لوئڈ جارج نے اس موقعے پر لکھا کہ 'دنیا کے مشہور ترین شہر پر قبضے کے بعد مسیحی دنیا نے مقدس مقامات کو دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
تمام مغربی دنیا کے اخباروں نے اس فتح کا جشن منایا۔ امریکی اخبار نیویارک ہیرلڈ نے سرخی جمائی: 'برطانیہ نے 673 برس کے اقتدار کے بعد یروشلم کو آزاد کروا لیا ہے۔۔۔ مسیحی دنیا میں زبردست خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔'
اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اعلان کر دیا تھا کہ یروشلم اسرائیل کا دارالحکومت ہے، حالانکہ دنیا بھر کے ملکوں نے انھیں خبردار کیا کہ اس اعلان سے خطے میں تشدد کی نئی لہر پھوٹ سکتی ہے۔
یروشلم متعدد بار تاخت و تاراج ہوا ہے، یہاں کی آبادیوں کو کئی بار زبردستی جلاوطن کیا گیا ہے، اور اس کی گلیوں میں ان گنت جنگیں لڑی جا چکی ہیں جن میں خون کے دریا بہہ چکے ہیں۔
مقدس شہر
یہ دنیا کا وہ واحد شہر ہے جسے یہودی، مسیحی اور مسلمان تینوں مقدس مانتے ہیں۔ یہودیوں کا عقیدہ ہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں سے کائنات کی تخلیق ہوئی اور یہیں پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے کی قربانی کی تیاری کی تھی۔
مسیحی سمجھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ کو یہیں مصلوب کیا گیا تھا اور یہیں ان کا سب سے مقدس کلیسا واقع ہے۔
مسلمانوں کے اعتقاد کے مطابق پیغمبر اسلام نے معراج پر جانے سے قبل اسی شہر میں واقع مسجدِ اقصیٰ میں تمام نبیوں کی امامت کی تھی۔
یہی وجہ ہے کہ مسلمان اور مسیحی ایک ہزار برس تک اس شہر پر قبضے کے لیے آپس میں برسرِ پیکار رہے ہیں۔
صلیبی جنگیں
مسلمانوں نے سب سے پہلے 638 میں دوسرے خلیفہ حضرت عمرؓ کے دور میں بازنطینیوں کو شکست دے کر اس شہر پر قبضہ کیا تھا۔ مسیحی دنیا میں یہ واقعہ عظیم سانحے کی حیثیت رکھتا تھا۔ آخر 1095 میں پوپ اربن دوم نے یورپ بھر میں مہم چلا کر مسیحیوں سے اپیل کی کہ وہ یروشلم کو مسلمانوں سے آزاد کروانے کے لیے فوجیں اکٹھی کریں۔ 1099 میں عوام، امرا اور بادشاہوں کی فوج یروشلم کو آزاد کروانے میں کامیاب ہو گئی۔
یہ پہلی صلیبی جنگ تھی ۔ تاہم اکثر فوجی جلد ہی واپس اپنے اپنے وطن سدھار گئے اور بالآخر سلطان صلاح الدین ایوبی 90 برس بعد شہر کو آزاد کروانے میں کامیاب ہو گئے۔
ایک بار پھر یورپ میں بےچینی پھیل گئی اور یکے بعد دیگر چار مزید صلیبی جنگیں لڑی گئیں، لیکن وہ یروشلم سے مسلمانوں کو بے دخل کرنے میں ناکام رہیں۔
البتہ 1229 میں مملوک حکمران الکامل نے بغیر لڑے یروشلم کو فریڈرک دوم کے حوالے کر دیا۔ لیکن صرف 15 برس بعد خوارزمیہ نے ایک بار پھر شہر پر قبضہ کر لیا، جس کے بعد اگلے 673 برس تک یہ شہر مسلمانوں کے قبضے میں رہا۔
امریکی اخبار نے انھی 673 برسوں کی طرف اشارہ کیا تھا۔
۔1517 سے 1917 تک یہ شہر عثمانی سلطنت کا حصہ رہا اور عثمانی سلاطین نے شہر کے انتظام و انصرام کی طرف خاصی توجہ کی۔ انھوں نے شہر کے گرد دیوار تعمیر کی، سڑکیں بنائیں اور ڈاک کا نظام قائم کیا، جب کہ 1892 میں یہاں ریلوے لائن بچھا دی گئی۔
جنرل ایلن بی کے قبضے کے بعد شہر تین دہائیوں تک برطانوی سلطنت میں شامل رہا اور اس دوران یہاں دنیا بھر سے یہودی آ کر آباد ہونے لگے۔ آخر 1947 میں اقوامِ متحدہ نے اس شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دی، جس کے تحت نہ صرف فلسطین کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا، بلکہ یروشلم کے بھی دو حصے کر دیے گئے جن میں سے مشرقی حصہ فلسطینیوں جب کہ مغربی حصہ یہودیوں کے حوالے کر دیا گیا۔
اس کے اگلے برس اسرائیل نے آزادی کا اعلان کر دیا۔ عرب ملکوں کے لیے یہ بات ناقابلِ قبول تھی۔ انھوں نے مل کر حملہ کر دیا لیکن انھیں اس میں شکست ہوئی۔
اس کے بعد اگلے دو عشروں تک یروشلم کا مشرقی حصہ اردن کے اقتدار میں رہا لیکن ۔1967 کی جنگ میں اسرائیل نے اس پر بھی قبضہ کر لیا۔ بین الاقوامی برادری آج تک اس قبضے کو غیر قانونی سمجھتی ہے۔
اسرائیلی پارلیمان نے 1950 ہی سے یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دے رکھا ہے لیکن دوسرے ملکوں نے اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے احترام میں یروشلم کی بجائے تل ابیب میں اپنے سفارت خانے قائم کر رکھے ہیں۔ جبکہ امریکہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے والا پہلا ملک ہے۔
اسرائیلی شاعر یہودا عمیحائی نے لکھا تھا کہ ’یروشلم ابدیت کے ساحل پر واقع ساحلی شہر ہے۔‘ یہ الگ بات ہے کہ یہ سمندر اکثر و بیشتر متلاطم ہی رہا ہے۔ اس کا اندازہ یروشلم کی اس مختصر ٹائم لائن سے لگایا جا سکتا ہے
۔5000 قبل مسیح
ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے مطابق سات ہزار سال قبل بھی یروشلم میں انسانی آبادی موجود تھی۔ اس طرح یہ دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔
۔1000 قبل مسیح
پیغمبر حضرت داؤد نے شہر فتح کر کے اسے اپنی سلطنت کا دارالحکومت بنا لیا۔
۔960 قبل مسیح
حضرت داؤد کے بیٹے پیغمبر حضرت سلیمان نے یروشلم میں معبد تعمیر کروایا جسے ہیکلِ سلیمانی کہا جاتا ہے۔
۔589 قبل مسیح
بخت نصر نے شہر کو تاراج کر کے یہودیوں کو ملک بدر کر دیا۔
۔539 قبل مسیح
ہخامنشی حکمران سائرس اعظم نے یروشلم پر قبضہ کر کے یہودیوں کو واپس آنے کی اجازت دی۔
۔30 عیسوی
رومی سپاہیوں نے یسوع مسیح کو مصلوب کیا
۔638: مسلمانوں نے شہر پر قبضہ کر لیا
۔691: اموی حکمران عبدالملک نے قبۃ الصخرا (ڈوم آف دا راک) تعمیر کروایا
۔1099: مسیحی صلیبیوں نے شہر پر قبضہ کر لیا
۔1187: صلاح الدین ایوبی نے صلیبیوں کو شکست دے کر شہر سے نکال دیا
۔1229: فریڈرک دوم نے بغیر لڑے یروشلم حاصل کر لیا
۔1244: دوبارہ مسلمانوں کا قبضہ
۔1517: سلطان سلیم اول نے یروشلم کو عثمانی سلطنت میں شامل کر لیا
۔1917: انگریزی جنرل ایلن بی عثمانیوں کو شکست دے کر شہر میں داخل ہو گیا
۔1947: اقوامِ متحدہ نے شہر کو فلسطینی اور یہودی حصوں میں تقسیم کر دیا
۔1948: اسرائیل کا اعلانِ آزادی، شہر اسرائیل اور اردن میں تقسیم ہو گیا
۔1967: عرب جنگ کے نتیجے میں دونوں حصوں پر اسرائیل کا قبضہ ہو گیا
(یہ رپورٹ بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر 6 دسمبر 2017 کو شائع کی گئی تھی)
Seven thousand years of Jerusalem's history
Jerusalem is the only city in the world that is considered holy by Jews, Christians, and Muslims.
British General Sir Edmund Allenby was so concerned about the sanctity of Jerusalem that when he entered the city through Bab al-Khalil to defeat the Ottoman armies and capture it, he preferred to walk rather than ride a horse or carriage. This event occurred almost 107 years ago today, on December 11, 1917.
British Prime Minister David Lloyd George wrote on the occasion that "Christendom has regained its holy places after the capture of the world's most famous city."
Newspapers throughout the Western world celebrated the victory. The American newspaper New York Herald headlined: 'Britain has liberated Jerusalem after 673 years of rule... A wave of great joy has swept through the Christian world.'
Then-US President Donald Trump had declared Jerusalem the capital of Israel, even though countries around the world warned him that the declaration could spark a new wave of violence in the region.
Jerusalem has been sacked and plundered numerous times, its inhabitants have been forcibly exiled many times, and countless wars have been fought in its streets, in which rivers of blood have flowed.
Holy City
It is the only city in the world that is considered holy by Jews, Christians, and Muslims. Jews believe that this is the place where the universe was created and it was here that the Prophet Abraham prepared to sacrifice his son.
Christians believe that Jesus was crucified here and that this is where their holiest church is located.
According to Muslim belief, the Prophet of Islam led all the prophets in the Al-Aqsa Mosque located in the same city before his ascension.
This is why Muslims and Christians have been fighting for control of this city for a thousand years.
Crusades
The Muslims first captured the city in 638 AD, defeating the Byzantines during the reign of the second caliph, Hazrat Umar. This event was a great tragedy in the Christian world. Finally, in 1095, Pope Urban II launched a campaign across Europe, appealing to Christians to gather forces to liberate Jerusalem from the Muslims. In 1099, an army of people, nobles, and kings succeeded in liberating Jerusalem.
This was the first Crusade. However, most of the soldiers soon returned to their homelands and Sultan Saladin Ayyubid finally succeeded in liberating the city after 90 years.
Once again, unrest spread across Europe and four more Crusades were fought in succession, but they failed to expel the Muslims from Jerusalem.
However, in 1229, the Mamluk ruler al-Kamil surrendered Jerusalem to Frederick II without a fight. But just 15 years later, the Khwarezmians recaptured the city, after which it remained under Muslim control for the next 673 years.
The American newspaper pointed to those same 673 years.
From 1517 to 1917, the city was part of the Ottoman Empire, and the Ottoman sultans paid special attention to the city's management and administration. They built a wall around the city, built roads, and established a postal system, while a railway line was laid here in 1892.
After General Alan B.'s capture, the city remained part of the British Empire for three decades, during which time Jews from all over the world began to settle here. Finally, in 1947, the United Nations approved the division of the city into two parts, under which not only Palestine was divided into two parts, but also Jerusalem was divided into two parts, with the eastern part being given to the Palestinians and the western part to the Jews.
The following year, Israel declared independence. This was unacceptable to the Arab countries. They launched a joint attack, but were defeated.
After that, for the next two decades, the eastern part of Jerusalem remained under Jordanian control, but Israel also captured it in the 1967 war. The international community still considers this occupation illegal.
The Israeli parliament has declared Jerusalem its capital since 1950, but other countries have established their embassies in Tel Aviv instead of Jerusalem in deference to the UN resolution. The United States is the first country to recognize Jerusalem as the capital of Israel.
Israeli poet Yehuda Amihai wrote that ‘Jerusalem is a coastal city on the shore of eternity.’ It is a different matter that this sea has often been turbulent. This can be gauged from this brief timeline of Jerusalem.
5000 BC
According to archaeologists, Jerusalem was inhabited as early as 7,000 years ago, making it one of the oldest cities in the world.
1000 BC
The Prophet David conquered the city and made it the capital of his empire.
960 BC
Prophet Solomon, son of Prophet David, built a temple in Jerusalem, which is called Solomon's Temple.
589 BC
Bakht Nasr sacked the city and expelled the Jews.
539 BC
The Achaemenid ruler Cyrus the Great captured Jerusalem and allowed the Jews to return.
30 AD
Roman soldiers crucified Jesus Christ.
638: Muslims capture the city
691: Umayyad ruler Abdul Malik builds the Dome of the Rock.
1099: Christian Crusaders capture the city.
1187: Saladin Ayyubi defeats the Crusaders and expels them from the city.
1229: Frederick II captures Jerusalem without a fight.
1244: Muslim occupation again
1517: Sultan Selim I annexes Jerusalem to the Ottoman Empire.
1917: English General Alan B. defeated the Ottomans and entered the city.
1947: The United Nations divided the city into Palestinian and Jewish parts.
1948: Israel declares independence, city is divided between Israel and Jordan
1967: As a result of the Arab War, both parts were occupied by Israel.
(This report was published on the BBC Urdu website on December 6, 2017)
Comments
Post a Comment