انسان کی زندگی برباد کر دینے والے مصیبتیں
بندہ جب اللہ تعالیٰ سے غافل ہوتا ھے یا کوئی گناہ کرتا ہے تو اس پر بہت سی مصیبتیں آتی ہیں ۔ مگر ان مصیبتوں میں سے 8 مصائب بہت خطرناک ہیں یہ 8 مصیبتیں انسان کی زندگی برباد کر دیتی ہے اور اس کی آخرت کو بھی خطرے میں ڈال دیتی ہے ۔ اسلئے ہمیں سکھایا گیا کہ ہر دن صبح اور شام ان 8 مصیبتوں سے بچنے کی دعاء مانگا کریں ۔ عجیب بات یہ ہے کہ شیطان ان 8 مصیبتوں کے تیر ہر صبح و شام ہم پر چھوڑتا ہے ۔ پس جو انسان صبح و شام اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آ جاتا ہے . وہ بچ جاتا ہے اور جو یہ پناہ نہیں پکڑتا وہ ان تیروں میں سے کسی ایک یا زیادہ تیروں کا شکار ہو جاتا ہے ۰ اُن 8 مصیبتوں سے بچنے کا ذکر ابو داود شریف کی روایت کے مطابق ایک مسنون دعا میں مذکور ہے . جو کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ کو شدید پریشانی کے وقت بتلائی تھی۔
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنْ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ
وَأَعُوذُبِكَ مِنْ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ
وَأَعُوذُبِكَ مِنْ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ
وَأَعُوذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ، وَقَهْرِ الرِّجَالِ
یا اللہ میں فکر اور غم سے آپ کی پناہ مانگتا/مانگتی ہوں
اجزی اور سستی سے آپ کی پناہ مانگتا/مانگتی ہوں
بزدلی اور بخل سے آپ کی پناہ مانگتا/مانگتی ہوں
قرض کے غالب آ جانے اور لوگوں کے مسلط ہو جانے
سے آپ کی پناہ مانگتا/مانگتی ہوں
اَلْھَمِّ ... تفکرات کو کہتے ہے
مستقبل کی فکریں، پریشانیاں ، فضول پریشان کرنے والے خیالات ۰
اَلْحَزَنْ ... غم کو کہتے ہیں
ماضی کے واقعات کا صدمہ اور غم ایک دم اُبھر کر دل پر چھا جائے . حالانکہ حدیث شریف میں آیا ہے . حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک اچھی اور بری تقدیر پر ایمان نہ لائے یہاں تک کہ وہ جان لے کہ جو چیز اسے ملنے والی تھی وہ اسے ہی ملی کسی اور کے پاس نہیں جا سکتی تھی اور جو چیز اسے نہیں ملنی وہ کسی صورت اسے نہیں مل سکتی (جامع ترمذی)
یعنی جو نعمت مل گئی وہ ملنا ہی تھی اس سے زیادہ نہیں مل سکتی تھی جو تکلیف آئی وہ آنی ہی تھی اس سے بچا نہیں جا سکتا تھا اور جو کچھ نہیں ملا وہ نہیں ملنا تھا خواہ میں کچھ بھی کر لیتا۔
مطلب یہ کہ اللہ کی تقدیر پر ایمان اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر راضی ہونا یہ غم کا علاج ہے اور اسی بات سے اپنے آپکو تسلی دینا یہی اصل ایمان کی نشانی ھے
اَلْعَجْزِ ... کا مطلب کسی نعمت کو پانے کی طاقت کھو دینا اس میں کم ہمتی بھی آ جاتی ہے یعنی ہمت ہارنے سے پناہ مانگنا
اَلْکَسَلِ... کا مطلب سستی یعنی انسان کے ارادے کا کمزور ہو جانا کہ (میں نہیں کر سکتا یا میں نہیں کرتا) سُستی سے بڑھ کر کوئی بھی خطرناک چیز نہیں جو انسان کی دنیا اور آخرت کو تباہ کرے
اسکا واحد علاج اللہ تعالی سے مدد مانگنا اور چُستی اور عزم و ھمت پیدا کرنا ہے
اَلْجُبْنِ ... بزدلی، موت کا ڈر
کہ دینی خدمت میں بہادری نہ دکھائی بس ہر وقت ڈر سا لگے اور دین کی خدمت پیچھے ہی رہے۔
اَلْبُخْلِ ... مال کے بارے میں کنجوسی کرنا مال سے فائدہ نہ اٹھانا مال جمع کرنے اور گننے کی حرص میں مبتلا ہو کر مال کا نوکر اور ملازم بن جانا اور مال کے شرعی اور اخلاقی حقوق ادا نہ کرنا
غلَبَة الدَّیْنِ ... قرضے کا بری طرح مسلط ہو جانا فضول قرضے لینے کی عادت پڑ جانا قرضوں کے بوجھ تلے دب جانا
قَہْرِالرِّجَالِ ... لوگوں کے ہاتھوں ذلیل ، رسوا ، مغلوب اور مقہور ہونا
لہذا اس مسنون دعا کو ضرور مانگا کریں . اللہ تعالیٰ میری اور آپ سب کی تمام آفتوں سے حفاظت فرمائے اور مجھے اور آپ سب کو اس مبارک دعا کی برکات عطا فرمائے۔آمین
Comments
Post a Comment