۔1526🌻) اسلامی مفید ایپس(اردو/انگریزی)
یہ وہ آف لائن سافٹ ویئر ہے جس میں مکمل قرآن عربی،اردو ،ہندی ،انگریزی ،رومن اردو ، مراٹھی، نیپالی زبان میں تمام مکتبہ فکر کے تقریباً (17) کے قریب تراجم موجود ہیں، نا صرف تراجم بلکہ قرآن کی( 10) کے قریب تفسیریں بھی موجود ہیں، جن میں آڈیو سننے کی سہولت بھی ہے، بول کر سرچ کرنے کی بھی سہولت، مزید اس میں احادیث نبویہ کی تقریباً 9 کتابیں، موجود ہیں جنکو آپ صحیح/ ضعیف تخریج کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں، نمازوں کے اوقات، صبح شام کی دعائیں، قبلہ ڈائریکشن، بچوں کیلئے نورانی قائدہ، حفاظ کیلئے منزل یاد کرنے کی سہولت وغیرہ وغیرہ ، اس میں آسانی سے کوئی بھی لفظ لکھ کر یا بول کر آپ سرچ کر سکتے ہیں، کوئی بھی حدیث آیت سنگل کلک پر آپ شئیر کر سکتے ہیں، ایک بار انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کر کے آپ اسکو آف لائن استعمال کر سکتے ہیں،
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.islam360
2_Holly Quran (16 lines)
یہ 16 لائن والا آفلائن عربی قرآن ہے، بہت خوبصورت لکھائی کے ساتھ، ایسے لگتا ہے جیسے آپ کاغذ والے قرآن پر پڑھ رہے ہوں، اس سافٹ ویئر میں آپ قرآن کو سورہ وائز ،پارہ وائز، پڑھ سکتے ہیں، بک مارک یعنی نشانی بھی لگا سکتے ہیں، وغیرہ،
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.fanzetech.holyquran
3_Tafseer al Quran al Kareem - Abdus Salam Bhatvi
یہ قرآن کی تفسیر والا ایک بہترین آفلائن سافٹویئر ہے، جس میں استاذ العلماء عبدالسلام بھٹوی صاحب کا ترجمہ و تفسیر مکمل صحیح احادیث کے ساتھ موجود ہے، جس میں آپ کوئی بھی لفظ لکھ کر سرچ کر سکتے ہیں، کسی دوست کو قرآن کی آئیت ترجمہ، تفسیر کے ساتھ بہت آسانی سے ،کاپی/ شئیر کر سکتے ہیں
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.atq.quranemajeedapp.org.taq
4_Shamila Urdu _شاملہ اردو
یہ عربی والے مکتبہ شاملہ کی طرز پر بنایا گیا ایک آفلائن اردو مکتبہ ہے، جس میں قرآن مجید کے 9 اردو ترجمے اور 13 اردو تفاسیر موجود ہیں، مزید اس میں 6 احادیث کی کتب، عقیدہ، خطابات، سیرت، نماز، زکوٰۃ، روزہ کے احکام و مسائل وغیرہ پر بہت سی اردو کتابیں یونیکوڈ میں موجود ہیں، جن میں اردو لفظ لکھ کر سیرچ کر سکتے ہیں اور کاپی کر کے شئیر بھی کر سکتے ہیں،
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.shamilaurdu.android
5_Urdu Qauran tafseer king fahad
اس آفلائن قرآن ایپلیکیشن میں اردو ترجمے کے ساتھ مختصر تفسیر بھی موجود ہے، یہ وہ تفسیر والا قرآن ہے جو سعودی بادشاہ شاہ فہد نے چھپوایا تھے جو اکثر وہاں حاجیوں میں تقسیم بھی کیا جاتا ہے، جو لوگ لمبی تفسیریں نہیں پڑھ سکتے انکی لیے یہ بہت مفید ہے مختصر، صحیح اور جامع تفسیر،
https://urdu-quran-tafseer-king-fahad.en.softonic.com/android/download
6_جامع الکتب التسعة
یہ آفلائن احادیث کی 9 کتابوں پر مشتمل ایک عربی سافٹویئر ہے، جن میں بخاری، مسلم، ترمذی،ابو داؤد، ابن ماجہ، نسائی، مؤطا امام مالک، مسند احمد، دارمی،
اس میں احادیث کی عربی تشریح بھی موجود ہے، ساتھ میں احادیث کے صحیح ضعیف کے احکام بھی موجود ہیں، اس میں۔ خاص بات یہ ہے کہ آپ کو اس میں انٹرنیشنل نمبرنگ ملے گی، بہت سے اردو سافٹویئر کی طرح حدیث کا نمبر تبدیل نہیں ہو گا،
مزید عربی میں کوئی لفظ سیرچ کر کے آپ حدیث تلاش کر سکتے ہیں، اور آسانی کء ساتھ کاپی کرنے کی آپشن بھی موجود ہے،
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arabiait.sunna
7_مکتبة الحدیث
Hadith Library
یہ آفلائن احادیث کی تقریب 18 کتابوں پر مشتمل پر عربی سافٹویئر ہے، جس میں کتب تسعہ کے ساتھ ساتھ ،
صحیح ابن حبان، صحیح ابن خزیمہ،
مسند شافعی، الاربعین نوویہ،ریاض الصالحین، مشکوة، جامع الصغير،
موجود ہیں، ان میں بھی انٹرنیشنل نمبرنگ یا عربی کے لفظ کے ساتھ آپ حدیث سیرچ کر سکتے ہیں، اور کاپی کر کے بھیج بھی سکتے ہیں
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.nyitgroup.yemenlibrary
8_المكتبة الشاملة
Shamela books Library
ماشاءاللہ یہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ مشہور آفلائن ایپلیکیشن ہے، جس میں عربی زبان کے اندر تقریباً 17000 سے 20 ہزار کتابیں، قرآن، حدیث، تفسیریں، تشریحات وغیرہ موجود ہیں، جن کو آپ عربی میں سیرچ کر سکتے اور کاپی بھی کر سکتے ہیں
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.nyitgroup.shamelareader
9_الموسوعة الحديثية
یہ آن لائن نیٹ پر چلنے والا ایک عربی سافٹویئر ہے، جس میں آپ احادیث کو کسی بھی لفظ کے ساتھ سیرچ کر سکتے ہیں، اور مکمل متن اور تخریج کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں ، جس پر محدثین کے صحیح ضعیف کے احکام بھی موجود ہونگے،
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.zad.hadith
10_الباحث الحديثني
ماشاءاللہ کمال کی عربی آنلائن ایپلیکیشن ہے، کسی بھی حدیث کے اگر ایک دو لفظ یا کچھ عبارت یاد ہے اور حدیث کی کتاب یا نمبر یاد نہیں تو آپ آسانی کے ساتھ دو چار لفظ لکھ کر مکمل حدیث، محدثین کے صحیح ضعیف احکامات کے ساتھ تلاش کر سکتے ہیں، وہ حدیث جنتی کتب میں ہو گی سب کی سب آپکے سامنے آ جائیں گی ان شاءاللہ، لیکن یاد رہے انٹرنیٹ آن ہونا ضروری ہے،
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.thedawah.hadith
11_ Ayah quran app
یہ قرآن کی آفلائن عربی ایپ ہے، اس میں آپ کوئی بھی قرآن کا لفظ عربی میں لکھ کر بہت آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں، قرآن میں جہاں کہیں بھی وہ لفظ ہو گا فوراً آئیت نمبر اور پارہ نمبر کے ساتھ آ جائے گا،
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.ayah
12_ Iqra
یہ قرآن کی آفلائن اردو ایپ ہے، جس میں قرآن کی تقریباً 19 تفسیریں موجود ہیں، جنکو آپ آسانی سے کسی بھی اردو لفظ کے ساتھ تلاش کر سکتے ہیں، اور کاپی کر کے بھیج بھی سکتے ہیں
http://play.google.com/store/apps/details?id=com.atq.quranemajeedapp.org.iqra
13_ Islam one
یہ اسلام 360 کی طرز کا قرآن و حدیث پر مشتمل ایک اردو ترجمے کا آفلائن مجموعہ ہے جس میں 8 اردو تفاسیر، 2 انگلش تفاسیر، 13 اردو ترجمے، 8 انگلش ترجمے، 3 لفظی ترجمے، احادیث کی 11 کتابوں کے ساتھ تقریباً 33 صحابہ کرام کی سیرت اور اذکار وغیرہ پر مشتمل ایک بہترین سافٹویئر ہے،
http://play.google.com/store/apps/details?id=com.atq.quranemajeedapp.org.islamone
14_ Salatuk صلاتك
یہ نمازوں کے اوقات اور قبلہ ڈائریکشن معلوم کرنے کا ایک بہترین آف لائن سافٹویئر ہے، جس میں آپکو نمازوں کے اوقات آپکے مقامی وقت کے مطابق بالکل درست ملتے ہیں، افطار، سحر ، سورج کے طلوع، زوال اور غروب کا وقت بھی بتاتا ہے، ساتھ میں ہر نماز کے وقت خودبخود الارم کے طور پر اذان بھی دیتا ہے، اس میں تقریباً دو آپشن ہونگے سٹینڈرڈ ٹائم یا حنفی ٹائم، جو بھی سلیکٹ کریں گے اسکے مطابق اذان و سحر وافطار کا وقت بتائے گا،
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.masarat.salati
15_المعجم المعانی عربی اردو
یہ عربی اردو آف لائن ڈکشنری ہے، جس میں آپ کوئی بھی عربی/اردو لفظ لکھ کر اسکا اردو/عربی ترجمہ دیکھ سکتے ہیں ،یا کسی نام کا معنی دیکھ سکتے ہیں،
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.almaany.arur
16_ المواریث
یہ عربی میں وراثت کی تقسیم کا ایک بہترین آف لائن سافٹ ویئر ہے،
جس میں ٹوٹل جائیداد کی مالیت اور حصے داروں کی تعداد لکھ کر انکی تقسیم قرآن و حدیث کے حوالے کے ساتھ جان سکتے ہیں،
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.arabiait.mawareth
17_Hisnul Muslim Urdu
حصن المسلم اردو
ماشاءاللہ مختلف اوقات اور مراحل میں پڑھی جانے والی دعاؤں کا ایک خوبصورت آف لائن مجموعہ ہے، جس میں نماز کی ، صبح شام کی ،سونے جاگنے کی، اٹھنے بیٹھنے کی، رات کی، دن کی، بازار کی، خرید و فرخت کی وغیرہ بہت سی دعائیں اردو ترجمہ کے ساتھ موجود ہیں، اور سونے پر سہاگہ کہ شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی تخریج بھی موجود ہے کہ کونسی دعا صحیح حدیث سے ثابت ہے اور کونسی ضعیف ہے
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.masnoon.qurani.duain.hisnul.muslim

Comments
Post a Comment