سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرئیل علیہ السلام کو ان کی اصلی صورت میں کتنی مرتبہ دیکھا اور کس کس وقت دیکھا
جواب : حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کو بصورتِ اصلی پوری زندگی میں صرف چار مرتبہ دیکھا
سوال : حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت ابو ابراہیم کس نے رکھی
جواب : حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری زمانہ تھا حضرت جبرئیل علیہ السلام تشریف لائے اور یہ کہہ کر آواز دی یا ابا ابراہیم جس سے آپ کی کنیت ابو ابراہیم ہوگئی
سوال : جنت میں آنحضرت ﷺ کی شادی دنیا کی کن کن عورتوں سے ہوگی
جواب : جنت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی دنیا کی تین عورتوں سے ہوگی -(1) مریم بنت عمران (2) آسیہ فرعون کی بیوی (3) کلثوم( حضرت موسی علیہ السلام کی وہ بہن جس نے فرعون کو موسی علیہ السلام کے لئے دودھ پلانے والیوں کی طرف رہنمائی کی تھی حاشیہ جلالین ٢ ص ٣٢٧ پارہ ٢٠ ))
سوال : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد مہر نبوت باقی رہی تھی یا نہیں
جواب : حضرت اسماء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد مہر نبوت ختم ہوگئی تھی اسی وجہ سے مجھے یقین ہوگیا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وصال فرما گئے -( خصائل نبوی ص ١٦ )
سوال : حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ مبارک کتنی مرتبہ چاک کیا گیا کس وجہ سے کیا گیا اور کس نے کیا
جواب : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ مبارک چار مرتبہ چاک کیا گیا -(١) بچپن میں جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر تین سال تھی تاکہ کھیل کود اور طفولیت کا شوق و رغبت نکل جائے -(٢) جنگل میں بعمر ١٠ سال تاکہ زمانہ شباب کی قوت شہوانیہ و غضبیہ ختم ہو جائے -(٣) غار حرا میں جبکہ نبوت ملنے کا وقت قریب آیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر وحی خدا وندی کے انوار و برکات برداشت کرنے کی قوت پیدا ہو جائے اور یہ واقعہ ماہ رمضان یا ماہ ربیع الاول میں پیش آیا -(٤) معراج کی رات میں تاکہ آپ کے قلب مبارک میں عالم ملکوت کی سیر عالم ارواح اور ان کے تجلیات اور چمکتے ہوئے انوار کا مشاہدہ کرنے کی قوت پیدا ہو جائے جن کے دیکھنے سے دل وحشت آجاتی ہیں
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا نام کیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تلوار کس کو عنایت فرما دی تھی
جواب :آپ صلی اللہ علیہ وسلم تلوار کا نام ذوالفقار تھا اور آپ نے یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دے دی تھی ( لامع الداری )
سوال : حضور صلی اللہ علیہ وسلم کتنی مقدار پانی سے وضو اور غسل فرماتے تھے
جواب : وضو تو ایک مد پانی سے کرتے تھے اور غسل ایک صاع سے
سوال : مد اور ساع کی مقدار کیا ہے
جواب : مد ٧٩٥ گرام ٩٨٥ ملی گرام کا ہوتا ہے اور صاع تین کلو ١٥٠ گرام کا
سوال : این الذبیحین کس کا لقب ہے اور ذبیحین کا مصداق کون ہیں
جواب : یہ ہمارے حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کا لقب ہے اور دو ذبیحوں سے مراد ایک تو حضرت اسماعیل ذبیح اللہ علیہ السلام ہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لڑکے ہیں جن کی اولاد میں ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور دوسرے ذبیح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد محترم حضرت عبداللہ بن عبدالمطلب ہیں جن کے ذبیح نام کے ساتھ موسوم ہونے کا ایک خاص واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عبدالمطلب نے خواب میں چاہ زمزم کا نشان دیکھا اور کھودنا شروع کیا یہ وہ مقام تھا جہاں اساف اور نائلہ دو بت رکھے ہوئے تھے - قریش نے منع کیا اور لڑنے کو تیار ہوگئے - یہ صرف دو ہی شخص تھے باپ اور بیٹے ان کا کوئی مددگار و معاون نہ تھا مگر پھر بھی عبدالمطلب ہی غالب رہے اور کنواں کھودنے کے کام میں مصروف رہے اس وقت عبدالمطلب نے اپنی تنہائی کو محسوس کیا اور منت مانی کہ اگر خدائے تعالٰی نے مجھ کو دس بیٹے عطا فرما دئیے اور پانی کا چشمہ بھی نکل آیا تو میں اپنے بیٹوں میں سے ایک کو خدا کے نام پر قربان کروں گا - چند روز کی محنت کے بعد چشمہ بھی نکل آیا اور عبدالمطلب کو اللہ نے دس بیٹے بھی عطا فرما دئیے - چاہ زمزم کے نکل آنے سے قریش میں عبدالمطلب کا سکہ بیٹھ گیا تھا اور ان کو لوگ بڑا ماننے لگے تھے جب عبدالمطلب کے بیٹے جوان ہوگئے تو انہوں نے اپنی مانی ہوئی منت پوری کرنی چاہی سب بیٹوں کو لیکر کعبہ میں گئے اور ہبل نامی بت کے سامنے قرعہ اندازی کی اتفاق کی بات کہ قرعہ کا تیر سب سے چھوٹے بیٹے حضرت عبداللہ کے نام نکلا جو عبدالمطلب کو سب سے زیادہ عزیز تھا - عبدالمطلب چونکہ اپنی نذر کو پورا کرنا چاہتے تھے - مجبوراً عبداللہ کو ہمراہ لیکر قربان گاہ کی طرف چلے - عبداللہ کے تمام بھائیوں اور بہنوں اور قریش کے سرداروں نے عبدالمطلب کو اس کام( ذبح عبداللہ )سے باز رکھنا چاہا مگر عبدالمطلب نہ مانے بالآخر بڑی رد و قدح کے بعد یہ معاملہ سجاع نامی کاہنہ کے حوالے کیا گیا اس نے کہا کہ تمہارے یہاں ایک آدمی خون بہا دس اونٹوں کے برابر ہے پس تم تم ایک طرف دس اونٹ اور ایک طرف عبداللہ کو رکھو اور قرعہ ڈالو قرعہ اونٹوں کے نام نکل آئے تو ان دس اونٹوں کو ذبح کر دو اور اگر قرعہ عبداللہ کے نام پر آئے تو تو دس اور بڑھا کر بیس اونٹ عبداللہ کے بالمقابل رکھو اور پھر قرعہ ڈالو اسی طرح ہر مرتبہ دس دس بڑھاتے جاؤ یہاں تک کہ قرعہ اونٹوں کے نام آجائے چنانچہ ایسا ہی کیا گیا اور قرعہ عبداللہ کے نام پر ہی نکلتا رہا - یہاں تک کہ جب اونٹوں کی تعداد سو ہوگئی تب اونٹوں کے نام قرعہ آیا عبدالمطلب نے اپنی تسکین کے خاطر کے لئے دو مرتبہ پھر قرعہ ڈالا اور اب ہر مرتبہ اونٹوں کے ہی نام قرعہ نکلا وہ سو اونٹ ذبح کئے گئے اور عبداللہ کی جان بچ گئی اس وقت سے ایک آدمی کا خون بہا قریش میں سو اونٹ مقرر ہوئے - اسی وجہ سے حضرت عبداللہ ذبیح پانی کے مصداق ہیں -( تاریخ اسلام ج ١ ص ٨٦ و ص ٨٧ )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کس بیوی کا نکاح آسمان پر ہوا
جواب : وہ بیوی حضرت زینب بنت جحش ہیں( حاشیہ جلالین ص ٣٥٥ )
سوال : آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت آدم علیہ السلام کے کتنے سال بعد پیدا ہوئے
جواب : آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت آدم علیہ السلام کے چھ ہزار ایک سو پچپن سال بعد پیدا ہوئے -( اشرف المکالمہ ص ١٨ )
جواب : حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلانے کے متعلق دو قول ہے
۔(٢) دوسرا قول یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ابتداء میں سات دن تک آمنہ نے دودھ پلایا پھر ثوبیہ نے پھر سعدیہ نے -( رحمۃللعالمین )
سوال : آنحضرت ﷺ کھانے کے کتنے طریقے تھے اور کس طرح بیٹھ کر کھاتے تھے
جواب : حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم دو طریقہ پر بیٹھ کر کھاتے تھے اور یہ دونوں طریقے جو بیان کئے ہیں اکثر اوقات پر محمول ہیں ورنہ بعض روایات سے چار زانو بیٹھ کر کھانا کھانے کا بھی ثبوت ہے
۔(١) اکڑو بیٹھ کر(٢) دو زانو بیٹھ کر اور طریقہ یہ تھا کہ بائیں قدم کا تلوا داہنے قدم کی پشت سے لگا ہوتا تھا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں( وسطی سبابہ ابہام )سے کھانا تناؤل فرماتے ( نشرالطیب ١٩١ )
سوال : کھانے کے شروع اور اخیر میں کیسی چیز کھانا مسنون ہے میٹھی یا نمکین
جواب : کھانے کو نمکین چیز سے شروع کرنا اور نمکین چیز ہی پر ختم کرنا مسنون ہے
اور اس میں ستر بیماریوں سے شفاء ہے ( شامی ص ج ٥ /٢١٦ و حاشیہ مالا بدمنہ ص ١١٨ )
سوال : وہ کونسی سبزی ہے جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سالن کے برتن میں کرکے کھایا کرتے تھے
جواب : وہ سبزی یقطین یعنی کدو ہے( ترمذی ص ٢/٦ نشرالطیب )
سوال : آنحضرت ﷺ کے پانی پینے کے پیالے کتنے تھے اور کس کس چیز کے تھے
جواب : دو پیالے تھے ایک گچ اور دوسرا لکڑی کا ( نشرالطیب )
سوال : غار حرا میں قیام کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کھانا کھاتے تھے اور یہ کھانا کہاں سے آتا تھا
جواب : قیام غار حرا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ستو اور پانی تناول فرماتے تھے - یہ کھانا کبھی تو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا لے کر آتیں اور کبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود گھر تشریف لے جاتے اور دو تین روز کا کھانا ساتھ لاتے( نشرالطیب )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہننے کے کپڑوں کی تعداد کتنی تھی اور کس کس چیز کے تھے
جواب : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس میں کرتہ لنگی عمامہ چادر ہوتے تھے جس میں کرتہ سوتی ہوتا تھا جس کی آستین چھوٹی تھی ویسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اون اور کتان بھی پہنا ہے - مگر زیادہ تر سوتی استعمال کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو چادریں تھیں اور دو کھیس ١-سرخ ٢-سیاہ، دھاری والی ایک کمبل اور ایک تکیہ جس میں پوست خرما بھری ہوئی تھی ( نشرالطیب )
سوال : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تہبند کی لمبائی اور چوڑائی کتنی تھی
جواب : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تہبند کی لمبائی چار ہاتھ ایک بالشت اور چوڑائی دو ہاتھ ایک بالشت تھی
جواب : آپ ﷺ کے عمامہ باندھنے کا طریقہ یہ تھا کہ کبھی اس کے شملہ کو دونوں کندھوں کے درمیان چھوڑ دیتے اور کبھی بغیر شملہ کے عمامہ باندھتے تھے اور عمامہ کے نیچے کبھی ٹوپی اوڑھتے اور کبھی نہ اوڑھتے تھے ( نشرالطیب ص ١٩٢ )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کتنے گھوڑے تھے ان کا نام کیا تھے
جواب : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سات گھوڑے تھے جن کے نام یہ ہیں
سوال : آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے پاس خچر کتنے تھے اور کہاں سے آئے تھے
جواب : پانچ خچر تھے - ١- دلدل یہ مقوقس( مصر کے بادشاہ )نے بھیجا تھا - ٢- فضہ یہ فروہ نے( جو قبیلہ جذام سے تھا )بھیجا تھا - ٣- ایک سفید خچر تھا جو حاکم ایلہ نے پیش کیا تھا - ٤- چوتھا خچر حاکم دومۃ الجندل نے بھیجا تھا - ٥- پانچواں اصحمہ یعنی حبشہ کے بادشاہ نے بھیجا تھا ( نشرالطیب ص ١٩٢ )
سوال : آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے پاس دراز گوش یعنی گدھے کتنے تھے اور ان کے نام کیا تھے اور کہاں سے آئے تھے
جواب : تین گدھے تھے - ١- عفیر جو شاہ مصر نے بھیجا تھا - ٢- فروہ مذکور نے بھیجا تھا - ٣- حضرت سعد بن عبادہ نے خدمت اقدس میں پیش کیا تھا ( نشرالطیب بحوالہ زادالمعاد )
سوال : آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے یہاں کی سانڈنیان کتنی تھی اور ان کے کیا نام ہیں
جواب : تین سانڈنیان یعنی اونٹنیاں تھی جن کے حسب ذیل ہیں - ١- قصوی ٢- عضباء ٣- جدعا اور بعض نے آخر کے دو ناموں کو ایک ہی کہا ہے ( نشرالطیب بحوالہ زادالمعاد )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ دینے والی اونٹنیاں کتنی تھیں
جواب : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ دینے والی اونٹنیاں پینتالیس تھیں
یہ تمام چیزیں یعنی ملبوسات و مرکوبات اور دیگر جانوروں کی تعداد حالات دراز منہ کے لحاظ سے ہیں جن میں سے بعض میں تو استمرار ہوتا ہے اور بعض خاص خاص مواقع کے لحاظ سے ہیں
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بکریوں کی تعداد کتنی ہے
جواب : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سو بکریاں تھیں - اس مقدار سے زیادہ نہ ہونے دیتے تھے اور جب کوئی بچہ پیدا ہوتا تو ایک بکری ذبح کرلیتے تھے
سوال : حجۃالوداع اور عمرۃالقضاء میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے بال کاٹنے کا شرف کس کس نے حاصل کیا
جواب : یہ شرف حجۃ الوداع میں حضرت معمر بن عبداللہ نے اور عمرۃالقضاء میں خراش ابن امیہ نے حاصل کیا ( بین السطور بخاری شریف ص ٦٣٣ )
سوال : حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں جن بچوں نے پیشاب کیا وہ کتنے ہیں اور کون کون ہیں
جواب : وہ پانچ ہیں - ١- سلیمان بن ہشام ٢- حضرت حسن ٣- حضرت حسین ٤- حضرت عبداللہ بن زبیر ٥- ابن ام قیس اور بعض حضرات نے ان ناموں کو ان اشعار میں کہا ہے
قد بال فی حجرالنبی اطفال
حسن و حسین و ابن الزبير بالوا
وکذا سلیمان بن ہشام
وابن ام قیس جاء فی الختام
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب وفات پا گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل و کفن کن کپڑوں میں دیا گیا
جواب : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینے کا وقت آیا تو صحابہ سوچنے لگے کہ آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے کپڑے مثل دوسرے مردوں کے اتاریں جائیں یا مع کپڑوں کے غسل دیں - جب آپس میں اختلاف ہوا تو اللہ نے ان پر نیند مسلط کر دی - گھر کے ایک گوشہ سے کہنے والے نے کہا کہ آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کو مع کپڑوں کے غسل دو تب آپ کو مع کپڑوں کے غسل دیا گیا - پس قمیض کے اوپر سے پانی ڈالتے تھے اور قمیض سمیت ملتے تھے - پھر آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کا کرتا نچوڑا گیا اور نکال لیا گیا تھا -( نشرالطیب ص ٢٠٥ )حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سوتی کپڑوں میں کفن دیا گیا -( رواہ الشيخان - بحوالہ نشرالطیب )
سوال : آنحضرت ﷺ کی نماز جنازہ کیسے پڑھی گئی اور پہلے کس نے پڑھی
جواب : حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جنازے کی نماز جماعت سے نہیں پڑھی گئی بلکہ علیحدہ علیحدہ پڑھی گئی صحابہ( کرام رضی اللہ عنہم )نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے آخری وقت میں معلوم کیا تھا کہ آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کی نماز جنازہ کون پڑھائے گا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جب غسل کفن سے فارغ ہوجاؤ تو میرا جنازہ قبر کے قریب رکھ کر ہٹ جانا اول ملائکہ نماز پڑھیں گے پر تم گروہ در گروہ آئے جانا اور نماز پڑھتے جانا اور اول اہل بیت کے مرد پڑھیں گے - پھر ان کی عورتیں پھر تم اور لوگ ہم نے عرض کیا کہ قبر میں کون اتارے گا - آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )نے فرمایا میرے اہل بیت اور ان کے ساتھ ملائکہ ہوں گے
-( نشرالطیب ص ٢٠٣ )
سوال : آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کی قبر مبارک کس نے کھودی اور کیسے کھودی
جواب : حضرت ابوطلحہ نے آپ ﷺ کی بغلی قبر کھودی( ترمذی ص ١٢٤ ج ١ )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قبر مبارک میں کن کن حضرات نے اتارا
جواب : آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کو چار صحابہ( کرام رضی اللہ عنہم )نے قبر میں اتارا جن نام حسب ذیل ہیں - ١- حضرت علی رضی اللہ عنہ ٢- حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے دو صاحبزادے ٣- حضرت قثم رضی اللہ عنہ ٤- حضرت فضل رضی اللہ عنہ ( نشرالطیب ص ٢٠٦ )
سوال : سوال آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کی لحد مبارک پر کتنی اینٹیں رکھی گئیں اور کیسے رکھی گئیں کچی تھیں یا پکی
جواب : آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کی لحد پر رکھی جانے والی اینٹیں نو تھیں جو کھڑی کرکے رکھی گئیں اور یہ اینٹیں کچی تھیں ( نشرالطیب ص ٢٠٦ )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جب دفن کیا جانے لگا تو آپ( صلی اللہ علیہ وسلم کی کمر مبارک کے نیچے کپڑا کس نے بچھایا اور کیا بچھایا -
جواب : حضرت شقران رضی اللہ عنہ جو آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے آزاد کردہ غلام غلام تھے - انہوں نے اپنی رائے سے ایک کھیس جو نجران کا بنا ہوا تھا بچھا دی دیا تھا جس کو یہ صحابی اوڑھا کرتے تھے ( ترمذی، نشرالطیب ٢٠٦ )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر پانی کس نے چھڑکا اور کتنا چھڑکا کدھر سے شروع کیا
جواب : حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے چھڑکا ایک مشک چھڑکا اور سرہانے کی طرف سے شروع کیا تھا ( نشرالطیب ص ٢٠٦ )
سوال : وہ کون سے صحابی ہیں جن کو یہ صرف حاصل ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں پڑھائی
جواب : وہ صحابی حضرت سہل بن بیضاء ہیں -( مسلم بحوالہ مشکوۃ ص ١٤٥ /١ )
سوال : آپ ﷺ کے دست مبارک سے ہونے کا شرف پانے والے صحابی کون ہیں
جواب : حضرت عبداللہ ذوالبجادتین( رضی اللہ عنہ )ہیں -( ترمذی، ہدایہ )
سوال : کیا کوئی آدمی ایسا بھی ہے جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بدست خود نیزہ مارا ہو اور اس سے وہ ہلاک ہوگیا ہو
جواب : ہاں - وہ ایک کافر ہے - جس کا نام ابی بن خلف ہے - غزوہ اُحد میں یہ آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے ہاتھ سے مارا گیا -( بخاری شریف )
سوال : غزوہ احزاب میں حضور ﷺ اور صحابہ( کرام رضی اللہ عنہم )نے جو خندق کھودی تھی اس کی کھدائی کتنے دنوں میں ہوئی اور اس خندق کی مقدار کیا تھی -
جواب : اس خندق کی کھدائی چھ دن میں مکمل ہو گئی اور یہ خندق ساڑھے تین میل لمبی اور تقریباً پانچ گز گہری تھی -( معارف القرآن ص ١٠٣، ص ١٠٧ پارہ ٢١ )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے کونسا غزوہ کیا
جواب : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے جو غزوہ کیا ہے وہ غزوہ ابواء ہے اس کے بعد بواط پھر عشیر -( بخاری شریف ج ١ ص ٥٦٣ )
سوال : کل غزوات کتنے پیش آئے
جواب : کل غزوات کی تعداد انتیس ہے -( بخاری شریف ج ١ ص ٥٦٣ )( حضرت جابر( رضی اللہ عنہ )سے ٣١، ابن المسیب سے ٢٤، اور ابن سعد سے ٢٧ منقول ہے اور وجہ اختلاف یہ ہے کہ بعض رواۃ نے بعض روایات کو مکمل ضبط نہیں کیا بلکہ جن کا علم ہوا ان کو نقل کردیا یا یوں کہا جائے کہ بعض غزوات کو بعض میں کچھ مناسبت کی وجہ سے داخل مان کر ایک شمار کرلیا جیسے طائف و حنین یا احزاب و بنی قریظہ)
سوال : وہ غزوات جن میں کفار سے مقاتلہ ہوا ہے کتنے ہیں اور وہ کون کون سے ہیں
جواب : وہ غزوات کل نو ہیں - ١-غزوہ بدر ٢- غزوہ اُحد ٣- غزوہ احزاب ٤- غزوہ بنی قریظہ ٥- غزوہ بنی مصطلق ٦- غزوہ خیبر ٧- غزوہ فتح مکہ ٨- غزوہ حنین ٩- غزوہ طائف -( بخاری شریف ج ١ ص ٥٦٣ )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت المقدس کی طرف کتنے دن نماز ادا کی
جواب : سولہ مہینے یا سترہ مہینے نماز ادا کی اس کے بعد بیت اللہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا حکم دے دیا گیا تھا -( جلالین ص ٢١ پارہ ٢ )
سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مرض الوفات کس دن شروع ہوا اور آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )اس مرض میں کتنے دن رہے
جواب : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض کی ابتداء پیر کے دن سے ہوئی بعض نے ہفتہ کا دن اور بعض نے بدھ کا دن بتایا ہے - اور کل مدت مرض بعض نے ١٣ دن اور ١٤ دن اور بعض نے دس دن بیان کی ہے اس اختلاف میں تطبیق اس طرح ممکن ہے کہ مرض کی ابتداء کو بعض لوگ خفیف سمجھ کر شمار نہیں کرتے اور بعض لوگ شمار کرتے ہیں -( نشرالطیب ص ٢٠٢ )
سوال : بوقت وصال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری کلام کیا تھا
جواب : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری کلام یہ تھا اللھم بالرفيق اعلی
( بخاری ج ٢ ص ٦٤١ )
سوال : معراج کے سفر میں راستے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کتنی اور کس کس جگہ نماز نفل ادا کی
جواب : بعض نے کہا ہے کہ تین جگہ - اور بعض نے کہا کہ چار جگہ نماز پڑھی - ١- یثرب( مدینہ منورہ )٢- مدین ٣- بیت اللحم ٤- طور سينا -( بحوالہ نشرالطیب ص ٥٦ )
سوال : بیت اللحم کونسی جگہ ہے
جواب : بیت اللحم اس جگہ کا نام ہے جہاں حضرت عیسٰی( علیہ السلام )کی پیدائش ہوئی تھی -( حوالہ بالا )
سوال : بیت المقدس میں حضور( صلی اللہ علیہ وسلم )نے کس کس کی امامت کرائی تھی -
جواب : حضور( صلی اللہ علیہ وسلم )نے اول فرشتوں کی امامت کی تھی پھر انبیاء( کرام علیہم السلام )کی امامت کرائی -( نشرالطیب ص ٦٢ )
حضرت آدم علیہ السلام سے متعلق چیزیں
سوال : حضرت آدم علیہ السلام کا یوم پیدائش کیا ہےجواب : صحیح مسلم شریف کی روایت میں ہے کہ سورج طلوع ہونے والے دنوں میں سب سے بہتر دن جمعہ کا دن ہے اسی دن حضرت آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی دن جنت میں داخل کئے گئے اور اسی دن جنت سے نکالے گئے اور اسی دن قیامت آئے گی -( حیات آدم( علیہ السلام )ماخوذ ازمسند احمد و ابن کثیر ج١ ص١٢٧ )
اور ایک قول یہ بھی ہے کہ اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کی وفات ہوئی
سوال : حضرت آدم علیہ السلام جنت میں کتنے سال رہے
جواب امام اوزاعی نے حضرت حسان بن عطیہ( رضی اللہ عنہ )سے نقل کیا ہے کہ ١- حضرت آدم علیہ السلام جنت میں سو سال تک مقیم رہے - ٢- اور دوسری روایت میں ستر سال تذکرہ ہے -( حیات آدم( علیہ السلام )٣- عبد بن حمید نے حضرت حسن کے طریق سے روایت نقل کی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام جنت میں ایک سو تیس سال رہے
سوال : جب اللہ نے حضرت آدم علیہ السلام کو,, اھبطو منھا جمیعا،، فرمایا کہ تم سب جنت سے اتر جاؤ تو اس اترنے کا حکم آدم علیہ السلام کے ساتھ اور کس کس کو ہوا تھا اور کون کہاں کہاں اترا
جواب : یہ حکم حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ حضرت حوا، ابلیس اور سانپ کو بھی تھا اور ان کے اترنے کی جگہ میں اختلاف ہے - حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ حضرت آدم علیہ السلام کو ہندوستان میں اتارا گیا حضرت حوا کو جدہ میں ابلیس کو دیسمسان جو بصرہ سے چند میل فاصلہ پر ہے )اور سانپ کو اصبہان میں اتارا گیا اور حضرت سعدی جو جلیل القدر مفسر ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت آدم علیہ السلام کو ہندوستان میں اتارا گیا حضرت ابن عمر( رضی اللہ عنہ )فرماتے ہیں کہ آدم علیہ سلام کو صفا پر حضرت حوا کو مروہ پر اتارا گیا( تفسیر ابن کثیر ص ١٢٦ )حضرت ابن عباس( رضی اللہ عنہ )فرماتے ہیں کہ ہندوستان کے ایک پہاڑ پر کا نام نوذ تھا - حضرت آدم علیہ السلام کو اتارا گیا اور حضرت حوا کو جدہ میں اتارا گیا -( حیات آدم علیہ السلام )
سوال : حضرت آدم علیہ السلام جنت سے کیا کیا چیزیں ساتھ لائے تھے
جواب : حضرت آدم علیہ السلام جنت سے نو چیز ساتھ لائے تھے
سوال : حضرت آدم علیہ السلام نے دنیا میں آنے کے بعد کونسا پھل سب سے پہلے کھایا
جواب : حضرت آدم علیہ السلام نے پھلوں میں سب سے پہلے بیر تناول فرمایا
سوال : حضرت آدم علیہ السلام نے بیت اللہ کو کن کن پہاڑوں کے پتھروں سے تعمیر کیا
جواب : حضرت آدم علیہ السلام نے پانچ پہاڑوں کے پتھروں سے خانہ کعبہ کی تعمیر کی - ١-طور سینا ٢- طور زیتون ٣- جبل لبنان ٤- جبل جودی ٥- اور اس کھمبے حراء پہاڑ کے پتھر سے بنائے -( حیات آدم( علیہ السلام )ص ٦٦ ماخوذ ابن سعد )
سوال : حضرت آدم علیہ السلام کا قد کتنا تھا
جواب : حضرت آدم علیہ السلام کا قد مبارک ساٹھ ہاتھ تھا -( حیوۃالحیوان )
سوال : حضرت آدم علیہ السلام نے کتنی عمر پائی
جواب : آپ( علیہ السلام )کی مبارک نو سو چھتیس سال ہوئی -( حیات آدم( علیہ السلام )ماخوذ از ابن کثیر ) دوسرا قول یہ ہے کہ آدم( علیہ السلام )کی عمر نو سو چالیس سال ہوئی -( حیاۃالحوان ص ٤٢٦ )
سوال : بوقت وفات آپ( علیہ السلام )کی اولاد کی تعداد کتنی تھی
سوال : حضرت حوا کے بطن سے کتنے بچے پیدا ہوئے
جواب : ابن جرير طبری نے کہا ہے کہ حضرت حوا کے بطن سے چالیس بچے پیدا ہوئے اور دوسرا قول یہ ہے کہ ایک سو بیس بچے پیدا ہوئے -( حیات آدم( علیہ السلام )ص ٦١ )
سوال : وہ چیزیں جو حضرت آدم علیہ السلام سے جاری ہوئیں کون کون سی ہیں
جواب : سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام سے کے منہ سے جو کلام نکلا وہ الحمدللہ رب العالمین تھا( بغیته الظمان فی اول ماکان )سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام نے اپنا سر مونڈا( بغیته الظمان )سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام نے مرغ پرندہ پالا چونکہ جب مرغ آسمان سے فرشتوں سے تسبیح کی آواز سنتا ہے تو تسبیح پڑھتا ہے مرغ کے تسبیح پڑھنے سے حضرت آدم علیہ السلام بھی تسبیح پڑھنے لگتے تھے -( بغیته الظمان ص ٣٥ )
سوال :ھبتہ اللہ جس کے معنی اردو میں( اللہ نے دیا )کے ہیں کس کا لقب ہے
جواب : یہ حضرت شیث علیہ السلام کا لقب ہے اس لیے کہ جب قابیل نے ہابیل کو قتل کر دیا تو حضرت جبرئیل علیہ السلام بشارت دی کہ خدا وند عالم نے ہابیل( جو شہید ہو چکے ہیں )کے بدلہ میں شیث کو عطا فرمایا
سوال :قابیل نے ہابیل کو کس جگہ قتل کیا
جواب :ابن کثیر نے کہا ہے کہ دمشق کی شمالی جانب میں قاسیون پہاڑ کے پاس ایک غار ہے جس کو مغارۃالدم کہا جاتا ہے - اہل کتاب کا کہنا ہے کہ یہاں قابیل نے ہابیل کو قتل کیا ... حیات آدم ( علیہ السلام ص ٧٢ )
جواب : اصل نام اخنوخ ہے اور ادریس اس وجہ سے کہتے ہیں کہ انہوں نے سب سے پہلے درس کتاب دیا -( صاوی ٣ ص ٤١ )
سوال : حضرت ادریس علیہ السلام سے جاری ہونے والی چیزیں کون سی ہے
جواب ۔١- سب سے پہلے قلم سے حضرت ادریس علیہ السلام نے لکھا
سوال : حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ادریس علیہ السلام کے درمیان ملاقات کب اور کہاں پر ہوئی تھی
جواب : حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ادریس علیہ السلام کے درمیان ملاقات معراج کے سفر میں چوتھے آسمان ہوئی تھی
سوال : حضرت ادریس( علیہ السلام )کی پیدائش کس مقام پر ہوئی
جواب :(١) مصر کے شہر مسف میں ہوئی
۔(٢) یونان کے کسی شہر میں ہوئی
۔(٣) بعض نے کہا ہے کہ بابل میں پیدا ہوئے
سوال : حضرت ادریس( علیہ السلام ) کو کتنی زبانیں سکھائی گئیں تھیں
جواب : اس زمانہ میں ملک مصر میں ٧٢ زبانیں بولی جاتی تھیں اور حضرت ادریس( علیہ السلام )کو ان تمام زبانوں کا علم دیا گیا -( سیرۃ انبیاء کرام علیہم السلام ص ٥٧ ج ١ )
سوال : حضرت ادریس( علیہ السلام )کو نبوت کتنے علاقہ کے لیے تھی
جواب : جن شہروں میں حضرت ادریس( علیہ السلام )دعوت و تبلیغ کا کام کیا ان کی تعداد کم و بیش دو سو تھی -( حوالہ بالا )
حضرت نوح علیہ السلام سے متعلق چیزیں
سوال : حضرت نوح علیہ السلام کا اصل نام کیا ہے
جواب : آپ( علیہ السلام )کے نام کے متعلق اختلاف ہے - بعض عبدالغفار اور بعض نے یشکر بتایا ہے -( صاوی ٣ ص ١١٥ پ ١٨ حاشیہ جلالین ص ٢٨٨ ) اور بعض نے عبدالجبار کہا ہے( حیاۃالحیوان ١ ص ١٢ )اور بعض نے ادریس بتایا ہے
سوال : حضرت نوح علیہ السلام کا لقب نوح کیوں پڑا
جواب : نوح کے اصل معنی رونے کے آتے ہیں اور چونکہ امت کے گناہوں پر بکثرت روتے تھے اسی وجہ سے آپ( علیہ السلام )کا لقب نوح ہوگیا -( حیات الحیوان ١ ص ١٢ )
اور یا اس وجہ سے کہ آپ( علیہ السلام )اپنے نفس پر روتے تھے - (روح المعانی )اس لیے کہ ایک مرتبہ حضرت نوح( علیہ السلام )کا گزر ایک خارش کتے پر ہوا تو نوح( علیہ السلام )نے اپنے دل میں سوچا کہ کتنا بدشکل ہے تو اللہ تعالٰی نے نوح( علیہ السلام )کے پاس وحی بھیجی کہ تو نے مجھے عیب لگایا یا میرے کتے کو - کیا تو اس سے اچھا پیدا کر سکتا ہے حضرت نوح( علیہ السلام )اپنی اس غلطی پر روتے تھے -( صاوی ٣ ص ٣٣٣ )
سوال : حضرت نوح( علیہ السلام )کی کل عمر کتنی ہوئی اور جب نبوت ملی تو آپ( علیہ السلام )کی عمر کتنی تھی
جواب : حضرت نوح علیہ السلام کی کل عمر ایک ہزار پچاس سال اور جب نبوت ملی تو اس وقت کی عمر کے بارے میں اختلاف ہے - بعض نے پچاس سال کہا اور بعض نے باون سال اور بعض نے سو سال کہا ہے -( صاوی ٣ ص ٢٣٣ ) اور ایک قول چالیس سال کا بھی ہے
سوال : حضرت نوح( علیہ السلام )کو کشتی بنانی کس نے سکھائی اور یہ کشتی کتنے دنوں میں بنائی گئی تھی
جواب : اللہ تعالٰی نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کو بھیجا جنہوں نے نوح( علیہ السلام )کو کشتی بنانی سکھائی اور یہ کشتی دو سال میں بنائی گئی تھی -( صاوی ٣ ص ١١٦ )
سوال : حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کی لمبائی چوڑائی اور اونچائی کتنی تھی اور وہ کتنی منزلوں پر مشتمل تھی
جواب : اس کشتی کی لمبائی تین سو ہاتھ چوڑائی پچاس ہاتھ اور اونچائی تیس ہاتھ اور اس کشتی میں تین منزلیں تھیں سب سے نیچے کی منزل میں درندے کیڑے مکوڑے دوسری
اور بعض نے اس کی لمبائی تیس ہاتھ اور لمبائی پچاس ہاتھ اور اونچائی تیس ہاتھ بیان کی ہے اور یہ ہاتھ مونڈھے تک شمار کیا ہے -( صاوی ٣ ص ١١٦ )
سوال : اس کشتی میں کتنے آدمی تھے
جواب : لوگوں کی تعداد بعض نے اسی(80)جس میں آدھے مرد اور آدھی عورتیں اور بعض ستر(70) مرد و عورت بیان کیے ہیں -( صاوی ٣ ص ١١٦ )اور بعض نے نو کہا ہے تین تو ان کی اولاد میں سے یعنی حام سام یافث اور چھ ان کے علاوہ اور بعض نے نو تعداد اولاد نوح( علیہ السلام )کے علاوہ بتلائی ہے( صاوی ص ٢٣٣ )
سوال : حضرت نوح( علیہ السلام )کون سے مہینے میں کشتی میں سوار ہوئے تھے اور کشتی کونسے دن جاکر ٹھہری تھی اور کتنی مدت اس کشتی پر رہے
جواب : آپ( علیہ السلام )دس رجب کے بعد سوار ہوئے اور دس محرم کو یہ کشتی شہر موصل کے بلند پہاڑ جودی پر جا کر ٹھہری اور نوح علیہ السلام اس کشتی میں چھ ماہ تک سوار رہے -( صاوی ٣ ص ١١٦ پ ١٨ )
سوال : جس پہاڑی پر جاکر کشتی ٹھہری تھی تھی اس کی اونچائی کتنی تھی
جواب : اس پہاڑی کی اونچائی چالیس ہاتھ تھی -( صاوی ٣ ص ٢٣٣ پ ١٩ )
سوال : اس طوفان کے بعد حضرت نوح( علیہ السلام )کتنے سال تک زندہ رہے
جواب : حضرت نوح( علیہ السلام )صحیح قول کے مطابق ساٹھ سال زندہ رہے
سوال : حضرت نوح علیہ السلام کے کس بیٹے کی نسل دنیا کے کون کون سے علاقوں کے لوگ ہیں
جواب : حضرت نوح علیہ السلام کے تین لڑکے تھے - حام سام حافث - حام کی اولاد میں ہند سندھ حبشہ کے لوگ ہیں - اور سام کی میں اہل عرب روم فارس ہیں اور یافث کے اولاد میں یاجوج ماجوج ترک صعلاب ہیں -( بستان ابواللیث )
سوال : جس وقت حضرت ابراہیم( علیہ السلام )کو نار نمرود میں ڈالا گیا اس وقت آپ( علیہ السلام )کی عمر شریف کتنی تھی
جواب :حضرت ابراہیم( علیہ السلام )اس وقت سولہ سال کے تھے اور بعض نے کہا ہے کہ چھبیس سال کے تھے -( صاوی ج٣ ص١٢ پ ١٧ )
سوال : حضرت ابراہیم( علیہ السلام )کو جس آگ میں ڈالا گیا اس کے لیے کتنے دنوں تک لکڑیاں جمع کی گئی تھیں اور کتنے دنوں تک دہکایا گیا تھا
جواب : ایک مہینہ تک لکڑیاں جمع کی گئی تھیں اور سات دن تک آگ کو دہکایا گیا تھا
سوال : حضرت ابراہیم( علیہ السلام )آگ میں کتنے دن تک رہے
جواب :سات دن بعض نے چالیس دن اور بعض نے پچاس دن کہا ہے -( صاوی ص٨٢ )
سوال : حضرت ابراہیم( علیہ السلام )کو آگ میں کیا لباس پہنایا گیا کس نے پہنایا اور کہاں سے آیا
جواب : ریشمی قمیص تھی جو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے پہنائی تھی اور یہ جنت کا لباس تھا -( صاوی ٣ ص٨٢ )
سوال : حضرت ابراہیم( علیہ السلام )کو آگ میں کس چیز میں بٹھا کر ڈالا گیا وہ آلہ کس نے سکھلایا تھا
جواب : حضرت ابراہیم( علیہ السلام )کو آگ میں گوپیہ میں بٹھا کر ڈالا گیا اور یہ عمل شیطان نے سکھایا تھا اس لیے کہ جب قوم نمرود نے ابراہیم( علیہ السلام )کو ایک مکان میں بند کر دیا اور پھر آگ میں ڈالنے کے لیے باہر لائے تو ان کی سمجھ میں یہ بات نہ آسکی کہ ابراہیم علیہ السلام کو کس طرح آگ میں ڈالا جائے کیونکہ آگ کی شدت کی وجہ سے آگ کے قریب آنا دشوار تھا اسی وقت شیطان آیا اور اس نے گوپیہ بنانا سکھایا -( صاوی ص٨٢ )
سوال : اس مکان کی اونچائی اور چوڑائی کتنی تھی جس میں آگ جلا کر ابراہیم( علیہ السلام )کو ڈالا گیا
جواب :اونچائی تیس ہاتھ اور چوڑائی بیس ہاتھ تھی -( حاشیہ جلالین ص٣٧٧ )
سوال : وہ کونسے نبی ہیں جنہوں نے دو ہجرتیں کی جب کہ تمام انبیاء( کرام علیہم السلام )نے صرف ایک ہجرت کی
جواب :وہ حضرت ابراہیم( علیہ السلام )ہیں پہلی ہجرت آپ( علیہ السلام )نے کوثی سے کی جو کہ ملک عراق کے شہر بابل کا ایک قصبہ ہے کوفہ کی طرف، اور دوسری ہجرت کوفہ سے ملک شام کی طرف( کشاف )بعض نے کہا ہے کہ پہلی ہجرت فلسطین کی طرف اور دوسری مصر کی طرف کی تھی -( قصص القرآن ج١ ص٣١٠ )
سوال : حضرت ابراہیم( علیہ السلام ) سے ایجاد ہونے والی چیزیں کون کون سی ہیں
جواب ۔۔۔۔(١) سب سے پہلے اللہ اکبر حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے کہا -( بغیته الظمان )
۔(٢) سب سے پہلے جمعہ کے لیے غسل حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے دیا
۔(٣) سب سے پہلے منبر پر خطبہ حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے دیا
۔(٤) سب سے پہلے کلی و مسواک حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے کی اور بعض نے کہا ہے کہ سب سے پہلے مسواک کرنے والے حضرت موسی علیہ السلام ہیں
۔(٥) سب سے پہلے ناک میں پانی حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے ڈالا
۔(٦) سب سے پہلے حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے ناخن تراشے
۔(٧) سب سے پہلے مونچھیں اور
۔(٨) بغل کے بال حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے کاٹے( محاضرہ ص٥٨ )
۔(٩) انبیاء( کرام علیہم السلام )میں سب سے پہلے داڑھی سفید ہوئی
۔(١٠) سب سے پہلے زیر ناف کے بال حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے کاٹے
۔(١١) سب سے پہلے مہندی کا خضاب حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے کیا
۔(١٢) انبیاء( علیہم السلام )میں سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بسولہ سے اپنی ختنہ کی( قصص الأنبياء ص٦٨ )
۔(١٤) سب سے پہلے مہمان نوازی اور مال غنیمت راہ خدا میں خرچ حضرت ابراہیم( علیہ السلام )نے کیا -( کامل العدی و محاضرہ ص٥٧ بغیته الظمان )
سوال : کس نبی نے امت محمدیہ( صلی اللہ علیہ وسلم )کو سلام کہلوایا
جواب : جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم معراج تشریف لے گئے اور رخصت ہونے لگے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے امت محمدیہ( صلی اللہ علیہ وسلم )کو سلام کہلوایا تھا
سوال : حضرت موسی علیہ السلام کا قد کتنا تھا
جواب :حضرت موسی علیہ السلام کا قد مبارک تیرہ ہاتھ لمبا تھا -( حیات آدم ماخوذ از طبقات ابن سعد )
سوال : حضرت موسی علیہ السلام کی عمر مبارک کتنے سال ہوئی
جواب : ایک سو بیس برس کی ہوئی -( حاشیہ جلالین ص١٣٨ پ٩ )
سوال : حضرت موسی علیہ السلام کی والدہ محترمہ اور ان کی اہلیہ کا نام کیا تھا
جواب : حضرت موسی علیہ السلام کی والدہ کے نام کے متعلق چار اقوال ملتے ہیں - ١- محیانہ بنت يصر بن لاوی ٢- بازخت ٣- بارخار ٤- یوحانذ چوتھا قول صحیح ہے -( قال السيوطی فی الاتقان )اور آپ( علیہ السلام )کی اہلیہ کا نام بعض نے صفورا اور بعض صفوریا اور بعض نے صفورا بتایا ہے - حاشیہ جلالین ص٢٦١ ماخوذ از جمل )
سوال : حضرت موسی علیہ السلام کا مقابلہ جن جادوگروں سے ہوا تھا ان کی تعداد کیا تھی اور وہ کس چیز پر بیٹھے تھے ان کے ہاتھوں میں کیا تھا -
جواب : جادوگروں کی تعداد ستر ہزار تھی ہر جادوگر کرسی پر بیٹھا تھا اور ہر ایک کے ہاتھ میں ایک ایک رسی تھی -( جلالین شریف ٢ ص ٦٢٣ پ ١٦ )
سوال : حضرت موسی علیہ السلام کے عصا کا نام کیا تھا
جواب : حضرت مقاتل نے اس کا نام نبعه ذکر کیا ہے اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے ماشا کہا ہے -( ابن کثیر )
سوال : حضرت موسی علیہ السلام کے پاس یہ عصا کہاں سے آیا تھا کس درخت کا تھا
جواب : یہ وہ عصا تھا جس کو حضرت آدم علیہ السلام جنت سے لیکر آئے تھے یہ واسطہ در واسطہ حضرت شعیب علیہ السلام کے پاس پہنچ گیا اور حضرت شعیب علیہ السلام نے بکریاں چرانے کے لیے موسی علیہ السلام کو عنایت فرمایا تھا اور یہ جنت کے درخت ریحان کی لکڑی کا بنا ہوا تھا -( روح المعانی ص ١۷۴ )دوسرا قول یہ ہے کہ یہ جنت کے درخت آس کی لکڑی کا تھا -( حیات آدم( علیہ السلام )
سوال : اس عصا کی لمبائی کتنی تھی
جواب : بعض نے دس ہاتھ اور بعض بارہ ہاتھ بیان کی ہے -( روح المعانی ص ١٧٤ )
سوال : جب حضرت موسی علیہ السلام نے یہ عصا جادوگروں کے سامنے ڈالا تھا تو اس کی کیفیت کیا تھی
جواب : وہ سانپ بلکہ ایک بہت بڑا اژدہا بن گیا تھا اس کے نیچے کا جبڑا زمین پر اور اوپر کا جبڑا فرعون کے محل کے منڈیر پر رکھا تھا اس وقت اس کے دونوں جبڑوں کے درمیان چالیس ہاتھ کا فاصلہ تھا -( حیات الحیوان عربی )حاشیہ جلالین ص ١٣٨ پ ٩ پر اَسی ہاتھ کا فاصلہ کا ذکر ہے
سوال : حضرت موسی( علیہ السلام )کو ان کی والدہ نے دریائے قلزم میں ڈالنے سے قبل کتنے دنوں تک دودھ پلایا اور دریا میں کس دن ڈالا
جواب : دریائے قلزم میں ڈالنے سے پہلے موسی علیہ السلام کو ان کی والدہ نے تین مہینہ تک دودھ پلایا اور جمعہ کے دن دریا میں ڈالا -( حیات الحیوان ٢ ص ٢٦ )بعض نے کہا ہے کہ حضرت موسی( علیہ السلام )کو دریائے نیل میں ڈالا گیا تھا نہ کہ قلزم میں
سوال : حضرت موسی( علیہ السلام )جب بنی اسرائیل کو مصر سے لیکر چلے تو راستہ کیوں بھول گئے تھے
جواب : اس میں ایک قول تو یہ ہے جب اللہ( تعالٰی )نے حضرت موسی علیہ السلام کو مصر سے ملک شام جانے کا حکم دیا تو یہ بھی فرمایا تھا کہ تم جاتے وقت حضرت یوسف علیہ السلام کی نعش مبارک کو اپنے ساتھ ملک شام لے جانا، مگر موسی علیہ السلام کو یاد نہ رہا اور نعش مبارک ساتھ نہیں لی جس کی وجہ سے راستہ بھول گئے اور دوسرا قول یہ ہے کہ جب موسی( علیہ السلام )بنی اسرائیل کو مصر سے لیکر چلے اور راستہ بھول گئے تو موسی( علیہ السلام )بنی اسرائیل سے کہا کیا بات ہم راستہ کیوں بھول گئے - تو بنی اسرائیل کے علماء نے بتلایا کہ وجہ اس کی یہ ہے کہ جب یوسف علیہ السلام کے انتقال کا وقت قریب آیا تو انہوں نے ہمیں وصیت کی تھی کہ جب تم مصر سے جاؤ تو میری نعش بھی نکال لینا - موسی علیہ السلام نے فرمایا کہ کیا تم کو معلوم ہے کہ یوسف علیہ السلام کی قبر کہاں ہے تو انہوں نے کہا کہ ایک بڑھیا کے علاوہ کوئی نہیں جانتا - حضرت موسی( علیہ السلام )نے اس بڑھیا سے معلوم کیا کہ حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر کہاں ہے - تو اس نے یوسف علیہ السلام کی قبر اس شرط کے ساتھ بتلائی کہ آپ( علیہ السلام )جنت میں مجھ کو اپنے ساتھ رکھیں حضرت موسی( علیہ السلام )نے بحکم خداوندی یہ شرط منظور کر لی تب اس بڑھیا نے حضرت یوسف علیہ السلام کی نعش کا پتہ دیا -( حاشیہ جلالین شریف ص ٣٨٢ )
سوال : جس عورت نے یوسف علیہ السلام کی قبر بتلائی اس کا نام کیا ہے اور وہ کتنے سال زندہ رہی
جواب : اس عورت کا نام مریم بنت ناموسی ہے اور یہ سات سو سال زندہ رہی
سوال : حضرت موسی علیہ السلام اور ان کے خادم یوشع بن نون نے حضرت خضر( علیہ السلام )کے پاس جاتے وقت جو مچھلی ساتھ لی تھی اس کی لمبائی چوڑائی کتنی تھی
جواب : اس مچھلی کی لمبائی ایک ذراع سے زیادہ اور چوڑائی ایک بالشت تھی -( حیات الحیوان ١ ص ٣٨٣ )
سوال : اس مچھلی کا حلیہ کیسا تھا
جواب : اس مچھلی ایک آنکھ تھی اور آدھا سر اور دونوں جانب میں کانٹے تھے - اس مچھلی کی نسل اب تک باقی ہے -( حیات الحیوان ص ٣٨٣ )
سوال : حضرت خضر علیہ السلام کا اصل نام کیا ہے اور ان کو خضر کیوں کہتے ہیں
جواب : آپ( علیہ السلام )کا اصل بلیا( فتح الباء و سکون الامام )ہے اور خضر لقب اس لیے ہے کہ جہاں آپ( علیہ السلام )بیٹھ جاتے تو زمین سبز ہوجاتی تھی - آپ( علیہ السلام )کی کنیت ابوالعباس ہے
سوال : جو بادشاہ کشتی کو غصب کرلیا کرتا تھا اور اس کی خوف سے حضرت خضر علیہ السلام نے مساکین کی کشتی میں نقص پیدا کردیا تھا اس بادشاہ کا نام کیا تھا -
جواب : اس کا نام جیسور تھا یہ غسان کا بادشاہ تھا -( صاوی ج٣ ص ٢٣ )اور بعض حضرات نے اس کا نام ھدد بن بدر ذکر کیا ہے -( بخاری ٢ ص ٦٩٨ )اور بعض جلندی بن کرکر ذکر کیا ہے -( جلالین ص ٢٥٠ پ ١٢ ) اور بعض نے اس کا نام مفوادالجلند بن سعید الازدی بیان کیا ہے اور یہ جزیرہ اندلس میں رہتا تھا -( روح المعانی )
سوال : اللہ کا فرمان حتی اذا لقيا غلاماً فقتله،، میں حضرت خضر علیہ السلام نے جس غلام کو قتل کیا تھا اس کا نام کیا ہے
جواب : امام بخاری نے اس نام جیسور ذکر کیا ہے بعض حیسور( حاء مہملہ کے ساتھ )اور صاحب روح المعانی نے جنبتور اور صاحب فتوحات الہیہ نے شمعون بتایا ہے -
سوال : ارشاد باری فوجد فيھا رجلين یقتتلان الی قولہ - - - - - - - فوکزہ موسی فقضی علیه میں ان جھگڑا کرنے والوں کے نام کیا کیا ہیں
جواب : ان میں ایک اسرائیلی تھا جس کا نام بعض نے حزقیل( حاشیہ جلالین ص ٣٢٨ )اور بعض نے شمعون اور بعض نے سمعا ذکر کیا ہے صاحب تفسیر مظہری اور صاحب فتوحات الہیہ نے سمعا کے بجائے سمعان ذکر کیا ہے اور دوسرا قبطی تھا جس کا نام فلشیون تھا -( جلالین ص ٣٢٧ )اور جمل میں اس کا نام قاب اور روح المعانی میں قانون مذکور ہے -
سوال : حضرت موسی علیہ السلام کا نام قرآن پاک میں کتنی جگہ آیا
جواب : قرآن پاک میں حضرت موسی( علیہ السلام )کا نام ایک سو سات مرتبہ ذکر ہوا ہے
سوال : قرآن میں حضرت موسی( علیہ السلام )کا ذکر کتنی سورتوں میں ہوا ہے
جواب : قرآن پاک میں چھبیس سورتوں میں موسی( علیہ السلام )کا ذکر ہوا ہے
سوال : موسی( علیہ السلام )کے زمانہ کے فرعون کا نام کیا تھا
جواب : ١- بعض نے کہا ہے کہ اس کا نام ولید تھا - ٢- بعض نے کہا ہے کہ اس نام مصعب تھا - ٣- بعض نے کہا ہے کہ اس کا نام ریان تھا - ٤- بعض نے کہا ہے کہ مسفتاح ہے
سوال : فرعون کی کنیت کیا تھی
جواب : اس کی کنیت ابو مرہ ہے -( بحوالہ بالا )
جواب : اس کا دور حکومت ١٢٩٢ ق م سے ١٣٢٥ ق م تک ہے -( بحوالہ بالا )
سوال :ارشاد باری تعالٰی
جواب : امتحان کی وجہ یہ پیش آئی کہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے سمندر کے ایک جزیرے کے بادشاہ سے جنگ کی اس جزیرے کو فتح کرکے بادشاہ کی لڑکی سے شادی کر لی اس لڑکی کا باپ( بادشاہ )لڑائی میں مارا گیا تھا - اس کو جب اپنا باپ یاد آتا تھا تو وہ لڑکی روتی تھی حضرت سلیمان( علیہ السلام )نے اس کے باپ کی شکل کا مجسمہ جنات سے بنوا کر بیوی کو دے دیا تھا - چند دنوں تک تو وہ لڑکی اس مجسمہ کو دیکھ کر اپنے دل کو تسلی دیتی رہی پھر اس نے اس مجسمہ کی عبادت شروع کر دی جس کی وجہ سے حضرت سلیمان( علیہ السلام )کو امتحان میں ڈالا گیا مگر محققین حضرات فرماتے ہیں کہ آزمائش کا سبب وہ ہے جو بخاری و مسلم کی روایت میں ہے کہ ایک مرتبہ حضرت سلیمان( علیہ السلام )نے فرمایا کہ میں آج رات اپنی نوے بیویوں پر ایک روایت میں ہے کہ سو بیویوں پر چکر لگاؤں گا یعنی ان سے جماع کروں گا - اسی جماع سے ہر ایک بیوی سے ایک لڑکا پیدا ہوگا جو مجاہد فی سبیل اللہ بنے گا - ان کے ساتھی نے ان سے کہا کہ انشاء اللہ کہہ دو مگر انہوں نے انشاءاللہ نہیں کہا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان میں سے صرف ایک بیوی حاملہ ہوئی اور اس سے صرف ایک بچہ پیدا ہوا وہ بھی ناتمام - حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ارشاد فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے اگر وہ انشاءاللہ کہہ دیتے تو سارے بچے مجاہد فی سبیل اللہ ہوتے -( صاوی ص ٣٥٨ ص ٣٥٩ ج ٣ )
سوال : حضرت سلیمان( علیہ السلام )کی اس مذکورہ بیوی کا نام کیا تھا اس مجسمہ کی عبادت کتنے دن کی اور حضرت سلیمان( علیہ السلام )کتنے دن آزمائش میں رہے
جواب : بیوی کا نام جرادہ تھا چالیس دن اس نے عبادت کی اور چالیس ہی دن آزمائش رہی
سوال : حضرت سلیمان( علیہ السلام )جس عورت کو اپنی انگوٹھی دے کر جایا کرتے تھے یہ کون تھی اور نام کیا تھا
جواب : حضرت سلیمان( علیہ السلام )کی ام ولد تھی اس کا نام امینہ تھا
سوال : جس جن نے حضرت سلیمان( علیہ السلام )کی انگوٹھی چرائی تھی اس کا نام کیا تھا اور کتنے دن اس نے حکومت کی
جواب : اس جن کا نام صخر تھا( بمعنی چٹان )چونکہ یہ بہت بڑے جثہ والا تھا اسی وجہ سے اس کا نام صخر تھا اور یہ( حضرت )سلیمان علیہ السلام کی صورت پر تھا اور اس جن نے چالیس دن تک حکومت کی کیونکہ چالیس دن تک آپ( علیہ السلام )کی بیوی نے اپنے باپ کی تصویر کی عبادت کی تھی جب چالیس دن ہوگئے تو یہ جن کرسی چھوڑ کر بھاگ گیا اور انگوٹھی دریا میں ڈال دی پھر اس انگوٹھی کو مچھلی نے نگل لیا اس کے بعد وہ مچھلی حضرت سلیمان( علیہ السلام )کے ہاتھ لگی آپ( علیہ السلام )نے جب اس کے پیٹ کو چاک کیا تو یہ انگوٹھی اس کے پیٹ سے نکلی -( جلالین ص ٣٨٢ )
سوال : وہ کون شخص تھا جس نے حضرت سلیمان( علیہ السلام )کو خبر دی تھی کہ آپ( علیہ السلام )کے گھر میں غیراللہ کی پوجا ہو رہی ہے
جواب : یہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے وزیر تھے جن کا نام آصف بن برخیا تھا اور یہی وزیر بلقیس کے تخت کو پلک جھپکنے کی مقدار سے پہلے ہی لے آیا تھا -( مظہری )
سوال : اس جن کا نام کیا ہے جس نے کہا تھا انا اتیک به قبل ان تقوم من مقامك کہ میں آپ کی مجلس ختم ہونے سے پہلے ہی تخت بلقیس کو حاضر کردوں گا
جواب : حضرت وہب بن منبہ نے اس کا نام کوذا ذکر کیا ہے اور بعض نے صخری جنی اور بعض نے ذکوان بھی کہا ہے -( حیات الحیوان ص ٣٢ ج ٢ )
سوال :فرش سلیمانی کس چیز سے بنا ہوا تھا
جواب : فرش سلیمانی سونے اور ریشم کا تیار کردہ تھا یہ ایک بہت لمبا چوڑا فرش بچھایا جاتا تھا اس کے بیچ میں ایک منبر ہوتا تھا جس پر آپ بیٹھتے تھے -( جمل )
سوال : اہل مجلس چونکہ مختلف ہوتے تھے اس لیے ان کے بیٹھنے کی ترتیب کیا ہوتی تھی
جواب : فرش کے بیچ میں منبر ہوتا جس کے ارد گرد سونے چاندی کی چھ ہزار کرسیاں بچھائی جاتی تھیں سونے کی کرسیوں پر انبیاء اور چاندی کی کرسیوں پر علماء بیٹھتے تھے پھر عوام الناس پھر جنات اور پرندے آپ( علیہ السلام )کے سر پر سایہ کرتے تھے پھر ہوا اس تخت کو لے کر وہاں جاتی جہاں حضرت سلیمان علیہ السلام ہوا کو حکم فرماتے
سوال : ہد ہد سلیمانی کونسا ہے اور ہد ہد یمنی کونسا ہے اور ان کا نام کیا کیا ہے
جواب : ہد ہد سلیمانی وہ ہے جو حضرت سلیمان علیہ السلام کا انجینئر تھا جو لشکر کے آگے رہتا تھا پانی بتلانے کے لیے اس ہد ہد کا نام یعفور تھا -( حیات الحیوان ص ٣٩٢ ج ٢ )اور ہد ہد یمنی وہ تھا کہ جب ہد ہد سلیمانی بلقیس کے باغ میں اترا تو وہاں اس کی ملاقات ایک ہد ہد سے ہوئی تھی دونوں نے ایک دوسرے سے حالات معلوم کئے تھے یہ دوسرا ہد ہد ہد ہد یمنی تھا اور اس کا نام عفیر تھا -( صافی ص ١٩٢ )
جواب : اس چیونٹی کا نام مختلف ذکر کئے گئے ہیں - طاخیہ، جرمی، علامہ آلوسی یعنی صاحب روح المعانی اور صاحب تفسیر مظہری نے بروایت ضحاک نقل کیا ہے کہ اس چیونٹی کا نام طاحیہ یا جذمی تھا اور بعض منذرہ بتایا ہے -( جلالین ) اور اس چیونٹی نے آپ( علیہ السلام )کو ایک بیر بطور ہدیہ پیش کیا تھا -( جمئل )
سوال : جب یہ چیونٹی حضرت سلیمان علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئی تو اس نے آپ( علیہ السلام )کی شان کیا اشعار پڑھے تھے
جواب : جو اشعار اس نے آپ( علیہ السلام )کی شان میں پڑھے وہ حسب ذیل مذکور ہیں
الم ترنا نھدی الی اللہ ماله
وان کان عنه ذاغناً فھو قابله
لو کان یھدی للخلیل بقدره
لا قصر عنه البحر یوماً وساحله
وما ذاك من کریم فعاله
الا فما فی ملکنا ما یشاکله
ولكننا نھدی الی مرتبه
فیرضی بھا عناو یشکر فاعله
سوال : چیونٹی حضرت سلیمان علیہ السلام سے کیا کیا سوالات کئے
جواب : حضرت سلیمان علیہ السلام سے چیونٹی نے معلوم کیا کہ آپ( علیہ السلام )کے ابا جان حضرت داؤد( علیہ السلام )کا نام داؤد کیوں رکھا گیا - آپ( علیہ السلام )نے کہا مجھے معلوم نہیں چیونٹی نے جواب دیا کہ( داوی یداوی مداواۃ بمعنی علاج کرنا ہے ) آپ( علیہ السلام )کے والد محترم نے اپنے قلب کا علاج کیا ہے، اس کے بعد چیونٹی نے کہا اچھا آپ( علیہ السلام )نام سلیمان کیوں رکھا گیا تو سلیمان علیہ السلام بولے مجھے معلوم نہیں چیونٹی نے کہا کہ سلیمان بمعنی سلیم اور سلامتی والے اور آپ( علیہ السلام )سلیم القلب والصدر ہیں اس وجہ سے آپ( علیہ السلام )کا نام سلیمان رکھا گیا -( روح المعانی ص ١٧٩ )
سوال : بال صفا پاؤڈر کی ایجاد کس نے کی
جواب : حضرت سلیمان علیہ السلام کے زمانہ کے شیاطین نے کی جس کا واقعہ یہ پیش آیا کہ جب حضرت سلیمان( علیہ السلام )نے بلقیس( ملکہ سبا )سے شادی کرنے کا ارادہ کیا تو جنات نے سوچا کہ اگر یہ بلقیس سے شادی کر لیں گے تو بلقیس چونکہ جنیه کی لڑکی ہے یہ جنات کے رموز و اسرار حضرت سلیمان علیہ السلام کو بتلا دے گی اس طرح حضرت سلیمان( علیہ السلام )ہمارے رازوں سے واقف ہو جایا کریں گے لہٰذا بہتر یہ ہے کہ شادی ہونے سے پہلے ہی حضرت سلیمان علیہ السلام کے دل میں بلقیس کی طرف سے نفرت پیدا کر دینی چاہیے تو جنات میں سے بعض نے حضرت سلیمان علیہ السلام سے کہا کہ بلقیس کی پنڈلیوں پر تو بال ہیں جس پر حضرت سلیمان علیہ السلام نے ایک حوض تیار کرایا اور اس کے اندر پانی بھرواکر اوپر شیشہ بچھوا دیا جب بلقیس آئی تو راستہ حوض کے اوپر کو تھا جب بلقیس حوض کے قریب آئی تو سوچا کہ شاید پانی کا حوض ہے، اوپر شیشہ کا فرش اس کو محسوس نہیں ہوا پانی میں داخل ہونے کے ارادے سے اس اپنی شلوار اوپر اٹھا لی جس سے پنڈلیاں کھل گئیں - حضرت سلیمان علیہ السلام حوض کے دوسری جانب تشریف فرما تھے تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے جب بلقیس کی پنڈلیوں کو دیکھا تو ان پر بال نظر آئے الغرض حضرت سلیمان علیہ السلام نے شادی تو کر لی مگر پنڈلیوں پر بال زیادہ ہونے کی وجہ سے ناگواری محسوس کرتے رہے جس پر انہوں نے انسانوں سے معلوم کیا کہ بالوں کو اُڑا دینے والی کوئی چیز ہے - انہوں نے بتلایا کہ استرہ ہے، جب بلقیس کو بال صاف کرنے کے لیے استرہ دیا گیا تو اس نے کہا کہ میں نے آج تک اپنے بدن پر لوہا نہیں لگایا پھر حضرت سلیمان( علیہ السلام )جنات سے معلوم کیا انہوں نے لاعلمی کا اظہار پھر شیاطین جنات سے دریافت کیا تو انہوں نے اسی وقت چونے وغیرہ سے بال صفا پاؤڈر تیار کرکے دے دیا - واللہ اعلم -( خازن و حیاۃالحیوان ص ٣٥ ج ٢ )
سوال : تخت بلقیس کی لمبائی چوڑائی اور اونچائی کتنی تھی
جواب : اس میں تین اقوال ہیں(١) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بلقیس کا تخت تیس ہاتھ لمبا اور تیس ہاتھ چوڑا اور تیس ہاتھ اونچا تھا -(٢) حضرت مقاتل فرماتے ہیں کہ اس کی اونچائی اسی( ٨٠ )ہاتھ تھی -(٣) اور بعض نے کہا ہے کہ لمبائی اسی( ٨٠ )ہاتھ اور چوڑائی چالیس ہاتھ اور اونچائی تیس ہاتھ تھی -( حیاۃالحیوان ٢ ص ٣٣ )
سوال : وہ کونسی چیزیں ہیں جن کی ابتداء حضرت سلیمان علیہ السلام سے ہوئی
جواب : سب سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم حضرت سلیمان( علیہ السلام )پر نازل ہوئی بروایت ابن عباس( رضی اللہ عنہ )-( محاضرۃالاوائل ص ٤٤ بحوالہ بغيته الظمان )
سب سے پہلے حمام حضرت سلیمان( علیہ السلام )نے بنوایا
سب سے پہلے سمندر سے موتی حضرت سلیمان علیہ السلام نے نکلوائے
سب سے پہلے کبوتر حضرت سلیمان علیہ السلام نے پالا
سب سے پہلے زنبیل حضرت سلیمان( علیہ السلام )نے بنوایا
سب سے پہلے تانبے کی صنعت حضرت سلیمان( علیہ السلام )نے کی
سوال : سب سے پہلے تانبے کے چشمے اللہ نے کس پر ظاہر کیے
جواب : حضرت سلیمان( علیہ السلام )کے لیے -( البدایہ والنھایہ ج ٢ ص ٢٨ )
سوال : تانبے کے چشمے کس مقام پر تھے
جواب : یمن میں
حضرت قتادہ( رضی اللہ عنہ )کی ایک روایت میں ہے کہ پگھلے ہوئے تانبے کے یہ چشمے یمن میں تھے جن کو اللہ تعالٰی نے حضرت سلیمان علیہ السلام پر ظاہر کر دیا تھا
سوال : حضرت ایوب علیہ السلام کو بیماری کس دن لاحق ہوئی -
جواب : حضرت ایوب( علیہ السلام )بدھ کے دن بیماری میں مبتلا ہوئے -( مشکوۃ ص ٣٩١ )
سوال :حضرت ایوب( علیہ السلام )اس بیماری میں کتنا دن مبتلا رہے
جواب :اس میں پانچ اقوال ہیں -(١) حضرت انس( رضی اللہ عنہ )کی روایت میں ہے کہ حضرت ایوب( علیہ السلام )بیماری میں ١٨ سال رہے -(٢) حضرت وہب فرماتے ہیں کہ پورے تین سال رہے -(٤) سات سال سات ماہ تک بیمار رہے -(٥) سات دن سات گھنٹے رہے
سوال :حضرت یونس علیہ السلام کو اللہ تعالٰی نے کس لقب سے نوازا
جواب : ذوالنون لقب سے نوازا وذالنون اذ ذھب مغاضباً الخ کیونکہ نون کے معنی مچھلی کے ہیں اور ذا بمعنی والا یعنی مچھلی والا اور یہ لقب مچھلی کے پیٹ میں رہنے کی وجہ سے دیا گیا -( حیاۃالحیوان ص ٣٨٣ )
سوال : حضرت یونس( علیہ السلام )مچھلی کے پیٹ میں کتنے دنوں تک رہے
جواب : اس کے بارے ميں اختلاف ہے بعض نے کہا سات گھنٹے رہے بعض نے کہا کہ تین دن رہے رہے اور بعض نے کہا سات دن اور بعض نے چودہ دن بیان کئے ہیں اور امام سہیلی نے بیان کیا کہ حضرت یونس( علیہ السلام )چالیس دن مچھلی کے پیٹ میں رہے حضرت امام احمد نے کتاب الزہد میں نقل کیا ہے کہ ایک شخص نے امام شعبی کے سامنے کہا کہ حضرت یونس( علیہ السلام )چالیس دن تک مچھلی کے پیٹ میں رہے تو امام شعبی نے اس کی تردید کی اور کہا کہ حضرت یونس( علیہ السلام )مچھلی کے پیٹ میں ایک دن سے زیادہ نہیں ٹھہرے اس لیے کہ جب مچھلی نے یونس( علیہ السلام )کو نگلا تو چاشت کا وقت تھا اور جب نکالا تو سورج غروب ہو رہا تھا اور حضرت یونس( علیہ السلام )نے سورج کی روشنی دیکھ کر آیت لا الہ الا انت سبحانك انی کنت من الظالمين پڑھی تھی
حضرت زکریا و حضرت مریم( علیہما السلام )سے متعلق امور
سوال : حضرت زکریا علیہ السلام کی اہلیہ کا نام کیا ہے
جواب : آپ( علیہ السلام )کی اہلیہ کا نام اشاع بنت فاقود ہے -( حاشیہ جلالین ص ٣١ ج ٣ )
سوال : حضرت مریم علیہا السلام کا ذکر قرآن پاک میں کتنی جگہ آیا ہے
جواب : تیس جگہ آیا ہے -( صاوی ص ٣٦ ج ٣ )
سوال :حضرت مریم( علیہا السلام )کے والدین کے نام کیا کیا ہیں
جواب : والد کا نام عمران اور والدہ کا نام حنہ ہے -( صاوی ص ٣٦ ج ٣ )
جواب : حضرت زکریا( علیہ السلام )کا نام قرآن میں اٹھارہ(١٨)جگہ آیا ہے
سوال : حضرت زکریا( علیہ السلام )کی عمر حضرت یحیی( علیہ السلام )کی پیدائش کے وقت کتنی تھی
جواب :(١) بعض نے کہا ستتر(٧٧)سال
۔(٢) بعض نے کہا نوے یا بانوے سال
۔(٣) بعض نے کہا ایک سو بیس سال تھی -( قصص القرآن ص ٢٥٥ ج ٢ ) -
سوال : وہ کونسے انبیاء ہیں جن کو اللہ نے بچپن میں نبوت سے سرفراز فرمایا
جواب : دو ہیں حضرت یحیی( علیہ السلام )حضرت عیسٰی( علیہ السلام ) حضرت یحیی( علیہ السلام )کے متعلق ارشاد باری تعالٰی,, یا یحیی خذ الکتاب بقوۃ واتیناہ الحکم صبیا،،
اور حضرت عیسٰی( علیہ السلام )کے متعلق خود ان کا قول اللہ تعالٰی نے نقل کیا ہے -,, قال انی عبداللہ اتانی الکتاب وجعلنی نبیا،، -( صاوی ص ٢٣)
سوال : حضرت یحیی( علیہ السلام )کا نام یحیی کیوں رکھا گیا
جواب : اس میں دو قول ہیں -(١) ان کی والدہ ماجدہ عقمیہ یعنی بانجھ ہوچکی تھیں - ان کے ذریعہ رحم مادر کو حیات ملی -(٢) اس وجہ سے کہ ان کے ذریعہ اللہ نے قلوب کو زندہ کر دیا -( حاشیہ جلالین ص ٢٥٤ )
سوال : جس وقت حضرت عیسٰی( علیہ السلام )کو اللہ نے آسمان پر اُٹھایا اس وقت ان کی عمر کتنی تھی
جواب : اس میں دو قول ہیں -(١) ٣٣١ سال کے تھے -(٢) ایک سو بیس سال کے تھے
سوال : حضرت عیسٰی( علیہ السلام ) پھر دنیا میں کب تشریف لائیں گے - کس چیز کے ذریعہ زمین پر اتریں گے اور کہاں اتریں گے
جواب : حضرت عیسٰی( علیہ السلام ) قیامت کے قریب آئیں گے - دو فرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے اور دو رنگین چادر اوڑھے ہوئے دمشق کی جامع مسجد کے مینارہِ بیضاء پر اتریں گے جو مشرق کی جانب میں ہے
سوال : آسمان سے اُترنے کے بعد حضرت عیسٰی( علیہ السلام )کی اولاد بھی ہوگی یا نہیں
جواب : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت عیسٰی( علیہ السلام )دنیا میں آئیں گے اور وہ نکاح کریں گے جس سے ان کی اولادیں ہوگی -( مشکوۃ حاشیہ جلالین ص ٥٢، پ ٣ )
سوال : حضرت عیسٰی( علیہ السلام )دنیا میں آنے کے بعد کتنے سال تک زندہ رہیں گے اور ان کا مدفن کہاں ہوگا
جواب : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دنیا میں آئیں گے اور پینتالیس سال زندہ رہیں گے پھر مر جائیں گے اور میرے مقبرہ میں دفن ہوں گے تو قیامت کے دن میں اور حضرت عیسٰی( علیہ السلام )ایک ہی قبر سے ابوبکر و عمر کے درمیان اٹھیں گے
حاشیہ حضرت عیسٰی( علیہ السلام )کی قبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اتنی متصل ہوگی کہ ایسا محسوس ہوگا کہ ایک ہی قبر ہے -( حاشیہ مشکوۃ ص ٤٨٠ ج ٢ )
سوال : حضرت عیسٰی علیہ السلام پر جو دسترخوان نازل ہوا تھا اس میں کیا کیا چیزیں تھیں
جواب : اس دسترخوان میں مختلف چیزیں تھیں -(١) بُھنی ہوئی مچھلی تھی اس کے سر کے پاس نمک رکھا ہو؛ ہوا تھا اور دُم کے پاس سرکہ تھا اور طرح طرح کی سبزیاں تھیں اور پانچ چپاتیاں تھیں جن میں سے ایک پر گھی دوسری پر زیتون کا تیل تیسری پر شہد چوتھی پر پنیر پانچویں پر قدید یعنی قیمہ شدہ گوشت تھا
سوال : اس دسترخوان میں جو کھانا تھا یہ جنت کا کھانا تھا یا دنیا کا
جواب : اس میں نہ تو جنت کا کھانا تھا اور نہ دنیا کا بلکہ اللہ ان دونوں کے علاوہ اپنی قدرت سے مستقل تیار کرکے بھیجا تھا -( حاشیہ جلالین ص ١١١ )
سوال : حضرت عیسٰی( علیہ السلام ) کی پیدائش کس مقام پر ہوئی
جواب : وادی بیت لحم میں ہوئی جیسا کہ ابن عباس( رضی اللہ عنہ )سے منقول ہے اور یہی قول مشہور ہے -( جمل ص ٥٧ ج ٣ )
سوال : حضرت عیسٰی( علیہ السلام ) کے زمانہ میں جن لوگوں کو خنزیر بنایا گیا ان کی تعداد کتنی ہے اور وہ کتنے دن زندہ رہے
جواب : ان کی تعداد تین سو تیس تھی اور وہ تین دن تک زندہ رہے اور بعض نے کہا سات دن تک، اور بعض نے کہا چار دن میں مر گئے تھے -( حاشیہ جلالین ج ١ ص ١١١ پ٧ )
سوال : حضرت عیسٰی( علیہ السلام ) بطن مادر میں کتنے دنوں زندہ رہے
جواب : بعض نے کہا کہ آٹھ ماہ بعض نے چھ ماہ بعض تین ماہ ایک گھنٹہ کہا اور بعض نے کہا آٹھ ماہ رہے آخری قول زیادہ قوی ہے -( حاشیہ جلالین ص ٢٥٥ ج ٢ )
سوال : حضرت عیسٰی( علیہ السلام ) کے بعد کونسا بادشاہ حکومت کرے گا
جواب : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت عیسٰی( علیہ السلام ) دنیا میں آنے کے بعد جب انتقال کر جائیں گے تو جہجاہ بادشاہ حکومت کرے گا
سوال : امام مہدی کتنے سال زندہ رہیں گے
جواب : بعض نے کہا کہ ٩ سال دنیا میں زندہ رہیں گے اور بعض نے کہا کہ چالیس سال، تطبیق اس طرح ممکن ہے کہ وہ زمانہ ایسا ہوگا کہ جس میں دن بہت لمبا ہوگا اس حساب سے آجکل کے چالیس سال اور اس وقت کے ٩ سال ہو جائیں گے اور ترمذی ج ٢ ص ٤ پر پانچ یا سات یا چھ سال کا تذکرہ ہے
انبیاء( علیہم السلام) سے متعلق چیزیں
سوال : دنیا میں کل انبیاء( کرام علیہم السلام )کتنے تشریف لائے
جواب : حضرت ابوذر( رضی اللہ عنہ )نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تعداد انبیاء( کرام علیہم السلام )کے متعلق دریافت کیا تو آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )نے ارشاد فرمایا کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار -( شرح عقائد ص ١٠١، مشکوۃ ص ٥١١ ج ٢ )
سوال : دنیا میں رسول کتنے تشریف لائے
جواب : رسولوں کی تعداد کے متعلق حضرت ابوذر( رضی اللہ عنہ )نے آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )سے معلوم کیا تو فرمایا کہ دنیا میں کل تین سو تیرہ رسول تشریف لائے
سوال : پورے قرآن میں کتنے انبیاء( کرام علیہم السلام )کا تذکرہ ہے
جواب : قرآن پاک میں کل پچیس انبیاء( کرام علیہم السلام )کا ذکر فرمایا ہے
سوال : دو رسولوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہے اور کونسا رسول کس کے بعد آیا
جواب ... ایک رسول سے دوسرے رسول تک( اکثر و بیشتر )ایک ہزار سال کا فاصلہ ہوتا تھا - اور کبھی اس مقدار سے کم و بیش فاصلہ بھی ہوتا تھا - چنانچہ سب سے پہلے ہزارے میں حضرت آدم علیہ السلام تشریف لائے
دوسرے ہزارے میں حضرت ادریس( علیہ السلام )آئے
تیسرے ہزارے میں حضرت نوح علیہ السلام تشریف لائے
چوتھے ہزارے میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور پانچویں ہزارے میں حضرت موسی علیہ السلام آئے - اور چھٹے ہزارے میں حضرت سلیمان علیہ السلام اور ساتویں میں حضرت عیسٰی علیہ السلام اور آٹھویں ہزارے میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے
سوال : اولوالعزم انبیاء کرام( علیہم السلام )کتنے ہیں
جواب : پانچ ہیں، حضرت نوح علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت موسی علیہ السلام، حضرت عیسٰی علیہ السلام، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سوال : کن کن نبیوں نے اللہ تعالٰی سے بلا واسطہ گفتگو کی اور کہاں کہاں کی
جواب : وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت موسی علیہ السلام ہیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تو شب معراج میں اور حضرت موسی( علیہ السلام )نے طور سینا پر -( صاوی ص ٣٢ ج ٣ )
سوال : وہ کون کون نبی ہیں جن کے لئے مکڑی نے جالا تنا اور کس جگہ تانا
جواب : ایک تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن کے لیے غار ثور پر مکڑی نے جالا تن دیا تھا کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کے ارادہ سے مکہ کے نکل چکے تھے اور کفار مکہ آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے قتل کے درپے تھے تو اس غار ثور میں آکر آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )تین دن قیام کیا تھا آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے آپ کے ساتھی حضرت صدیق اکبر( رضی اللہ عنہ )بھی تھے کفار آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کی تلاش میں نکلے غار کے دروازہ پر دیکھا کہ مکڑی نے جالا تن رکھا ہے وہ لوگ یہ سوچ کر واپس ہو گئے کہ اگر غار کے اندر کوئی شخص گیا ہوتا تو دروازے پر جالا تنا ہوا نہ ہوتا اور دوسرے حضرت داؤد علیہ السلام ہیں جب ان کو طالوت نے قتل کرنے کا ارادہ کر لیا تو داؤد علیہ السلام ایک غار میں جاچھپے تھے - جب اس دشمن یعنی طالوت کو معلوم ہوا تو غار پر تلاش کرنے گیا تو مکڑی نے جالا تن دیا تھا جس کی وجہ سے تلاش میں ناکام رہا -( حیاۃ ٢ ص ٩٢ مع زیادۃ )
سوال :وہ کونسے انبیاء ہیں جنہوں نے مزدوری کی
جواب : دو ہیں، حضرت موسی علیہ السلام جنہوں نے حضرت شعیب علیہ السلام کی مزدوری کی( دس سال تک ان کی بکریاں چرائیں ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جنہوں نے حضرت خدیجہ( رضی اللہ عنہا )کی مزدوری کی
سوال : کتنے انبیاء ایسے ہیں جو زندہ ہیں
جواب : چار انبیاء ہیں - آسمان پر جو زندہ ہیں وہ حضرت( عیسٰی علیہ السلام )اور حضرت ادریس( علیہ السلام )ہیں اور زمین پر حضرت خضر( علیہ السلام )اور حضرت الیاس( علیہ السلام )ہیں -( صاوی ج٣ ص ٤١، حاشیہ شرح عقائد ص ١٠٧ )
سوال : پیدائشی ختنہ والے انبیاء کرام( علیہم السلام )کتنے ہیں
جواب : کعب احبار نے روایت کیا ہے کہ وہ انبیاء تیرہ ہیں - آدم( علیہ السلام )شیث( علیہ السلام ) ادریس( علیہ السلام ) ادریس( علیہ السلام ) نوح( علیہ السلام ) سام( علیہ السلام ) لوط( علیہ السلام ) یوسف( علیہ السلام ) موسی( علیہ السلام ) شعیب( علیہ السلام )سلیمان( علیہ السلام )یحیی( علیہ السلام )عیسٰی( علیہ السلام )محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اور محمد بن حبیب ہاشمی نے چودہ نقل کئے ہیں، آدم، شیث، نوح، ہود، صالح، لوط، شعیب، یوسف موسی، سلیمان، زکریا، عیسٰی( علیہم السلام )حنظلہ بن ابی صفوان، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم -( حیاۃالحیوان ج ١ ص ٧٩ )
سوال : آسمان پر زندہ اٹھائے جانے والے انبیاء کتنے ہیں
جواب : دو ہیں - حضرت ادریس( علیہ السلام )اور حضرت عیسٰی( علیہ السلام )-( صاوی )
حالت شیر خواری میں بات کرنے والے بچے
سوال : کتنے بچے ایسے ہیں جنہوں نے حالت رضاعت میں بات کی
جواب : چار بچے ہیں -(١) صاحب جریح یعنی وہ بچہ جس نے حضرت جریح کی عفت کی شہادت دی اور ان کی برات پیش کی جس کا پس منظر یہ ہے کہ ایک عورت کے یہاں زناکاری سے بچہ پیدا ہوا جس کو اس نے حضرت جریج کی طرف منسوب کر دیا حضرت جریج نے بچہ کی طرف اشارہ کیا تو اس نے گواہی دی کہ میرا باپ تو فلاں چرواہا ہے، دوسرا بچہ جس نے حضرت یوسف علیہ السلام کی عفت کی گواہی دے کر زلیخا سے ان برات کی -(٣) فرعون کی لڑکی کی خادمہ کا بچہ جس نے فرعون کی لڑکی کو کفر سے ڈرایا -(٤) حضرت عیسٰی علیہ السلام -( حیاۃالحیوان ١ ص ٨٠ )
ملائکہ( علیہم السلام )کے متعلق امور
سوال : فرشتوں نے کس کس کو غسل دیا
جواب : دو حضرات کو غسل دیا حضرت آدم علیہ السلام، حضرت حنظلہ بن ابی عامر ثقفی کو -( ہدایہ جلد اول باب الشہداء ١ ص ١٦٣ )
سوال : حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ سب سے پہلے کس نے کیا نیز سجدہ کس ترتیب پر کیا گیا
جواب : سب سے پہلے جبریل( علیہ السلام )پھر میکائیل( علیہ السلام )پھر اسرافیل( علیہ السلام )پھر عزرائیل( علیہ السلام )نے پھر تمام فرشتوں نے، ترتیب یاد رکھنے کے لیے لفظ,, جماع،، یاد رکھیں -( بغیته الظمان ص ١١٤ بحوالہ کتاب الحیوان ٢ ص ٣٨٣ )
سوال : حضرت اسماعیل علیہ السلام کونسے فرشتے ہیں کہاں رہتے ہیں
جواب : یہ ایک بڑے فرشتے ہیں جو آسمان دنیا پر رہتے ہیں شب قدر میں اعمال کا نسخہ ان کے حوالے کیا جاتا ہے -( روح المعانی ج ٢ ص ١١٣ )
سوال : حضرت جبرئیل علیہ السلام کے گھوڑے کا نام کیا ہے
جواب : حضرت جبرئیل علیہ السلام کے گھوڑے کا نام تیزوم ہے -( کشاف ٣ ص ٨٤ )
سوال : داروغہ جنت اور داروغہ جہنم کے نام کیا کیا ہیں
جواب - جنت کے داروغہ کا نام رضوان ہے -( غیاث الغات فارسی ص ٢٢١ ) اور جہنم کے داروغہ کا نام مالک ہے - کما قال تعالٰی ونادوا یا مالک لیقض علینا ربک الخ
سوال : کونسا فرشتہ لوگوں کو میدان حشر کی طرف بلائے گا
جواب : حضرت اسرافیل علیہ السلام بلائیں گے -( صاوی ج٣ ص ٦٥ )
سوال : حضرت اسرافیل( علیہ السلام )محشر کی طرف کس چیز کے ذریعہ بلائیں گے
جواب : حضرت اسرافیل( علیہ السلام )اپنے منہ میں صور کو رکھیں گے جب اس میں پھونک ماریں گے تو ایک آواز نکلے گی جس کو سن کر مردہ زندہ ہو جائیں گے اور قبروں سے نکل پڑیں گے -( صاوی ج٣ ص ٦٥ )
سوال : صور کیا چیز ہے
جواب : صور نور کا بنا ہوا ایک سینگ ہے جس میں پھونک ماری جائے گی - ترمذی شریف میں حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص( رضی اللہ عنہ )کی روایت میں ہے کہ ایک اعرابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور دریافت کیا ماالصور صور کیا چیز ہے
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا قرن ینفع فیه ایک سینگ ہے جس میں صور پھونکی جائے گی، امام بخاری نے حضرت مجاہد سے نقل کیا ہے کہ صور بوق کی طرح ہے - بوق کے معنی نرسنگھا،( روح المعانی ٢٠ ص ٣٠ )
سوال : زمین والوں کی طرح آسمان والوں( فرشتوں )کا قبلہ ہے یا نہیں
جواب : جس طرح زمین والوں کا قبلہ کعبہ ہے اسی طرح آسمان والوں کے لیے قبلہ عرش ہے
سوال : سب سے پہلے خانہ کعبہ کا طواف کس نے کیا
جواب : فرشتوں نے کیا -( تاریخ کامل بحوالہ بغیته الظمان )
سوال : وہ چیزیں جن ابتداء ملائکہ سے ہوئی کون کون سے ہیں
جواب :(١) سب سے پہلے آسمان میں اذان حضرت جبریل( علیہ السلام )نے پڑھی -( محاضرۃ الأوائل بحوالہ بغیته الظمان )(٢) سب سے پہلے سبحان اللہ حضرت جبریل ( علیہ السلام )نے کہا -( روح البیان ٩ بحوالہ بغیته الظمان )(٣) سب سے پہلے سبحان ربی الاعلی حضرت اسرافیل( علیہ السلام )نے کہا محاضرۃ بحوالہ بغیته الظمان )
سوال : سب سے بڑا فرشتہ کون سا ہے اور اس کا نام کیا ہے
جواب : حضرت ابن عاس( رضی اللہ عنہ )فرماتے ہیں کہ سب سے بڑا فرشتہ روح ہے( فرشتوں کے عجیب حالات علامہ سیوطی رح ص ١١٠ )اور وہ اگر اپنا منہ کھولے تو سب فرشتوں سے بھی بڑا ہو جائے -( بحوالہ بالا )
سوال : فرشتوں اور روح کی تعداد کتنی ہے
جواب : حضرت سلیمان رح فرماتے ہیں کہ انسان ایک جزو ہیں اور فرشتے نو جزو ہیں پھر فرشتے ایک جزو ہیں اور روح نو جزو
صحابہ کرام( رضی اللہ عنہم )سے متعلق باتیں
سوال : وہ کونسے صحابی ہیں جنہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں امامت کرائی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے مقتدی بنے
جواب : وہ صحابی حضرت ابوبکر( رضی اللہ عنہ )ہیں، جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مرض الوفات شروع ہوا تو حضرت ابوبکر( رضی اللہ عنہ )نے باجازت حضور صلی اللہ علیہ وسلم امامت کرائی -( نشرالطیب )
سوال : حضرت ابوبکر( رضی اللہ عنہ )نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی کتنی نمازیں پڑھائیں
جواب : حضرت ابوبکر( رضی اللہ عنہ )نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں سترہ نمازیں پڑھائیں -( نشرالطیب )
سوال : وہ کونسے صحابی ہیں جن کو اللہ نے اپنا سلام کہلوایا
جواب : وہ حضرت ابوبکر( رضی اللہ عنہ )ہیں، جب کہ حضرت ابوبکر( رضی اللہ عنہ )حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں اس حالت میں حاضر ہوئے کہ ان کے بدن پر کرتہ کی جگہ ایک پھٹا ہوا کمبل پڑا ہوا تھا جس میں بٹنوں کی جگہ کانٹے لگا رکھے تھے - حضرت جبرئیل علیہ السلام آئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ابوبکر( رضی اللہ عنہ )کا کیا حال ہو گیا کہ مالداری کی باوجود فقیرانہ لباس میں بیٹھے ہیں - آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابوبکر( رضی اللہ عنہ )نے اپنا تمام مال مجھ پر اور میرے راستے پر خرچ کرکے مفلس ہو گئے ہیں - حضرت جبرئیل( علیہ السلام )نے عرض کیا کہ خداے تعالٰی نے ابوبکر( رضی اللہ عنہ )کو سلام کہا ہے اور پوچھا ہے کہ اے ابوبکر( رضی اللہ عنہ )تو اس فقر کے حالت میں مجھ سے راضی ہے یا ناراض؟ صدیق اکبر نے جب یہ سنا تو کیفیت وجد تاری ہوگئی اور مستانہ حالت میں با آواز بلند بار بار یہ کہنے لگے انا عن ربی راضی انا عن ربی راض یعنی میں تو اپنے رب سے راضی ہوں -( تفسیر عزیزی ص ٢٠٥ پارہ عم سورہ الیل )
سوال : حضرت ابوبکر( رضی اللہ عنہ )کا لقب صدیق کس وجہ سے پڑا
جواب : جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم معراج سے تشریف لائے اور اپنی پھوپھی ام ہانی سے قصہ شب معراج بیان کیا تو ام ہانی نے لوگوں کے سامنے بیان کرنے سے منع کیا، الغرض جب لوگوں کے سامنے یہ واقعہ آیا تو کفار نے انکار کیا مگر حضرت ابوبکر( رضی اللہ عنہ )کو جب معلوم ہوا تو فوراً تصدیق کی اور کہا کہ اگر یہ بات محمد صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرتے ہیں تو یہ صحیح ہے - اسی وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر( رضی اللہ عنہ )کا صدیق لقب رکھا -( حاشیہ شرح عقائد ص ١٠٧ )
سوال : حضرت ابوبکر صدیق( رضی اللہ عنہ )کا زمانہ خلافت کتنے سال رہا
جواب : حضرت ابوبکر صدیق( رضی اللہ عنہ )کا زمانہ خلافت سوا دو سال کا ہے
( دوسرا قول یہ ہے کہ ابوبکر( رضی اللہ عنہ )کی خلافت دو سال تین ماہ آٹھ دن رہی
سوال : وہ چیزیں جن کی ابتداء حضرت ابوبکر( رضی اللہ عنہ )سے ہوئی کون سی ہیں
جواب : امت محمدیہ میں سب سے پہلے خلیفہ کا لقب حضرت ابوبکر( رضی اللہ عنہ )کو عطا کیا گیا( تاریخ الخلفاء بحوالہ بغيته الظمان ) (٢) صحابہ( کرام رضی اللہ عنہم )میں سب سے پہلے اور سب سے بڑے مفتی حضرت ابوبکر( رضی اللہ عنہ )ہیں -( محاضرۃ ص ٩٤ بحوالہ بغيته الظمان ص ١٣٤ ) (٣) اسلام میں سب سے پہلے حج حضرت ابوبکر( رضی اللہ عنہ )نے کیا -( تاریخ الخلفاء ص ٥٩ بحوالہ بغیته الظمان )
سوال : حضرت صدیق اکبر( رضی اللہ عنہ )کا اصل نام کیا ہے
جواب : صدیق اکبر( رضی اللہ عنہ )کا اصل نام عبداللہ ہے -( حاشیہ شرح عقائد ص ١٠٧ )
سوال : حضرت ابوبکر( رضی اللہ عنہ )کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی
جواب : حضرت ابوبکر( رضی اللہ عنہ )کی نماز جنازہ حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )نے پڑھائی - تاریخ اسلام ص ١٨٠ ج ١
سوال : حضرت ابوبکر( رضی اللہ عنہ )کے زمانہ خلافت میں اسلامی پرچم کتنے رقبے پر لہرایا گیا
جواب : حضرت ابوبکر( رضی اللہ عنہ )کے زمانہ خلافت میں اسلامی حکومت گیارہ لاکھ مربع میل تک پھیل گئی تھی
حضرت عمر فاروق( رضی اللہ عنہ )سے متعلق امور
سوال : فاروق کس کا لقب ہے اور کیوں
جواب : ایک یہودی اور منافق کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا - حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودی کے حق میں فیصلہ سنا دیا - منافق نے وہ فیصلہ نہ مانا اور یہودی کو کہا کہ عمر( رضی اللہ عنہ )کے پاس چکو وہ فیصلہ کریں گے - آخر کار دونوں حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )کے پاس آئے معاملہ ان کے سامنے رکھا، یہودی نے حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ بھی بتلا دیا اور کہا کہ اس نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کو نہیں مانا - حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )گھر میں گئے - تلوار اٹھا کر لائے اور منافق کی گردن قلم کر دی اور کہا کہ جو اللہ اور اس کے رسول کے فیصلے کو نہیں مانتا اس کا ہمارے ہاں یہی انجام ہے - جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو پتا چلا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )کا لقب فاروق رکھا کیونکہ آپ کے اس فعل سے حق و باطل میں فرق ہوگیا
سوال : حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )نے کتنے سال خلافت کی
جواب : حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )نے ساڑھے دس برس خلافت کی( تاریخ اسلام )
سوال : وہ چیزیں جن کی ابتداء حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )سے ہوئی کون کون سی ہیں
جواب :۱) نماز میں سب سے پہلے روز سے بسم اللہ الرحمن الرحیم حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پڑھی
۔(٣) حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )نے زمانہ نبوی میں اول مرتبہ خدا کی عبادت کا علانیہ اعلان کیا
۔(٤) سب سے پہلی شراب پینے پر سزا کا حکم جاری کرنے والے حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہیں
۔(٥) اسلام میں سن ہجری جاری کرنے والے حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )ہیں - بغیته الظمان
۔(٦) سب سے پہلے گھوڑوں کی زکوٰۃ وصول کرنے والے حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )ہیں
۔(٧) سب سے پہلے حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )نے صدقہ کے روپیہ کو اسلام میں خرچ کرنے سے روکا -( بغیته الظمان ص ١٢٤ )
۔(٨) سب سے پہلے حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )نے عشر( دسواں حصہ )لیا
۔(٩) اسلام میں سب سے پہلے قاضی حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )ہیں
۔(١٠) سب سے پہلے جس نے قاضی کا وظیفہ بیت المال سے جاری کیا وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہیں -( بغیته الظمان ص ١٣٤ )
۔(١١) اسلام میں سب سے پہلے قاضی حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )نے مقرر کئے
۔(١٢) سب سے پہلے مسجد میں فرش بچھانے کا انتظام حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )نے کیا -( بغیته الظمان )
۔(١٣) اسلام میں سب سے پہلے شہروں کو آباد کرنے والے حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )ہیں
۔(١٤) اسلام میں سب سے پہلے شہروں کے قاضی حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )نے منتخب کئے -( تاریخ الخلفاء بحوالہ بغیته الظمان )
۔(١٥) سب سے پہلے رات میں رعیت کی پاسبانی حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )نے کی
۔(١٦) درہ کی ایجاد اور کوڑے کی سزا حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )نے دی
۔(١٧) سب سے پہلے دفاتر حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )نے قائم کرائے
۔(١٨) سب سے پہلے میدانوں کی پیمائش حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )نے کرائی
۔(١٩) سب سے پہلے لوگوں کو جنازہ کی نماز میں چار تکبیروں پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جمع کیا -( بغیته الظمان ص ١٢٠ )
سوال : حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی -
جواب : حضرت عمر( رضی اللہ عنہ )کی نماز جنازہ حضرت صہیب
سوال : ذوالنورین کس کا لقب ہے اور یہ لقب کس وجہ سے پڑا
جواب : یہ حضرت عثمان( رضی اللہ عنہ )کا لقب ہے اس لیے کہ ان کے نکاح میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یکے بعد دیگرے دو بیٹیاں آئیں
سوال : زمانہ نبوی میں جمعہ کے لیے ایک اذان ہوتی تھی پھر اذان ثانی کا آغاز کس کے زمانہ سے ہوا اور کیوں ہوا
جواب : حضرت عثمان غنی( رضی اللہ عنہ )نے جمعہ کی اذان ثانی کا آغاز اس وجہ سے کرایا کہ کہ لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے اعتبار سے زیادہ ہو گئے تھے اور ان میں سستی پیدا ہوگئی تھی، جمعہ کی اہمیت کی وجہ سے حضرت عثمان غنی( رضی اللہ عنہ )نے اپنے اجتہاد اور صحابہ کرام( رضی اللہ عنہم )کے اتفاق سے اذان ثانی کا آغاز کرایا
سوال : وہ چیزیں جن کی ابتداء حضرت عثمان( رض)سے ہوئیں کون سی ہیں
جواب :(١) سب سے پہلے مسجد میں پردے لٹکوانے والے حضرت عثمان( رضی اللہ عنہ )ہیں
۔(٢) سب سے پہلے موذنوں کی تنخواہ مقرر کی
سوال : حضرت عثمان( رضی اللہ عنہ )کی خلافت کتنے سال تک رہی
جواب : اس میں تین اقوال ہیں - ١- حضرت عثمان( رضی اللہ عنہ )کی خلافت بارہ دن کم بارہ سال رہی
٢- حضرت عثمان( رضی اللہ عنہ )کی خلافت کا زمانہ گیارہ سال گیارہ ماہ بارہ دن ہے -
- -( حیاۃ الحیوان ١ ص ٧٨ )
سوال : حضرت عثمان( رضی اللہ عنہ )کو شہید کرنے والا کون شخص ہے
جواب : کنانہ بن بشیر نے حضرت عثمان( رضی اللہ عنہ )کو شہید کیا
سوال : حضرت عثمان( رضی اللہ عنہ )کی نماز جنازہ کس صحابی نے پڑھائی
جواب : حضرت جبیر بن مطعم( رضی اللہ عنہ )نے پڑھائی
سوال : حضرت عثمان( رضی اللہ عنہ )کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی
جواب : عثمان( رضی اللہ عنہ )کی نماز جنازہ حضرت زبیر بن عوام یا جبیر بن مطعم( رضی اللہ عنہما )نے پڑھائی -( تاریخ اسلام ج ١ ص ٢٥٨ )
سوال : حضرت عثمان( رضی اللہ عنہ )نے کتنے رقبے پر اسلامی پرچم لہرایا
جواب حضرت عثمان( رضی اللہ عنہ )کے دور خلافت میں اسلامی حکومت چوالیس لاکھ مربع میل تک پھیل گئی تھی
سوال : ابو تراب کس کی کنیت ہے اور یہ کنیت کس نے رکھی
جواب : یہ حضرت علی( رضی اللہ عنہ )کی کنیت ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھی واقعہ یہ پیش آیا کہ حضرت علی( رضی اللہ عنہ )ایک مرتبہ مسجد نبوی میں نیچے زمین پر ہی لیٹ گئے - حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ( رضی اللہ عنہا )کے پاس گئے - حضرت علی( رضی اللہ عنہ )کو معلوم کیا تو فاطمہ( رضی اللہ عنہا )نے جواب دیا کہ وہ تو آج ناراض ہوکر چلے گئے - حضور صلی اللہ علیہ وسلم مسجد نبوی میں تشریف لے گئے دیکھا کہ حضرت علی( رضی اللہ عنہ )مٹی پر ہی لیٹے ہوئے ہیں اور پشت پر بہت مٹی لگی ہوئی ہے - حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے اور ان پشت پر ہاتھ مارا اور مٹی جھاڑتے ہوئے کہنے لگے قم یا ابا تراب قم یا ابا تراب یعنی اے مٹی والے اٹھ اے مٹی والے اٹھ، اسی وقت سے ابوتراب آپ کنیت ہوگئی - حیاۃ الحیوان ج ١ ص ٧٨ )
سوال : جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم بارادہ ہجرت مکہ سے نکے تو حضرت علی( رضی اللہ عنہ )کو گھر پر کیوں چھوڑا
جواب : حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی( رضی اللہ عنہ )کو گھر پر اس لیے چھوڑا تھا تاکہ جن لوگوں کی امانتیں ان کے پاس نہیں پہنچیں - حضرت علی( رضی اللہ عنہ )ان کو ادا کرکے آ جائیں -( حیاۃالحیوان ج ١ ص ٧٩ )
سوال : حضرت علی( رضی اللہ عنہ )حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے کتنے ایام بعد ہجرت کے ارادہ سے نکلے
جواب : تین دن کے بعد حضرت علی( رضی اللہ عنہ )بھی نکل گئے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جاکر مل گئے تھے -( حیاۃالحیوان ج ١ ص ٧٩ )
سوال : حضرت علی( رضی اللہ عنہ )کی خلافت کتنے سال رہی
جواب : حضرت علی( رضی اللہ عنہ )کی خلافت چار سال نو ماہ اور ایک دن رہی
سوال : حضرت علی( رضی اللہ عنہ )کو شہید کرنے والا کون شخص ہے
جواب : حضرت علی( رضی اللہ عنہ )ابن ملجم نے شہید کیا تھا -( حیاۃالحیوان ١ ص ٨٢ )
سوال : حضرت علی( رضی اللہ عنہ )کو کہاں شہید کیا گیا
جواب : حضرت علی( رضی اللہ عنہ )نے جب منصب خلافت سنبھالا تو چار مہینہ تک مدینہ میں رہے اس کے بعد آپ کوفہ میں چلے گئے تھے - وہیں آپ کی شہادت ہوئی -
سوال : وہ چیزیں جن کی ابتداء حضرت علی( رضی اللہ عنہ )سے ہوئی کون کونسی ہیں
جواب : سب سے پہلے خلیفہ جن کے والدین ہاشمی ہیں - حضرت علی( رضی اللہ عنہ )ہیں
سب سے پہلے جیل خانہ حضرت علی( رضی اللہ عنہ )نے بنوایا -( بغيته الظمان ١٦٢ )
سب سے پہلے شہر یمن کا قاضی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی( رضی اللہ عنہ )کو بنا کر بھیجا - بغیته الظمان ص ١٣٤ )
سوال : حضرت علی( رضی اللہ عنہ )کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی
جواب : حضرت علی( رضی اللہ عنہ )نماز جنازہ حضرت حسن( رضی اللہ عنہ )نے پڑھائی
سوال : حضرت علی( رضی اللہ عنہ )نے کتنے رقبے پر خلافت اسلامی کے نظام کو چلایا
جواب : حضرت علی( رضی اللہ عنہ )٢٥ لاکھ مربع میل پر خلیفہ رہے
سوال : حضرت حسن( رضی اللہ عنہ )کتنے رقبے پر خلافت اسلامی کے نظام کو چلایا
جواب : حضرت حسن( رضی اللہ عنہ )٢٥ لاکھ مربع میل پر خلیفہ رہے -( اسلام میں صحابہ کرام( رضی اللہ عنہم )آئینی حیثیت ص ٣٤٥
سوال : وہ چیزیں جن کی ابتداء حضرت امیر معاویہ( رضی اللہ عنہ )سے ہوئی کونسی ہے
جواب :(١) سب سے پہلے اذان کے لیے مینارہ حضرت امیر معاویہ( رضی اللہ عنہ )نے بنوایا
۔(٢) سب سے پہلے حج تمتع سے منع امیر معاویہ( رضی اللہ عنہ )نے کیا
۔(٣) سب سے پہلے سوار ہو کر رمی جمرات کرنے والے امیر معاویہ( رضی اللہ عنہ )ہیں
سوال : اسلام سب سے پہلے کعبہ پر غلاف کس نے چڑھایا
جواب : سب سے پہلے کعبہ پر غلاف اسعد حمیری نے چڑھایا اسی لیے حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسعد حمیری کو گالی مت دو اس لیے کہ اس نے سب سے پہلے کعبہ پر غلاف ڈالا ہے -( ہدایہ ص ١٥٦ بحوالہ بغيته الظمان ص ١٢٧ )
سوال : مسجد نبوی میں سب پہلے چراغ روشن کرنے والے کون سے صحابی ہیں
جواب : مسجد نبوی میں سب سے پہلے چراغ روشن کرنے والے حضرت تمیم داری( رضی اللہ عنہ )ہیں -( ابن ماجہ شریف ص ٥٦ )
سوال : وہ کونسے صحابی ہیں جن کی صورت میں حضرت جبرئیل علیہ السلام حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا کرتے تھے
جواب : وہ صحابی حضرت وحیہ کلبی( رضی اللہ عنہ )ہیں
سوال : وہ کونسے صحابی ہیں جنہوں نے حضرت جبرئیل علیہ السلام کو ان کی اصلی شکل میں دیکھا
جواب : وہ صحابی حضرت حمزہ( رضی اللہ عنہ )ہیں -( نشرالطیب ص ١٧٣ )
سوال : اسلام میں سب سے پہلے شراب پینے پر سزا کس کو دی گئی
جواب : اسلام میں سب سے پہلے شراب پینے پر سزا وحشی بن حرب پر جاری ہوئی
سوال : اسلام کے سب سے پہلے مبلغ کون ہیں
جواب : حضرت مصعب بن عمير سب سے پہلے مبلغ اسلام کہلائے
سوال :اسلام میں قریش کے سامنے سب سے پہلے زور سے قرآن پڑھنے والے کون ہیں
جواب : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں
سوال : وہ کونسے صحابی ہیں جن کا انتقال سب سے بعد میں ہوا
جواب : وہ صحابی عامر بن واصلہ( رضی اللہ عنہ )ہیں جن کی وفات ١٠٠ھ میں ہوئی
اور دوسرا قول یہ ہے کہ وہ صحابی جن کا انتقال سب کے بعد میں ہوا حضرت انس( رضی اللہ عنہ )ہیں جن کی وفات ٩١ھ یا ٩٢ھ یا ٩٣ھ میں ہوئی
سوال : اصحاب کہف کا نام کیا ہے
جواب : ان کے نام حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے صحیح روایت میں منقول ہے
یملیخا، مکسلمینا، مرطولس، ثیونس، دردونس، کفاشیطیطوس، منظنواسیس
سوال : اصحاب کہف کے ناموں کے کیا کیا فوائد ہیں
جواب : حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اصحاب کہف کے ناموں کے بہت سے فوائد منقول ہیں - ١- اگر کہیں آگ لگ جائے تو ان ناموں کو ایک پرچہ پر لکھ کر آگ میں ڈال دیا جائے تو آگ بجھ جائے گی - ٢- اگر کوئی بچہ زیادہ روتا ہو تو ان ناموں کو لکھ کر اس کے سر کے نیچے رکھ دو رونا بند ہو جائے گا - ٣- کھیتی کی حفاظت کے لیے ان ناموں کا تعویذ کھیتی کے درمیان ایک لکڑی گاڑ کر ان کو اس میں لٹکا دیا جائے - ٤- اگر کسی کو تیسرے دن کا بخار( تیہ )آتا ہو تو ان کو لکھ کر بازو پر باندھ لے تو بخار دور ہو جائے گا - ٥- اگر کسی حاکم کے پاس( مقدمہ وغیرہ کے سلسلے میں )جانا ہو تو ان ناموں کا تعویذ داہنے ران میں باندھ کر جائے تو انشاءاللہ حاکم کا دل نرم ہو جائے گا - ٦- اگر عورت کے بچہ پیدا ہونے میں پریشانی ہو رہی ہو تو ان ناموں کو لکھ کر بائیں ران میں باندھ دینے سے بچہ بآسانی پیدا ہو جائے گا - ٧- مال و سواری کی حفاظت کے لیے - ٨- دریائی سفر میں غرق سے بچنے کے لیے - ٩- دشمن سے محفوظ رہنے کے لیے ان ناموں کو اپنے پاس رکھنا مفید ہے - ١٠- اگر کسی کا لڑکا بھاگ گیا ہو تو ان ناموں کو لکھ کر دھاگے میں باندھ کر درخت پر لٹکا دیا جائے انشاءاللہ لڑکا تیسرے دن واپس ہو جائے گا -( حاشیہ جلالین ص ٢٤٣ )
سوال : اصحاب کہف کس نبی کے زمانے میں ہوئے اور کس نبی کی شریعت پر عمل پیرا تھے
جواب : اصحاب کہف ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اور حضرت عیسٰی علیہ السلام کے بعد ہوئے اور حضرت عیسٰی علیہ السلام کی شریعت پر عمل کرتے تھے -
سوال : اصحاب کہف کے شہر کا نام کیا ہے اور وہ کس ملک میں واقع ہے
جواب : ان کے شہر کا نام زمانہ جاہلیت میں افسوس اور اہل عرب اس کو طرطوس کہتے تھے اور یہ روم کے شہروں میں سے ایک شہر تھا -( صاوی ٥ ج ٣ )
سوال : اصحاب کہف کے بادشاہ کا نام کیا ہے اور جس غار میں وہ جاکر چھپے تھے اس کا نام کیا ہے
جواب : بادشاہ کا نام دقیانوس ہے -( حاشیہ بخاری ج ٢ ص ٦٨٧ )
سوال : اصحاب کہف کا واقعہ کس سن میں پیش آیا اور یہ واقعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت سے کتنے سال قبل کا ہے
جواب : یہ واقعہ ٢٤٩ء میں پیش آیا جس میں تین سو برس وہ سوتے رہے - بیداری ٥٤٩ء میں ہوئی اور شمسی حساب سے آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کی ولادت تخمیناً ٥٧٠ء میں ہوئی ہے لہٰذا اصحاب کہف کی بیداری آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کی ولادت سے اکیس برس قبل ہوئی اور ہجرت کے بعد اس کو اندازً ٧٢ سال کا عرصہ گزر چکا تھا
سوال : صفی اللہ اور خلیفۃ اللہ کس کا لقب ہے
جواب : یہ دونوں لقب حضرت آدم( علیہ السلام )کے ہیں
سوال : ذوالذبیحین کس کا لقب ہے
جواب : یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا لقب ہے -( تاریخ اسلام )
سوال : ہرمس الہرامس بمعنی حکیم الحکماء کس کا لقب ہے
جواب : یہ حضرت ادریس( علیہ السلام )کا لقب ہے
سوال : خلیل اللہ کس کا لقب ہے
جواب : حضرت ابراہیم( علیہ السلام )کو خلیل اللہ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے
سوال : ذبیح اللہ کس کا لقب ہے
جواب حضرت اسماعیل( علیہ السلام )کو ذبیح اللہ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے
سوال : کلیم اللہ کس کا لقب ہے
جواب : یہ حضرت موسی علیہ السلام کا لقب ہے -( بغيته الظمان ص ١٨٧ )
سوال : مسیح اللہ کس کا لقب ہے
جواب : حضرت عیسٰی علیہ السلام کا لقب ہے -( بحوالہ بالا )
سوال : ملک الملوک العادلہ کس کا لقب ہے
جواب : یہ حضرت ذوالقرنین کا لقب ہے -( بغيته الظمان ص ١٨٧ )
سوال : ذوالہجریتن کس نبی کا لقب ہے اور کیوں
جواب : یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا لقب ہے اس لیے کہ ابراہیم علیہ السلام نے دو ہجرتیں کی ہیں - ١- عراق سے کوفہ کی طرف ٢- کوفہ سے ملک شام کی طرف
سوال : روح الامین کس کا لقب ہے
جواب : یہ حضرت جبرئیل علیہ السلام کا لقب ہے جیسا کہ فرمان خدا وندی ہے
سوال : ھاذم اللذات کس کا لقب ہے
جواب : یہ حضرت عزرائیل( علیہ السلام )یعنی ملک الموت کا لقب ہے
سوال : صاحب الزماں کس کا لقب ہے
جواب : یہ حضرت امام مہدی کا لقب ہے
جواب : حضرت عباس( رضی اللہ عنہ )کا لقب ہے اس لیے کہ انہوں نے سب سے بعد میں ہجرت کی
سوال : امین ھذا الامته کس کا لقب ہے
جواب : امین ھذا الامته ( اس امت کے امین )حضرت عبیداللہ بن الجراح کا لقب ہے
-( اسماء رجال مشکوۃ ص ٦٠٨ )
سوال : غسل ملائکہ کس صحابی کا لقب ہے
جواب : حضرت حنظلہ رضی اللہ عنہ )کا لقب ہے اس لیے کہ حضرت حنظلہ رضی اللہ عنہ جب شہید ہو گئے تو ان کو ملائکہ نے غسل دیا تھا
-( ہدایہ اول باب الشہید )
سوال : حضرت حنظلہ( رضی اللہ عنہ )کو ملائکہ نے غسل کیوں دیا
جواب : ان کو ملائکہ نے غسل اس وجہ سے دیا کہ یہ حالت جنابت میں تھے - شہید مطلق کو چونکہ غسل نہیں دیا جاتا البتہ اگر شہید جنبی ہو تو اس کو غسل دیا جاتا ہے مگر حضرت حنظلہ( رضی اللہ عنہ )کے جنبی ہونے کا علم صحابہ( کرام رضی اللہ عنہم )کو نہ تھا اس لیے ان کو فرشتوں نے غسل دیا - ترمذی ہدایہ جلد اول باب الشہید ١٦٣ )
سوال : سیف اللہ کس کا لقب ہے؟ اور یہ لقب کس نے رکھا اور کیوں
جواب : سیف اللہ( اللہ کی تلوار )حضرت خالد بن الولید( رضی اللہ عنہ )کا لقب ہے -( ترمذی ابواب المناقب ٢ ص ٢٢٤ ) جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا جب کہ حضرت خالد بن ولید( رضی اللہ عنہ )جنگ موتہ میں دشمنوں کے سامنے تلوار لے کر ڈٹ گئے تھے - اس واسطے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا لقب سیف اللہ رکھ دیا -( حاشیہ بخاری ١ ص ٦٧ )( تاریخ اسلام ص ٢٦١ )
سوال : صاحب السر یعنی رازدار رسول کونسے صحابی ہیں
جواب : رازدار رسول حضرت حذیفہ بن الیمان( رضی اللہ عنہ )ہیں
-( حیاۃ الحیوان ص ٢٨٥ )
سوال : جبرالامته کس صحابہ کا لقب ہے
جواب : حضرت عبداللہ بن عباس( رضی اللہ عنہ )کا لقب ہے -( اسماء رجال مشکوۃ )
سوال : ناجیہ کس صحابی کا لقب ہے کس رکھا اور کیوں
جواب : یہ حضرت ذکوان( رضی اللہ عنہ )کا لقب ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت رکھا جب کہ ان کا قریش سے نجات ملی -( اسماء رجال مشکوۃ ص ٦٢٠ )
سوال : ذوالشہادتین کس کا لقب ہے یہ لقب کس نے دیا اور کیوں دیا
جواب : یہ لقب حضرت خزیمہ( رضی اللہ عنہ )کا ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا جس کا مختصر واقعہ یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اعرابی( سواد بن الحرث المحاربی )سے ایک گھوڑا( جس کا نام المرتجز تھا )خریدا حضور صلی اللہ علیہ وسلم تو گھر پیسے لینے گئے - اتنے میں دوسرے لوگوں نے دام لگا دئیے - جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے واپس آئے تو یہ دیہاتی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خریدنے کا انکار کرنے لگا - آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا کہ تونے تو یہ گھوڑا مجھ کو بیچ دیا تھا میں نے خرید لیا تھا تو اس دیہاتی نے کہا کہ آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے پاس اس بات پر گواہ ہے - حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خزیمہ( رضی اللہ عنہ )کو واقعہ بتلایا تو حضرت خزیمہ( رضی اللہ عنہ )نے گواہی دی بعد میں حضرت خزیمہ( رضی اللہ عنہ )سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے معلوم کیا کہ اے خزیمہ تو تو وہاں موجود نہیں تھا - پھر تونے کیسے گواہی دے دی؟ حضرت خزیمہ( رضی اللہ عنہ )نے عرض کیا اے اللہ کے رسول( صلی اللہ علیہ وسلم )مجھ کو یقین ہے کہ کہ آپ( صلی اللہ علیہ وسلم )معاملہ نہیں کر سکتے اس وجہ سے میں نے گواہی دی اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا تھا - یا خزیمته انک ذوالشہادتین یعنی اے خزیمہ تمہاری اکیلے کی گواہی دو آدمیوں کے برابر ہے
-( حیاۃ الحیوان ٢ ص ١٥٥ )
سوال : ذوالیدین کس کا لقب ہے؟ اور ان کا یہ لقب کیوں پڑا
جواب : یہ لقب حضرت خرباق( رضی اللہ عنہ )کا ہے یا تو یہ کنایہ ہے سخاوت سے یا حقیقتہ ان کے ہاتھ لمبے تھے قالہ السہیلی - وقال الطیبی ذوالیدین کا اصل نام عمیر ہے - لقب خرباق ہے اور کنیت ابو محمد ہے
سوال : مطعم الطير کس کا لقب ہے اور کیوں
جواب : مطعم الطير( پرندوں کو کھانے والا )حضرت عبدالمطلب کا لقب ہے اس لیے کہ حضرت عبدالمطلب مہمان نواز تھے ان کے دسترخوان پر جو کھانا بچ جاتا اس کو پہاڑ کو چوٹیوں پر ڈال دیتے تھے - جس کو پرندے کھا لیا کرتے تھے - اس واسطے مطعم الطیر ان کا لقب ہو گیا ( روضتہ الصفاء )
سوال : ذوالجناحین کس صحابی کا لقب ہے - یہ لقب کس نے رکھا اور کیوں رکھاجواب : یہ جعفر طیار( رضی اللہ عنہ )کا لقب ہے ان کا یہ لقب ذوالجناحین( دو بازو والا )حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا جس کی وجہ یہ ہے کہ جب جعفر بن ابی طالب( رضی اللہ عنہ )عزوہ موتہ میں لڑنے لگے تو دشمن نے ان کے دونوں بازوں کاٹ دئیے پھر بھی لڑتے رہے آخر کار شہید ہو گئے ان کے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں جعفر( رضی اللہ عنہ )کو جنت میں اڑتے ہوئے دیکھا اور ایک روایت میں ہے کہ اللہ نے ان کے دو بازوؤں کی جگہ دو پر لگا دئیے تھے جن سے وہ ملائکہ کے ساتھ جنت میں اڑتے پھرتے ہیں - اور حضرت جعفر( رضی اللہ عنہ )کو ذوالہجرتین بھی کہا جاتا ہے
جواب : ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ میں تشریف لے جا رہے تھے، ایک صحابی تھک گئے تھے - سامان کا بوجھ ہونے کی وجہ سے اور بھی زیادہ تھکن محسوس ہو رہی تھی - حضرت سفینہ( رضی اللہ عنہ )نے اس ساتھی کا سامان اپنے اوپر لاد لیا اس وقت سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو یہ لقب دیا کہ تو سفینہ( کشتی )ہے -( اسماء رجال مشکوۃ ص ٥٩٧ )
Comments
Post a Comment