1544) دنیا کے گرم ترین مقامات (urdu/english)

دنیا کے دو سب سے گرم ترین مقامات

 زمین پر کچھ ایسے علاقے بھی ہیں جہاں گرمی کی شدت انسانوں تو کیا، جانوروں کے لیے بھی ناقابلِ برداشت ہو جاتی ہے؟

۔1. صحرائے لوط جو ایران کے جنوب مشرقی حصے میں واقع ہے۔

اہم معلومات

یہاں زمین کی سطح کا درجہ حرارت 70.7 ڈگری سینٹی گریڈ (159.3°ف) ریکارڈ کیا گیا، جو کہ ناسا کے مطابق دنیا کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

یہ صحرا تقریباً 51,800 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے، اور کئی سالوں تک یہاں بارش نہیں ہوتی۔

زمین اس قدر گرم، خشک اور بنجر ہے کہ کوئی پودا یا جانور یہاں زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتا۔

اس علاقے کو دنیا کا "جہنم کا ٹکڑا" بھی کہا جاتا ہے

دلچسپ بات یہ ہے کہ جدید تحقیق کے مطابق، یہاں کچھ جگہوں پر مائیکرو جرثوموں کی موجودگی کے آثار ملے ہیں، جو سائنسدانوں کے لیے حیرت کا باعث ہیں۔

۔2. ڈیتھ ویلی امریکہ

مقام: کیلیفورنیا اور نیواڈا کے درمیان، امریکہ

دنیا کا دوسرا سب سے گرم اور خشک مقام رہائشی انسانی تاریخ میں 10 جولائی 1913 کو فورنَیس کریک میں 56.7°سی (134ایف) درجہ حرارت ریکارڈ ہوا

یہ درجہ حرارت آج تک کا دنیا کا سب سے زیادہ مستند اور قابلِ قبول درجہ حرارت مانا جاتا ہے

ڈیتھ ویلی کی ہسٹری

نام ڈیتھ ویلی تب پڑا جب 1849–1850 میں گولڈ رش کے دوران یہاں سے گزرنے والے مسافروں کا ایک قافلہ راستہ بھٹک گیا۔ شدید گرمی اور پانی کی کمی کی وجہ سے کئی افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد اسے "موت کی وادی" کہا جانے لگا۔

یہاں کا ماحول اتنا سخت ہے کہ دن کے وقت گرمی ناقابلِ برداشت اور رات کو درجہ حرارت انتہائی کم ہو جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کچھ جنگلی جانور اور کیکٹس جیسے سخت جان پودے اب بھی موجود ہیں۔

آج یہ علاقہ نیشنل پارک کا حصہ ہے، اور بہت سے سیاح یہاں آتے ہیں تاکہ اس وادی کی شدتِ گرمی کو خود محسوس کر سکیں۔

The two hottest places in the world

 Are there some areas on Earth where the intensity of the heat becomes unbearable for humans, let alone animals?

1. The Lot Desert, which is located in the southeastern part of Iran.

Important information

The Earth's surface temperature was recorded here at 70.7 degrees Celsius (159.3°F), which is the highest temperature in the world according to NASA.

This desert covers an area of ​​approximately 51,800 square kilometers, and it does not rain here for many years.

The land is so hot, dry, and barren that no plant or animal can survive here for long.

This area is also called the "piece of hell" of the world.

Interestingly, according to modern research, signs of the presence of microorganisms have been found in some places here, which is a surprise to scientists.

.2. Death Valley USA

Location: Between California and Nevada, USA

The second hottest and driest place in the world in human history, Furnace Creek recorded a temperature of 56.7°C (134°F) on July 10, 1913.

This temperature is considered the most authentic and acceptable temperature in the world to date.

History of Death Valley

Death Valley got its name when a caravan of travelers passing through it during the Gold Rush in 1849–1850 got lost. Many people died due to the extreme heat and lack of water, after which it became known as "Death Valley".

The environment here is so harsh that the heat is unbearable during the day and the temperature drops drastically at night.

Interestingly, some wild animals and hardy plants like cactus still exist here.

Today, this area is part of a national park, and many tourists come here to experience the intense heat of this valley for themselves.

Comments