1545) سقوط خلافت ترکی ... اردو/انگریزی


سقوط خلافت ترکی

 ۔28 رجب 1342ھ کی رات وہ ’’شب سیاہ‘‘ تھی جس کے بعد مسلم امہ نے کوئی صبح نہ دیکھی۔ مصطفی کمال نے استنبول کے گورنر کو حکم دیا کہ ’’صبح طلوع ہونے سے پہلے خلیفہ عبد المجید ترکی چھوڑ چکے ہوں‘‘ اس حکم پر فوج اور پولیس کی مدد سے عمل در آمد کیا گیا اور خلیفہ کو مجبور کر دیا گیا کہ سوئٹزر لینڈ جلاوطن ہو جائیں۔

۔28 رجب 1342ھ مطابق 3 مارچ 1924 ء کو صبح یہ اعلان کیا گیا کہ’’ عظیم قومی اسمبلی نے خلافت کے خاتمہ اور مذہب کے دنیا سے علیحدگی کے قانون کی منظوری دے دی، برطانوی سیکرٹری خارجہ لارڈ کرزن نے کہا ’’ترکی تباہ کر دیا گیا ہے اب وہ کبھی بھی اپنی عظمت رفتہ بحال نہیں کر سکتا کیونکہ ہم نے اس کی روحانی طاقت کو تباہ کر دیا ہے یعنی خلافت اور اسلام‘‘۔

خلافت کے خاتمہ کے بعد امت کی حالت ایسی ہوگئی جسے پرورش طلب بچہ اپنے والدین کے سائے سے محروم ہو جائے اور خود غرض دنیا میں اپنی بقا کی جنگ لڑنے کیلئے تنہا رہ جائے۔ خلافت کے خاتمہ کے ساتھ ہی استعماری کفار بھوکے بھیڑیوں اور گدھوں کی طرح اس امت پر حملہ آور ہوگئے۔ انہوں نے اس امت کا خون چوسنے کے لیے ایک دوسرے سے لڑنے سے بھی گریز نہ کیا۔ اسلامی شریعت کو معطل کر دیا گیا۔ سرزمین خلافت کو چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کر دیا گیا اور ہر ریاست کو اپنا آئین ، قانون، قومیت اور جھنڈا دے کر تقسیم کر دیا گیا۔ اسلام کی عادلانہ معیشت کو مغرب کے سرمایہ دارانہ نظام سے بدل دیا گیا اور مسلمانوں کے معاملات کی نگرانی اسلامی حکومت کے بجائے سیکولر کردار حکومتی ڈھانچے کے ذریعہ کی جانے لگی ۔

مسلمان خلیفہ سے کتنی عقیدت و محبت رکھتے تھے اس کا اندازہ اس سے کیجئے کہ خلیفہ مستعصم باللہ کی شہادت پر شیخ سعدیؒ نے ایک دلدوز مرثیہ کہا باوجود یہ کہ آپ مرکز خلافت سے بہت دور شیراز میں رہتے تھے۔ اس نوحے کے یہ اشعار بہت مشہور ہیں

ترجمہ:’’ اگر امیر المؤمنین مستعصم کے زوال پر آسمان،سے خون کی بارش ہو تو بجا ہوگا۔ اے محمدؐ اگر، قیامت زمین پر ہونی تھی تو آکر دیکھئے کہ،مخلوق خدا پر قیامت گزر گئی ہے۔‘‘

اسلام دشمن طاقتیں خلافت کو منہدم کرنا کیوں ضروری سمجھتی تھیں اس کا پتہ ایک واقعہ سے چلتا ہے۔ شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی، شیخ الہند مولانا محمود الحسنؒ کے ساتھ تحریک آزادی کے سلسلہ میں مالٹا جزیرے میں نظر بند تھے۔ وہاں ایک انگریز افسر تھا جس کا کسی جرم میں کورٹ مارشل ہوا تھا اور وہ بھی وہاں سزا کاٹ رہا تھا۔ حضرت مولانا حسین احمد مدنی نے اس سے پوچھا کہ خلافت عثمانیہ، مسلمانوں کی ایک کمزور سی خلافت ہے۔ کیا وجہ ہے کہ برطانیہ، فرانس اور اٹلی اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ ہم مسلمان اس نام کی خلافت سے عقیدت رکھتے ہیں لیکن سارا یورپ اس کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے تمہیں خلافت ترکیہ سے خطرہ کیا ہے؟

اس نے کہا مولانا آپ کا سوال اس قدر سادہ نہیں جس سادگی سے آپ پوچھ رہے ہیں یاد رکھیئے! خلافت عثمانیہ ایک کمزور سی خلافت ہے مگر قسطنطنیہ میں بیٹھا ہوا ’’خلیفہ‘‘ آج بھی کسی غیر مسلم ملک کے خلاف اعلان جنگ کر دے تو مراکش سے لیکر انڈونیشیا تک مسلمان نوجوانوں کی بھرتی شروع ہو جائے گی۔ سارا یورپ ان دو لفظوں ’’خلافت اور جہاد‘‘ سے کانپتا ہے یورپ کے تمام ممالک متحد ہو کر ان دو لفظوں کی قوت کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے یہ کر دکھایا۔

خلیفہ عبد المجید ثانی کی معزولی اور سقوط خلافت کا اقدام امت مسلمہ کے لیئے بیسویں صدی کا سب سے بڑا حادثہ تھا۔ مسلمانوں کا مستقبل تاریک ہو گیا مقاماتِ مقدسہ اغیار کے قبضہ میں چلے گئے۔ عالمِ عرب میں اسرائیل نے جنم لیا، پاکستان دو لخت ہوا ، افغانستان میں آتش فشاں پھٹا، بابری مسجد نے چیخ و پکار کی، وادئ کشمیر مسلمانوں کا مقتل بن گئی ، عراق کا عرق نکال دیا ، لبنان خون میں نہا گیا، شام اور برما کے مظلوم مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے مسلمان یتیم اور لاوارث ہو گئے

ضروری ہے ہمارے خواص و عوام نظام حیات اور طرز حکومت لینے کے لیئے اقوام مغرب کی طرف حریصانہ نظروں سے دیکھنے کے بجائے اپنا رشتہ تابناک ماضی سے جوڑ لیں اور شاہراہ خلافت پر گامزن ہو کر ایک حقیقت شناس مرد قلندر کے اس کہے کو سچا کر دکھائیں کہ

 اپنی ملت کو قیاس اقوام مغرب پر نہ کر


The fall of the Turkish Caliphate

 The night of 28 Rajab 1342 AH was a "dark night" after which the Muslim Ummah did not see any dawn. Mustafa Kemal ordered the governor of Istanbul to "Caliph Abdul Majeed must leave Turkey before dawn." This order was carried out with the help of the army and police, and the Caliph was forced to go into exile in Switzerland.

On the morning of 28 Rajab 1342 AH, on March 3, 1924, it was announced that "the Grand National Assembly approved the law abolishing the Caliphate and separating religion from the world." The British Foreign Secretary, Lord Curzon, said, "Turkey has been destroyed. She can never regain her former glory because we have destroyed her spiritual power, namely the Caliphate and Islam."

After the end of the Caliphate, the condition of the Ummah became such that a child seeking upbringing was deprived of the shadow of his parents and was left alone to fight for his survival in a selfish world. With the end of the Caliphate, the colonialist infidels attacked the Ummah like hungry wolves and donkeys. They did not hesitate to fight each other to suck the blood of the Ummah. The Islamic Sharia was suspended. The land of the Caliphate was divided into small states and each state was given its own constitution, law, nationality and flag. The just economy of Islam was replaced by the capitalist system of the West and the affairs of Muslims were supervised by a secular character government structure instead of an Islamic government.

You can gauge the extent of Muslims' devotion and love for the Caliph from the fact that Sheikh Saadi (may Allah be pleased with him) wrote a heart-rending elegy on the martyrdom of the Caliph Mustasim Billah, even though he lived in Shiraz, far away from the center of the Caliphate. These verses of this elegy are very famous.

Translation: "If blood were to rain from the sky upon the demise of the Commander of the Faithful, it would be fitting. O Muhammad, if the Hour was to come on earth, then come and see that the Hour has passed upon the creation of God."

Why the forces hostile to Islam considered it necessary to destroy the Caliphate can be understood from an incident. Shaykh-ul-Islam Maulana Syed Hussain Ahmad Madani, along with Shaykh-ul-Hind Maulana Mahmud-ul-Hasan (RA) were under house arrest in the island of Malta in connection with the freedom movement. There was an English officer there who had been court-martialed for some crime and was also serving his sentence there. Hazrat Maulana Hussain Ahmad Madani asked him that the Ottoman Caliphate was a weak Caliphate of the Muslims. Why are Britain, France and Italy behind it? We Muslims are devoted to the Caliphate of this name, but the whole of Europe is trying to destroy it. What is the threat to you from the Turkish Caliphate?

He said, Maulana, your question is not as simple as you are asking it. Remember! The Ottoman Caliphate is a weak Caliphate, but if the "Caliph" sitting in Constantinople even today declares war on a non-Muslim country, Muslim youth will start being recruited from Morocco to Indonesia. The whole of Europe trembles at these two words, "Caliphate and Jihad." All the countries of Europe want to unite and eliminate the power of these two words, and they have done it.

The overthrow of Caliph Abdul Majeed II and the collapse of the Caliphate were the biggest disasters of the twentieth century for the Muslim Ummah. The future of Muslims became dark, the holy places fell into the hands of foreigners. Israel was born in the Arab world, Pakistan was divided into two parts, a volcano erupted in Afghanistan, the Babri Masjid caused a stir, the Kashmir Valley became the slaughterhouse of Muslims, Iraq was drained of its blood, Lebanon was bathed in blood, Holi is being played with the blood of the oppressed Muslims of Syria and Burma, Muslims have become orphans and abandoned.

It is essential that our elite and people, instead of looking greedily towards the West for a way of life and a way of government, should connect their relationship with the glorious past and, by walking on the path of the Caliphate, prove true the saying of a realist, Qalandar:

 Don't compare your nation to the nations of the West.

Comments