کاروباری کامیابی کا ملین ڈالر فارمولا

اکثر کاروباری افراد یا فری لانسرز کی ناکامی کی سب " سے بڑی وجہ ان کی نالائقی نہیں، بلکہ ان کا پھیلاؤ ہوتی ہے۔ وہ بیک وقت کئی کشتیوں میں سوار ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور نتیجہ ڈوبنے کی صورت میں نکلتا ہے۔

دنیا کے کامیاب ترین انٹرپرینیوورز نے اس مسئلے کا حل کے اصول میں نکالا "دى فائيو ونز" ہے۔ یہ فارمولا سکھاتا ہے کہ 1 ملین ڈالر کمانے کا راستہ چیزوں کو بڑھانے میں نہیں بلکہ محدود کرنے میں ہے۔

یہ پانچ اصول درج ذیل ہیں

 ایک گاہک

ساری دنیا آپ کی گاہک نہیں ہو سکتی۔ سب کے لیے سب کچھ بیچنے کی کوشش کرنا ناکامی کی ضمانت ہے۔ کامیابی اس میں ہے کہ آپ صرف ایک مخصوص قسم کے انسان کا انتخاب کریں ) مثلاً: صرف ڈاکٹرز صرف جم مالکان یا صرف ورکنگ ویمن اور صرف انہی کے مسائل حل کریں۔

 ایک پروڈکٹ

اپنی دکان کو جنرل اسٹور نہ بنائیں۔ شروع میں صرف ایک بہترین پروڈکٹ یا سروس تیار کریں۔ اسے اتنا بہتر بنائیں کہ مارکیٹ میں اس کا کوئی مقابلہ نہ کر سکے۔ دس اوسط درجے کی چیزوں سے بہتر ہے کہ ایک شاہکار بیچا جائے۔

 ایک چینل  

فیس بک، انسٹاگرام، لنکڈ ان ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر ایک ساتھ چھانے کی کوشش نہ کریں۔ آپ کی انرجی تقسیم ہو جائے گی۔ صرف ایک مارکیٹنگ چینل منتخب کریں جہاں آپ کا گاہک موجود ہو ، اور اس پلیٹ فارم کے ماسٹر بن جائیں۔

. ایک سسٹم 

سیلز کے پیچیدہ طریقے نہ اپنائیں۔ گاہک کو لیڈ سے (سسٹم) سیل تک لانے کا صرف ایک آزمودہ طریقہ رکھیں۔ چاہے وہ فون کال ہو، ویبینار ہو یا ای میل اسے اتنا سادہ رکھیں کہ وہ بار بار دہرایا جا سکے۔

 ایک سال 

یہ سب سے مشکل مرحلہ ہے۔ جب آپ اوپر والی چار چیزیں طے کر لیں تو پھر ایک سال تک بغیر دائیں بائیں دیکھے بغیر بور ہوئے، اور بغیر راستہ بدلے صرف اسی پر عمل کریں۔

دی فائیو ونز" کا فلسفہ یہ ہے کہ کامیابی فوکس" " میں چھپی ہے۔ جب سورج کی کرنیں ایک جگہ مرکوز ہوتی ہیں تو آگ لگا دیتی ہیں۔ اسی طرح جب آپ اپنی ساری توانائی ایک ہی سمت میں لگاتے ہیں، تو کامیابی یقینی ہو جاتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

1695🔆🥀) Fatwa (english/urdu)

ـ1508🌻) پندرہ غزائیں جن سے قوت مدافعت بڑتی ہیں (انگلش/اردو)

🌅1543) More than 565 .... Topics