1773) الرجی قدرتی علاجِ

الرجی قدرتی علاجِ ذاتی تجربہ 

میرے بھائی کو کئی سالوں سے شدید الرجی کا سامنا تھا۔ مٹی، دھول، دھواں، ٹھنڈا پانی، چاول، طوفانی ہوا — ان سب چیزوں سے ان کی طبیعت فوراً بگڑ جاتی تھی۔ سارا دن چھینکیں آتی رہتیں، آنکھیں اور ناک بہتے، اور وہ اس تکلیف سے تقریباً پاگل ہونے کے قریب ہو جاتا تھا۔

ریکس جیسی اینٹی الرجی گولیاں ان کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی تھیں، لیکن دوا وقتی ریلیف دیتی تھی، مکمل علاج نہیں۔ پھر ایک دن ایک بزرگ پنساری نے ایک سادہ سا دیسی نسخہ بتایا، جس نے الحمدللہ کمال کر دیا۔

ـ✅ نسخہ

خشخاش لے کر اچھی طرح دھو لیں پھر دھوپ میں خشک کر لے خیال سے دھول مٹی سے بچا کر اسکے بعد 

ہاون دستہ میں باریک پیس لیں اس میں مصری کا پاؤڈر شامل کر کے مکس کر لیں حسب ذائقہ چھوٹی الائچی اور بادام ایڈ کر لے 

یہ پاؤڈر ایک صاف جار میں محفوظ کر لیں

ـ🥛 طریقہ استعمال

روزانہ رات سونے سے پہلے

ایک چمچ پاؤڈر

ایک کپ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں

چند ہفتوں میں ہی میرے بھائی کی الرجی میں واضح فرق آ گیا۔ اب الحمدللہ کافی سال ہو چکے ہیں، وہ تقریباً مکمل طور پر ٹھیک ہیں — نہ چھینکیں، نہ دوا، نہ تکلیف 

اگر آپ یا آپ کے کسی پیارے کو الرجی کی شکایت ہو، تو یہ نسخہ ضرور آزمائیں

Comments

Popular posts from this blog

1695🔆🥀) Fatwa (english/urdu)

🌅1543) More than 565 .... Topics

۔🔆🥀 1693) درود شریف و معلومات نبی ﷺ