چاند کی پراسرار دنیا

 ​

 چاند کی پراسرار دنیا

رات کے اندھیرے میں سکون بکھیرتا یہ چاند صرف ایک خوبصورت نظارہ نہیں، بلکہ قدرت کا ایک عظیم شاہکار ہے

​ـ1. چاند کا اپنا کوئی نور نہیں! 🕯️

حیرت کی بات ہے کہ جس چاند کو ہم "چاندنی" کہتے ہیں، وہ اس کی اپنی نہیں ہے۔ چاند کی سطح کوئلے کی طرح کالی ہے، لیکن یہ سورج کی روشنی کو ایک بڑے آئینے کی طرح منعکس کرتا ہے۔ زمین پر پہنچنے والی یہ روشنی محض 1.26 سیکنڈ میں ہم تک پہنچ جاتی ہے۔

​ـ2. زمین کی اپنی چمک 🌍​

تصویر میں آپ کو چاند کا جو اندھیرے والا حصہ بھی ہلکا سا نظر آ رہا ہے، اسے سائنسدان ارتھ شائن کہتے ہیں۔ یہ وہ روشنی ہے جو پہلے ہماری زمین سے ٹکرا کر چاند پر جاتی ہے اور پھر وہاں سے واپس آتی ہے۔ یعنی ہماری زمین بھی خلا میں کسی ستارے کی طرح چمکتی ہے

​ـ3. آسمان ہمیشہ کالا کیوں؟ 🌌

اگر آپ چاند پر کھڑے ہوں تو وہاں دن کے وقت بھی آسمان بالکل کالا نظر آئے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چاند پر زمین کی طرح ہوا نہیں ہے جو سورج کی روشنی کو پھیلا کر آسمان کو نیلا کر سکے۔ وہاں سورج تو چمکتا ہے، لیکن ارد گرد ہر طرف گہرا اندھیرا ہوتا ہے۔

​ـ4. چاند کی محتلف شکلیں 🌒

چاند کی شکلیں اس لیے بدلتی ہیں کیونکہ یہ زمین کے گرد گھومتے ہوئے اپنا زاویہ بدلتا رہتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم نے آج تک زمین سے چاند کا صرف 59% حصہ دیکھا ہے۔ باقی 41% حصہ زمین سے کبھی نظر نہیں آتا

​ـ5. خاموش دنیا 🌼

چاند پر کوئی آواز سنائی نہیں دے سکتی۔ وہاں ہوا نہ ہونے کی وجہ سے آواز کی لہریں سفر نہیں کر سکتیں۔ وہاں اگر کوئی دھماکہ بھی ہو جائے تو آپ کو بالکل خاموشی محسوس ہوگی۔

ـ​6. قدموں کے نشان جو کبھی نہیں مٹیں گے 👣

چونکہ چاند پر ہوا اور بارش نہیں ہوتی، اس لیے 50 سال پہلے وہاں جانے والے خلا بازوں کے قدموں کے نشان آج بھی وہاں ویسے ہی موجود ہیں جیسے وہ پہلے دن تھے


Comments

Popular posts from this blog

1695🔆🥀) Fatwa (english/urdu)

ـ1508🌻) پندرہ غزائیں جن سے قوت مدافعت بڑتی ہیں (انگلش/اردو)

🌅1543) More than 565 .... Topics