واٹس ایپ کی چند ٹِرکس
واٹس ایپ کی چند ٹِرکس
ایک👈) مخصوص صارفین کے لیے مختلف نوٹیفکیشن سیٹ کرنا
واتس ایپ میں مخصوص افراد کے لیے مختلف نوٹیفکیشنز سیٹ کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے کسٹمائز نوٹیفکیشن ٹونز کا آپشن فیورٹ کانٹیکٹس کے لیے دیا ہے، یعنی وہ افراد جن سے آپ زیادہ بات کرتے ہیں یا جن کو فوری جواب دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
آئی فونز میں اس کے لیے اس فرد کی چیٹ اوپن کرکے کانٹیکٹ نیم پر کلک کرکے مزید فیچرز میں جائیں اور وہاں نیچے اسکرول کرکے نوٹیفکیشنز، الرٹ ٹون اور اپنی پسند کے ساؤنڈ کا انتخاب کرلیں۔
اینڈرائیڈ فون میں بھی یہی طریقہ کار کام کرتا ہے بس وہاں الرٹ ٹون کی جگہ نوٹیفکیشن ٹون کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔
دو👈) ایک فون میں ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کریں
واٹس ایپ میں اکثر صارفین کو مشکل کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ پرسنل اور پروفیشنل کانٹیکٹس ایک اکاؤنٹ میں اکٹھے ہو جاتے ہیں۔
تو اس کا حل مختلف فون نمبروں کو پرسنل اور پروفیشنل کاموں میں استعمال کرنا ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ اب آپ کو 2 مختلف فون استعمال کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اینڈرائیڈ یا آئی فون میں ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرسکتے ہں۔
اس کے لیے سیٹنگز میں جاکر اپنی پروفائل پکچر کے برابر میں بنے + آئیکون پر کلک کریں جس کے بعد پوپ اپ مینیو میں ایڈ اکاؤنٹ پر کلک کرکے فون نمبر انٹر کریں اور کوڈ کو ویریفائی کریں۔
ایسا کرنے کے بعد وہ اکاؤنٹ فون پر لاگ ان ہو جائے گا اور آپ دونوں اکاؤنٹس میں آسانی سے سوئچ کرسکیں گے۔
تین👈) وائس میسج کو ٹرانسکرائب کریں
یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے گیم چینجر ہوگا جو کسی ایسی جگہ پر آڈیو میسج پر سن نہیں سکتے جہاں اردگرد لوگوں کے ہجوم کے باعث شور ہو رہا ہو۔
یہ فیچر واٹس نوٹ کو تحریر یا ٹیکسٹ میں تبدیل کر دیتا ہے اور شور والے ماحول میں میسج کو سننے کی بجائے ٹیکسٹ شکل میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اس فیچر کو ان ایبل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور سیٹنگز میں چیٹس، وائس میسج ٹرانسکرپٹس اور پھر مینوئلی کا انتخاب کریں جس کے بعد اپنی مطلوبہ زبان کے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔
ایسا کرنے کے بعد آپ کو ہر وائس نوٹ کے نیچے ٹرانسکرائب نظر آئے گا۔
وائس میسج کا ٹرانسکرائب ٹیکسٹ چیٹ ونڈو کے اندر ہی نظر آئے گا اور آپ اسے آرام سے بھی پڑھ سکتے ہیں تاکہ آڈیو کو دوبارہ پلے نہ کرنا پڑے۔
چار👈) پروفائل پکچر کو مخصوص کانٹیکٹس سے چھپائیں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ کانٹیکٹس میں شامل مخصوص افراد آپ کی پروفائل پکچر کو نہ دیکھ سکیں تو ایسا ممکن ہے۔
اس کے لیے آپ واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی، پروفائل پکچر اور پھر
My contacts except
پر کلک کرکے ان کانٹیکٹس کا انتخاب کریں جن کے بارے میں آپ چاہتے ہیں کہ وہ پروفائل پکچر نہ دیکھیں۔
پانج👈) ڈیلیٹ فار می میسج واپس لائیں
اس فیچر کو استعمال اسی وقت کیا جاسکتا ہے جب آپ کسی میسج کو ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے غلطی سے ڈیلیٹ فار می کردیں۔
ایسا کرنے پر آپ کے سامنےمیسج ڈیلیٹ فار می کے جملے کے ساتھ ان ڈو
(undo)
کا آپشن نظر آئے گا۔
ان ڈو پر کلک کرنے پر ڈیلیٹ میسج واپس اسکرین پر نمودار ہوجائے گا۔
مگر آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے بس چند سیکنڈ ہوں گے اور اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا۔
چھ👈) ڈس اپیئرز میسجز کے لیے ٹائمرز سیٹ کریں
واٹس ایپ پر اکثر افراد سے چیٹ ایس نہیں ہوتی جن کو محفوظ رکھا جائے یا وہ نجی یا حساس معلومات پر مبنی ہوتی ہیں جو آپ چاہتے ہیں کہ کوئی کبھی نہ پڑھ سکے۔
تو ایسی چیٹس کے لیے ڈس اپیئرنگ میسجز کے آپشن کو ٹرن آن کیا جاسکتا ہے جس کے تحت اس چیٹ کے تمام میسجز 24 گھنٹوں، 7 دن یا 90 دن بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں۔
اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے لیے سیٹنگز پھر پرائیویسی اور ڈیفالٹ میسج ٹائمر میں جاکر اپنے پسند کے وقت کا تعین کریں تو اس فیچر کا اطلاق تمام چیٹس پر ہو جائے گا۔
اگر کسی ایک چیٹ کے لیے اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس چیٹ کو اوپن کرکے کانٹیکٹ نیم پر کلک کریں اور وہاں ڈس اپیئرنگ میسجز فیچر کا انتخاب کریں۔
سات👈) نامعلوم اکاؤنٹس کے اسپام میسجز کو بلاک کریں
اگر آپ کو اکثر نامعلوم نمبروں سے واٹس ایپ پر میسجز موصول ہوتے ہیں تو ان کو بلاک کرنا ممکن ہے۔
اس کے لیے سیٹنگز میں پرائیویسی اور پھر ایڈوانسڈ میں جاکر بلاک ان نون اکاؤنٹ میسجز آپشن کو ٹرن آن کر دیں۔
یہ فیچر ان ایبل کرنے کے بعد آپ کو اس وقت نامعلوم افراد کے میسجز موصول نہیں ہوں گے جب ان کی تعداد ایک مخصوص حد سے زیادہ ہو جائے گی۔
سات👈) ایپ لاک استعمال کریں
واٹس ایپ کے اندر ایپ لاک فیچر موجود ہے اور اسے استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے۔
اینڈرائیڈ فونز میں واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز پھر پرائیویسی اور پھر ایپ لاک پر کلک کرکے اسے ان ایبل کریں، جس کے بعد آپ فنگرپرنٹ لاک کے آپشن کو استعمال کرسکتے ہیں۔
البتہ آئی فون میں صرف فیس آئی ڈی آپشن دستیاب ہوگا۔
اٹھ👈) دیگر افراد کو واٹس ایپ گروپس میں خود کو ایڈ کرنے سے روکیں
اس فیچر کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی اور پھر گروپس کا انتخاب کریں۔
گروپس کے اندر
My contacts except
پر کلک کرکے کانٹیکٹس کا انتخاب کریں۔
جن کانٹیکٹس کا انتخاب کریں گے وہ آپ کو کسی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ نہیں کرسکیں گے۔
نو👈) پاس کیز سے سکیورٹی بہتر بنائیں
پاس کیز بنیادی طور پر ڈیجیٹل کیز ہیں جن کا استعمال آسان ہوگا جبکہ یہ زیادہ محفوظ ہوں گی کیونکہ یہ کسی ویب سرور پر اسٹور نہیں ہوں گی۔
اس طرح کسی سروس میں لاگ ان ہونا زیادہ محفوظ ہو جاتا ہے اور یہ سہولت واٹس ایپ میں بھی دستیاب ہے۔
واٹس ایپ میں یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے سیٹنگز کو اوپن کریں۔
سیٹنگز میں پاس کیز کے آپشن کا انتخاب کرکے
Create a passkey
پر کلک کریں۔
اس کے بعد اسکرین پر نظر آنے والی ہدایات پر عمل کریں جس کے مطابق آپ ڈیوائس کے اسکرین لاک یا فنگر پرنٹ یا چہرے کو پاس کی کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔
دس👈) مخصوص چیٹس لاک کریں
یہ فیچر لگ بھگ 3 سال پرانا ہے جس کے تحت آپ مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کرسکتے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرکے جس چیٹ کو لاک کرنا چاہتے ہیں، اسے اوپن کریں اور اوپر پروفائل نیم پر کلک کرکے لاک چیٹ آپشن کا انتخاب کریں۔
گیارہ👈) اپنے اسٹیٹس کو مخصوص اکاؤنٹس سے چھپائیں
واٹس ایپ میں بائی ڈیفالٹ آپ کا اسٹیٹس تمام اکاؤنٹس کو نظر آتا ہے مگر آپ اسے مخصوص کانٹیکٹس سے چھپا سکتے ہیں۔
اس کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی اور پھر اسٹیٹس پر جائیں۔
وہاں
My contacts except
پر کلک کرکے ان کانٹیکٹس کا انتخاب کریں جن سے اسٹیٹس چھپانا چاہتے ہیں یا آپ صرف چند اکاؤنٹس کے ساتھ اسٹیٹس کو شیئر کرنے کے آپشن کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment