کیا آپ کو معلوم ہے کہ وینس نظام شمسی کا واحد ایسا سیارہ ہے جہاں سورج مغرب سے طلوع ہوتا ہے، اور مشرق میں غـــروب ہوتا ہے وینس نظام شمسی کا گرم ترین سیارہ ہے یعنی پورا سیارہ ایک جہنمی منظر پیش کر رہا ہے یہ سیارہ اپنے محور پر زمین اور دیگر سیاروں کے مخالف سمت میں "گھومتا" ہے، زمین مغرب سے مشرق کی طرف گھومتی ہے جبکہ زہرہ مشرق سے مغرب کیطرف گھومتا ہے اسے کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز گردش کہا جاتا ہے اس وجہ سے اگر وہاں کوئی مشاہدہ کرنے والا ہو، تو وہ سورج کو مغرب سے طلوع ہوتا دیکھے گا۔۔ وینس سیارہ چونکہ گرم ترین سیارہ ہے اس وجہ سے انسان نے وہاں کبھی کوشش ہی نہیں کی۔ناسا نے مختلف اسپیس کرافٹس بھیجیں تھے لیکن اب وہ ہمارے ساتھ رابطے میں نہیں ہے۔
یہ ہماری زمین کی تصویر نہیں ہے بلکہ مغرب کیطرف جو سب سے روشن سیارہ ہے، اس کی بالکل حقیقی تصویر ہے جی ہاں یہ سیارہ وینس کی تصویر ہے،،، یہ ہمارے سولر سسٹم کا سب سے گرم ترین سیارہ ہے۔۔ یہ تصویر مارچ 1982 میں "Venera 13" نامی روسی خلائی جہاز نے زہرہ سیارہ پہ لینڈ ہونے کے فوراً بعد کھینچی تھی۔ناسا سائنسـدانوں کے مطابق Venera 13 نے زہرہ سیارے کے جس مقام پر لینڈ کیا تھا وہاں کا درجہ حرارت 450 ڈگری سیلسیس کے قریب تھا، ہم محض پچاس ڈگری سیلسیس درجہ حرارت برداشت نہیں کرسکتے اور یہ تقریباً 450 ڈگری سیلسیس درجہ حـرارت ہے۔ یہ صرف ہم نہیں بلکہ ہماری ماڈرن ٹیکنالوجیز بھی برداشـت نہیں کرسکتیں اور روسی خلائی جہاز کے ساتھ بھی کچھ یہی ہوا۔
روسی جہاز نے جب زہرہ سیارے پر لینڈنگ کی، تو محض 2 گھنٹے تک ہی روسی خلائی ادارے کے ساتھ رابطے میں رہا، اسکے بعد اس کا رابطہ ہمیشہ کےلیے روسی اسپیس ادارے کے ساتھ منقطع ہوگیا کیونکہ درجہ حرارت انتہائی زیادہ تھی،، خلائی گاڑی دو گھنٹے ہی زہرہ سیارے کا دباؤ اور درجہ حرارت برداشت کرپائی،،، اس کے بعد اس کا رابطہ زمین سے مکمل منقطع ہوگیا۔ وینس کے درجہ حرارت نے شاید اسے پگھلا دیا ہوگا۔زہرہ سیارہ ہمارے نظام شمسی کا سب سے گرم ترین سیارہ ہے۔۔۔۔۔ مرکری سیارے کے بعد یہ سورج کا سب سے قریب ترین سیارہ ہے۔
وینس سیارے کو یہ نام ایک رومــن دیـوی وینس کے نام پر دیا گیا تھا دیکھنے میں تو یہ سیارہ خوب صورت اور حسین لگتا ہے لیکن یہ نظام شمسی کا سب سے خطـــرناک سیارہ ہے کیوں کہ اس میں لاوا کے سمندر،اگلتے آتش فشاں اور اس کی فضاء میں تقریباً 400 ڈگری سیلسیس سے زیادہ کا "درجہ حـرارت" موجود ہے۔
زہرہ سیارہ زمین کا قریب ترین سیارہ ہے۔۔ لیکن اس کے باوجود ہم اس سیارے پر کوئی خلائی جہاز نہیـں بھیجتے، کیونکہ اس سیارہ کا درجہ حرارت خلائی گاڑیاں مسلسل برداشت کرنے سے قاصر ہیں اس وجہ سے "Venera" کے بعد ہم نے دوبارہ کوشش نہیں کی۔
ناسا سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ماضـی میں زہرہ کی آب و ہوا زمین جیسی ہوتی تھی اور یہ کلاک وائز میں گھومتا تھا۔۔۔۔ پھر اس کے ساتھ ایک سیارہ ٹکرایا۔۔۔۔ جس کیوجہ سے اس کی محوری گردش تبدیل ہوگئی،،،،،، صرف سمت تبدیل نہیں ہوئی، بلکہ انتہائی سست بھی ہوگی۔۔ جس کی وجہ سے وینس پر ایک دن ایک سال سے لمبا ہوگیا۔۔۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ زہرہ کا ایک سال 225 دن کا ہے، جبکہ اس کا ایک دن 243 زمینی دنوں کے برابر ہے۔۔۔۔۔۔ زہرہ سیارہ اپنے محور پر صرف 4 میل فی سیکنڈ کی رفتار سے گھومتا ہے یہ بہت ہی سست رفتار ہے جبکہ زمین 1700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گھومتی ہے۔ زہرہ کی فضـا شدید گرین ہاؤس گیسوں کے زیر اثر ہے جس کی وجہ سے وہاں انسـانوں کا زندہ رہنا ناممـکن ہے کیونکہ انتہائی گھنے بادلوں کی وجہ سے سـورج کی روشنی سطح پر نہیں پہنچ سکتی اور جو روشنی پہنچتی ہے،،، وہ دوبارہ واپس نہیں نکل سکتی۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ ہمارے نظام شمسی کا سب سے گرم ترین سیارہ ہے نیچے تصویر بالکل حقیقی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment