سولر پلیٹوں پر جمی مٹی، پرندوں کا فضلہ اور فضائی آلودگی صرف گندگی نہیں ہوتی بلکہ یہ آپ کے سسٹم کی کارکردگی کو واضح طور پر کم کر دیتی ہے۔ اندازہ ہے کہ اگر پلیٹیں گندی رہیں تو بجلی بنانے کی صلاحیت 25% سے 30% تک کم ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ عام پانی میں موجود نمکیات شیشے پر سفید نشان چھوڑ دیتے ہیں جو وقت کے ساتھ پلیٹ کو دھندلا کر دیتے ہیں۔

اسی لیے صفائی صرف ضروری نہیں بلکہ درست طریقے سے کرنا بھی بہت اہم ہے۔

گھر پر بہترین سولر کلیننگ لیکوڈ بنانے کا آسان طریقہ

اگر آپ مہنگے کیمیکل خریدنا نہیں چاہتے تو گھر پر ہی ایک محفوظ اور مؤثر محلول تیار کیا جا سکتا ہے۔

محلول بنانے کا طریقہ۔۔۔۔۔

5 سے 7 لیٹر اگر اے سی کا نکلا ہوا میٹھا پانی ہو تو زیادہ بہتر ہے، نہیں تو عام میٹھا پانی لیں۔ اس کے بعد سفید سرکہ ڈیڑھ کپ۔ اور ڈش واشنگ لیکوڈ 3 چمچ ڈالیں۔

تیاری کا طریقہ: 

ایک صاف بالٹی میں پانی ڈالیں، پھر اس میں سرکہ اور ڈش واشنگ لیکوڈ شامل کریں۔ ہلکے ہاتھ سے مکس کریں تاکہ زیادہ جھاگ نہ بنے۔ آپ کا صفائی والا محلول تیار ہے۔

یہ لیکوڈ مٹی، چکنائی اور ضدی داغوں کو آسانی سے صاف کرتا ہے اور پانی کے نشان بھی نہیں بننے دیتا۔

سولر پلیٹ صاف کرنے کے 5 اہم اور بہترین اصول۔۔۔۔۔۔

1. صحیح وقت کا انتخاب کریں۔

کبھی بھی دوپہر یا سخت دھوپ میں پلیٹیں صاف نہ کریں۔ گرم شیشے پر ٹھنڈا پانی ڈالنے سے باریک دراڑیں بن سکتی ہیں۔ ہمیشہ صبح یا شام کا وقت منتخب کریں۔ جب سورج موجود نہ ہو۔

2. نرم کپڑا یا وائپر استعمال کریں۔

سخت برش یا تار والا اسکربر شیشے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ مائیکرو فائبر کپڑا یا نرم اسپنج والا وائپر بہترین رہتا ہے۔

3. پانی کے نشان سے بچیں۔

اگر پانی کھارا ہے تو آخر میں خشک وائپر سے پلیٹ ضرور صاف کریں تاکہ سفید نشان نہ بنیں۔ پہلی بات کھارا پانی استعمال ہی نہ کریں میٹھا پانی استعمال کریں۔

4. پرندوں کی بیٹ یعنی فضلے کو نہ کھرچیں۔

اگر بیٹ سخت ہو گئی ہو تو اسے زبردستی نہ ہٹائیں۔ پہلے اس پر لیکوڈ ڈال کر 2۔3 منٹ چھوڑ دیں، پھر نرم کپڑے سے صاف کریں۔

5. فریم کی صفائی نہ بھولیں

پلیٹ کے کناروں پر ایلومینیم فریم میں مٹی جمع ہو جاتی ہے جو بارش کے ساتھ شیشے پر آتی ہے۔ اس حصے کو بھی اچھی طرح صاف کریں۔

ایک اہم مشورہ

مہینے میں کم از کم دو بار سادہ پانی سے صفائی کریں اور ہر دو مہینے بعد اس خاص لیکوڈ کا استعمال کریں۔ اس سے نہ صرف پلیٹوں کی کارکردگی بہتر رہے گی بلکہ انورٹر پر بوجھ کم ہوگا اور بیٹریاں بھی تیزی سے چارج ہوں گی۔

اگر آپ باقاعدگی سے یہ طریقہ اپنائیں گے تو آپ کا سولر سسٹم لمبے عرصے تک بہتر کارکردگی دیتا رہے گا اور آپ کو زیادہ بجلی بھی ملے گی۔ 

Comments

Popular posts from this blog

1695🔆🥀) Fatwa (english/urdu)

ـ1508🌻) پندرہ غزائیں جن سے قوت مدافعت بڑتھی ہیں (انگلش/اردو)

🌅1543) More than 565 .... Topics