انسانی دماغ کا ایک بڑا حصہ صرف دیکھنے کے عمل کے لیے وقف ہے کیونکہ بصری معلومات کو سمجھنا بہت مشکل کام ہے- تصویر میں یہ نایاب منظر انسانی دماغ کو آنکھوں اور بصری اعصاب (Optic Nerves) کے ساتھ جڑا ہوا دکھاتا ہے، جو یہ واضح کرتا ہے کہ نظر حقیقت میں کیسے کام کرتی ہے- آنکھوں کے پیچھے جو موٹی رسی نما ساختیں نظر آ رہی ہیں، انہیں بصری عصب (Optic Nerve) کہتے ہیں- یہ ایک طرح کی ہائی سپیڈ فائبر آپٹک کیبل ہے، جس میں لاکھوں باریک ریشے ہوتے ہیں- ان کا کام آنکھ کے پردے (retina) سے برقی سگنلز کو دماغ تک پہنچانا ہے- تصویر کے بیچ میں جہاں دونوں اعصاب آپس میں مل کر 'X' کی شکل بنا رہے ہیں، اسے آپٹک کایازم (Optic Chiasm) کہتے ہیں- یہاں دونوں آنکھوں سے آنے والی معلومات آپس میں ملتی ہیں اور اِدھر اُدھر تقسیم ہوتی ہیں- اِسی تقسیم کی بدولت ہمیں چیزیں "تھری ڈی" (3D) نظر آتی ہیں اور ہم گہرائی یا فاصلے کا درست اندازہ لگا سکتے ہیں- باہر کی روشنی آنکھوں کے ذریعے حاصل ہوتی ہے لیکن اصل پراسیسنگ دماغ کے اندر گہرائی میں ہوتی ہے- سگنلز اعصاب کے ذریعے سفر کرتے ہیں، پھر آپٹک کیازم پر جزوی طور پر ایک دوسرے کو کراس کرتے ہیں اور مخصوص حصوں کی طرف بھیجے جاتے ہیں جہاں ھم جو دیکھتے ہیں اسے دوبارہ تشکیل دیا جاتا ہے- نظر صرف آنکھوں کا کام نہیں بلکہ یہ ایک وہ پیچیدہ اعصابی عمل ہے، جس میں دماغ خود حقیقت کی تشریح کرتا ہے یعنی ہم اس دنیا کو اپنی آنکھوں سے ہی نہیں بلکہ اپنے دماغ سے دیکھتے ہیں-
1695🔆🥀) Fatwa (english/urdu)
Fatwa of Darul-Ifta' Al-Ikhlas 1. Beliefs (20) 2. Bida'At & Customs (21) 3. Interpretation of Quranic Ayaat (3) 4. Interpretation and research of Ahadees (4) 5. Purity & Impurity (27) 6. Salath (Prayer) (27) 7. Taraweeh Prayers (1) 8. Eidain Prayers (5) 9. Sawm (Fasting) (152) 10. Zakat-o-Sadqat (6) 11. Sadqa-tul-Fitr (Eid Charity) (15) 12. Ruling of Oath & Vows (2) 13. Aitikaf (8) 14. Hajj (Pilgrimage) & Umrah (21) 15. Qurbani & Aqeeqa (36) 16. Nikah (36) 17. Divorce (13) 18. Iddat(Period of Waiting) (12) 19. Fosterage (21) 20. Funeral & Jinaza (30) 21. Inheritance & Will Foster (27) 22. Business & Financial (26) 23. Employee & Employment (5) 24. Characters & Morals (12) 25. Islamic Names (1) 26. Loan, Interest, Gambling & Insurance (6) 27. Women's Issues (6) 28. Prohibited ...

Comments
Post a Comment