زحل کے حلقے کس چیز کے بنے ہیں
ـ🪐 زحل کے حلقے کس چیز کے بنے ہیں؟
زحل ہمارے نظامِ شمسی کا ایک خوبصورت سیارہ ہے جسے اس کے شاندار حلقوں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ زحل کے یہ حلقے اصل میں کیا ہیں۔
زحل کے حلقے زیادہ تر برف اور پتھروں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں پر مشتمل ہیں۔ کچھ ٹکڑے ریت کے ذروں جتنے چھوٹے ہیں جبکہ کچھ ٹکڑے بڑے پہاڑوں جتنے بھی ہو سکتے ہیں۔
سائنسدانوں کے یہ حلقے ممکن ہے کہ کسی چاند یا کسی سیارچے کے ٹوٹنے سے بنے ہوں۔ جب وہ جسم زحل کی کششِ ثقل () کی وجہ سے ٹوٹ گیا تو اس کے ٹکڑے زحل کے گرد پھیل گئے اور حلقوں کی شکل اختیار کر لی۔
یہ حلقے بظاہر ایک ٹھوس دائرہ لگتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ لاکھوں ٹکڑوں کا مجموعہ ہیں۔
حیران کن بات یہ ہے کہ زحل کے حلقے بہت بڑے ہیں، لیکن ان کی موٹائی صرف چند میٹر سے لے کر کچھ سو میٹر تک ہے، یعنی یہ بہت پتلے ہیں۔

Comments
Post a Comment