سولر سسٹم کی بہترین کارکردگی
سولر سسٹم کی بہترین کارکردگی
سولر سسٹم لگوانا ایک مہنگا مرحلہ ہے، لیکن اس سے پوری بجلی اور مکمل فائدہ حاصل کرنا ایک الگ آرٹ ہے۔ یہاں سولر سسٹم کی بہترین کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے چند ایسی باتیں بتائی جائیں گی
ـ1: پینلز کی دھلائی کا بہترین وقت
سولر پینلز کو کبھی بھی تپتی دھوپ میں ٹھنڈے پانی سے نہ دھوئیں، اس سے پینلز کے شیشوں میں مائیکرو کریکس آ سکتے ہیں جو وقتی طور پر تو نظر نہیں آتے پر جلدی ہی پینلز کی کارکردگی کو متاثر کر دیتے ہیں۔ صفائی کا بہترین وقت صبح سویرے یا سورج ڈھلنے کے بعد ہے جب پینلز مکمل ٹھنڈے ہوں۔
ـ2: ڈش واشنگ مائع کا استعمال
صرف پانی سے پینلز کی چکنائی اور جمی ہوئی مٹی صاف نہیں ہوتی۔ پانی میں تھوڑا سا برتن دھونے والا صابن ملائیں، اس سے پینل کا شیشہ بالکل شفاف ہو جائے گا اور بجلی کی پیداوار 10% سے 15% تک بڑھ جائے گی۔
ـ3: بیٹری واٹر لیول اور ٹرمینلز
اگر آپ بیٹری استعمال کر رہے ہیں تو اس کے ٹرمینلز پر پٹرولیم جیلی یا تبت کریم لگا کر رکھیں تاکہ کاربن نہ جمے۔ کاربن بجلی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتا ہے اور بیٹری جلدی چارج نہیں ہوتی اور ہم سولر سے مکمل فائدہ نہیں حاصل کر پاتے۔
ـ4: ارتھنگ
اپنے سولر اسٹینڈ اور انورٹر کو پراپر ارتھ کروائیں۔ یہ نہ صرف آسمانی بجلی سے بچاتا ہے بلکہ سسٹم میں موجود اسٹیٹک چارج کو ختم کر کے انورٹر کی لائف اور کارکردگی بڑھاتا ہے۔ جو کہ بہترین کارکردگی اور سولر لائف کیلئے اہم ہوتا اسے آج ہی کروائیں۔
ـ5: شیڈو آڈٹ
دن کے کسی بھی حصے میں اگر پینل کے ایک کونے پر بھی کسی چھوٹی سی تار یا انٹینا کا سایہ پڑ رہا ہے، تو وہ پورے پینل کی کارکردگی آدھی کر دیتا ہے۔ یقینی بنائیں کہ صبح 9 سے شام 4 بجے تک پینلز پر زیرو شیڈو ہو۔ کسی چیز کا ہلکا سا بھی سایہ نہ ہو
ـ6: ہیوی لوڈ کا ٹائم ٹیبل
سولر سسٹم پر استری، موٹر یا اے سی چلانے کا بہترین وقت وہ ہے جب سورج سوا نیزے پر ہو یعنی صبح 11 سے دوپہر 3 بجے۔ اس وقت بجلی براہِ راست پینل سے استعمال ہوتی ہے اور بیٹری پر بوجھ نہیں پڑتا۔ اور بیٹریاں زیادہ لمبا عرصہ چلتی ہیں۔
ـ7: انورٹر سیٹنگز
اپنے انورٹر کی سیٹنگز میں
Battery Cut-off
وولٹیج کو تھوڑا اوپر رکھیں۔ بیٹری کو کبھی بھی 100% خالی نہ ہونے دیں، اس سے بیٹری کی زندگی دوگنی ہو جاتی ہے اور وہ بجلی زیادہ تیزی سے اسٹور کرتی ہیں
ـ8: تاروں کی لمبائی اور موٹائی
سولر پینلز سے انورٹر تک کی تار جتنی لمبی ہوگی، اتنی بجلی ضائع ہوگی۔ ہمیشہ کم سے کم فاصلہ رکھیں اور تار کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہ کریں، ہمیشہ
Pure Copper
کی تار استعمال کریں۔
ـ9: انورٹر کی جگہ کا انتخاب
اکثر لوگ انورٹر کو دھوپ میں یا بند الماری میں لگا دیتے ہیں۔ انورٹر جتنا ٹھنڈا رہے گا، اتنی بہتر کارکردگی دے گا۔ اسے ہمیشہ ہوا دار اور سایہ دار جگہ پر لگائیں۔ اگر انورٹر بہت گرم ہو رہا ہے تو اس کے پاس ایک چھوٹا سا ایگزاسٹ فین لگا دیں۔
پرو ٹپ: اگر آپ کے پینلز کے نیچے بہت زیادہ گرمی جمع ہوتی ہے، تو اسٹینڈ کی اونچائی تھوڑی بڑھا دیں تاکہ ہوا کا گزر ہو سکے۔ پینلز جتنے ٹھنڈے رہیں گے، اتنے زیادہ وولٹیج پیدا کریں گے۔
Comments
Post a Comment