Sombrero Galaxy

Sombrero Galaxy

ایک ایسی کہکشاں جو اپنی منفرد شکل کی وجہ سے کسی بڑی سی ٹوپی جیسی دکھائی دیتی ہے۔

اس ایک تصویر میں اندازاً 800 ارب ستارے موجود ہیں

یہ کہکشاں ہم سے تقریباً 55 ملین لائٹ ایئر دور ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ لائٹ ایئر ہوتا کیا ہے؟

لائٹ ایئر دراصل فاصلے کی ایک اکائی ہے، وقت کی نہیں۔ روشنی ایک سیکنڈ میں تقریباً 3 لاکھ کلومیٹر سفر کرتی ہے، اور ایک سال میں جتنا فاصلہ طے کرتی ہے، اسے ایک لائٹ ایئر کہا جاتا ہے۔

یعنی جب ہم کہتے ہیں کہ یہ کہکشاں 55 ملین لائٹ ایئر دور ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی روشنی ہم تک پہنچنے میں 55 ملین سال لیتی ہے۔ گویا ہم اسے آج نہیں بلکہ ماضی میں جیسا یہ تھا، ویسا دیکھ رہے ہیں۔

یہ تصویر زمین سے نہیں لی گئی بلکہ خلا میں موجود ایک طاقتور دوربین

 Hubble Space Telescope

 نے لی ہے۔

یہ کوئی عام کیمرہ نہیں بلکہ تقریباً 13 میٹر لمبی ایک خلائی دوربین ہے، جس کا وزن تقریباً 11 ٹن یعنی لگ بھگ 11 ہزار کلوگرام ہے، جو خود ہی بتاتا ہے کہ یہ کوئی چھوٹی یا معمولی چیز نہیں، اس کا مرکزی آئینہ تقریباً 2.4 میٹر چوڑا ہے، جو انتہائی باریک روشنی کو بھی جمع کر سکتا ہے۔

اس منصوبے پر مجموعی لاگت کا اندازہ تقریباً 15 ارب امریکی ڈالر لگایا جاتا ہے، جو اس کی اہمیت اور طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ زمین سے تقریباً 540 کلومیٹر اوپر خلا میں گردش کرتی ہے، جہاں نہ بادل ہوتے ہیں نہ فضائی دھند، اسی لیے یہ اربوں لائٹ ایئر دور موجود کہکشاؤں کی واضح تصاویر لے سکتی ہے۔

اس تصویر میں درمیان کا چمکتا ہوا حصہ اس کہکشاں کا مرکز ہے، جہاں اربوں ستارے انتہائی قریب قریب موجود ہوتے ہیں۔

اور جو سیاہ سی لائن درمیان میں نظر آ رہی ہے، وہ گرد و غبار کی ایک موٹی تہہ ہے، جو روشنی کو جزوی طور پر روک رہی ہے۔

یہ کہکشاں ہمیں اس لیے عجیب لگتی ہے کیونکہ ہم اسے سیدھا نہیں بلکہ سائیڈ سے دیکھ رہے ہیں۔

اگر یہی کہکشاں اوپر سے نظر آتی، تو یہ ایک مکمل گھومتی ہوئی سرپل شکل میں ہوتی، بالکل ہماری اپنی کہکشاں کی طرح۔

یہ منظر ہمیں صرف خوبصورتی نہیں دکھاتا بلکہ یہ احساس بھی دلاتا ہے کہ کائنات کتنی وسیع ہے۔

ہم جس دنیا میں رہتے ہیں، وہ اس بے کنار نظام میں ایک بہت ہی چھوٹا سا حصہ ہے، جبکہ اس جیسے نہ جانے کتنے نظارے خاموشی سے پھیلے ہوئے ہیں

Comments

Popular posts from this blog

1695🔆🥀) Fatwa (english/urdu)

ـ1508🌻) پندرہ غزائیں جن سے قوت مدافعت بڑتھی ہیں (انگلش/اردو)

🌅1543) More than 565 .... Topics