3 ارب حروف پر مشتمل جینیاتی کوڈ، ڈی این اے کو زندگی کی ہدایاتی کتاب کہا جاتا ہے- یہ بنیادی طور پر 4 کیمیائی بنیادوں (A, T, C, G) سے مل کر بنتا ہے، جنہیں ہم جینیاتی حروف کہہ سکتے ہیں- انسانی جِسم کے ہر ایک خلیے (Cell) میں یہ حروف تقریباً 3 ارب جوڑوں کی شکل میں ترتیب دیے گئے ہوتے ہیں اور انسانی خلیے میں موجود 3 ارب بیس پیئرز (Base Pairs) بنیادی طور پر ایک سیٹ (Haploid Genome) کی تعداد ہے جبکہ انسانی خلیہ ڈپلائڈ (Diploid) ہوتا ہے، جِس میں والدین دونوں کی طرف سے ملا کر کل 6 ارب جینیاتی حروف (Base Pairs) ہوتے ہیں- یہی کوڈ طے کرتا ہے کہ ہمارا جِسم کیسے بنے گا، کیسے کام کرے گا اور بیماریوں سے کیسے نمٹے گا- اگر آپ کسی ایک خلیے کے تمام ڈی این اے کو نکال کر سیدھا کریں تو اس کی کل لمبائی تقریباً 2 میٹر بنتی ہے- قدرت نے اسے پروٹینز (Histones) کے گرد اتنی خوبصورتی اور باریکی سے لپیٹا ہے کہ یہ مٹی کے ایک ذرے سے بھی چھوٹے مرکزے (Nucleus) کے اندر باآسانی فٹ ہو جاتا ہے- ایک بالغ انسانی جِسم میں تقریباً 37 کھرب (37 Trillion) خلیے ہوتے ہیں- اگر کسی انسان کے تمام خلیوں کے ڈی این اے کو کھول کر ایک لکیر میں جوڑ دیا جائے تو اس کی لمبائی تقریباً 74 ارب کلومیٹر بنے گی- زمین سے سورج کا فاصلہ 15 کروڑ کلومیٹر ہے، لہٰذا یہ دھاگا سورج تک جا کر 250 بار واپس آ جا سکتا ہے- دنیا کے تمام 8 ارب سے زائد انسان جینیاتی طور پر 99.9% بالکل ایک جیسے ہیں- ہم سب کے درمیان موجود تمام ظاہری اور باطنی فرق (جیسے آنکھوں کا رنگ، قد، جِلد کی رنگت اور چہرے کی ساخت) صرف باقی ماندہ 0.1% ڈی این اے کے فرق کی وجہ سے ہوتے ہیں- ڈی این اے صرف ایک جامد (Static) کتاب نہیں ہے بلکہ اس پر ایک سمارٹ کنٹرول سسٹم بھی موجود ہے، جِسے ایپی جینیٹکس کہتے ہیں- ہمارے جِسم کے ہر خلیے میں ایک ہی جیسا ڈی این اے ہوتا ہے لیکن آنکھ کا خلیہ آنکھ بناتا ہے اور دل کا خلیہ دل، اس کی وجہ یہ جینیاتی سوئچز ہی ہیں- ایپی جینیٹکس یہ طے کرتی ہے کہ ڈی این اے کے کون سے صفحے یا جینز کو آن (ON) رکھنا ہے اور کن کو آف (OFF)- ہماری خوراک، ماحول، ذہنی تناؤ اور لائف سٹائل انہی سوئچز کو متاثر کرتے ہیں، جِس کا مطلب ہے کہ ہم اپنی طرزِ زندگی (حلال و حرام) سے اپنے جینیاتی کوڈ کے استعمال کو بدل سکتے ہیں- یہ نکتہ انسان کو یہ احساس دلاتا ہے کہ ہم صرف اپنے ڈی این اے کے رحم و کرم پر نہیں ہیں بلکہ ہمارا ماحول اور رویہ بھی ہمارے جینیاتی اظہار (Gene Expression) کو کنٹرول کرتا ہے-
1695🔆🥀) Fatwa (english/urdu)
Fatwa of Darul-Ifta' Al-Ikhlas 1. Beliefs (20) 2. Bida'At & Customs (21) 3. Interpretation of Quranic Ayaat (3) 4. Interpretation and research of Ahadees (4) 5. Purity & Impurity (27) 6. Salath (Prayer) (27) 7. Taraweeh Prayers (1) 8. Eidain Prayers (5) 9. Sawm (Fasting) (152) 10. Zakat-o-Sadqat (6) 11. Sadqa-tul-Fitr (Eid Charity) (15) 12. Ruling of Oath & Vows (2) 13. Aitikaf (8) 14. Hajj (Pilgrimage) & Umrah (21) 15. Qurbani & Aqeeqa (36) 16. Nikah (36) 17. Divorce (13) 18. Iddat(Period of Waiting) (12) 19. Fosterage (21) 20. Funeral & Jinaza (30) 21. Inheritance & Will Foster (27) 22. Business & Financial (26) 23. Employee & Employment (5) 24. Characters & Morals (12) 25. Islamic Names (1) 26. Loan, Interest, Gambling & Insurance (6) 27. Women's Issues (6) 28. Prohibited ...

Comments
Post a Comment