یہ 5 ایپس پریشانیاں ختم

یہ 5 ایپس رکھ لیں، آدھی پریشانیاں خود ختم ہو جائیں گی

روز یہی چیزیں پریشان کرتی ہیں — فون ہینگ ہو رہا ہے، ڈیٹا اُڑ رہا ہے، ویڈیو ڈاؤنلوڈ کی مگر لو کوالٹی نکلے یا واٹرمارک لگا ہو، تصویر پھیکی لگے یا عین وقت پر ضروری ڈاکومنٹ نہ ملے — یہ 5 ایپس انہی مسئلوں کا حل ہیں:

۔1۔ مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی ڈیٹا ختم ہو جائے تو بندہ پریشان ہو جاتا ہے:  

گوگل ون

 (Google One )

 مفت میں بتا دیتی ہے کہاں کہاں ڈیٹا اُڑ رہا ہے، فوراً پتا چل جاتا ہے مسئلہ کدھر ہے

۔2۔ کوئی ویڈیو پسند آ جائے اور سیو کرنے کا کوئی سیدھا طریقہ نہ ملے:

پروفیچ

 ( ProFetch )

 میں لنک پیسٹ کریں اور 

FHD 

ویڈیو

  سیدھا فون میں، نہ

 Ads

 کا ٹارچر, نہ واٹرمارک، نہ فضول ری ڈائریکٹ۔ پلے سٹور پر موجود ہے۔

۔3۔ گیلری بھر جائے اور پرانی تصویریں ڈیلیٹ کرنے کا دل بھی نہ کرے:

گوگل فوٹوز 

(Google Photos)

 خود بخود بیک اپ لے لیتی ہے، فون کی جگہ بھی بچتی ہے اور یادیں بھی محفوظ رہتی ہیں

۔4۔ فون سے لی گئی تصویر پھیکی لگے اور پوسٹ کرنے کا دل ہی نہ کرے:

لائٹ روم

 (Adobe Lightroom) 

مفت میں تصویر کے رنگ، روشنی اور کلیریٹی سنوار کر پروفیشنل لیول تک لے جاتی ہے۔

۔5۔ اچانک کوئی ضروری کاغذ چاہیے ہو اور فوٹو کاپی کہیں نہ ملے:

ایڈوب سکین 

(Adobe Scan) 

سے فون کیمرے سے فوراً صاف

 PDF

 بن جاتا ہے، جیب میں پڑا فون ہی کافی ہے۔



Comments

Popular posts from this blog

1695🔆🥀) Fatwa (english/urdu)

🌅1543) More than 565 .... Topics

۔🔆🥀 1693) درود شریف و معلومات نبی ﷺ