بچوں کو یوٹیوب پر غیر اخلاقی مواد سے کیسے بچائیں؟

بچوں کو یوٹیوب پر غیر اخلاقی مواد سے کیسے بچائیں؟

 یہ ایک سیٹنگ لازمی آن کریں

​آج کل کے دور میں چھوٹے بچے ہوں یا بڑے، ہر کوئی موبائل اور یوٹیوب کا استعمال بہت زیادہ کرتا ہے۔ یوٹیوب جہاں معلومات اور سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، وہاں اس پر بہت سا ایسا غیر اخلاقی اور نامناسب مواد بھی موجود ہے جو بچوں کے معصوم ذہنوں کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔ اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بچے کوئی کارٹون یا تعلیمی ویڈیو دیکھ رہے ہوتے ہیں اور اچانک ان کے سامنے کوئی ایسی ویڈیو یا اشتہار آ جاتا ہے جو ان کی عمر کے لحاظ سے بالکل مناسب نہیں ہوتا۔ بطور والدین یا سرپرست، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو انٹرنیٹ کے ان برے اثرات سے محفوظ رکھیں۔

​اس مسئلے کے حل کے لیے یوٹیوب کے اندر ہی ایک بہت بہترین اور آفیشل فیچر موجود ہے جسے فعال کرنے کے بعد یوٹیوب خود بخود تمام نامناسب، بالغوں کے لیے مخصوص اور غیر اخلاقی ویڈیوز کو فلٹر کر دیتا ہے اور وہ بچوں کے سامنے نہیں آتیں۔ اس جادوئی فیچر کا نام ہے 

"Restricted Mode"

۔ اگر آپ کے گھر میں بھی بچے موبائل استعمال کرتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ ابھی اپنے موبائل میں یوٹیوب اوپن کریں اور درج ذیل آسان طریقوں پر عمل کر کے اس سیٹنگ کو لازمی ایکٹو کریں تاکہ آپ کے بچے محفوظ رہ سکیں۔

​یوٹیوب پر ریسٹرکٹیڈ موڈ آن کرنے کا صحیح طریقہ کار:

​سب سے پہلے اپنے موبائل میں یوٹیوب کی ایپلیکیشن کو اوپن کریں۔ اب اسکرین کے نیچے دائیں کونے میں موجود آپ کی پروفائل تصویر یا آپ کے نام کے پہلے حرف والے آئیکن پر کلک کریں جسے "You" کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد اوپر دائیں کونے میں ایک چھوٹا سا سیٹنگز کا نشان یعنی گراری کا آئیکن نظر آئے گا، اس پر کلک کر کے مین سیٹنگز کے اندر چلے جائیں۔ یہاں آپ کو بہت سے آپشنز ملیں گے جن میں سے آپ نے سب سے اوپر موجود 

"General"

 کے آپشن کو منتخب کرنا ہے۔ اب اس پیج کو تھوڑا سا نیچے کی طرف اسکرول کریں تو آپ کو وہاں

 "Restricted Mode" 

لکھا ہوا دکھائی دے گا۔ اس کے سامنے ایک بٹن موجود ہوگا جو عام طور پر بند ہوتا ہے، آپ نے بس اس بٹن پر کلک کر کے اسے آن کر دینا ہے۔

​یہ سیٹنگ آن کرتے ہی یوٹیوب کا الگورتھم متحرک ہو جاتا ہے اور وہ ایسی تمام ویڈیوز کو غائب کر دیتا ہے جن پر صارفین کی طرف سے رپورٹ کی گئی ہو یا جن میں بالغوں کا مواد شامل ہو۔ یہاں ایک بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ یہ سیٹنگ صرف اسی موبائل یا اسی براؤزر پر کام کرے گی جس پر آپ اسے آن کریں گے۔ اگر آپ کے گھر میں بچے مختلف موبائلز یا ٹیبلٹس استعمال کرتے ہیں تو آپ کو ان تمام آلات میں باری باری جا کر یہ سیٹنگ آن کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ فیچر ویڈیوز کے نیچے آنے والے کمنٹس کو بھی چھپا دیتا ہے کیونکہ اکثر کمنٹس میں بھی لوگ نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں۔

​اپنے بچوں کی بہترین تربیت اور انہیں ڈیجیٹل دنیا کے خطرات سے بچانے کے لیے اس معلوماتی پوسٹ کو اپنے دوستوں اور خاص طور پر دیگر والدین کے ساتھ لازمی شیئر کریں تاکہ ہر کوئی اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکے۔

Comments

Popular posts from this blog

🌅1543) More than 565 .... Topics

۔131🌻) حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ

1695🔆🥀) Fatwa (english/urdu)