20🌺) وقت کو قیمتی بنانے کا طریقہ
وقت کو قیمتی بنانے کا طریقہ اللّٰه تبارک و تعالیٰ نے انسان کو بہت ساری نعمتیں عطا کی ہیں اور وہ تمام کی تمام نعمتیں بہت بڑی نعمتیں ہیں اور سب ہی کی قدر کرنے کی ضرورت ہے اور سب ہی کی قدر کرنے کی تاکید بھی ہے لیکن بعض نعمتیں عظیم الشان ہیں ان کی طرف توجہ دینے کی زیادہ ضرورت ہے اس لیے کہ لوگوں کو ان نعمتوں کا قیمتی ہونا معلوم نہیں ہے اور اگر کسی کی کو تھوڑا بہت معلوم بھی ہے تو اس کو ان کی قدر کرنے کی طرف توجہ نہیں ہے اور اگر توجہ ہے تو پوری نہیں ہے بہرحال میرے عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب کو ان نعمتوں کا قیمتی ہونا معلوم ہو جائے اور اگر ہم ان نعمتوں کی قدر نہیں کر رہے ہیں تو قدر کرنی شروع کر دیں اور احتیاط سے انہیں استعمال کریں تاکہ وہ ہمارے لیے زیادہ سے زیادہ نافع اور مفید ہو جائیں اور اب تک اس سلسلہ میں ہم سے جو غفلت اور کوتاہی ہوئی ہے وہ دور ہو جائے وقت عظیم نعمت ہے ان عظیم الشان نعمتوں میں سے ایک وقت کی نعمت ہے جس کی اللّٰه پاک نے ”سورة العصر“ میں قسم کھائی ہے اللّٰه پاک نے فرمایا کہ ﴿والعصر، ان الانسان لفی خسر… ﴾ اور قسم ہے زمانے کی بلا شبہ انسان خسارے میں ہے سوائے ان کے ج...