تارا میرا کا تیل اور اس کے فوائد
بال بنائے لمبے، گھنے اور وزن بھی گھٹائے۔۔ تارا میر تیل کے ایسے فائدے جو کم ہی لوگ جانتے ہیں تارا میرا کا پودا پاک و ہند میں عام طور پر جو یا چنے کے پودے کے ساتھ اگایا جاتا ہے اس کا پھل مولی سے چھوٹے سائز کا ہوتا ہے اس کے پتے بھی مولی کے پتوں سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ ذائقے کے اعتبار سے یہ قدرے ترش ہوتا ہے اور اس کے بیجوں سے 30 سے 35 فی صد تک تیل نکالا جا سکتا ہے ۔ یہ تیل مختلف حوالوں سے بہت افادیت کا حامل ہے تارا میرا کے تیل کے فوائد تارا میرا کا تیل پکوان میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ وہ جلد اور دوسرے کئی حوالوں سے بہت افادیت کا حامل ہے تارا میرا کے تیل کے جلد پر اثرات اس کے جلد پر بہت بہتر اثرات ہوتے ہیں۔ یہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے۔ اس کی بہترین اینٹی فنگل خصوصیات کے سبب یہ جلد پر کسی بھی قسم کے فنگل انفیکشن سے بچاتا ہے۔ یہ اینٹی سیپٹک بھی ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں ایسے وٹامن بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ جلد کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں- یہ جلد پر لگنے کی صورت میں بعض افراد میں جلن کا باعث ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ مساج کے لیے بہترین ہوتا ہے اور اس سے جلد پر ہونے والے بڑھتی...