Posts

۔1423🌻) بچوں کی لڑائی ختم کروانے کے طریقے(urdu/english)

Image
ماہرین نفسیات کے مُطابق چھوٹے بہن بھائیوں کا آپس میں لڑنا جھگڑنا اُن کی دماغی نشوونما پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے مگر اس لڑائی جھگڑے کے ساتھ اُنہیں یہ بھی سیکھنا ضروری ہے کہ آپس کے معاملات اگر بگڑ جائیں تو اُنہیں ٹھیک کیسے کرنا چاہیے اور سمجھوتا کیسے کرنا چاہیے۔ بچوں کے ایک دُوسرے کے ساتھ معاملات اگر بگڑ جائیں اور اُنہیں ان معاملات کو ٹھیک کرنے کا پتہ نہ چلے تو لڑائی لمبی ہو جاتی ہے اور بچے جب جوان ہو جاتے ہیں تو معاملات سلجھانے کی سمجھ نہ ہونے کے باعث جب وہ اپنے بہن بھائیوں سے خفا ہوتے ہیں تو کئی کئی برس ایک دوسرے کا چہرہ نہیں دیکھتے اور آپس میں لڑتے رہتے ہیں۔ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے ضروری اقدامات ۔۔۔ نمبر 1 ... بچوں کو کہانیوں کے نتائج بتائیں ان کہانیوں کے علاوہ بچوں کو نبی ﷺ کی فتح مکہ کی کہانی بھی سُنائیں اور بتائیں کے کیسے ہمارے نبی ﷺ نے مکہ فتح کرنے کے بعد سب کو معاف کر دیا تھا اور کیوں وہ کبھی اپنی ذات کے لیے انتقام نہیں لیتے تھے۔ نمبر 2 ... جرمانہ بکس اور جاب بکس بچوں کے لیے ایک ڈبہ مختص کریں اور اُنہیں بتائیں کے اگر اُنہوں نے آپس میں لڑائی کی تو ایک دن کا جیب خرچ جرمانے کے ...

1422) قرآن کی قدر و عظمت

Image
 قرآن کی قدر و عظمت شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہم العالی حقیقت یہ ہے آج لوگوں کو قرآن کریم کی اس نعمت اور دولت کی قدر معلوم نہیں ،بچے قرآن کریم پڑھتے ہیں حفظ کرتے ہیں اور الحمدللہ حسب توفیق ہم اس پر خوشی منا لیتے ہیں ، لیکن سچی بات یہ ہے کہ اس قرآن کریم کی دولت کی قدر و قیمت کا صحیح اندازہ ہمیں آپ کو اس دنیا میں رہتے ہوئے ہو ہی نہیں سکتا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ قرآن کی دولت ہمیں گھر بیٹھے چھپر پھاڑ کر عطا کر دی۔ہمیں اس دولت کو حاصل کرنے کے لیے اس نعمت کے حصول کے لیے کوئی جدو جہد نہیں کرنی پڑی ہم نے کوئی محنت نہیں اٹھائی کوئی قربانی نہیں دی کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا کوئی جان و مال کی قربانی اس راہ میں پیش نہیں کی اس واسطے کی قدر و قیمت کا صحیح اندازہ ہمیں آپ کو نہیں، اس دولت قرآن کریم کی قدر صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے پوچھیے جنہوں نے ایک آیت کو حاصل کرنے کے لیے اپنی جان کی،مال کی، آبرو کی،خاندان کی،جزبات کی ایسی قربانیاں دی کہ  اسکی مثال ملنی مشکل ہے۔  قرآن کریم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین قرآن کریم کی ای...

؛1421🍓) قبر کا سفر

Image
اس دن اتوار کا دن تھا , میں کافی تھک چکا تھا , بچوں سے کھیل کود پھر شام میں پکنک پر گیا سارا دن مصروفیت کی وجہ سے تھک کر چور ہو چکا تھا ۔ بچے اور بیوی باہر لان میں ٹی وی دیکھنے  بیٹھ گۓ میں جلدی سے سونے چلا گیا ۔ سوتے ہی مجھے اس دن عجیب سی نیند آرہی تھی,جسم میں تھکاوٹ اور ہلنے کی جان نہیں تھی, آنکھیں نہ بند تھیں نہ کھل پا رہیں تھیں, دماغ پر عجیب سہ وزن محسوس ہو رہا تھا آنکھوں کے سامنے کالی دھند چھانے لگی تھی۔۔۔کانوں میں عجیب سا شور ہو رہا تھا ۔۔۔۔پاؤں درد کرنے لگے تھے جیسے خون باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہو ۔۔۔۔اتنے میں آنکھوں کے سامنے مکمل اندھیرہ چھا گیا۔۔جیسے آہستہ سے میرے جسم سے جان نکل رہی ہو ۔۔۔۔میری آنکھیں بند تھیں پھر بھی مجھے وہ نظارے دکھائی دینے لگے تھے ۔۔۔نا چاہتے بھی دماغ میں ماضی کے پچھلے کیے گناہ یاد آرہے تھے ۔۔جیسے کوئی بھکاری بچہ مجھ سے بھیک مانگنے آیا اور میں نے اسے دھکہ دے کر ہٹا دیا ۔۔۔لڑکیوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر ان سے کیے گناہوں کی یاد ۔۔۔۔مجھے ایسے لگ رہا تھا جیسے میرے کیے سارے گناہ کسی ویڈیو کی طرح میرے سامنے چل رہے تھے ۔۔۔میں جاگنے کی کوشش کر رہا تھا پر م...

1420) ہندو جس کے جسم کو اگ نہیں لگی ؟

تاریخ عالم کا وہ واحد ہندو جس کی چتا پر کئی من گھی ڈالا گیا  مگر اُس کے جسم کو آگ نہ لگی، اُس کا قرآن سے کیا تعلق تھا؟ تقسیم ہند کے زمانے میں لاہور کے 2 اشاعتی ادارے بڑے مشہور تھے ۔ پہلا درسی کتب کا کام کرتا تھا اس کے مالک میسرز عطر چند اینڈ کپور تھے۔ دوسرا ادارہ اگرچہ غیر مسلموں کا تھا لیکن اس کے مالک پنڈت نول کشور قران پاک کی طباعت و اشاعت کیا کرتے تھے ۔۔۔ نول کشور نے احترام قرآن کا جو معیار مقرر کیا تھا وہ کسی اور ادارے کو نصیب نہ ہوسکا۔ نول کشور جی نے پہلے تو پنجاب بھر سے اعلی ساکھ والے حفاظ اکٹھے کئے اور ان کو زیادہ تنخواہوں پر ملازم رکھا ۔۔۔ احترام قرآن کا یہ عالم تھا کہ جہاں قرآن پاک کی جلد بندی ہوتی تھی وہاں کسی شخص کو خود نول کشور جی سمیت جوتوں کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی دو ایسے ملازم رکھے گئے تھے جن کا صرف اور صرف ایک ہی کام تھا کہ تمام دن ادارے کے مختلف کمروں کا چکر لگاتے رہتے تھے کہیں کوئی کاغذ کا ایسا ٹکڑا جس پر قرآنی آیت لکھی ہوتی اس کو انتہائی عزت و احترام سے اٹھا کر بوریوں میں جمع کرتے رہتے پھر ان بوریوں کو احترام کے ساتھ زمین میں دفن کر دیا جاتا۔وقت...

1419🍓) جادو کی تاریخ

Image
جادو کی تاریخ جادو کی تاریخ بہت پرانی ہے، جادو بذات خود کوئی چیز نہیں بلکہ جنات شیاطین کی مداخلت کو ہی جادو کہا جاتا ہے، جیسے ہمیں جنات نظر نہیں آتے ایسے ہی جنات کے کام بھی ہم سے پوشیدہ ہیں، چنانچہ جنات شیاطین کے ہی بتائے ہوئی کچھ کلمات،جنتر، منتر، تنتر پڑھنے لکھنے یا کرنے سے کچھ کام جنات کر دیتے ہیں جن کا سبب ہمیں نظر نہیں آتا، کیونکہ اس کا سبب جنات کی مداخلت ہوتی ہے اور جنات ہم سے پوشیدہ ہیں لہذا وقوع پذیر ہونے والی بات کا سبب ہم سے پوشیدہ ہوتا ہے اور ہم اسے جادو سے تعبیر کرتے ہیں۔ تاریخ میں جادو کا تذکرہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دور میں بھی ملتا ہے، یہ دور حضرت موسی علیہ السلام اور سلیمان علیہ السلام سے سینکڑوں سال پہلے کا دور ہے۔حیرت انگیز طور پر ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا دور جادو کا نہایت اعلی اور ترقی یافتہ دور شمار ہوتا ہے۔آپ کے معاصر جادوگر نہ صرف اپنے وقت کے بلکہ انسانی تاریخ کے نہایت بلند رتبہ اصحابِ فن شمار ہوتے ہیں اور ظاہر ہے کہ کسی بھی فن کو کمال اور عروج تک پہنچنے کیلئے صدیوں کاسفر درکار ہوتا ہے اور کئی نسلوں کی عمریں اس فن میں مہارت پیدا کرنے اور ا...

1418) سومیرین تہزیب (اردو/انگریزی)

Image
۔6,000 سال پہلے، میسوپوٹیمیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک، سمیریوں نے کائنات کو سمجھنے میں قابل ذکر پیش رفت کی۔ جدید سائنسی ترقی سے بہت پہلے کے زمانے میں، ان ابتدائی اسٹار گیزرز نے مٹی کے پیچیدہ نقشے تیار کیے جن میں نظام شمسی کو ناقابل یقین درستگی کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔  سمیرین نہ صرف آسمانی مشاہدات کو ریکارڈ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھے، بلکہ ان کی مٹی کی گولیاں اور ستاروں کے چارٹ نے حیرت انگیز سطح پر نفاست کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سورج کو مرکزی ستارے کے طور پر سمجھا، نظام شمسی میں اس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے — ایک ایسا تصور جسے بعد میں بہت سی ثقافتوں میں بڑے پیمانے پر قبول نہیں کیا جائے گا۔ واقعی قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے سیاروں کے مدار اور پوزیشن کو درستگی کے ساتھ چارٹ کیا جو آج بھی ہمیں حیران کر دیتا ہے۔ ان قدیم خاکوں نے فلکیات کی بنیاد رکھی اور یہ دکھایا کہ کس طرح سمیریوں نے آسمان پر سیاروں کی حرکت کا مشاہدہ کیا، ممکنہ طور پر ریاضی اور جیومیٹری کی ابتدائی شکلوں کو استعمال کرتے ہوئے ان کی رفتار کا نقشہ بنایا۔ یہ قدیم علم، اگرچہ جدید معیارات کے مطابق ابتدائی ہے، ...

1417) قادیانی مصنوعات

Image
قادیانی مصنوعات  ۔💥 قادیانی آئینِ پاکستان کے مطابق کافر ہیں۔ ان کو کس نے اجازت دی اپنی مصنوعات پاکستان میں بیچنے کی۔ ایمان چیک کرنے کا کوئی ٹیسٹر یا مشین نہیں۔ لہٰذا ان کی چیزیں نہ بیچیں اور نہ خریدیں۔ پیسے نہیں ایمان بچائیں۔  ‏قادیانی ادویات 1- ایف بی ہومیو کمپنی 2- کیوریٹیو ہومیو کمپنی 3- وارسن ہومیو کمپنی 4- لیکسو ہومیو کمپنی 5- خورشید یونانی دواخانہ 6-  مطب حمید دواخانہ 7- قاضی دواخانہ گجرانوالہ دوسری مصنوعات 1- ایم ٹی اے کے تمام چینلز 2- شاہ نواز ٹیکسٹائل ملز  3-  رومی ٹریولز  4- کلفٹن شوز   5- بیٹا پائپ beta pipe   6- ٹربو پلاسٹک 7- زاہد پیکجز ، ناصر ، خورشید  8 راجہ سوپ 9- سپیڈ انرجی ڈرنکس 10- رحمان کون مہندی  11- ماسٹر ٹیکسٹائل 12- بوبی شوز لاہور 13- تھرمو پلاسٹک 14- یونیورسل اسٹیبلائزر 15- الرجیم جیولرز 16- تمام قائداعظم لاء کالجز 17- این ای ٹی ایس کالجز 18 سونی سائیکل انڈسٹریز 19- ولٹیکس سٹیبلائزر کھانے پینے والی مصنوعات 1- شیزان کی تمام مصنوعات 2-  پران کی تمام مصنوعات 3- کنگ بناسپتی اور کوکنگ آئل  5- پرل ...