1534🌻) سرتور فقیر urdu/english
سرتور فقیر: ایک انقلابی مجاہد اور روحانی پیشوا ۔1897ء میں جب ملاکنڈ کے معرکے کا آغاز ہوا، تو بونیر سے کئی لوگ اس جہاد کے ہیرو، سر تور فقیر کو دیکھنے کے لیے آئے۔ ان میں سے کچھ لوگوں نے حیرت سے کہا، ’’یہ تو سعد اللہ خان بھائی ہیں!‘‘ جی ہاں، سعد اللہ خان، جو تاریخ میں سرتور فقیر کے نام سے جانے جاتے ہیں، ریگا، ضلع بونیر کے رہنے والے تھے۔ عوامی یادداشتوں میں سرتور فقیر میرے والد بزرگوار بتایا کرتے تھے کہ اُس زمانے میں، جب وہ بچے تھے، تو مینگورہ شہر میں خوف و ہراس کا عالم تھا۔ ان کے بڑے بھائی نے انہیں گود میں اٹھایا تھا، اور شہر کی عورتیں، بچے اور معمر افراد گھروں کو تالے لگا کر زمرد کان (لیونے تنگے) کی جانب ہجرت کر رہے تھے۔ اس وقت وہاں گھنا جنگل تھا، جہاں عورتوں اور بچوں نے پناہ لی تھی، جبکہ جوان طبقہ میدانِ جہاد میں برسرِ پیکار تھا۔ ایک بزرگ سے جب سرتور فقیر کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا: "یہ کل کی ہی بات لگتی ہے، وہ دراز قد، لمبا تڑنگا، ننگے سر، ننگے پاؤں، ایک پائنچہ اوپر اور ایک نیچے، ہاتھ میں جہاد کا جھنڈا بلند کیے لوگوں کو پکار رہا تھا۔ نوجوان اور بچے جوش و خروش سے اس کے ...