170) قربانی کرنا کس پر واجب ہے
قربانی کرنا کس پر واجب ہے مرتب:- محمد حسن فاضل:-وفاق المدارس العربیہ پاکستان قربانی واجب ہونے کے لیے کچھ مخصوص شرائط رکھے گئے ہیں، ان شرائط کے پائے جانے کے بعد ہی قربانی واجب ہوتی ہے۔ ذیل میں یہ شرائط ذکر کی جاتی ہیں مسلمان ہونا: بالغ ہونا: عاقل ہونا: مقیم ہونا قربانی واجب ہونے کے لیےعاقل ہونا ضروری ہے کیونکہ مجنون پاگل پر قربانی واجب نہیں اگرچہ وہ صاحبِ نصاب ہو۔ قربانی واجب ہونے کے لیے مقیم ہونا ضروری ہے کیونکہ مسافر پر قربانی واجب نہیں اگرچہ وہ صاحبِ نصاب ہو اور شرعی اعتبار سے مسافر سے مراد وہ شخص ہے . جو اپنے مقام سے 48 میل (یعنی 77.25 کلومیٹر) یا اس سے زیادہ مسافت کے سفر پر ہو اور کسی جگہ پندرہ دن یا اس سے زیادہ مدت رہنے کی نیت نہ کی ہو۔ اگر کوئی مسافر قربانی کے تین دنوں میں مقیم ہو گیا اور وہ صاحبِ نصاب بھی تھا تو اس پر قربانی واجب ہو گی، اسی طرح اگر کوئی صاحبِ نصاب مقیم شخص قربانی ہی کے ایام میں مسافر ہو جائے تو اس کے ذمہ قربانی واجب نہیں رہی، اگر ایسی صورتحال میں وہ جانور خرید کر لایا تھا تو اس کے لیے وہ جانور فروخت کر کے اس کی رقم...