Posts

Showing posts from August, 2023

۔553) تدفین کے بعد کا حال

Image
تدفین کے بعد کا حال تدفین کے ایک دن بعد یعنی ٹھیک 24 گھنٹے بعد انسان کی آنتوں میں ایسے کیڑوں کا گروہ سرگرم عمل ہو جاتا ہے جو مردے کے پاخانہ کے راستے سے نکلنا شروع ہو جاتا ہے، ساتھ ناقابل برداشت بدبو پھیلنا شروع کرتا ہے جو کہ دراصل اپنے ہم پیشہ کیڑوں کو دعوت دیتے ہیں۔یہ اعلان ہوتے ہی بچھو اور تمام کیڑے مکوڑے انسان کے جسم کی طرف حرکت کرنا شروع کر دیتے ہیں اور انسان کا گوشت کھانا شروع کر دیتے ہیں۔ تدفین کے 3 دن بعد سب سے پہلے ناک کی حالت تبدیل ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ ۔6 دن بعد ناخن گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ۔9 دن کے بعد بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ انسان کے جسم پر کوئی بال نہیں رہتا اور پیٹ پھولنا شروع ہو جاتا ہے۔ ۔17 دن بعد پیٹ پھٹ جاتا ہے اور دیگر اجزاء باہر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ۔60 دن بعد مردے کے جسم سے سارا گوشت ختم ہو جاتا ہے۔ انسان کے جسم پر بوٹی کا ایک ٹکڑا  باقی نہیں رہتا۔ ۔90 دن بعد  تمام ہڈیاں ایک دوسرے سے جدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ایک سال بعد ہڈیاں بوسیدہ ہو جاتی ہیں اور بالآخر جس انسان کو دفنایا گیا تھا اس کا وجود ختم ہو جاتا ہے   غرور، تکبر، حرص، لالچ، گھمنڈ، دشم...

۔552🌻) قصہ ایک مجلسِ نکاح کا

Image
 حضرت مفتی سعید احمد پالن پوری صاحب دامت برکاتہم شیخ الحدیث و صدر المدرسین دار العلوم دیوبند نے اپنے محلے کی مسجد میں اپنے پوتے پوتی کا نکاح پڑھایا، جس میں مقامی نمازیوں، طلبہ دارالعلوم دیوبند اور رشتہ داروں کی ایک معتد بہ تعداد موجود تھی جس میں حضرت مولانا مفتی امین صاحب پالن پوری دامت برکاتہم بھی تشریف فرما تھے۔بعد خطبہ نکاح کے حضرت مفتی صاحب نے حاضرین سے فرمایا ۔❶ مہر جو متعین کیا گیا ہے وہ مہر فاطمی متعین کیا گیا ہے، اِس مہر کا جو مشہور نام ہے وہ مہر فاطمی ہے، معاشرے میں عام طور سے اس کو مہر فاطمی کہا جاتا ہے، جبکہ حقیقت میں اِس کا نام ہونا چاہیے مہر نبوی یا مہر محمدی، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تمام پاک بیویوں اور تمام صاحب زادیوں کا مہر یہی متعین کیا تھا، پس صحیح تعبیر مہر فاطمی نہیں،بلکہ مہر نبوی یا مہر محمدی ہے،مگر مشہور مہر فاطمی ہوگیا ہے ۔جیسے نمازوں کے بعد جو 33 بار سبحان اللہ 33 بار الحمد للہ اور 34 بار اللہ اکبر پڑھے جاتے ہیں تو عام طور سے اس تسبیح کو تسبیح فاطمہ کہا جاتا ہے، جبکہ حقيقت میں یہ تسبیح فاطمہ نہیں ہے،یہ تسبیح فقراء ہے، تسبیح فاطمہ سوتے وقت ...

۔551) زکوٰۃ کے متعلق اہم معلومات

زکوٰۃ کے متعلق اہم معلومات   ہر مسلمان صاحبِ نصاب پر اس کے مال سے جس پر سال گُزر گیا ھو مال کا چالیسواں حصہ یعنی %2.5 زکوٰة کی ادایئگی فرض ھے. اور اس کو مستحق تک پہنچانا لازمی ھے  تفصیلات کے لیئے علماء سے رابطہ کریں   عوام، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں،سب  کے لیے 💸کچھ رقوم اور ان کی زکوۃ💸 ۔💸40 ہزار پر ایک ہزار روپے        40000 ÷ 40=1000 ۔💸80 ہزار پر دو ہزار روپے       80000÷40=2000 ۔💸ایک لاکھ پر ڈھائی ہزار روپے      100000÷40=2500 ۔💸 دو لاکھ پر پانچ ہزار روپے      200000÷40=5000 ۔💸تین لاکھ پر ساڑھے سات ہزار زکوٰۃ      300000÷40=7500 ۔💸 چار لاکھ پر دس ہزار روپے     400000÷40=10000 ۔💸پانچ لاکھ پر ساڑھے بارہ ہزار روپے    500000÷40=12500 ۔💸دس لاکھ پر پچیس ہزار روپے    1000000÷40=25000 ۔💸بیس لاکھ پر پچاس ہزار روپے    2000000÷40=50000 ۔💸تیس لاکھ پر پچھتر ہزار روپے    3000000÷40=75000 ُ۔💸40 لاکھ پر ایک لاکھ روپے   400000...

۔550🌻) درود شریف کے اندر ایک پورا نظام

Image
ہم اپنی لغت میں اسے ’’ نظام محبت‘‘ اور ’’ نظام رحمت‘‘ کہہ سکتے ہیں… درود شریف پڑھتے ہی یہ پورا نظام حرکت میں آجاتا ہے… مختصر طور پر اس نظام کو سمجھ لیں… درود شریف پڑھنے والے نے … اللہ تعالیٰ سے محبت کا ثبوت دیا…کیونکہ درود شریف پڑھنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے…یہ ہوئی پہلی محبت درود شریف پڑھنے والے نے حضور اقدس ﷺ سے محبت کا ایک حق ادا کیا… یہ محبت ایمان کے لئے لازمی ہے جب تک رسول اللہ ﷺ کی محبت … ہمیں ہر چیز سے بڑھ کر حاصل نہیں ہوگی… اس وقت تک ہمارا ایمان کامل نہیں ہو سکتا… اعتبار والا ایمان وہی ہے جس میں حضور اقدسﷺ سے محبت… سب سے بڑھ کر ہو ہمیں حضور اقدس ﷺ کی ظاہری صحبت حاصل نہیں ہوئی … مگر ہم آپ ﷺ کی محبت تو پا سکتے ہیں… یہ محبت ہمیں جس قدر زیادہ نصیب ہوگی اسی قدر ہمارے دل میں… آپﷺ کی زیارت، شفاعت، صحبت اور تذکرے کا شوق بڑھے گا… درود شریف میں بندہ اپنی اسی محبت کا اظہار کرتا ہے… یہ ہوئی دوسری محبت ہم نے محبت سے درود شریف پڑھا تو… درود شریف کی خدمت پر مامور ملائکہ نے اسے محبت سے اُٹھایا اور سنبھالا … ان عظیم ملائکہ یعنی فرشتوں کے عجیب و مختلف حالات حدیث شریف کی کتابوں میں آئے ہی...

۔549) قبولیت ڪی دلیل

قبولیت ڪی دلیل مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک نیازمند کثرت سے ذکر الہی کرتا رہتا تھا حتی کے ایک دن اس پرخلوص ذکر سے اس کے لب شریں ہوگئے   شیطان نے اس کو وسوسے میں مبتلا کر دیا کہ تو بے فائدہ ذکر کی کثرت کر رہا ہے، تو اللہ اللہ کرتا رہتا ہے جبکہ اللہ تعالی کی طرف سے لبیک کی آواز ایک بار بھی نہیں آئی اور نہ ہی اللہ تعالی کی طرف سے کوئی جواب ملتا ہے، پھر یک طرفہ محبت کی پینگ بڑھانے سے کیا فائدہ ، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ تیرا ذکر الہی اللہ کے یہاں قبول نہیں.......شیطان کی ان پُر فریب باتوں سے صوفی نے ذکر کرنا چھوڑ دیا ۔ شکستہ دل و افسردہ ہو کر سو گیا۔  آنکھ سو گئی اور قسمت جاگ گئی۔ عَالمِ خواب میں دیکھا کہ حضرت خضر علیہ السلام تشریف لائے اور انہوں نے دریافت کیا کہ ذکر الہی سے غفلت کیوں کی؟  اے نیک بخت تو نے ذکر حق کیوں چھوڑ دیا آخر تو اس ذکر پاک سے پشیمان کیوں ہو گیا ہے......؟ اس نے کہا بارگاہ الہی سے مجھے کوئی جواب ہی نہیں ملتا اس سے دل میں خیال آیا کہ میرا ذکر قبول نہیں ہو رہا۔ حضرت خضر علیہ السلام نے فرمایا کہ تمہارے لیے اللہ تعالی نے یہ پیغام بھیجوای...

۔548) حضرت آدم علیہ السلام سے متعلق معلومات

Image
سوال : حضرت آدم علیہ السلام کا یوم پیدائش کیا ہے  جواب : صحیح مسلم شریف کی روایت میں ہے کہ سورج طلوع ہونے والے دنوں میں سب سے بہتر دن جمعہ کا دن ہے اسی دن حضرت آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی دن جنت میں داخل کئے گئے اور اسی دن جنت سے نکالے گئے اور اسی دن قیامت آئے گی  ( حیات آدم علیہ السلام ) ماخوذ ازمسند احمد و ابن کثیر ج١ ص١٢٧ ) اور ایک قول یہ بھی ہے کہ اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کی وفات ہوئی  ( طبقات ابن سعد ١ ص ٨ بحوالہ حیات آدم علیہ السلام ) سوال : حضرت آدم علیہ السلام جنت میں کتنے سال رہے ؟ جواب امام اوزاعی نے حضرت حسان بن عطیہ( رضی اللہ عنہ )سے نقل کیا ہے کہ  ١- حضرت آدم علیہ السلام جنت میں سو سال تک مقیم رہے  - ٢- اور دوسری روایت میں ستر سال تذکرہ ہے  حیات آدم( علیہ السلام ) ٣- عبد بن حمید نے حضرت حسن کے طریق سے روایت نقل کی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام جنت میں ایک سو تیس سال رہے -( ابن کثیر عربی ١ ص ١٢٦ ) سوال : جب اللہ نے حضرت آدم علیہ السلام کو,, اھبطو منھا جمیعا،، فرمایا کہ تم سب جنت سے اتر جاؤ تو اس اترنے کا حکم آدم علیہ السلام کے ساتھ اور کس ...

۔547🌻) شوہر کا بیوی کے ساتھ حسن سلوک ؟

سنت نبوی کی روشنی میں ایک شوہر اپنی بیوی کے ساتھ کیسا سلوک کرے ؟ ۔🌴 بیوی کا چہرہ دیکھ کر مسکرانا رسول الله ﷺ نے فرمایا : " تمہارا اپنے بھائی کے چہرے کو دیکھ کر مسکرانا صدقہ ہے  ( صحيح الترمذي 1956 ) آپ کی بیوی آپ کی مسکراہٹ کی زیادہ حقدار ہے ۔🌴 بیوی کو محبت کے ساتھ کھانا کھلانا رسول الله ﷺ  نے فرمایا "تم جو بھی خرچ کرتے ہو اس پر تمہیں اجر ملے گا یہاں تک کہ اس لقمے پر بھی جو تم اپنی بیوی کے منھ میں ڈالتے ہو"  ( متّفق عليه ) ۔🌴 پیار میں بیوی کا بچا پانی پی لینا عائشہ رضي الله عنها سے روایت ہے، کہتی ہیں : - "میں حیض کی حالت میں پانی پیتی تھی، پھر بچا ہوا پانی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیتی تھی اور آپ اسے وہیں منہ لگا کر پیتے تھے جہاں میں نے منہ لگایا ہوا تھا، میں حیض کی حالت میں گوشت کی بوٹی کھاتی تھی اور پھر بچی ہوئی بوٹی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیتی تھی، آپ اسے وہیں منھ لگا کر کھا جاتے تھے جہاں میں نے منھ لگایا ہوا تھا" ( مسلم ) ۔🌴 بیوی کی گود میں سر رکھ کر لیٹنا  عائشہ رضي الله عنها فرماتی ہیں " اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میری گود میں سر رکھ ...

546🌻) Moringa (e/u)

Image
      سوہانجنا  Moringa          There are many plants around us that are gifts from nature, but we are unable to benefit from them due to our lack of knowledge. One of these plants is Suhanjana (Moringa), which has been present in the Sindh and southern Punjab regions of Pakistan for centuries. Today it is known as a charismatic plant in the world. Its leaves, branches and roots as well as seeds contain important nutrients. The world became aware of the miraculous benefits of this plant when it was used to meet nutritional needs during a famine in Senegal . The credit for researching its miraculous properties in Pakistan and raising awareness among the public about its cultivation goes to Professor Dr. Shahzad Basra , who has been guiding people through the " Moringa for Life " platform for a long time. According to his research, the original homeland of this plant is South Punjab , from where it reached other parts of the subcontinent an...

545🌻) Guava is a very beneficial fruit (e/u)

Image
  Some of the important benefits of this nutrient-rich food are as follows 1.  Boosts immunity Guava  is high in  vitamin C , which strengthens the body's  immune system  and helps protect against diseases. 2. Useful for digestion It is rich in  fiber  which relieves  constipation  and other  digestive problems . Eating  guava  improves the functioning of the stomach. 3. Helps in weight loss Guava is low in  calories  and high in fiber, which helps with weight loss and keeps the stomach full for longer. 4. Useful for diabetics Guava helps keep  blood sugar levels  under control, so it is a good choice for diabetics. 5. Beneficial for the skin Guava contains  antioxidants  and vitamin C, which help keep the skin clear, radiant, and youthful. 6. Good for heart health It helps control  blood pressure  and improve  cholesterol levels , which helps prevent  heart disease . 7. Go...

۔544) مشہور صحابہ کرامؓ کا محتصر تعارف

Image
  ۔ ( 1 ) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نام :         عبداللہ کنیت :      ابو بکر لقب :       صدیق و عتیق ولادت :     50 قبل ھجری والد :        عثمان والدہ :       سلمی پیشہ :       تجارت و سیاست وفات :       سن 13 ھجری مرویات :    142 ۔ ( 2 ) حضرت عمر رضی الله عنہ نام :           عمر کنیت :        ابو عبداللہ لقب :          فاروق ولادت :       40 قبل ھجری والد :          خطاب بن نفیل والدہ :        ختمہ بنت ہشام پیشہ :        جہاد و سیاست وفات :       23 ھجری مرویات :     537 ۔ ( 3 ) حضرت عثمان رضی الله عنہ نام :           عثمان کنیت :        ابو عمرو و ابو عبداللہ لقب :  ...

۔543) حالت قبض یا اِنقباض کیا ہے ؟

حالت قبض یا اِنقباض کیا ہے ؟ مرتب ... محمد حسن فاضل:-وفاق المدارس العربیہ پاکستان  کیا آپ کبھی کبھار بلاوجہ پریشان رہتے ہیں؟  دل اُداس سا رہتا ہے ذہن پر ایک بوجھ سا پڑا رہتا ہے کسی بھی کام میں مزہ نہیں آتا ؟  عبادات میں بھی سُستی رہتی ہے؟  بلا وجہ غصہ اتا ہے؟ تو آپ کبھی بھی پریشان نہ ہو اس طرح کی کیفیت انسان پر آ جاتی ہے۔  ہم پانچ وقت کے نمازی ہیں گناہ سے بچنے کی مکمل کوشش کرتے ہیں۔گھریلوں زندگی ہو یا باہر کی ہر کسی سے اچھے اخلاق سے پیش آتے ہیں۔ اللہ تعالی کے حکم کے مطابق اپنی نگاہوں کی حفاظت بھی کرتے ہیں، حیا کا دامن نہیں چھوڑتے.  فحش ویڈیوز،فلمز، ڈرامہ میوزیک سے بھی اجتناب کرتے ہیں، موبائل کا غلط استعمال بھی نہیں کرتے. اپنا رہن سہن اسلامی تعلیمات کے مطابق رکھتے ہیں حتی کہ لباس بھی اسلامی تعلیمات کے مطابق پہنتے ہیں. غرض گُناہ سے بچنے کی ہر ممکن حد تک کوشش کرتے ہیں.  لیکن اچانک مجھے کچھ ہو جاتا ہے  نماز، تلاوت، ذکر اذکار نیک اعمال میں باوجود کوشش کے دل نہیں لگتا صرف نماز بہت مشکل سے پڑھ لیتے ہیں۔ آخر ایسا کیوں ہے ؟ ہمارا اپنے پیارے اللہ سے تعلق نہ...

۔542🌻) حضرت محمد ﷺ کا حلیہ مبارک

Image
۔🌺آپ  صلی اللہ علیہ و سلم نہ بہت طویل القامت تھے‘ نہ پست قد‘ مگر دوسرے آدمیوں کے مجمع میں سب سے بالا معلوم ہوتے تھے ۔🌼 رنگ گورا‘ پرملاحت‘ سرخی مائل تھا ۔🌸 سر مبارک بڑا ۔💐 ڈاڑھی خوب بھری ہوئی بال سیاہ قدرے پیچیدہ ۔❤️ آنکھیں گول بڑی‘ سیاہ اور پر رونق ۔💚 سر کے بال سیدھے اکثر کان کی لو تک اور کبھی کندھوں تک اور کبھی کان کی لو سے بھی اوپر رہتے تھے ۔💓 بھویں باہم پیوستہ ایک باریک سی رگ درمیان میں فاصل تھی‘ کہ غصہ کے وقت ظاہر ہوتی تھی ۔💗 آنکھوں کی سفیدی میں سرخ ڈورے بھی تھے ۔💞 رخسار نرم اور پرگوشت تھے ۔💖 سر میں تیل ڈالتے تھے ۔💛 آنکھوں میں سرمہ لگاتے تھے ۔💙 دانت مثل مروارید سفید و چمکدار تھے ۔💜 تبسم کے سوا کبھی کھلکھلا کر نہ ہنستے تھے ۔💟 آپ  صلی اللہ علیہ و سلم  نہایت خندہ رو‘ شیریں کلام‘ فصیح‘ شجاع اور جامع جمیع کمالات انسانیہ تھے ۔🌟 آپ  صلی اللہ علیہ و سلم  کے دونوں شانوں کے درمیان مہر نبوت  صلی اللہ علیہ و سلم  تھی ۔⭐️ آپ  صلی اللہ علیہ و سلم  اپنا کام خود اپنے ہاتھ سے کرتے تھے ۔🌹 کسی کا سوال رد نہ کرتے تھے ۔🌷(الرحیق المختوم ص ۶۴۵ ت...

541)انبیاء (ع) پر بنائی گئی فلموں کا حکم

 انبیاء علیھم السلام کی زندگی پر بنائی گئی فلموں کا حکم مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ سوال : چند سالو ں سے بعض نجی ٹی وی چینلز اور کیبل آپریٹر حضرات عمومی طور پر انبیاء علیہم السلام کی زندگی پر بنائی گئی فلموں کی نمائش کر رہے ہیں۔ ’’دی میسج‘‘ نامی فلم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس زمانہ کے واقعات پر مشتمل ہے۔صرف نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اطہر کو چھوڑ کر اس فلم میں تقریبا تمام صحابہ کرام کے نام سے کرداروں کو پیش کیا ہے۔۳۱۳ بدری صحابہ کرامؓ بھی بدر کی جنگ میں دکھائے گئے ہیں صحابہ کرام کے ناموں پر کردار اداکاروں نے ادا کئے۔ آج کل ’’پیغام پروڈکشن ‘‘نامی ادارے نے انبیاء علیہم السلام کی زندگی پر فلمائی گئی فلموں کا اردو زبان میں ترجمہ کرکے پھیلانا شروع کر رکھا ہے۔ان فلموں میں حضرت آدم علیہ السلام، حضرت یوسف علیہ السلام، حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت عیسیٰ علیہ السلام، حضرت مریم علیہا السلام کے فرضی کردار پیش کئے گئے ہیں۔ان فلموں میں کئی مقامات پر نبی کا فرضی کردار کرنے والے کو اے نبی، اے یوسف، اے ابراہیم، اے پیغمبر کہہ کر پکارا جاتا ہے۔اسی طرح یہ فر...

540) کالے جادو سے حفاظت کے مسنون اعمال

 کالے جادو سے حفاظت اور بچاؤ کے مسنون اعمال ۔⚱ سب سے پہلے  ۔💫 پختہ عقیدہ رکھیں کہ اللہ کے اذن کے سوا کوئ جادو کوئ چیز اثر نہیں کر سکتی۔ ۔💫 شفا بھی باذن اللہ ہے۔اللہ کے ایک کن کی محتاج۔ ۔💫 اللہ پر کامل بھروسہ رکھین۔ ۔⚱ جسمانی اور روحانی طہارت اور صفائ کا بہت خیال رکھیں۔ ۔⚱ عبادات میں دوام اور ان کی ادایگی میں پابندی۔ صبح شام کے ازکار کی پابندی۔ کثرت سے اللہ کا ذکر ۔⚱ کثرت سے استغفار ۔ ۔⚱ اپنے گھروں کو تصویروں سے پاک کریں۔ ۔⚱ گھر کے اندر کتا نہ ہو۔گھر کے باہر حفاظت کے لیے رکھا جا سکتا ہے۔ ۔⚱ شرعی دم اور طب نبوی کے ذریعے علاج کریں یا کروايئيں شرعی دم  ۔⚱ یاد رکھیے کہ کسی بھی جسمانی تکلیف کی صورت مین ڈاکٹر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ۔⚱ اگر جادو کیا ہوا پکڑا جاۓ تو جس چیز پہ جادو کیا گیا ہو اس کو ضرور ضایع کردیں ۔ ۔⚱ قرآن مجید کےذریعے بھی علاج ہو سکتا ہے۔ ۔💫 کثرت سے اس کی تلاوت کریں۔ ۔💫 اگر خود نہیں پڑھ سکتے تو کسی سے سن لیں۔ ۔⚱ سورة فاتحہ لازمی پڑھین یا سنیں*۔ *اسکو دم والی سورت  بھی کہتے ہیں*۔ ۔⚱ سورة البقرة کی آخری آیات پڑھ کر بھی دم کرسکتے ہیں۔ ۔⚱دوران سفر یا کسی جگ...

539) دل کیا ہے ؟

 📚 دل کیا ہے ؟  📚 ۔▪یوں تو یہ گوشت کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہے لیکن یہ ایک عجوبہ  ہے ـ کہنے والے کہتے ہیں کہ  سادہ بھی ہے   عیار بھی مغرور بھی  خاکسار بھی  بے خبر بھی ہے    محرم اسرار بھی ہے  بت کا بندہ بھی ہے   خالق کا پرستار بھی ہے مجلس عشق میں دیکھئیے تو مدہوش ھوتا ہے  عقل کی محفل میں دیکھیں تو  پیکار بھی ہے  برسر سردار بھی ہے  طاقتور بھی ہے   لاچار بھی ہے   قتیل بھی ہے  تلوار بھی ہے  مجبور بھی ہے  مختار بھی ہے  مستحق خلد بھی ہے  دوزخ کا سزا وار بھی ہے  ۔▪ایک حکیم نے اس دل کے بارے میں کہا ہے کہ نادان لوگ دولت کے لئے دل کا چین لٹا دیتے ہیں اور دانشمند دل کے چین کی خاطر دولت لٹا دیتے ہیں ـ ۔▪دوسرے حکیم کا کہنا ہے کہ دوسروں کا دل جیتنے کے لئے اپنا دل جیتنا ضروری ہے اگر تم نے اپنے دل پر قابو پالیا تو دنیا تمہارے قبضے میں ہے ـ ۔▪تیسرے حکیم کا خیال ہے دل کالا ہو تو گورے منہ پر اترانا بے وقوفی ہے ـ ۔▪چوتھے حکیم کی رائے یہ ہے کہ بے وقوف کا دل اس کی زبان میں ھوت...

۔538🌻) قطب ، غوث اور ابدال

Image
تکوینی امور سے کیا مراد ہے ؟  کیا قطب، ابدال، غوث، کو اللہ نے کچھ اختیار دیا ہے ؟  اور اہل حق صوفیاْ کی قطب، ابدال، غوث سے کیا مراد ہے ؟ حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ نے ”التکشف“ میں مسند احمد کی ایک روایت نقل فرمائی ہے جس کا ترجمہ یہ ہے شریح بن عبید سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے روبرو اہل شام کا ذکر آیا کسی نے کہا اے امیرالموٴمنین ان پر لعنت کیجیے، فرمایا نہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے فرماتے تھے کہ ابدال (جو ایک قسم ہے اولیاء اللہ کی) شام میں رہتے ہیں اوروہ چالیس آدمی ہوتے ہیں جب کوئی شخص ان میں سے مر جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی جگہ دوسرا شخص بدل دیتا ہے ان کی برکت سے بارش ہوتی ہے اور ان کی برکت سے اعداء (دشمنوں) پر غلبہ ہوتا ہے اور ان کی برکت سے اہل شام سے عذاب (دنیوی) ہٹ جاتا ھے  (رواہ احمد) آگے حضرت تھانوی علیہ الرحمن فرماتے ہیں کہ صوفیا کے ملفوظات و مکتوبات سے اقطاب، اوتاد، غوث کے الفاظ اور ان کے مدلولات کے صفات، برکات و تصرفات پائے جاتے ہیں اوپر ذکر کردہ حدیث سے جب ایک قسم کا اثبات ہے تو دوسرے اقسام بھی مستبعد نہ رہے، ب...

۔537🌻) قران پاک کے 100 موثر پیغامات

Image
۔1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83 ۔2  غصے کو قابو میں رکھو سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134 ۔3  دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو، سورۃ القصص، آیت نمبر 77 ۔4  تکبر نہ کرو، سورۃ النحل، آیت نمبر 23  ۔5  دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو، سورۃ النور، آیت نمبر 22 ۔6  لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو، سورۃ لقمان، آیت نمبر 19 *7  اپنی آواز نیچی رکھا کرو،* سورۃ لقمان، آیت نمبر 19 *8  دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،*  سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11 *9  والدین کی خدمت کیا کرو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23 *‏10  والدین سے اف تک نہ کرو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23 *11  والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،*   سورۃ النور، آیت نمبر 58 *12  لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،*   سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282 *13  کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،*   سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36 *14  اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280 *15  س...

۔536🌻) مسجد الحرام کے بارے میں دلچسپ معلومات

Image
جو ایک ملین مربع میٹر پر مشتل ہے ۔۔۔ جہاں دو ملین لوگ سما سکتے ہیں ۔۔۔ سالانہ 20 ملین لوگ وہاں جاتے ہیں ۔۔۔ یہ جگہ کبھی بند نہیں ہوتی، 24 گھنٹے تک کھلی رہتی ہے   وہاں صفائی کس طرح ہوتی ہے ؟  کس انداز سے کی جاتی ہے؟ کس طرح اس جگہ کو صاف کیا جاتا ہے؟  جہاں لاکھوں لوگ جاتے ہیں؟  جہاں ہر وقت لوگ ہوتے ہیں؟ دنیا میں تقریبا ہر جگہ کو تب ہی صاف کیا جاتا ہے جب وہ جگہائیں خالی ہوتی ہیں، جب وہاں کوئی نہیں ہوتا ۔۔۔ مگر اس جگہ کو کس طرح صاف کریں ۔۔۔ جو 24 گھنٹے لوگوں سے بھری ہوئی ہوتی ہے؟ اگر آپ کو کبھی یہ شرف حاصل ہو کہ آپ بھی مکہ پاک جا کر وہاں حرم شریف میں مطاف کی جگہ صاف کریں تو آپ کو وہاں ایک ایک بات تفصیل سے بتائی جائے گی کہ کس طرح آپ جھاڑو وغیرہ کو پکڑیں گے؟  کس طرح اسے دائیں ہاتھ سے پکڑنا ہے اور کس طرح اسے بائیں ہاتھ سے پکڑنا ہے؟  اور کس طرح لائن میں سب کے ساتھ بھاگتے ہوئے جلدی میں صاف کرنا ہے ۔۔۔ وہاں اگر صرف مطاف کو مطلب عمرہ کرنے والی جگہ کو صاف کرنے کے لئے، ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آپ کے پاس صرف اور صرف تیس منٹ ہوتے ہیں اور دن میں اس جگہ کو چار بار ص...