1327) شبِ معراج سے متعلق غلط فہمیاں
ستائیس رجب اور شبِ معراج سے متعلق غلط فہمیاں ستائیس رجب سے متعلق متعدد غلطیاں اور غلط فہمیاں عوام میں رائج ہیں، جیسے ۔▪1 ستائیس رجب کو یقینی طور پر شبِ معراج سمجھا جاتا ہے۔ ۔▪2 شبِ معراج کو فضیلت اور عبادت والی رات سمجھا جاتا ہے اور اس کے خود ساختہ عبادات اور فضائل بیان کیے جاتے ہیں۔ ۔▪3 ستائیس رجب اور شبِ معراج میں مخصوص طریقے سے خاص نماز ادا کی جاتی ہے۔ ۔▪4 ستائیس رجب کو شبِ معراج قرار دے کر اس میں اسی عنوان سے جلسے اور محفلیں منعقد کی جاتی ہیں، چراغاں کیا جاتا ہے، مساجد اور گھروں کو سجایا جاتا ہے اور ایک جشن کا سا سماں ہوتا ہے۔ ۔▪5 ستائیس رجب کو حلوہ، چاول یا دیگر کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کرنے کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ ۔▪6 ستائیس رجب کے روزے کی خصوصی فضیلت بیان کی جاتی ہے اور اس کی ترغیب دی جاتی ہے۔ الغرض اس طرح کی متعدد باتیں عوام میں رائج ہیں جو کہ دینی تعلیمات کے خلاف ہیں۔ ذیل میں اس کی تفصیل ذکر کی جاتی ہے۔ ۔📿 کیا ستائیس رجب کی رات معراج کا واقعہ پیش آیا؟ ماہِ رجب سے متعلق اس غلط فہمی کا ازالہ بھی ضروری ہے کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ اس مہینے کی ستائیس تاریخ کو معراج کا واقعہ پی...