Posts

معروف کائنات: 1922 بمقابلہ اب

Image
  The Known Universe: 1922 vs Now Have you ever wondered how much our understanding of the universe has changed in just over a century?   In 1922, humanity’s known universe was often represented as being around 100,000 light-years across, largely associated with the scale of our Milky Way galaxy. At that time, scientists were still debating whether other distant “spiral nebulae” were separate galaxies or part of the Milky Way. Today, observations from powerful space telescopes and astronomical surveys have transformed our view of the cosmos. The observable universe is estimated to be about 93 billion light-years across, containing an enormous number of galaxies, stars, and other cosmic structures.  This comparison gives a fascinating visual idea of how dramatically astronomy has expanded our cosmic perspective—from a universe centered around what we could observe within our galactic neighborhood to an immense observable cosmos filled with countless distant galaxies. ...
This galaxy was once a normal spiral. Then another galaxy crashed almost straight through its centre and left behind a cosmic ripple. Meet the Cartwheel Galaxy, about 500 million light-years from Earth. Its spectacular rings are the aftermath of a galactic collision that happened hundreds of millions of years ago. When the smaller galaxy passed through, it sent a powerful wave racing outward through gas and dust. As the wave moved, it compressed clouds of material and triggered bursts of new star formation. The enormous outer ring is still expanding today, carrying regions where new stars are being born. And this is where the James Webb Space Telescope adds another layer to the story. By observing the galaxy in infrared, Webb can see through some of the dust and reveal details hidden from earlier observations,  including enormous clouds of dust and areas packed with young stars. Look closely at the image and you'll also spot two smaller companion galaxies beside the Cartwheel. They...
 James Webb Reveals Chariklo’s Tiny Rings Are Changing in Opposite Directions Over Just a Few Years Chariklo is a small icy body about 250 km wide orbiting between Saturn and Uranus. Its two narrow rings were discovered in 2013, but they are far too thin and distant to photograph directly—even with JWST. Instead, astronomers study them when the rings pass in front of a distant star and briefly block its light.  Now, JWST observations from October 18, 2022, compared with a decade of earlier stellar-occultation data, reveal something surprising: the inner ring has become significantly more opaque, while the outer ring has become less opaque. The opposing changes suggest that Chariklo’s ring system is more dynamic and complex than previously thought.  Scientists don't yet know whether the changes come from material being added or lost, changes in particle properties, or differences caused by observing the rings at different wavelengths and locations. Either way, this tiny wo...
Image
  📡 Every 21 minutes, something in our galaxy sends out a powerful radio pulse. And it has apparently been doing it for decades. The source is called GPM J1839−10, and it lies thousands of light-years away in the direction of the constellation Scutum. Its radio pulses can last for several minutes before the source falls silent again; then, roughly 21 minutes later, it happens again. Astronomers first noticed it in recent observations. But when they searched through old telescope archives, they found the same strange behaviour dating back to 1988. So what is it? At first, astronomers struggled to explain it. A neutron star seemed possible, but GPM J1839−10 rotates far too slowly for its radio emission to fit comfortably with the usual models. Then came a fascinating new possibility. Research published in 2026 suggests that GPM J1839−10 may actually be a binary system: a highly magnetised white dwarf orbiting with a small red dwarf star. The white dwarf's magnetic field may interact...
 یورینس نظامِ شمسی کی سب سے عجیب دنیاؤں میں سے ایک ہے۔ یہ سورج سے ساتواں سیارہ ہے اور اس کا Axis تقریباً 97.8 ڈگری جھکا ہوا ہے، یعنی یہ تقریباً اپنی کروٹ پر لیٹا ہوا سورج کے گرد گردش کرتا ہے۔ اس کا ایک سال تقریباً 84 زمینی سال کے برابر ہے، اسی لیے وہاں ایک موسم تقریباً 21 زمینی سال تک چل سکتا ہے۔ یورینس کی Atmosphere میں Methane اسے نیلگوں سبز رنگ دیتی ہے، جبکہ درجۂ حرارت بعض علاقوں میں تقریباً منفی 224 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ اس کے 13 معلوم حلقے اور اگست 2026 تک 29 معلوم چاند ہیں۔ James Webb Space Telescope نے 2025 میں اس کے گرد ایک نیا، تقریباً 10 کلومیٹر قطر کا چھوٹا چاند بھی دریافت کیا۔ یورینس ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ کائنات میں ابھی بہت کچھ ایسا ہے جسے ہم نے صرف پہلی نظر سے دیکھا ہے، مکمل طور پر سمجھا نہیں۔

ستارہ پروکسیما سینٹوری

Image
  ہماری زمین سے سب سے قریب ستارہ پروکسیما سینٹوری ہے۔۔۔۔۔۔ جو ہمارے زمین سے 4.25 نوری سال دور ہے۔اس ستارے کے گرد ایک سیارہ بھی گردش کر رہا ہے جسے پروکسیما بی کہا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔یہ ایک پتھریلا سیارہ ہے اور اس کی کمیت بھی ہماری زمین کے تقریبا برابر ہے۔۔۔۔۔۔ مگر اصل مسئلہ اس کا فاصلہ ہے۔4.25 نوری سال سننے میں شاید اتنا بڑا نہ لگے۔۔۔لیکن یہ اتنا زیادہ فاصلہ ہے کہ آج کے عام خلائی جہاز سے وہاں پہنچنے میں ہزاروں سال لگ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔ پروکسیما بی اپنے ستارے سے صرف تقریبا 72 لاکھ کلومیٹر دور ہے۔۔۔۔۔۔ اس کا موازنہ کریں تو ہماری زمین سورج سے 15 کروڑ کلومیٹر دور ہے۔یعنی پروکسیما بی اپنے ستارے کے بہت قریب گردش کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پروکسیما سینٹوری ہمارے سورج جیسا بڑا اور گرم ستارہ نہیں بلکہ ایک چھوٹا اور ٹھنڈا سرخ ستارہ ہے۔اسی لیے اتنے قریب ہونے کے باوجود پروکسیما بی کو اپنے ستارے سے ایسی توانائی ملتی ہے۔۔۔۔۔ کہ اسے قابل رہائش علاقے میں شمار کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ یعنی اس کا مطلب ہے کہ مناسب حالات میں وہاں مائع پانی موجود رہنے کا امکان ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔اور یہی بات پروکسیما بی کو اتنا خاص ب...
 زہرہ پر اترنے والی 10 مشینیں شدید گرمی میں ’’جل‘‘ کر خاموش ہوگئیں — کوئی بھی چند گھنٹے نہ نکال سکی! تحقیق و ترتیب: طارق اقبال سوہدروی آسمان میں سیارہ Venus (زہرہ) کو دیکھیں تو یہ ایک انتہائی خوبصورت اور روشن سیارہ دکھائی دیتا ہے۔ حجم (Volume) کے اعتبار سے یہ زمین سے اتنا مشابہ ہے کہ اسے اکثر زمین کی ’’جڑواں بہن‘‘ کہا جاتا ہے۔ لیکن انسان نے جب اپنی مشینیں وہاں اتاریں تو ایک حیران کن حقیقت سامنے آئی۔ سیارہ Venus کی سطح پر پہنچ کر ہماری مشینیں زیادہ دیر زندہ نہ رہ سکیں۔ یہاں ’’جلنے‘‘ سے مراد لازماً آگ پکڑ لینا نہیں، بلکہ تقریباً 465°C درجہ حرارت، انتہائی زیادہ فضائی دباؤ (Atmospheric Pressure) اور سخت ماحول کے باعث ان کے آلات کا بالآخر ناکارہ ہوجانا ہے۔ سیارہ Venus کی سطح تک پہنچ کر معلومات بھیجنے والے تاریخی لینڈرز کا احوال کچھ یوں ہے: مشن Venera 7 سال 1970 میں اترا اور تقریباً 23 منٹ تک کسی دوسرے سیارے کی سطح سے معلومات بھیجنے والا پہلا خلائی لینڈر بنا۔ مشن Venera 8 سال 1972 میں اترا اور تقریباً 50 منٹ تک کامیابی سے سائنسی ڈیٹا بھیجتا رہا۔ مشن Venera 9 سال 1975 میں اترا اور تقریباً...

ملکی وے کہکشاں

Image
ایک منٹ کے لیے سوچیں کہ ایک طاقتور تہذیب کسی طرح آپ کو ملکی وے کہکشاں سے باہر لے جاتی ہے اور وہاں آپ کو جدید ترین ٹیکنالوجـــیز اور خلائی جہاز فراہم کرتی ہے اور آپ کو کہتی ہے کہ زمین کو دوبارہ تلاش کریں اور وہاں دوبارہ جائے تو کیا آپ ڈھونڈ لیں گے؟ اگر آپ کو 60 سال کے بجائے ساٹھ ہزار سال کی عمر بھی دیں آپ پھر بھی ملکی وے کہکشاں میں اپنی زمین ڈھــــونڈ نہیں پائیں گے۔ جدید ٹیکنالوجی، لامحــدود وسائل اور سائنسی علم کی ہزاروں نســـلوں کو ایک زندگی میں سمیٹ کر آپ اپنے پورے ساٹھ ہزار سالوں میں بھی زمین کو تلاش نہیں کرپائیں گے۔  ہمارے ملکی وے کہکشاں اتنا بڑا ہے کہ اس کا قطر تقریباً ایک لاکھ نوری سال تک پھـــیلا ہوا ہے اور اس میں سورج کی طرح لگ بھگ چار سو ارب ستارے ہیں سیارے کتنے ہیں، وہ سائنسدانوں کو بھی معلوم نہیں ہیں۔ ہماری زمین صرف ان ستاروں کے درمیان پوشیدہ نہیں ہے،،،،،، بلکہ یہ انتہائی چھوٹی دنیا ہے جو ایک ستارے کے گرد چکـر لگا رہی ہے، جن کو ہم سورج کے نام سے جانتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج ملکی وے کہکشاں میں ایک پرسکـون علاقے میں واقع ہے جسے "اورین سپر" کہتے ہیں،، یہ علاقہ...

عطارد

  عطارد: سورج کے سب سے قریب مگر حیرتوں سے بھری دنیا ایک ایسا عجیب سیارہ جہاں ایک دن اس کے دو سالوں کے برابر ہوتا ہے۔ جہاں دن کے وقت درجۂ حرارت بھٹی کی طرح دھکتا ہوا تقریباً 430 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، مگر اسی سیارے کی رات ہڈیاں جما دینے والی منفی 180 ڈگری تک سرد ہو جاتی ہے۔ اور سب سے زیادہ حیران کن بات: سورج کے اتنے شدید قریب ہونے کے باوجود اس کے قطبین پر ایسے گڑھے موجود ہیں جہاں برف محفوظ رہ سکتی ہے۔ یہ ہے عطارد (Mercury)—ہمارے نظامِ شمسی کا سب سے چھوٹا اور سورج کے سب سے قریب ترین سیارہ۔ سورج کے قریب، پھر بھی سب سے گرم نہیں! عطارد سورج سے اوسطاً تقریباً 5 کروڑ 80 لاکھ کلومیٹر دور ہے، یعنی زمین کے مقابلے میں سورج کے تقریباً ڈھائی گنا زیادہ قریب۔ اس کی سطح پر کھڑے ہو کر دیکھا جائے تو سورج زمین کے مقابلے میں تین گنا سے زیادہ بڑا دکھائی دے گا، اور سورج کی روشنی تقریباً سات گنا زیادہ شدید محسوس ہوگی۔ اس سب کے باوجود، عطارد نظامِ شمسی کا سب سے گرم سیارہ نہیں ہے۔ یہ اعزاز اس کے پڑوسی سیارے 'زہرہ' کو حاصل ہے۔ وجہ یہ ہے کہ عطارد کے گرد زمین یا زہرہ جیسی کوئی گھنی فضا (Atmosphe...

بچوں کو یوٹیوب پر غیر اخلاقی مواد سے کیسے بچائیں؟

Image
بچوں کو یوٹیوب پر غیر اخلاقی مواد سے کیسے بچائیں؟  یہ ایک سیٹنگ لازمی آن کریں ​آج کل کے دور میں چھوٹے بچے ہوں یا بڑے، ہر کوئی موبائل اور یوٹیوب کا استعمال بہت زیادہ کرتا ہے۔ یوٹیوب جہاں معلومات اور سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، وہاں اس پر بہت سا ایسا غیر اخلاقی اور نامناسب مواد بھی موجود ہے جو بچوں کے معصوم ذہنوں کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔ اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بچے کوئی کارٹون یا تعلیمی ویڈیو دیکھ رہے ہوتے ہیں اور اچانک ان کے سامنے کوئی ایسی ویڈیو یا اشتہار آ جاتا ہے جو ان کی عمر کے لحاظ سے بالکل مناسب نہیں ہوتا۔ بطور والدین یا سرپرست، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو انٹرنیٹ کے ان برے اثرات سے محفوظ رکھیں۔ ​اس مسئلے کے حل کے لیے یوٹیوب کے اندر ہی ایک بہت بہترین اور آفیشل فیچر موجود ہے جسے فعال کرنے کے بعد یوٹیوب خود بخود تمام نامناسب، بالغوں کے لیے مخصوص اور غیر اخلاقی ویڈیوز کو فلٹر کر دیتا ہے اور وہ بچوں کے سامنے نہیں آتیں۔ اس جادوئی فیچر کا نام ہے  "Restricted Mode" ۔ اگر آپ کے گھر میں بھی بچے موبائل استعمال کرتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ ابھی اپنے موبائل می...

یہ 5 ایپس پریشانیاں ختم

Image
یہ 5 ایپس رکھ لیں، آدھی پریشانیاں خود ختم ہو جائیں گی روز یہی چیزیں پریشان کرتی ہیں — فون ہینگ ہو رہا ہے، ڈیٹا اُڑ رہا ہے، ویڈیو ڈاؤنلوڈ کی مگر لو کوالٹی نکلے یا واٹرمارک لگا ہو، تصویر پھیکی لگے یا عین وقت پر ضروری ڈاکومنٹ نہ ملے — یہ 5 ایپس انہی مسئلوں کا حل ہیں: ۔1۔ مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی ڈیٹا ختم ہو جائے تو بندہ پریشان ہو جاتا ہے:   گوگل ون  (Google One )  مفت میں بتا دیتی ہے کہاں کہاں ڈیٹا اُڑ رہا ہے، فوراً پتا چل جاتا ہے مسئلہ کدھر ہے ۔2۔ کوئی ویڈیو پسند آ جائے اور سیو کرنے کا کوئی سیدھا طریقہ نہ ملے: پروفیچ  ( ProFetch )  میں لنک پیسٹ کریں اور  FHD  ویڈیو   سیدھا فون میں، نہ  Ads  کا ٹارچر, نہ واٹرمارک، نہ فضول ری ڈائریکٹ۔ پلے سٹور پر موجود ہے۔ ۔3۔ گیلری بھر جائے اور پرانی تصویریں ڈیلیٹ کرنے کا دل بھی نہ کرے: گوگل فوٹوز  (Google Photos)  خود بخود بیک اپ لے لیتی ہے، فون کی جگہ بھی بچتی ہے اور یادیں بھی محفوظ رہتی ہیں ۔4۔ فون سے لی گئی تصویر پھیکی لگے اور پوسٹ کرنے کا دل ہی نہ کرے: لائٹ روم  (Adobe Lightroom)...

زہریلی اور غیر زہریلی مشروم میں فرق ؟

Image
  زہریلی اور غیر زہریلی مشروم میں فرق کیسے کیا جاتا ہے؟ جنگل، باغات یا کھیتوں میں اگنے والی مشروم دیکھنے میں ایک جیسی لگ سکتی ہیں، لیکن حقیقت میں ان میں سے کچھ نہایت غذائیت بخش ہوتی ہیں جبکہ کچھ انتہائی زہریلی اور جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔  بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر مشروم کا رنگ شوخ ہو، اس پر کیڑے نہ بیٹھیں یا چاندی کا چمچ کالا نہ ہو تو وہ زہریلی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسے تمام گھریلو ٹیسٹ سائنسی طور پر غلط ہیں۔ ۔🔬 ماہرین مشروم کی شناخت کئی اہم خصوصیات کی بنیاد پر کرتے ہیں، جیسے ۔✅ ٹوپی  (Cap)  کی شکل اور رنگ ۔✅ نیچے موجود گلپھڑے  (Gills)  کی بناوٹ اور رنگ ۔✅ تنا  (Stem)  پر موجود انگوٹھی  (Ring) ۔✅ جڑ کے قریب موجود کپ نما حصہ  (Volva) ۔✅ اسپور پرنٹ  (Spore Print)  کا رنگ ۔✅ افزائش کی جگہ، موسم اور ماحول ۔🍄 یاد رکھیں! صرف شکل یا رنگ دیکھ کر مشروم کی حفاظت کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ بعض انتہائی زہریلی اقسام ظاہری طور پر کھانے والی مشروم سے بہت ملتی جلتی ہیں۔ ۔🥗 بازار میں فروخت ہونے والی یا مستند فارم پر اگائی گئی ...

ہمارا اعصابی نظام

Image
ہمارا اعصابی نظام  (Nervous system)  سگنلز کو 430 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے منتقل کرتا ہے- یہ ایک بلٹ ٹرین سے بھی زیادہ تیز اور اڑان بھرتے ہوئے زیادہ تر جیٹ طیاروں کی رفتار سے بھی زیادہ تیز ہے- مائیلینیٹڈ نرو فائبرز  (Myelinated nerve fibers)  ہمارے حرام مغز  (Spinal cord)  کو بقاء اور خود حفاظتی کے لیے بنی ایک حیاتیاتی سپر ہائی وے  (Biological superhighway)  میں بدل دیتے ہیں- ہمارے جسم میں اربوں اعصاب  (Nerves)  موجود ہیں- جب ہم کِسی گرم چیز کو چُھوتے ہیں یا ہمیں درد محسوس ہوتا ہے تو اعصاب یہ پیغام دماغ اور حرام مغز تک پہنچاتے ہیں- کچھ خاص اعصاب کے گرد چربی کی ایک حفاظتی تہہ ہوتی ہے، جِسے  Myelin  کہتے ہیں- یہ تہہ بجلی کی تاروں پر چڑھے ہوئے انسولیشن  (Plastic coating)  کی طرح کام کرتی ہے- اس کی وجہ سے اعصابی سگنل  (Electrical Impulses)  سست روی سے چلنے کے بجائے چھلانگیں لگا کر  (Saltatory Conduction)  انتہائی تیز رفتاری یعنی 430 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہیں- اضطراری راستے ...

ڈی این اے

Image
۔3 ارب حروف پر مشتمل جینیاتی کوڈ، ڈی این اے کو زندگی کی ہدایاتی کتاب کہا جاتا ہے- یہ بنیادی طور پر 4 کیمیائی بنیادوں  (A, T, C, G)  سے مل کر بنتا ہے، جنہیں ہم جینیاتی حروف کہہ سکتے ہیں- انسانی جِسم کے ہر ایک خلیے  (Cell)  میں یہ حروف تقریباً 3 ارب جوڑوں کی شکل میں ترتیب دیے گئے ہوتے ہیں اور انسانی خلیے میں موجود 3 ارب بیس پیئرز  (Base Pairs)  بنیادی طور پر ایک سیٹ  (Haploid Genome)  کی تعداد ہے جبکہ انسانی خلیہ ڈپلائڈ  (Diploid)  ہوتا ہے، جِس میں والدین دونوں کی طرف سے ملا کر کل 6 ارب جینیاتی حروف  (Base Pairs)  ہوتے ہیں- یہی کوڈ طے کرتا ہے کہ ہمارا جِسم کیسے بنے گا، کیسے کام کرے گا اور بیماریوں سے کیسے نمٹے گا- اگر آپ کسی ایک خلیے کے تمام ڈی این اے کو نکال کر سیدھا کریں تو اس کی کل لمبائی تقریباً 2 میٹر بنتی ہے- قدرت نے اسے پروٹینز  (Histones)  کے گرد اتنی خوبصورتی اور باریکی سے لپیٹا ہے کہ یہ مٹی کے ایک ذرے سے بھی چھوٹے مرکزے  (Nucleus)  کے اندر باآسانی فٹ ہو جاتا ہے- ایک بالغ انسانی جِسم میں تقریباً 37 کھ...

انت کی دیوار

Image
ہماری آنت کی دیوار محض ایک خلیے  (cell)  جتنی موٹی ہوتی ہے، جو ہر سیکنڈ میں 39 ٹریلین (39 لاکھ کروڑ) بیکٹیریا کو ہمارے خون کے بہاؤ میں شامل ہونے سے روکے رکھتی ہے- یہ ہمیں پتا چلے بغیر ہر 3 سے 5 دن میں خود کو دوبارہ تیار (rebuild)  کر لیتی ہے- ہماری آنتوں کا اندرونی حصہ  (Gut Lining)  دیکھنے میں تو ایک مضبوط پائپ کی طرح لگتا ہے لیکن اس کی اندرونی ترین حفاظتی تہہ  (Epithelium)  انتہائی باریک ہوتی ہے، صرف ایک خلیے  (Single Cell)  جتنی موٹی- یہ اتنی باریک اس لیے ہوتی ہے تاکہ جو کھانا ہم کھاتے ہیں، اس کی غذائیت  (Nutrients)  آسانی سے اس دیوار کو پار کر کے ہمارے خون میں شامل ہو سکے- ہماری ان آنتوں میں کھربوں کی تعداد میں خردبینی جاندار (بیکٹیریا، وائرس وغیرہ) بھی رہتے ہیں، جنہیں گٹ مائیکروبائیوم  (Gut Microbiome)  کہا جاتا ہے- ان کی کل تعداد تقریباً 39 ٹریلین (39,000,000,000,000) ہوتی ہے- یہ بیکٹیریا ہاضمے کے لیے اچھے تو ہیں لیکن اگر یہ آنت کی باریک دیوار کو پار کر کے براہِ راست ہمارے خون کے بہاؤ  (Bloodstream)  میں چل...

سورج سے زیادہ گرم اجسام

Image
ہم نے اکثر سنا ہے کہ جہنم کی آگ اتنی شدید اور خوفناک ہوگی..... کہ انسان تو کیا پتھر بھی اس کی تپش کو برداشت نہیں کر سکیں گے۔۔۔۔۔ یہ بات سن کر ذہن میں ایک سوال پیدا ہوتا تھا کہ آخر وہ آگ کتنی گرم ہوگی۔۔۔۔۔کیونکہ ہم دنیا کی مختلف قسم کی آگ اور ان کی شدت کے بارے میں جانتے ہیں لیکن کیا واقعی کوئی ایسی گرمی بھی ہو سکتی ہے جو ہماری سوچ سے کہیں زیادہ ہو۔۔۔۔اگر ہم اپنے سورج کی بات کریں تو اس کی سطح کا درجہ حرارت تقریبا 5,500 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔۔۔ یہ درجہ حرارت اتنا زیادہ ہے کہ زمین پر موجود تقریبا ہر چیز کو جلا اور پگھلا سکتا ہے۔ یعنی لوہا تقریبا 1,500 ڈگری سینٹی گریڈ پر پگھل جاتا ہے۔۔۔ جبکہ بہت سے پتھر 700 سے 1,300 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان پگھلنا شروع ہو جاتے ہیں۔۔ یعنی ہمارا سورج ہی اتنا گرم ہے کہ اگر کوئی چیز اس کے قریب پہنچ جائے تو اس کا وجود باقی نہ رہے۔۔۔۔۔  لیکن رکھو  زرا۔۔۔۔ ہماری کائنات میں ایسے ستارے بھی موجود ہیں جو سورج سے کئی گنا زیادہ گرم ہیں۔ ان میں سے ایک مشہور ستارہ بیلاٹرکس  ہے جو زمین سے تقریبا 450 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے ۔۔۔۔۔ یہ ایک بہت بڑا اور نہایت گر...

Google 5 free tools

Image
گوگل کے یہ 5 فری ٹولز آپ کے روزمرہ کے گھنٹوں کا کام سیکنڈز میں بدل سکتے ہیں 1. Google Lens اگر آپ کے سامنے کوئی ایسی چیز یا پروڈکٹ ہے جس کا نام آپ کو نہیں پتا، تو بس اس کی تصویر کھینچیں۔ یہ سیکنڈز میں انٹرنیٹ سے اس کی قیمت، دکان اور تفصیل نکال دے گا۔ اس کے علاوہ کسی بھی کتاب یا کاغذ پر لکھے ہوئے ٹیکسٹ کی فوٹو لے کر اسے موبائل میں کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں۔ 2. Google Keep یہ ایک انتہائی ہلکا پھلکا نوٹ پیڈ ہے جہاں آپ وائس نوٹ ریکارڈ کر سکتے ہیں اور وہ خود بخود ٹیکسٹ میں تبدیل ہو جائے گا۔ اگر آپ نے کوئی تصویر اپلوڈ کی ہے جس پر کوئی نمبر یا لسٹ لکھی ہے، تو یہ اس تصویر کے اندر سے سارا ٹیکسٹ الگ کر کے آپ کو لکھ کر دے دیتا ہے تاکہ آپ کو خود ٹائپ نہ کرنا پڑے۔ 3. Google Translate (Camera Feature) اگر آپ کے پاس کوئی ایسی پروڈکٹ ہے جس پر چائنیز، جرمن یا کوئی اور زبان لکھی ہے جو آپ کو سمجھ نہیں آ رہی، تو بس اس ایپ کا کیمرہ اس کے سامنے کریں۔ یہ لائیو اسکرین پر ہی اس زبان کو اردو یا انگلش میں بدل دے گا، جس سے آپ کو پورا پیراگراف الگ سے ٹائپ کر کے ترجمہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ 4. Google Docs (Voice Ty...

گھٹنوں کے درد کے لیے سرجری

Image
اپنی امی کے گھٹنوں کے درد کے لیے سرجری کے علاوہ ہم نے سب ٹرائی کر لیا تھا۔  میں یہ لائن صرف اٹینشن کے لیے نہیں کہہ رہا… واقعی ہم نے سب ٹرائی کر لیا تھا۔ پین کلرز 💊… دیسی ٹوٹکے 🌿… گرم پانی سے سیک ♨️… مختلف آئلز 🧴… فزیوتھراپی سیشنز 🏥… ڈاکٹر سے ڈاکٹر 👨‍⚕️… ہر اُس شخص کی ایڈوائس جس نے کبھی کسی جوائنٹ پین والے کو دیکھا ہو۔ جو جس نے بتایا، ہم نے کیا۔ کیونکہ جب بات اپنی امی کی ہو…  انسان لاجک سے زیادہ امید پہ چلنے لگتا ہے۔ شروع میں ہم نے بھی اسی طرح لیا تھا۔ “عمر ہے… نارمل ہے…” “تھوڑا درد تو ہوتا ہی ہے…” “ریسٹ کریں گی تو ٹھیک ہو جائے گا…” لیکن دھیرے دھیرے سمجھ آیا کہ یہ “نارمل” نہیں ہے۔ ⚠️ یہ وہ درد تھا جو ان کی روز کی زندگی چرا رہا تھا۔ سب سے پہلے ہم نے نوٹس کیا کہ ان کا چلنا دھیرے ہو گیا ہے۔ 🚶‍♀️ پہلے جو کام وہ بغیر سوچے سمجھے کر لیتی تھی… اب ان میں رکاوٹ آنے لگی تھی۔ سیڑھیاں چڑھنا 🪜 سیڑھیاں اترنا۔ نیچے زمین پر بیٹھنا۔ نماز میں سجدے سے اٹھنا 🤲 کچن میں زیادہ دیر کھڑے رہنا۔ صبح بستر سے اٹھنا 🌅 یہ سب چھوٹی چھوٹی چیزیں ہوتی ہیں… جب تک آپ کے گھر میں کسی کو جوائنٹ پین نہ ہو۔ پھر...

ڈی این اے کتنا لمبا ہے؟

Image
ڈی این اے کتنا لمبا ہے؟ ایک خلیے کا ڈی این اے: ہمارے جسم کے صرف ایک خلیے میں موجود ڈی این اے کو اگر مکمل کھولا جائے تو اس کی لمبائی تقریباً 2 میٹر (قریب 6.5 فٹ) بنتی ہے۔ خلیات کی مجموعی تعداد: انسانی جسم میں تقریباً 30 سے 37 ٹریلین خلیات ہوتے ہیں۔ مجموعی لمبائی: اگر آپ اپنے جسم کے تمام خلیات کے ڈی این اے کو نکال کر ایک لمبی زنجیر کی صورت میں جوڑیں، تو اس کی مجموعی لمبائی تقریباً 60 سے 100 ارب میل بنے گی۔ سورج اور زمین کا سفر فاصلہ: زمین سے سورج تک کا اوسط فاصلہ تقریباً 93 ملین میل (150 ملین کلومیٹر) ہے۔ تقابل: آپ کے جسم کا ڈی این اے اتنا طویل ہے کہ یہ زمین سے سورج تک جائے اور وہاں سے واپس آئے، اور یہ چکر 60 سے 300 بار (خلیات کی تعداد کے مختلف اندازوں کے مطابق) لگایا جا سکتا ہے۔ اتنا لمبا ڈی این اے خلیے میں کیسے سما جاتا ہے؟ یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کا ایک بہترین نمونہ ہے کہ اتنا طویل مالیکیول ایک خوردبینی  (Microscopic)  خلیے کے اندر نہایت ترتیب کے ساتھ پیک ہوتا ہے سپر کوائلنگ  (Supercoiling):  ڈی این اے خود کو بہت سختی سے لپیٹتا ہے۔ ہسٹون پروٹینز  (Histones): ...

ہائیڈروجن بم

Image
ہائیڈروجن بم کسی بڑے شہر کو لمحوں میں تباہ کرنا ہو تو اس کیلئے ایٹم بم استعمال ہوتا ہے اگر شہر کا نام و نشان صفا ہستی سے مٹا دینا ہو تو اس کیلئے ہائیڈروجن بم درکار ہوتا ہے  ہائیڈروجن بم (جسے تھرمو نیوکلیئر بم بھی کہا جاتا ہے) دنیا کا طاقتور ترین ہتھیار ہے۔ یہ ایٹم بم کی ایک انتہائی ترقی یافتہ شکل ہے۔ اس میں توانائی پیدا کرنے کے لیے نیوکلیئر فیوژن (ایٹموں کے ملاپ) کا عمل استعمال ہوتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے سورج میں روشنی اور حرارت پیدا ہوتی ہے۔  ٹیکنالوجی: ایٹم بم 'فشن' (ایٹم کو توڑنے) پر کام کرتا ہے، جبکہ ہائیڈروجن بم 'فیوژن' (ایٹموں کو جوڑنے) پر مبنی ہے۔ طاقت: ہائیڈروجن بم ایٹم بم سے ہزاروں گنا زیادہ تباہ کن ہوتا ہے۔ ہائیڈروجن بم کو چلانے کے لیے ایک چھوٹے ایٹم بم کی ضرورت پڑتی ہے جو فیوژن شروع کرنے کے لیے درکار حرارت فراہم کر سکے۔ فیوژن شروع کرنے کے لیے انتہائی زیادہ درجہ حرارت (تقریباً 50 ملین ڈگری سیلسیس) درکار ہوتا ہے۔ اسی لیے ہائیڈروجن بم کے اندر ایک چھوٹا ایٹم بم (فِشن بم) نصب کیا جاتا ہے جو دھماکے کے ذریعے وہ حرارت فراہم کرتا ہے جس سے ہائیڈروجن کے ایٹم آپس میں جڑ...